تہاڑ جیل میں کشمیری قیدیوں کی مارپیٹ

سرینگر// حریت (گ)نے تہاڑ جیل میںجیل انتظامیہ کی طرف سے محبوسین کے ساتھ روا رکھے جارہے رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے اور ان کی بلاوجہ مارپیٹ کرکے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس وجہ سے ان کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچار ہوگئی ہیں۔ حریت بیان کے مطابق چند روز قبل سینٹرل جیل تہاڑ میں محبوس پاکستانی قیدیوں کو رات کے دوبجے اپنی بارکوں سے باہر لاکر ان کی شدید مارپیٹ کی گئی جس وجہ سے کئی قیدی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ حریت نے اس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت عالمی اداروں کی طرف سے وضع کردہ ان قوانین کی بڑی دھٹائی اور بے شرمی سے خلاف ورزی کرتا ہے جن کے تحت تمام قیدیوں کو انسان سمجھ کر ان کے ساتھ انسانی سلوک روا رکھنے کی تاکید کی گئی ہے، لیکن طاقت اور بڑا ملک ہونے کے غرور اور تکبر میں بھارت نے ہمیشہ عالمی قوانین کو پاؤں

میرواعظ چنائو سے پہلے خانہ نظر بند

سرینگر// حریت (ع)نے ریاست میں بلدیاتی انتخابات کی آڑ میں حریت چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو ان کی رہائش گاہ پر نظر بند رکھنے پر اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو سراسر غیر جمہوری قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق فورسزنے میرواعظ کے رہائش گاہ واقع نگین کا محاصرہ کرکے انہیں نظر بند کرلیا۔ ترجمان نے کہا کہ طاقت کے استعمال کے ذریعے حتیٰ کہ مذہبی فرائض سے روکنا کشمیریوں پر ظلم و ستم کی داستاں عیاں ہوتی ہے۔   

بانڈی پورہ میں دلدوز حادثہ ،کمسن بچہ لقمہ اجل

بانڈی پورہ+کنگن//وٹہ پورہ بانڈی پورہ میںپیش آئے المناک سڑک حادثے کے دوران ایک کمسن بچہ لقمہ اجل جبکہ اسکا چچازاد بھائی شدید زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ لہروال پورہ بانڈی پورہ کا بشیر احمد ٹریکٹر پر گھاس کی گچھیاںلاد کر لے جارہا تھا جونہی وٹہ پورہ پہنچا تو گھاس پر بیٹھے دونوں بچے سڑک پرگر گئے ۔ دونوں بچوںکو زخمی حالت میں ضلع ہسپتال بانڈی پورہ پہنچا دیا گیاتاہم ڈاکٹروں نے اڈھائی سالہ مدثر کو مردہ قرار دیا ہے یہ خبر پھیلتے ہی لہروال پورہ کی بستی میں کہرام مچ گیا ہے۔اس دوران سونہ مرگ سے سرینگر کی طرف جارہی ریڈینٹ پبلک پرائیوٹ سکول ملہ باغ سرینگر کی ایک بس زیر نمبر 6051/JK01Kڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک کے کنارے دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو چوٹیں آئیں جبکہ کئی بچیوں کو معمولی چوٹیں آئیں ۔ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ سید عارف بخاری نے کشمیر عظمیٰ کو تفصیلات دیتے

’ اٹوٹ انگ‘ کی لن ترانیاں باربار کیوں؟

لنگیٹ//اے آئی پی سربراہ انجینئر رشید نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے اس بیان کہ جموں کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس سے چھین نہیں سکتی کو حقیقت سے بعید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آخر ہندوستانی لیڈروں کو ایسا کہنے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے آج آڈورہ لنگیٹ میں لنگیٹ پریمئر لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا ’’پوچھا جا سکتا ہے کہ اگر ہندوستانی لیڈروں کو ہر دن گلہ پھاڑ پھاڑ کر چلانا پڑتا ہے کہ جموں کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے تو اسی طرح ہندوستانی لیڈروں کو بہار ، گجرات یا یو پی وغیرہ کے بارے میں کیوں نہیں چلانا پڑتا ہے۔ بات صاف ہے کہ نئی دلی کو خود بھی اس بات کا بخوبی علم ہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں طرف کا جموں کشمیر کا علاقہ متنازعہ ہے اور اسی لئے نئی دلی اپنے کمزور موقف کو صحیح ثابت کرنے کیلئے خود کو احساس عدم تحفظ سے باہر نکالنے کی

