تازہ ترین

جدوجہد میں دی جانے والی انمول قربانیوںسے وفاداری ملی ذمہ داری

سرینگر//شاٹ گنڈ ہندوارہ میں معرکہ آرائی کے دوران امارے گئے حزب المجاہدین کے کمانڈر ڈاکٹر بشیرمنان وانی اور ان کے ساتھی عاشق حسین زرگر کو جماعت اسلامی، تحریک حریت، پیپلز پولٹیکل فرنٹ،  تحریک مزاحمت ، لبریشن فرنٹ (آر)، پیپلز لیگ، ماس مومنٹ، ڈیمو کریٹک پولیٹکل مومنٹ ،  اتحاد المسلمین، سالویشن مومنٹ، لبریشن فرنٹ (حقیقی)، پیپلز پولٹیکل پارٹی ،پیروان ولایت نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان زاہد علی نے ایک بیان میں ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ دانشور ڈاکٹر عبدالمنان وانی اور ان کے ساتھی کے جانی نقصان کے عظیم صدمے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس خونریزی کے لیے دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل طلب رہنے کو بنیادی وجہ قرار دیتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس مسئلہ نے جموں وکشمیر کے خطے میں رہنے والے کروڑوں عوام کے سکھ چین کو چھین لیا ہے اور ان کے اندر ایک بے یقینی کی کیفیت

برف ہٹانے کیلئے کنٹرول روم کا قیام

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے لیہہ اور کرگل سمیت وادی کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو اُن کے متعلقہ اضلاع میں 17اکتوبر سے دن رات کام کرنے والے کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لانے کی ہدایت دی ہے تاکہ امکانی برفباری سے نمٹنے کے لئے مختلف محکموں کے آفیسران کے درمیان قریبی تال میل قائم رہے۔انہوںنے کہا کہ مقامی آبادیوں اور شہریوں کو برف ہٹانے کے لئے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں مکمل جانکاری دی جانی چاہیے۔انہوںنے موسم سرما کے لئے عام شہریوں کی راحت رسانی کے لئے ضلع انتظامیہ کو متحرک رہنے پر زوردیا۔ صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں کرگل اور لیہہ سمیت وادی بھر میں امکانی برفباری سے پہلے کی جارہی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ تمام اضلاع میں برف ہٹانے کے لئے151سنوکلیرنس مشینوںکو تیاریوں کی حالت میں رکھا گیا ہے ۔میٹنگ کے دوران تم

موجودہ صورتحال کیلئے بھاجپا۔پی ڈی پی حکومت ذمہ دار:آزاد

نئی دہلی //کانگریس نے مرکزی اور ریاست کی سابق بی جے پی پی ڈی پی سرکار کو جموں کشمیر کے موجودہ حالات کے لئے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالات یہاں تک خراب ہو گئے ہیں کہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے میں ڈر لگنے لگا ہے ۔ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس سے قبل کانگریس نیشنل کانفرنس مخلوط حکومت نے ریاست کے حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجہ میں لوگوں کا اعتماد بحال ہونے لگا تھا اور وہ پچھلے الیکشن میں بھاری تعداد میں جمہوری حق کے استعمال کے لئے آگے آئے تھے لیکن اب بندوق کے خوف سے کوئی ووٹ ڈالنے کی بھی ہمت نہیں کر پا رہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی پی ڈی پی سرکار اور مرکزی حکومت نے ریاست میں 1990کے حالات پیدا کر دئیے ہیں۔ وہ سابق پی ڈی پی لیڈر وکرمادتیہ سنگھ کی کانگریس میں شمولیت کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔کانگریس جنرل سیکرٹری

