تازہ ترین

سڑک حادثات پر بشری حقوق کمیشن کا ازخود نوٹس

سرینگر//سرینگر ۔جموں شاہراہ پر گزشتہ روز ٹریفک کے دلدوز حادثے میں22مسافروں کی ہلاکت اور دیگر13کے زخمی ہونے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے بشری حقوق کے ریاستی کمیشن نے کہا ہے کہ رپورٹوں سے ابتدائی طور پرمعلوم پڑتا ہے کہ یہ حادثات محکمہ ٹریفک کی طرف سے نگرانی میں کمی اور سڑکوں کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے نزدیک کیلا موڑ پر 22افراد لقمہ اجل بن گئے تھے،جبکہ 13 مسافر زخمی ہوئے تھے۔اس دوران بشری حقوق کے ریاستی کمیشن کے چیئرمین جسٹس(ر) بلال نازکی نے اس ٹریفک حادثے کا از خود نوٹس لیا اور ریاستی پولیس کے سربراہ و انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کو6ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔جسٹس بلال نازکی نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ جموں کشمیر میں ٹریفک حادثات کثرت سے ہو رہے ہیں،جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا زیاں ہوتا ہے۔جسٹس(ر) بلال نازکی نے کہا’&rsquo

ایک لاکھ غیر قانونی بجلی کنکشنوں کی باقاعدگی

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی ہدایت پر پاورڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وادی بھر میں 162658غیر قانونی بجلی کنکشنوں میںایک لاکھ کنکشنوں کو سوبھاگیہ سکیم کے تحت باقاعدہ بنایا ہے ۔اس بات کا اظہار صوبائی کمشنر کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا جس میں مرکزی معاونت والی سکیم سوبھاگیہ کی عمل آوری اورپیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔سکیم کا صدفیصد ہدف حاصل کرنے کے لئے صوبائی کمشنر نے چیف انجینئر کو ایک غیر معمولی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی تاکہ تمام اضلاع میں غیر قانونی بجلی کنکشنوں کی نشاندہی کرکے انہیں باقاعدہ بنایاجاسکے۔انہوں نے سیکاپ آفیسران کو سپلائی پولز ،کنڈکٹر ،ٹرانسفارمر،ایچ ٹی تار اوردیگر ضروری سامان وادی کے تمام اضلاع میں دستیاب رکھنے کی ہدایت دی تاکہ سکیم کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔صوبائی کمشنر نے پیش رفت کے بارے میںہر پندرہ روز بعدرپورٹ پیش کرنے کی ہدا

بانڈی پورہ کے نوجوان پر عائد سیفٹی ایکٹ کالعدم

سرینگر//عدالت عالیہ نے بانڈی پورہ کے قیدی پر عائد سیفٹی ایکٹ کو کالعدم قرار دے کر انکی رہائی کے احکامات صادر کئے ہیں۔ جسٹس ایم کے ہانجورہ کی عدالت میںعلی گوجر میر ولد محمد کریم ساکن ترکہ پورہ بانڈی پورہ پر عائد سیفٹی ایکٹ معاملے کی سماعت ہوئی ۔مذکورہ قیدی کی طرف سے معروف وکیل ایڈوکیٹ بشیر احمد ٹاک نے کیس کی پیروی کی ۔ایڈوکیٹ ٹاک کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے علی گوجر میر پر لگے سیفٹی ایکٹ کو کالعدم قرار دیا ۔واضح رہے کہ  علی گوجر میرکو جون 2018 میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کورٹ بلوال جیل بھیج دیا گیا تھا چنانچہ اس ضمن میں ایڈووکیٹ بشیر احمد ٹاک نے جسٹس ایم کے ہانجورہ کی عدالت میں چیلنج کیا ہے اور بالآخر جسٹس ایم کے ہانجورہ نے انکی دلائل کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے پبلک سیفٹی ایکٹ کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا ۔