چیف سیکریٹری کا بانڈی پورہ اور کپوارہ دورہ

بانڈی پورہ+کپوارہ //چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم نے بانڈی پورہ اور کپوارہ اضلاع کا دورہ کرکے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے اضلاع میں مختلف زیر عمل پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔بانڈی پورہ میں جائیزہ میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کے علاوہ دیگر پولیس و سول افسران نے شرکت کی۔ صحت عامہ شعبۂ کا جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری تمام پروجیکٹوں کو مارچ تک مکمل کرنے اور فلٹریشن پلانٹس کو مناسب ڈھنگ سے قابل کار بنانے پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں مختلف زیر التواء اور نئے پروجیکٹوں کے لئے45 کروڑ روپے منظور کئے جائیں گے۔انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے کام کاج کا جائیزہ لیتے ہوئے افسروں کو کنورجنس موڈ کے تحت پروجیکٹوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے احکامات دیئے۔ انہوں نے محکمہ بجلی کو بجلی کی تقسیم کاری میں معقولیت لانے کی ہدایت دی اس دوران انہیں

علمدار کشمیرؒکاعرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا

سرینگر//علمدار کشمیر حضرت شیخ نور الدین نورانی ؒ کے 599واں عرس مبارک اتوار کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس دوران وادی بھر سے آئے ہوئے ہزاروں لوگوں نے چرار شریف میں اُن کے آستان عالیہ پر حاضری دی ۔ اس سلسلے میں لوگوں کی نقل وحمل کیلئے اگر چہ انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کے خاطر خواہ انتظامات بہم رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم دن گزرنے کے باوجود وہ دعوے سراب ثابت ہوئے جس کی وجہ سے زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر ضلع کولگام میں بھی علمدار کشمیر حضرت شیخ نو رالدین نورانیؒ کے سالانہ عرس مبارک سے متعلق ایک تقریب انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی جس میں سینکڑوں عقیدتمندوں نے شرکت کی جس میںلوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ صوت الاولیاء کے امیر اعلیٰ مولانا عبدالرشید داؤدی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔  

مزاحمتی و دینی جماعتوں کا اظہار رنج

سرینگر// حریت (گ)،جمعیت اہلحدیث اورمحاذآزادی نے رام بن سڑک حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے سڑک حادثہ پر گہرے رنج وغم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لقمہ اجل بنے افرادکی مغفرت اورزخمی ہوئے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے لیکن ایسے حادثات میں انسانی زندگیوں کا اتلاف ہر ایک انسان کیلئے غمناک ہوتا ہے۔ انہوںنے لقمہ اجل بنے افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو یہ صدمۂ عظیم برداشت کرنے کیلئے صبرجمیل عطا کرے۔ جمعیت اہلحدیث نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جمعیت کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالطیف الکندی کے مطابق حادثے میں مولانا عبدالواحد مدنی کے بھتیجے محمد نعیم گنائی (پٹواری)بھی لقمہ اجل بن گئے ۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ک

عوام کوپینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے

سرینگر//گورنر کے صلاحکار خورشید احمد گنائی نے محکمہ پی ایچ ای کے افسران کی ایک میٹنگ میں وادی میں پانی کی سپلائی پوزیشن کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں محکمہ کے چیف انجینئر، سپیشل سیکرٹری، ڈائریکٹر پلاننگ اور صوبہ کے سُپر نٹنڈنگ انجینئروں اور ایگزیکٹو انجینئروں نے شرکت کی۔مشیر موصوف نے ریاست کے آبی ذخائیر کا بھرپور استعمال کر کے ہر کنبہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے انجینئروں کو مختلف سکیموں کی موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی کارکردگی پر پرکھا جائے گا۔انہوں نے پانی کی قلت کی صورتحال میں کسی بھی مانگ کو پوار کرنے کے لئے کیوک ایکشن پلان اور رسپانس ٹیمیں تشکیل دینے کے احکامات دیئے۔ انہوں نے پانی کی قلت کے حوالے سے عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے چیف انجینئر کو آبادیوں کو پانی کی فراہمی سے پہلے تمام

