’سفری تاریخ چھپانا بڑا گناہ ، رضاکارانہ طور تفصیلات ظاہرکرنا نیک کام ‘

جموں// جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے چلتے سفری تاریخ چھپانا ایک بہت بڑا گناہ ہے اور اس کو ظاہر کرنا ایک نیک کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر اپنی سفری تاریخ ظاہر کرنے والوں کے خلاف کوئی مقدمے درج نہیں ہوں گے۔ دلباغ سنگھ نے ملکی یا غیر ملکی سفر سے واپس لوٹنے والوں سے ایک بار پھر اپنی سفری تاریخ ظاہر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا،’’سفری تاریخ ظاہر نہ کرنا بہت بڑا گناہ ہے اور اس کو ظاہر کرنا ایک نیک کام ہے۔ کنٹیکٹ ٹریسنگ کے ذریعے ہم نے سفری تاریخ چھپانے والے کئی افراد کا پتہ لگایا اور انہیں قرنطینہ مراکز منتقل کیا۔ ابھی بھی ممکن ہے کہ کسی نے سفری تاریخ ظاہر نہ کی ہو۔ میرا ماننا ہے کہ سفری تاریخ ظاہر کرنے سے سماج کا بہت بڑا فائدہ ہوگا‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا،’’اب بھی اگر کوئی رضاکارانہ طور پر سامنا آتا

صدر و نائب صدر کی ویڈیو کانفرنس

جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے جے اینڈ کے یوٹی میں کووڈ۔19کے پھیلائو کو روکنے کے سلسلے میں اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ یہ ویڈیو کانفرنس صدر جمہوریہ اور نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے تمام گورنر وں ، لیفٹیننٹ گورنر اور ایڈمنسٹریٹروں کے ساتھ منعقد کی تاکہ اس وَبا کے پھیلائو کو روکنے کے لئے کی جارہی تیاریوں اور اُٹھائے جارہے اقدامات پر غور کیا جاسکے۔میٹنگ کے آغاز میں صدر جمہوریہ ، نائب صدر جمہوریہ اور لیفٹیننٹ گورنر نے کووَڈ ۔19کے خلاف کام کرنے والے عملے کی کاوشوںک سراہنا کی ۔ اُن میں ڈاکٹر ، نرسیں ، پولیس عمل و دیگر بہادر افراد شامل ہیں۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا ان بہادر لوگوں کو حکومت کی طرف سے تمام ضروری طبی و دیگر تعاون فراہم کیا جائے گا۔ بات چیت کے دوران کئی اہم معاملات پر سیر حاصل بحث ہ

جنگجومخالف آپریشن

کپوارہ //جنگجوئو ں مخالف کاروائی کے دوران ہندوارہ پولیس نے علاقہ میں 4جنگجو ئوںاور3بالاے زمین ورکروں کو گرفتارکرکے اُن کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرنے کادعویٰ کیا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو دوران شب ہندوارہ پولیس اور فوج نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر شالہ پورہ لنگیٹ میں آزاد احمد بٹ کے گھر پر چھاپہ مار اور اُسے گرفتار کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور فوج نے بابا گنڈ لنگیٹ علاقہ میں بھی ایک چھاپہ کے دوران الطاف احمد بابا اور اوڑی کے ارشاد احمد کو حراست میں لیکر اُن سے پوچھ تاچھ کی ۔گرفتار کئے گئے تینو ں نوجوانو ں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ بالائے زمین ور کر ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش تینو ں بالائے زمین وکرورں کی نشاندہی پر ہندوارہ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے فورسز کے ساتھ ایک مشترکہ کاروائی کے دوران جمعہ کے روز چوگل علاقہ کو محاصرہ میں لیا