پنچایتی راج کا تصور نیشنل کانفرنس کی دین : کمال

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پنچایت راج نیشنل کانفرنس کی ہی دین ہے اور ہمارے قائدمرحوم شیخ محمد عبداللہ نے اُس وقت ریاست میں اس نظام کی بنیاد ڈالی جب برصغیر میں اس کا کہیں تصور بھی نہیں تھا۔انہوں نے بھاجپاکے اُن الزامات کو یکسر مسترد کیا جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کانفرنس نے کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ ہی عوام کو طاقت کا سرچشمہ مانا ہے اور یہ جماعت آج بھی عوام خدمت کی اُسی راہ پر گامزن ہے جومرحوم شیخ محمد عبداللہ نے مرتب کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے نیشنل کانفرنس نے جو تاریخی اور انقلابی اقدامات اُٹھائے ہیں ہمیں اُس کیلئے کسی کی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ موجودہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات سے دوری کا فیصلہ صرف اور صرف 35اے کے دفاع کیلئے کیا ہے اور پارٹ

انتخابات کا انعقاد ایک لاحاصل مشق:صحرائی

سری نگر//تحریک حریت کے چیرمین محمد اشرف صحرائی نے کہاہے کہ ریاست جموں کشمیر میں انتخابات منعقد کروانا ایک لاحاصل مشق ہے جبکہ دن اور رات کے دوران فورسز کی چھاپہ مار کاروائیوں اور گرفتاریوں پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں تحریک حریت چیرمین محمد اشرف صحرائی نے کشمیری عوام کی الیکش سے دوری کو بھارت کیلئے چشم کشا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں الیکش کروانا ایک لاحاصل مشق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل حق خودارادیت میں مضمر ہے بیان میں پارٹی چیرمین محمد اشرف صحرائی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ یا (Good governance)کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک بین الاقوامی اور ایک کروڑ پچاس لاکھ انسانوں کے سیاسی مستقبل کا مسئلہ ہے جس کے ساتھ بر صغیر کا امن جڑا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک اس دیرینہ تنازعہ کو حل نہ کیا جائے تب تک بر صغیر ہند و پاک میں امن قائم نہیں ہو

امریکی صدر کا مشرق وسطی سے متعلق بیان باعث اطمینان:انقلابی

  سرینگر//قومی محاذِ آزادی کے سینئر رُکن اعظم انقلابی نے امریکی صدردونالڈ ٹرمپ کی  مشرق و سطیٰ اور اسرائیل فلسطین کشمکش کے تعلق دئے گئے بیان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ اُمت مُسلمہ خیراُمت اور اُمت وَسطَ کی حیثیت سے اپنے دعوتی مشن کی اہمیت اور ضرورت سمجھتے ہوئے میثاقِ مدینہ کے طرز پر دنیا کے عیسائیوں کے ساتھ مفاہمت او رموافقت کا ماحول پیدا کرنے کے لیے یہ قرآنی پیغام سنانے کی توفیق پاتے کہ مسلمان حضر ت ابراہیمؑ، حضرت موسیٰؑ، حضرت عیسیٰؑ اور پیارے نبی عربی ﷺ سمیت سبھی پیغمبروں کو تعظیم، توقیر اور تقدیس کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ اس دعوتی عمل کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس جیسے ممالک ہمارے حلیف بن جائیں گے۔ اِن ممالک کے حکمرانوں کے دل پسیج جائیں گے اور وہ ماضی کی کوتاہیوں کا کفارہ ادا کرنے کی نیت سے مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا ایک پر

سماجی بہبود سکیموں کی عمل آور ی ،سیکرٹری سماجی بہبود نے جائزہ لیا

سری نگر//سماجی بہبود سکیموں کی مؤثر عمل آوری پر زور دیتے ہوئے سماجی بہبود کے سیکرٹری فاروق احمد لون نے کہا کہ ان سکیموں کے بار ے میں عوام الناس کو باخبر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مستحقین کو اِن سکیموں سے مستفید ہونے کے لئے باقاعدہ طورپر جانکاری فراہم کرنی ہوگی۔ان باتوں کا اِظہار سیکرٹری موصوف نے جے اینڈ کے سٹیٹ سوشل ویلفیئر بورڈ کی طرف سے چلائی جارہی کئی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ  لینے کے لئے طلب کی گئی افسروں کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں سماجی بہبود کی سپیشل سیکرٹری رفعت عارف ، ڈائریکٹر فائنانس عبدالمجید بٹ ، ایڈیشنل سیکرٹری سماجی بہبود بابو رام اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔سیکرٹری موصوف نے خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے نیشنل کریچ سکیم کے تحت فراہم کی جارہی رقومات کے تصرف کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران سیکرٹری کی صدارت میں

عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں

 بڈگام//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے منگل کوڈاک بنگلہ بڈگام میں ایک عوامی دربار منعقد کیا جہاں کئی وفود نے اپنے مسائل اور مطالبات مشیر موصوف کو پیش کئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر ، ایس ایس پی بڈگام تیجندر سنگھ،چیف انجینئر آر اینڈ بی سمیع عارف، چیف انجینئرپی ایچ ای عبدالواحد ، اے ڈی ڈی سی بڈگام خورشید احمد ثنائی ، جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن عابد حسین قِرہ و دیگر ضلع افسران نے عوامی دربار میں حصہ لیا۔ا س موقعہ پر وفود نے بجلی کے ریسونگ سٹیشنوں کا درجہ بڑھانے ، بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی میں بہتر ی لانے ، کھیل میدانوں کو ترقی دینے ،انڈو ر سٹیڈیم ، فروٹ منڈیاں ، کولڈ سٹوریج سہولیات قائم کرنے ، سکولوں کا درجہ بڑھانے ، سڑکوں پر میکڈم بچھانے اور ترقیاتی رقومات میں اضافہ کرنے جیسے مطالبات پیش کئے۔مشیر موصوف نے لوگوں کی شکایات کو بغورسنا اور متعلقہ افسران کو ہدای

اومپورہ واٹر سپلائی سکیم کا جائزہ لیا

بڈگام//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے اومپورہ واٹر سپلائی سکیم کا اچانک دورہ کر کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔مشیر موصوف کے ہمراہ پی ایچ ای محکمہ کے چیف انجینئرعبدالواحد، ایس ای جتیندر سنگھ، ایگزیکٹو انجینئربڈگام اور چاڈورہ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔دورے کے دوران خورشید گنائی کو بتایا گیا کہ سکیم کے لئے زوری گُنڈ نالہ سے پانی دستیاب ہوتا ہے جس کی کُل لمبائی1420 میٹر ہے۔0.35 ایم جی ڈی ٹریٹمنٹ پلانٹ کی صلاحیت2 لاکھ گیلن ہے جس سے اومپورہ قصبہ، اومپورہ ہاؤسنگ کالونی، اومپورہ اور خان پورہ علاقوں کو پانی کی سپلائی فراہم کی جاتی ہے۔بعد میں ہاؤسنگ کالونی کا ایک وفدمشیر موصوف کے ساتھ ملاقی ہوا۔ وفد نے اپنے علاقہ میں لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔وفد نے اومپورہ واٹر سپلائی سکیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس سکیم سے لوگوں کو معیاری

یوم استقلال کی تقریب فی الحال ملتوی:مجلس عمل

سرینگر// عوامی مجلس عمل نے 10 اکتوبر 1965 کو ایک سیاہ دن سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی دن کشمیر کے ممتاز دینی و سیاسی رہنما اور عوامی مجلس عمل کے بانی سربراہ میرواعظ مولوی محمد فاروق اور تنظیم کے درجنوں رہنمائوںکو اپنے پیدائشی حق ،حق خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں اُس وقت کے حکمرانوں نے گرفتار کرکے ڈھائی سال تک مختلف عقوبت خانوں میں نظر بند رکھ کر ٹارچر کیاتھا ۔ موصولہ بیان کے مطابق مجلس عمل اِس دن کو ہر سال ’یوم اسیران و یوم استقلال‘ کے طور پر مناتی آئی ہے تاہم امسال سربراہِ تنظیم و حریت (ع)چیئرمین  میرواعظ محمد عمر فاروق کی مسلسل خانہ نظر بندی اور بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر یہ تقریب فی الحال ملتوی کی جارہی ہے۔بیان میں میرواعظ مولانا محمد فاروق کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرحوم ہمیشہ اپنے موقف پر پوری شدت کے ساتھ قائم رہے اور کشمیری عوام کے جذبات اور