۔12اکتوبر کو ریڈونی چلو،قاضی یاسرکی اپیل

سرینگر//اُمت اسلامی کے چیئرمین قاضی احمد یاسر نے 12اکتوبر2018کو جنوبی کشمیر میں فوجی کیمپ قائم کرنے کے خلاف ریڈونی چلو کال دی ہے۔انہوں نے بستیوں میں فوجی کیمپوں کا قیام تشویشناک قرار دیا۔ قاضی یاسر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُمت اسلامی جنوبی کشمیر کے مراکز پر بیلٹ بوکس رکھے گی جس میں لوگوں سے ’’بھارت یا آزادی ‘ ‘کا انتخاب کرنے کے لئے کہا جائے گا۔انہوںنے مزید کہا کہ تین کلو میٹر سے بھی کم مسافت کے اندر سنگم ، فرصل اور کھڈونی بالا میں تین فوجی کیمپ موجود ہیں جبکہ ریڈونی کا علاقہ پچھلے 10روز سے بند پڑا ہے ۔ قاضی یاسر نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا چاہئے کہ فوجی کیمپ قائم کرنے سے لوگوں میں خوف کم نہیں ہوگا اور اگر بھارت چاہتا ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ جنگ کی حالت میں رہنا چاہتا ہے تو ہم انہیںباور کرانا چاہتے ہیں کہ ہر کشمیری جنگ کے لئے تیار ہے۔الیک

۔12بجے دن کو سکول بند رکھنے کا معاملہ

سرینگر//بارہمولہ کے مڈل سکول دراین سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے تحقیقات کا حکم دیا ہے اور متعلقہ زونل ایجوکیشن آفیسر کو سکول کا تدریسی عملہ فوری طور معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔اس دوران ناظم تعلیم کشمیر کی ہدایت پر زونل ایجوکیشن آفیسر چندن واری نے سکول کے دو اساتذہ کو معطل کرنے کے حوالے سے ایک حکمنامہ زیر نمبر ZEO/2018/828بتاریخ 6اکتوبر2018جاری کیا ہے جس کے مطابق ایک استاد کو بائز ہائی سکول کالسو کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ۔ ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتونے سکول کے درس و تدریس میں کوئی خلل نہ پڑنے کے سلسلے میں چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ منسلک کئے گئے اُستاد کا متبادل فراہم کرنے کے علاوہ مذکورہ سکول کے لئے اضافی تدریسی عملے کو فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔واضح رہے کہ سکول 4اکتوبرکو دن کے 12بجے اوقات کار کے د

بانڈی پورہ کی 3 بچوں کی ماں ہسپتال میں فوت

بانڈی پورہ // اہم شریف بانڈی پورہ کی3 بچوں کی ماںجو پر اسرار حالات میں جل گئی تھی کل صورہسپتال میںدم توڑ بیٹھی۔جب اس کی لاش بانڈی پورہ پہنچائی گئی تو اسکے میکے والوں نے احتجاج کیا اور سسرال والوں پر اسے جلانے کا الزام لگایا۔ ریحانہ زوجہ عبدالطیف بابا ولد محمد احسن بابا ساکن اہم شریف بانڈی پورہ گذشتہ روز صبح سویرے گھر میںپراسرار طور پر جلی ہوئی پائی گئی اور پھر ضلع ہسپتال بانڈی پورہ میںموجود ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک دیکھ کر فوری طور پر صورہ سرینگر روانہ کیا جہاں وہ کل زندگی کی جنگ ہار گئی ۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ خاتون کا جسم مکمل جلا ہوا تھا اور تیل خاکی کی بوآرہی تھی ۔معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے کہا اگر گیس خارج ہونے سے جل جاتی تو جسم کا کوئی مخصوص حصہ جل جاتا لیکن اس کا سارا جسم جلا ہوا تھا ۔بعد میں جب اس کی لاش بانڈی پورہ پہنچائی گئی تو اسے ضلع ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے لایا گیا ج

کنگن میں آگ،5سو گھاس کی گچھیا ں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

کنگن//شودہ گنڈ کنگن میں آگ کی ایک واردات میں پانچ سو گھاس کی گچھیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہیں۔تحصیل کنگن کے شودہ گنڈ علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب بشیر احمد وانی ولد مرحوم محمد عبداللہ وانی کے گھاس کی گچھیوں میں اچانک آگ نمودار ہوئی ۔ آگ کی اس واردات میں مذکورہ شخص گھاس کی پانچ سوگچھیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں ۔   