سرحدی علاقوں کے سڑک رابطے بحال کئے جائیں: ڈاکٹر فاروق

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرحدی علاقہ گریز،کرناہ اور دیگر سرحدی علاقوں کی رابطہ سڑکیں کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوںکا رابطہ مسلسل منقطع رہنے سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف غذائی اجناس اور ضروریاتِ زندگی کی کمی ہے اور دوسری جانب ادویات کی قلت بھی ہونے لگی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ان علاقوں کے مریض علاج و معالجہ کیلئے بھی کسی دوسرے علاقے میں جانے سے بھی قاصر ہیں۔ ڈاکٹر عبداللہ نے بیکن اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ان علاقوں کا سڑک رابطہ جنگی بنیادوں پر بحال کرکے وہاں ضروریاتِ زندگی کا وافر سٹاک پہنچایا جائے۔   

نئے اقامتی ضابطوں سے لوگ افسر دہ :مظفر بیگ

 سرینگر//سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ نے اقامتی قانون سے متعلق حکومت ہند کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے جموں وکشمیر کے عوام افسر دگی سے دوچار ہوئے ، جو پہلے ہی عالمی وبا کووڈ ۔19کے خطرے سے لڑ رہے ہیں ۔کے این ایس کے مطابق مظفر حسین بیگ نے کہا،’’مجھے امید ہے کہ حکومت ہند اس مسئلے پر دوبارہ غور کرے گی‘‘۔ان کا کہناتھا ،’’پہلے ہی دن سے جب میں گھر میں نظر بند تھا ،میرا اس معاملے پر موقف واضح تھااور ہے ‘‘۔ان کا کہناتھا،’ ’میرا یہ موقف اور یقین ہے کہ اگر سپریم کورٹ آف انڈیا نے دفعہ370اوردفعہ35A کی منسوخی سے متعلق پارلیمانی فیصلے کو برقرار رکھا ،تو جموں وکشمیر کے عوام کواقامتی حقوق دیئے جانے چاہئے ،جسکی ضمانت 1927میں مہاراجہ ہری سنگھ نے دی تھی اور یہ حقوق دفعہ 371سے محفوظ کئے جانے چاہئے ۔ ان کا کہنات

نقص امن کے الزام میں گرفتار سابق ڈپٹی میئرشیخ عمران

 سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈپٹی میئر شیخ عمران جنہیں5اگست کو گرفتار کیا گیاتھا،جس کے بعد تاہنوز وہ نظر بند ہیں،جبکہ والدین  نے اُنہیں انسانی بنیادوں پر رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔مرکز کی طرف سے5اگست کو جموں کشمیر کے آئین کی تنسیخ اور تقسیم کے ساتھ ہی دیگر مین اسٹریم سیاست دانوں کے ہمراہ  ایس ایم سی کے ڈپٹی میئر شیخ عمران کو نقص امن کی پاداش میں گرفتار کیا گیا،جو ہنوز نظر بند ہیں۔ اس دوران وادی میں کرئونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر شیخ عمران کے اہل خانہ بشمول عمر رسیدہ والدین نے انکی رہائی کا مطالبہ کیا۔ معلوم رہے کہ شیخ عمران کو دفعہ107کے تحت گرفتار کیا گیااوراُن پر5اگست کوجموں کشمیرکا خصوصی  درجہ کے خاتمے پر نقص امن کاالزام عائد کرکے گرفتار کیا گیا اوروہ تاہنوز نظر بند ہیں۔ شیخ عمران کے والد شیخ مشتاق کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ7ماہ سے  ایام اسیری کا

باغات کنی پورہ ،کاو ہار ،فتح گڈھ اورگنڈ چوگل میں ناقص برقی سپلائی

سرینگر+ بارہمولہ +کپوارہ// باغات کنی پورہ اور اسکے مضافاتی علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال پر صارفین نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں بجلی سپلائی میں معقولیت لائی جائے ۔مقامی آبادی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ باغات کنی پورہ ،آری باغ ،حمزہ کالونی ،وانہ بل ،ڈانگر پورہ اور ملحقہ علاقوں کو پانپور سے بجلی فراہم ہوتی ہے اور 2ماہ قبل اس میں فالٹ آنے کے بعد ان علاقوں میں بجلی سپلائی حد درجہ متاثر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں مرحلہ وار طریقے سے صرف 8گھنٹے بجلی فراہم ہوتی ہے ۔مختیار احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ ایک گھنٹے بجلی آنے کے بعد 3گھٹنے بند رکھی جاتی ہے اور اس طرح بجلی کی آنکھ مچولی نے صارفین کی ناکھ میں دم کر رکھا ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ ان علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال کے بارے میں کئی بار متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں کی نوٹس می