دھونس دباو کی پالیسی بھی بھارت کے کام نہ آئی:لشکر

سرینگر// لشکر طیبہ کے چیف محمودشاہ نے پنچائتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر قوم کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت اب دنیا کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہا ۔ترجمان لشکر طیبہ ڈاکٹرعبداللہ غزنوی کی جانب سے موصولہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھونس دبائو کے باوجود وہ انتخابی عمل کو کامیاب نہ کراسکا ۔محمود شاہ نے کہا کہ اگر بھارتی فوج بندوق کی نوک پرتحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہے تو پھر انتخابی عمل کیسے کامیاب ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے اپنے اتحادی (پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس) بھی اس عمل کا حصہ بننے سے انکار کرچکی ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ آج ہندوستان کی سب کوششیں ناکام ہورہی ہیں ۔

لولاب میں مزید دو اساتذہ معطل

  کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے لولاب وادی کے متعدد علاقوں میں قائم سرکاری سکولو ں میں تعینات اساتذہ کی غیر حاضری کو اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لیتے ہوئے مزید دو اسا تذہ کی معطلی کے احکامات صادر کئے ہیں ۔معلوم ہو اہے کہ لولاب وادی کے دور دراز علاقوں میں قائم سرکاری سکولو ں میں اساتذہ کی غیر حاضری کو لیکر مقامی لوگو ں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے اور گزشتہ ہفتہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ لولاب نے ایک شکایت پر کئی سکولو ں کا دورہ کر کے دو غیرحاضر اساتذہ کو معطل کیا ۔اس دوران زیڈ ای پی او سوگام نے مسلسل شکایت پر سوگام کی گجر پتی علاقہ کا دور کر کے وہا ں پر قائم ایک سرکاری سکول پر چھاپہ ڈالا اور دو اساتذہ انتہارشید اور سید نصرا للہ اندرابی کو موقع پر غیر حاضر پا یا اور معطلی کے احکامات صادر کئے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ مذکورہ سکول کے چند ایک اساتذہ اپنی ڈیو ٹی کے بجائے اپنی نجی کامو ں میں مص

کپوارہ ضلع کے 14 نائب تحصیلدار وں کی کرسیاں خالی

کپوارہ// ضلع کپوارہ میں 14نائب تحصیلدارو ں کی کرسیاں خالی ہیں کیونکہ انہیں تبدیل کیا گیا لیکن تا حال کسی بھی نئے نائب تحصیلدارکو تعینات نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے لوگو ں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔کرالہ پورہ ،سوگام ،کرناہ ،ولگام ،تارت پورہ ،کپوارہ ،سوگام ،لالپورہ ،کیرن ،مژھل اور کرالہ گنڈ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ نائب تحصیلدارو ں کی کرسیاں خالی ہونے کی وجہ سے انہیں متعدد مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کہیں کہیں ایک ایک نائب تحصیلدار کو دو سے زائد نیا بتوں کا چارج دیا گیا تھا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ وہ ہر روز کسی ضروری کام سے ان نیا بتو ں کا چکر کا ٹتے ہیں لیکن نائب تحصیلدار وں کی عدم موجودگی کی وجہ سے وہ خالی ہاتھ واپس لو ٹ آتے ہیں ۔انہوں نے گور نر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ نئے نائب تحصیلدارو ں کو فوری طور تعینات کیا جائے تاکہ انہیں مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

مزید خبرں

گورنر سکل ڈیولپمنٹ مشن کی سربراہی کریں گے  سرینگر//ریاستی حکومت نے جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن کے آئین میں ترمیم کو منظوری دی ۔ جی اے ڈی سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق گورنر وزیر اعلیٰ کی جگہ اب جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن کے چئیر مین ہوں گے ۔ جبکہ وزیر خزانہ کی جگہ گورنر کے مشیر بی بی ویاس مشن کے ممبر ہوں گے ۔ محنت و روز گار محکمہ کے وزیر کی جگہ گورنر کے مشیر کے وجے کمار جبکہ تکنیکی تعلیم کے وزیر کی جگہ گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی سکل ڈیولپمنٹ مشن کے ممبران ہوں گے ۔ حکمنامے کے مطابق متعلقہ ٹریڈ سیکٹر کے وزیر جو کہ مشن کے ممبر ہوتے ہیں کو فی الحال معطل سمجھا جائے گا ۔ تکنیکی تعلیم انفارمیشن ٹیکنالوجی اور امور نوجوان و کھیل کود کے وزیر کی جگہ پر گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن کی گورننگ کونسل کے چئیر مین ہوں گے ۔ وزیر خزانہ کے بجائے گورنر کے مشیر