عوامی مفادات کا تحفظ این سی کا مشن

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے کہاہے کہ ان کی پارٹی عوام کے مفادات کیلئے اپنی جدوجہد مستقبل میں بھی جاری رکھے گی اور ایسے تمام عناصر کے مذموم ارادوں اور منصوبوں کو خاک میں ملائے گی جو ریاست کی وحدت اور سالمیت کیخلاف سازشیں کے جال بُن رہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہارانہوں نے نوائے صبح کمپلیکس میں پارٹی لیڈران کے ایک طویل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، چودھری محمد رمضان، میاں الطاف احمد، سکینہ ایتو، میر سیف اللہ اور کئی عہدیداران بھی موجود تھے۔ ساگر نے کہا کہ موجودہ حالات و واقعات سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ یہاں کے تمام معاملات ناگپور سے چلائے جارہے ہیں ، ماضی میں عوامی منتخب حکومتوں کی طرف سے مختلف اداروں میں قائم کردہ قوانین میں آئے روز تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ سیکورٹی کی صورتحال ابتر ہے اور چاروں طرف خوف و ہراس ہے، ا

سیاسی جماعتیں صورتحال کی سنجیدگی کاادراک کریں: محبوبہ

سرینگر// پی ڈی پی صدر اورسابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے حزب کمانڈر ڈاکٹر منان بشیر وانی کی ہلاکت کو نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ منان نے زندگی کے بجائے موت کو ترجیح دی۔محبوبہ مفتی نے مسئلہ کشمیر کو مذاکراتی عمل کے زریعے پاکستان سمیت تمام فریقین کے ساتھ مل کر حل کرنے پر زور دیا۔پی ایچ ڈی اسکالر سے جنگجوئوں کی صفوں میں شامل ہوئے منان بشیر وانی کی ہلاکت کو نقصان قرار دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنا پیغام درج کیا۔انہوں نے تحریر کیا’’آج ایک پی ایچ ڈی اسکالر نے زندگی کے برعکس موت کا انتخاب کیا اور جھڑپ کے دوران جان بحق ہوا،اس کی موت ہمارے لئے مکمل نقصان ہیںکیونکہ ہم ہر روز تعلیم یافتہ نوجوانوں کو کھو رہے ہیں‘‘۔ محبوبہ مفتی نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے بات چیت کا راستہ اپنانے بھی زور دیا۔انہوں نے ٹویٹر پر ایک اور پیغام تحریر کیا’’

ہلاکت گورنر کے دعوی کے منافی: انجینئر

 سرینگر //جمعیت المجاہدین کے سربراہ جنرل عبداللہ نے ڈاکٹر منان وانی کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ کشمیرنیوز سروس کو موصولہ بیان کے مطابق جنرل عبداللہ نے کہاکہ ڈاکٹرمنان وانی نے عملی طورپریہ ثابت کردکھایاکہ وہ بیک وقت ایسے صاحب السیف والقلم تھے کہ جس نے اپنی تمام ترتوانائی رب کی رضاجوئی کے لئے صرف کردی ۔انہوں نے کہااعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوصف منان وانی نے عین ایسے موقعہ پرجدوجہد کاراستہ چنا جب دنیااپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ اسکے سامنے حاضرتھی لیکن انہوں نے دنیاکی رعنائیوں کوٹھوکردے کررضائے رب العالمین کے لئے ایک ایسے راستے کاانتخاب کیاکہ جہاں قدم قدم پرآزمائشوں کاسامناہے ۔جنرل عبداللہ نے کہاکہ خندہ پیشانی کے ساتھ آزمائشوں پرپورااُترنااہل ایمان اورعسکریت پسندوں کی کسوٹی ہوتی ہے اورمنان وانی اس کسوٹی پرپورااترے اوربالآخروہ بھی اس کارواں کاحصہ بن گیاکہ جوسرخروہوکرافق کے اُس پارچلاگ

موسم سرما کی آمد سے قبل بجلی کی آنکھ مچولی

بارہمولہ //نارواو اور بارہمولہ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما سے قبل ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آباد کے علاوہ کاروباری طبقے کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما سے قبل ہی  بجلی کٹوتی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس وجہ سے لوگوں کو زبر دست مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔نارواو کے شیری ،شالٹنگ ، زنڈفرن ،فتح گڈھ ،بدمولہ، زوگیار آڈورہ ، گلستان ،کے لوگوں نے بتایاکہ اگرچہ محکمہ پی ڈی ڈی نے میٹروالے علاقوں کیلئے 21گھنٹوں کا شڈول مرتب کیا  تاہم ان کے دیہات میں میٹر کے حساب سے بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔ ایک مقامی شہری نثار احمد نے کہا کہ محکمہ نے صارفین کو یقین دلایا تھا کہ جن علاقوںمیں میٹر نصب کئے گئے ہیں ان میں برقی رو منقطع نہیں کی جائے گی تاہم ان علاقوں کے رہنے والے ص

پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی

گاندربل//ارشاد احمد//وانی محلہ کنگن میں پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے سے متعدد گھروں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ وانی محلہ کے شہریوں کاکہنا ہے کہ جمعرات کی دوہر پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی ۔انہوںنے کہاکہ اگرچہ اس معاملہ کو محکمہ آب رسانی کی نوٹس میں لایاگیا لیکن شام تک کوئی بھی ملازم لائن کی مرمت کرنے نہیں آیا جس سے وانی محلہ میں درجنوں گھروں کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں کو بھی پانی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ 

ریاست میں 16 کلسٹر قبائلی ماڈل دیہات کے قیام کو مرکزکی منظوری

ان گائوں میں درجہ فہرست اورقبائلی آبادی کیلئے تمام سہولیات میسر ہوں گی:سیکریٹری قبائلی امور سرینگر //سیکرٹری سماجی بہبود ، کواپریٹوز و قبائلی امور ڈاکٹر فاروق احمد لون نے قبائلی امور محکمے کی ایک میٹنگ کے دوران ریاست میں اکلاوئیا ماڈل رہایشی سکول اور کلسٹر قبائلی ماڈل ولیجز کے قیام کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر قبائلی امور محمد رفیع ، ڈائریکٹر فائنانس ڈاکٹر ایس کے سین اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ مرکزی حکومت نے سال 2018-19 کے دوران 16 نئے سی ٹی ایم وی قائم کرنے کو منظوری دی ہے جس سے ریاست کی ایس ٹی آبادی کو کافی فائدہ ملے گا ۔ اس موقعہ پر مزید بتایا گیا کہ مرکزی حکومت نے 2016-17 اور 2017-18 کے دوران ریاست کے 13 اضلاع کیلئے 17 سی ٹی ایم وی منظور کئے ۔ ان اضلاع میں پلوامہ ، شوپیاں ، اننت ناگ ، کپواڑہ ، لیہہ ، کرگل ، ڈوڈہ ، راجوری ، پونچھ ، ریاسی ،

پلاننگ ،ترقی اور نگرانی محکمہ کے کئی شعبوں کی پہلی میٹنگ

سری نگر //خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کے چودھری نے منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمے کی طرف سے محکمہ خزانہ کے پرسپکٹیو پلاننگ اینڈ ایریا پلاننگ ڈویژنوںکی منتقلی کے سلسلے میں اپنی نوعیت کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔اس موقعہ پر نوین کمار چودھری نے کہا کہ محکمہ منصوبہ بندی کے تمام سربراہان ، جوائنٹ ڈائریکٹرس اور ڈپٹی ڈائریکٹرس جو ریاستی حکومت کے مختلف اِنتظامی محکموں میں کام کر رہے ہیں، محکمہ خزانہ کو رِپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام چیف پلاننگ دفاتر ایریا پلاننگ محکمے میں رِپورٹ کرنا جاری رکھیں گے جو بعد میں اپنی رِپورٹ محکمہ خزانہ کو پیش کرے گا۔خزانہ کے سیکرٹری نے تمام افسروں کو اپنا کام جاری رکھنے پر زور دیا ۔چوں کہ پی ڈی اینڈ ایم محکمہ کو مربوط کرنے کا پورا عمل ایک مرحلہ وار طریقے پر پورا کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اس عمل کی شروعات سے تنظیمی ڈھانچے میں کم از کم خلل پیدا ہوگا اور جب