روہت کنسل کا جعلی ٹویٹر اکونٹ

سرینگر//بلال فرقانی// عوام تک سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹر تک کورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات پہنچانے والے حکومتی ترجمان روہت کنسل کا کہنا ہے کہ ان کے نام پر جعلی ٹیوٹر اکونٹ کھولے گئے ہیں۔ کنسل نے ٹیوٹر پر پیغام تحریر کرتے ہوئے کہا’’مجھے بتایا گیا کہ میرے نام سے کئی جعلی ٹوئٹر اکائونٹ کھولے گئے ہیں، یہ جعلی اکاوئنٹس انتشار پیدا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں، برائے مہربانی نوٹ کریں کہ میرا اس کے علاوہ کوئی دوسرا ٹوئٹر اکاونٹ نہیں ہے، ہم مشکل حالات میں ہیں، مہربانی کرکے ایسا کرنے سے اجتناب کریں‘‘۔کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین معلومات پہنچانے کی پاداش میں گزشتہ2ہفتوں کے دوران انہیں سماجی میڈیا پر تعاقب کرنے والوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔   

کورونا وائرس اورلاک ڈائون

میونسپل کمیٹی نے مخصوص گاڑی کو ہری جھنڈی دکھائی    گاندربل//میونسپل کمیٹی گاندربل کی جانب سے ایک مختصر تقریب پر گھر گھر جاکر کوڈا کرکٹ جمع کرنے والی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔کوروناوائرس کے سلسلے میںاحتیاطی تدابیر بروئے کار لاتے ہوئے میونسپل کمیٹی نے گھروں میں جمع ہونے والے کوڈا کرکٹ کو دروازے پر ہی اٹھانے کیلئے اس کوشش کا آغاز کیا۔میونسپل کمیٹی گاندربل کے چیئرمین الطاف احمد لون،ایگزیکٹو افسر غلام محمد لون نے پانچ ہوپر گاڑیوں اور تین ٹپروں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین الطاف احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’کوروناوائرس کے نتیجے میں اس وقت آبادی کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے اورایسے میں روزانہ گھروں میں جمع ہونے والے کوڈا کرکٹ کو گھروں سے ہی حاصل کیا جائے گا‘‘۔  

مزید خبرں

پونچھ میں حدم متارکہ پر گولہ باری  ۔6اہلکارزخمی، رہائشی علاقوں میں افراتفری سرینگر// پونچھ سیکٹر میں حد متارکہ پربھارت اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ،جس کے نتیجے میں 6اہلکار زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کوپونچھ کے سندربنی اور بالاکوٹ سیکٹروں میں پاکستانی فوج نے بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے پاکستان کی گولہ باری کا معقول جواب دیا۔معلوم ہوا ہے کہ اس دوران کچھ مارٹر گولے رہائشی علاقوں میں بھی جاگرے جس کی وجہ سے وہاں افراتفری کاماحول پیدا ہوا۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایااورجدیدہتھیاروں سے گولہ باری کی۔سی این ایس نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ گولہ باری کے نتیجے میں چھ اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں علاج معالجہ کیلئے اسپتال لیجایا گیا۔   پٹن میں مٹی

لاک ڈائون کاشاخسانہ: وادی میں اشیاء ضروریہ کی قلت،بچوں کی خوراک بھی نایاب،لوگوں کومشکلات