پلوامہ میں3 رہائشی مکانوں پر چھاپے

سرینگر//پلوامہ پولیس نے للہار گاوّں میں کئی رہائشی مکانات کی تلاشی لی جس کے دوران بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کرکے ضبط کی گئی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر پلوامہ کی سربراہی میں ایس ایچ او کاکہ پورہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے عبدالحمید بٹ ، فاروق احمد بٹ اور شبیر احمد بٹ کے رہائشی مکانوں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔دورانِ تلاشی 145کلو گرام چرس پتیاں اور 1.5کلو گرام چرس پاوڈر برآمد کرکے ضبط کی گئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر ات 42/2018اور 43/2018کے تحت کاکہ پورہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

رام بن دلدوز سڑک حادثہ میں استاد اور2 طلبا کے لقمہ اجل بننے پرمحکمہ تعلیم کا اظہار رنج

سرینگر//محکمہ تعلیم نے رام بن میں پیش آئے سڑک حادثے کے دوران ایک استاد اور2 طُلباء کے جاںبحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں سیکریٹری سکولی تعلیم اجیت کمار ساہو، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو اور ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں راکیش کمار سرنگل نے حادثے میں ہائی سکول چنجلو بانہال کے ایک استاد اور ہائیر سکینڈری سکول رام بن کے طُلباء سُنیل سنگھ اور عرفان سلیمان کے جاںبحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سیکریٹری سکولی تعلیم نے کہا ہے کہ محکمہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ کنبوں کے ساتھ برابر کا شریک ہے ۔ انہوں  نے چیف ایجوکشن آفیسر رام کو ہدایت دی ہے کہ وہ محکمہ کی طرف سے مہلوکین کے وارثین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ ناظمین تعلیم کشمیر و جموں کے علاوہ محکمہ کے دیگرسینئر افسران ، اساتذہ برادری اور دیگر متعلقین نے بھی اس حادثے پر گہرے دکھ اور صد

کرالہ پورہ میں شمفیرٹ فوچرسٹ سکول کا افتتاح

کپوارہ/اشرف چراغ /نیاری کرالہ پورہ میں شمفیرٹ فوچر سٹ سکول کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیرنے کیا ۔مہمان خصوصی ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ والدین بچو ں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ بہتر تعلیم ہی تابناک مستقبل کی ضمانت ہے ۔سکول کے چیئر مین جان محمد بٹ نے کہاکہ سکول میں سی بی ایس ای کے تحت مضامین پڑھائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سکول میں نرسری سے لیکر دوئم جماعت تک داخلہ شروع ہو ا ہے اور خواہشمند والدین سکول انتظامیہ سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔  

مسلم لیگ پارٹی قائدین و کارکنان کو پیش عدالت نہ کرنے پر برہم

سرینگر//مسلم لیگ نے تنظیم کے زعماؤں اور ذمہ داروں کوعدالتی احکامات کے باوجود پیشی کے لئے حاضر نہ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے لاقانونیت سے تعبیر کیا ہے ۔ لیگ ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس سے بڑھ کر بشری حقوق کی پامالیوں کا ثبوت کیا ہوسکتا ہے جب محمد یوسف میر، شوکت حکیم، محمد حیات بٹ،معراج الدین نندا اور مولوی سجاد کو عدالتی احکامات کے باوجود پیش عدالت نہیں کیا جاتا ہے۔ترجمان کے مطابق جس طرح کا رویہ ان اسیروں کے ساتھ روا رکھا جارہا ہے اور قانون کو بالائے طاق رکھ کر ان کی رہائی کے راستوں کو مسدود کرنے کے لئے انہیں عدالتوں سے دور رکھا جارہا ہے اس سے بھارتی جمہوریت کی سنگین پامالی ہورہی ہے ۔   

مولانا انور شاہ کشمیری ؒ کی خدمات

بانڈی پورہ //منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ میں علامہ انور شاہ کشمیری کی خدمات پر ایک سمینار منعقد ہوا ۔ سمینارمیں مقررین نے کہاکہ مولانا انور شاہ کشمیریؒ برصغیر کے جید علماء میں شمار کئے جاتے ہیں اور دور جدید کے موجد تھے۔ مقررین نے کہاکہ مولانا انور شاہ کشمیری لوگوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ سمینا رمیں سابق جسٹس بشیر احمد کرمانی، شوکت احمد کرمانی، محمد یوسف، میر طارق، انجم نثار نے شرکت کی۔       

تازہ ترین