میڈی کلیم پالیسی ملازمین کیلئے بوجھ

سرینگر //سی پی آئی ایم کی ریاستی کمیٹی کی میٹنگ میں منظور کی گئی قرار داد میں حکومت سے مانگ کی گئی کہ وہ میوہ جات اگانے والے کسانوں کی مشکلات کا فوری طور پر ازالہ کرے اور ان کے سیبوں کو تباہ ہونے سے بچایاجائے جو وہ ملک بھر کے مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں ۔قرارداد میں مانگ کی گئی کہ کولڈ سٹوریج اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں ۔کمیٹی کے ریاستی سیکریٹری غلام نبی ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی اس میٹنگ میں ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سماج کے مختلف طبقوں کو درپیش مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران کمیٹی نے مسائل حل نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی اور انتظامیہ پر زور دیاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ کیاجائے۔قرارداد کے ذریعہ کہاگیاکہ حکومت نے ڈیلی ویجروں اور دیگر عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کاوعدہ کیاتھاتاہم اس پر عمل نہیں ہواجس کے نتیجہ میں پی ایچ او ر محکمہ بجلی و دیگر محکمہ جات کے ملازمین

غلط پارکنگ سے ٹریفک جام

شاہد ٹاک/شوپیاں/سڑکوں پر گاڑیوں کی غلط پارکنگ سے ہونے والے جام کو ختم کرنے کیلئے شوپیان میں محکمہ موٹر وہیکلز نے ایک مہم کے دوران غلط پارکنگ کرنے والے ڈرائیوروں سے دس ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔تفصیلات کے مطابق موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ شوپیان کے انسپکٹر عرفان اسلام نے ٹرانسپورٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر شوپیان کی خصوصی ہدایت پر آرہامہ شوپیان میں غلط پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا۔اس دوران آرہامہ میں غلط پارکنگ پر متعدد گاڑیوں کے مالکوں سے دس ہزار روپیہ جرمانہ وصول کیا گیا۔انسپکٹر نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آجکل فروٹ منڈی آرہامہ شوپیان میں گاڑیوں کا کافی رش رہتا ہے اوریہاں پر لوگ سڑکوں پر ہی گاڑیاں پارک کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں گھنٹوں ٹریفک جام ہوتا ہے۔اسی سلسلے میں سے ہم نے غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ غلط پارکنگ کرنے

پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں ریلی

چناری//پاکستانی زیر انتظام آزاد کشمیر میں چناری میں وادی کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف پاسبان حریت جموں وکشمیر کے اہتمام سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شرکاء نے پلے کارڈ اور بینر اُٹھا رکھے شرکا نے ریلی میں بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔مقررین نے کہا کہ بھارت ظلم و جبر کے ذریعے خطے میں بدامنی کو ہوا دے کر جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق پامال کررہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مداخلت کرنے کی اپیل کی تاکہ بھارت کو ظلم و جور ڈھانے سے روکا جائے۔ مقررین نے کہاکہ جموں کشمیر کے عوام نے فورسز کے پہرے میں جاری بلدیاتی اور میونسپل انتخابات کو مسترد کردیا ہے اور جعلی انتخابات استصواب رائے کا متبادل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ حریت قائدین کی بلا جواز گرفتاریاں اور نظر بندیاں قابل مذمت اور بھارتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں۔ مقررین نے کہا کہ جموں کشمیر میں کالے قوانین کے نفاذ کی وج

مزید خبرں

حد متارکہ پرکرشنا گھاٹی سیکٹر میں فائرنگ  بھارتی فوج اہلکار زخمی ،جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام  پونچھ//حد متارکہ پر پونچھ سیکٹر میں ہند پاک افواج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ،جس میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ،جس کا جواب دیا گیا ۔ پونچھ میں حد متارکہ پر تعینات فوجی اہلکار اْس وقت زخمی ہوا جب پاکستانی فوج نے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں فائرنگ کی ۔دفاعی ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج نے کرشنا گھاٹی سیکٹر پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اگلی چوکیوں کو بلا اشتعال فائرنگ کرکے نشانہ بنا یا ۔انہوں نے پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ بدھ کی شب قریب ساڑھے نو بجے پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی اہ