سرینگر// سرینگرجموں شاہراہ کئی روز تک بند رہنے ،بازاروں کے شٹر ڈائون اور حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے عائد کی گئی پابندیوں کے بیچ شہر میں بچوں کا دودھ ،ادویات، سبزیاں اور دیگر اشیاء ختم ہو چکی ہیں جس کے نتیجے میںعام صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا  ہے۔ اس دورا ن محکمہ خوراک ورسدات کا کہنا ہے کہ وادی میں چاول ، گندم ، تیل خاکی او ر رسوئی گیس کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ پوری وادی میں 19مارچ سے مکمل لاک ڈائون ہے جس کے نتیجے میں بچوں کے دودھ، ادویات سمیت دیگر اشیاء ضروریات دکانوں سے نایاب ہو چکی ہیں جبکہ بازاروں میں موجود دکانوں پر جو ذخیرہ کر کے رکھا گیا تھا، وہ بھی ختم ہو رہا ہے ۔کئی ایک دکانداروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگر وہ صبح مختصر وقت کیلئے دکانیں کھولتے ہیں تاہم ان کے پاس موجود ذخیرہ بھی اب ختم ہو گیا ہے جبکہ لاک ڈائون کے بعد وہ دکانوں کے لئے سامان حاصل

لاک ڈائون میں پھنسے بے یارو مدد گارمزدور

اننت ناگ //پولیس نے ویری ناگ کے قریب رام بن کے35افراد کواُس وقت حراست میں لیا جب وہ پُرخطر راستہ سے جواہرٹنل عبورکرناچاہتے تھے۔ کشمیر عظمٰی کواپنی روداد سناتے ہوئے ان لوگوں نے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے کشمیر میں مزدوری کے لئے آتے ہیں ،تاہم اچانک لاک ڈاون کے اعلان کے ساتھ ہی وہ لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہوگئے ۔ محمد صادق نامی مزدور کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے ساتھ ہی کام ٹھپ ہوگیا ۔مزدوری نہ ملنے کے سبب مکان مالکان نے اُنہیں گھر خالی کرنے کا حکم دیا جس کے سبب وہ لوگ سڑک پر آگئے  ۔اُنہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص وبائی بیماری کے سبب اُنہیںگھر میں داخل ہونے نہیں دیتا  ۔گھر پہنچنے کے لئے راستے بند ہیں لہذا نہوں نے گھر پہنچنے کے لئے پیدل سفر شروع کیا لیکن جواہر ٹنل پہنچتے ہی پولیس نے اُنہیں روکا اور آگے جانے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد وہ لوگ واپس ویری ناگ پہنچے اور کپرن سے پہاڑی راستہ س

کشمیر میں کورونا کی شدت زیادہ

 سرینگر//ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کشمیر(ڈاک) نے جمعرات کو کہا کہ وادی کشمیر میں کورونا وائرس کیلئے کئے جانے والے13ٹیسٹوں میں 1کی رپورٹ مثبت آتی ہے۔ڈاک صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے ایک بیان میں کہا’’ملک میں مجموعی طور22کورونا ٹیسٹوں میں1کی رپورٹ مثبت آتی ہے ،وادی کشمیر میں2اپریل تک 678ٹیسٹ عمل میں لائے گئے جن میں سے53 یعنی 7.8فیصد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، ملکی سطح پر ابھی تک 42,788 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن میں1,965 یعنی 4.5 فیصد مثبت ثابت ہوئے‘‘۔ ڈاکٹر نثار کے مطابق کشمیر میں مثبت کیسوں کی شرح فیصد زیادہ ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہاں ٹارگٹ ٹیسٹ عمل میں لائے جارہے ہیں، یہ بھی ممکن ہے کہ وادی کے اندر ملک کے باقی حصوں کی نسبت کورونا کے زیادہ کیس موجود ہیں۔انہوں نے کہا’’کشمیر میں ہر 10 لاکھ افراد میں 7.57 کیس پائے جاتے ہیں جو کہ بھارت کے اکثر علاقوں کی نسبت زیادہ

کوروناوائرس ۔۔۔

 سوپور میں عوام کی نقل و حرکت گھروں تک محدود  ترقیاتی کمشنر نے اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا غلام محمد  سوپور//وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح شمالی قصبہ سوپور اور اس کے نواحی علاقوں میں کورونا وائرس سے بچائواور احتیاط کیلئے لاک ڈائون کا نفاذ سختی سے جاری ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کے عہدیدار لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے سوپور کا دورہ کیا اور قصبے میں لاک ڈائون اور ضروری اجناس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایس ایس پی سوپور اور اے ڈی سی سوپور کو ہدایت دی کہ قصبے میں لاک ڈائون کو سختی سے عملایا جائے۔انہوں نے محکمہ خوراک کو بھی ہدایت دی کہ قصبے میں ضروری اجناس راشن، دورھ اور سبزیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کام کریں۔دریں اثناء پولیس نے قصبے میں لاک ڈائون کے سلسلے کو مزید سخت

گنڈی گجراں میں پسی گرنے سے مکان کو نقصان

  سرینگر //کرناہ کے گنڈی گجراں علاقے میں بدھ کی شام ایک مکان پر پسی گرنے کی وجہ سے نقصان پہنچا تاہم مکان میں موجود افراد بال بال بچ گئے ۔پولیس کے مطابق حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کرناہ کے گنڈی گجراں پتی کلس گائوں میں اچانک پسی گر آئی جس کے نتیجے میں شکیل احمد سولن ولد عبدالرحمان سولن کے مکان کو نقصان پہنچا ۔ سرپنچ گنڈ ی گجران نے بتایا کہ مکان میں موجود افراد بال بال بچ گئے۔انہوں نے متاثر ہ کنبہ کی مالی امداد کا مطالبہ کیا۔  

قرنطینہ مراکز میں داخل افراد کوبہترسہولیات فراہم کی جائیں:یشا مدگل

کٹھوعہ//جموں پاور ڈسٹریبوشن کارپوریشن لمٹیڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر یشا مدگل جو کہ کورونا وائیرس کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت کی کوششوں میں اپنی معاونت فراہم کر رہی ہیں، نے کٹھوعہ میں قائم کئے گئے مختلف قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا اور وہاں رکھے گئے افراد کو انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ۔ اس موقعہ پر کووڈ 19 سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے نوڈل افسروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ کورنٹائین مراکز میں دستیاب سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائیزہ لینے کے بعد یشا مدگل نے متعلقہ افسروں کو اس سلسلے میں وضع کئے گئے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی ہدایت دی ۔ یشا مدگل کو بتایا گیا کہ ہرقرنطینہ مرکز میں ایک طبی ڈیسک قائم کیا گیا ہے تا کہ ان میں رکھے گئے افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ انہیں بتایا گیا کہ ان مراکز میں لانڈرنگ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں ۔ اس سے قبل یشا مدگل نے قرن

جنگلاتی اراضی کھسکنے سے درخت تباہ

کنگن//ریول گنڈ کنگن کے کمپارٹمنٹ نمبر 42میں جنگلاتی زمین کھسکنے سے جہاں سینکڑوں سرسبزچھوٹے درخت تباہ ہوگئے ہیں وہیںمقامی بستی پینے کے صاف پانی سے بھی محرم ہوگئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سندھ بلاک گنڈ کے کمپارٹمنٹ نمبر 42ریول گنڈ میں قائم منی پاور پروجیکٹ کے لئے جوسڑک تعمیر کی گئی ہے اُس کی مرمت کے دوران جنگلاتی اراضی کھسک گئی اور سینکڑوں چھوٹے درختوں کو نقصان پہنچا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا زمین کھسکنے سے مقامی بستی بھی پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہوگئی ہے۔ ایک مقامی شہری اصغر حسین نے بتایا کہ اگر چہ انہوں نے اس بارے میں ضلع انتظامیہ کو قبل از وقت آگاہ کیا تھا مگر اس سنگین مسئلہ کی طرف کوئی تو وجہ نہیں دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کومحکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے کمپارٹمنٹ 42 کا دورہ کرکے صورتحال کاجائزہ لیا۔ ادھر مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی اپیل کی ۔  

مزید خبرں

مژھل میں تازہ برفباری  کیرن اور کرناہ سڑکیں پسیا ں گر آنے کی وجہ سے بند  اشرف چراغ    کپوارہ//  مژھل میں تازہ برف باری اور موسلا داربارشوں کی وجہ سے میلیال کیرن اورچوکی بل کرناہ سڑکیں پسیاں گرآنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے ہنوزبندہیں۔ضلع کپوارہ میں موسلا دار بارشو ں کا سلسلہ کئی روز سے جاری تھا، تاہم بدھ کی شب کو حد متارکہ پر واقع مژھل کے اندرونی علاقوں میں 4انچ تا زہ برف جمع ہوئی جبکہ مژھل کی زیڈ گلی پر جمعرات کی صبح تک1فٹ سے زائد برف جمع ہونے کی اطلاع مو صول ہوئی ہے ، جس کے نتیجے میں سرکلی مژھل سڑک ہنوز بند ہے ۔اس دوران موسلا دار بارشو ں کی وجہ سے میلیال کیرن سڑ ک پر کئی مقامات پر بھاری پسیاں گر آئی ہیں جبکہ چوکی بل کرناہ سڑک پر بھی پسیا ں گر آنے کی اطلاعات ہیں جس کے باعث ان علاقوں کو جانے والی شاہراہیں گا ڑیو ں کی آمد ورفت کے لئے

اننت ناگ میں انٹی ریبیز انجکشن دستیاب نہیں

اننت ناگ //ضلع اسپتال اننت ناگ میں اینٹی ریبز انجکشن کی عدم دستیابی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔شبیر احمد ساکن دہرنہ ڈورو نامی نوجوان بدھ کو ضلع اسپتال اننت ناگ میںاینٹی ریبز انجکشن حاصل کرنے کے لئے پہنچا لیکن یہاں اسپتال عملہ نے انجکشن کی دستیابی سے انکار کرتے ہوئے ایس ایم ایچ ایس سرینگر جانے کی صلاح دی ۔اپنی روئداد سناتے ہوئے مذکورہ نوجوان نے کہا کہ لاک ڈائون کے سبب اُنہیں اسپتال پہنچنے میں سخت مشکلات پیش آئے تاہم ضلع اسپتال میں راینٹی ریبیز انجکشن کی عدم دستیابی نے اُنہیں سخت مایوس کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ جب اُنہوں نے معاملہ میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ اسپتال میں چار ماہ سے انجکشن دستیاب نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع اسپتال میں انجکشن نہ ہونا محکمہ صحت کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹرشوکت جیلانی نے کہا کہ لاک ڈائون کے سبب اسپت

وادی میں رک رک کر بارشیں | شاہراہ چھٹے دن بھی بند، اگلے ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان

 سرینگر// وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن کے بیچ بدھ کے روز رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے ایک ہفتے تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔سرینگرجموں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بدھ کو چھٹے دن بھی بند رہی اور ڈھلواس کے مقام شاہراہ کی عارضی بحالی کیلئے تعمیراتی کمپنیوں کی مشینری  دن رات کام پر لگی ہوئی ہے۔ رام بن میں ٹریفک حکام کو امید ہے کہ بدھ رات دیر تک شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی اور  کشمیر کی طرف آنے والی مال بردار گاڑیوں اور ٹینکروں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ناشری ٹنل اور رامسو کے درمیان چھ روز سے شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے دوہزار سے زائد مال بردار ٹرکیں درماندہ ہوگئی ہیں ۔ حکام کے مطابق رام بن بانہال سیکٹر کو منگل کی شام بحال کیا گیا تاہم مجموعی طور