تازہ ترین

سجاد غنی لون کی گورنر سے ملاقات

سرینگر//سابق وزیر اور ایم ایل اے ہندواڑہ سجاد غنی لون نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ سجاد غنی لون نے اپنے حلقہ انتخاب میں جاری سکیموں کی پیش رفت کے بارے میں گورنر کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کیلئے متوازی ترقی کے مواقعے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ گورنر اور سجاد غنی لون نے آنے والے میونسپلٹی اور پنچائتی انتخابات پر سیر حاصل بحث کی ۔ انہوں نے اس سلسلے میں لوگوں کو بااختیار بنانے کی اشد ضرورت پر بھی غور و خوض کیا ۔ گورنر نے سجاد غنی لون کو اُن کے مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی کی ۔ گورنر نے سجاد غنی لون پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقے میں پُر امن ماحول کو فروغ دینے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔ اس دوران آل ٹریڈرس اینڈ ٹرانسپورٹرس جوائینٹ کوارڈینیشن کمیٹی ویسٹ زون سرینگر کا ایک وفد چئیر مین ابرار احمد خان اور صدر پیر امتیاز الحسن کی قیادت میں یہاں راج بھون می

بانڈی پورہ کے عمر رسیدہ شخص گرفتار،کپوارہ جیل منتقل

بانڈی پورہ//عازم جان // پولیس نے بلال کالونی اہم شریف کیس70 سالہ ریٹائرڈ رینجر کو گرفتار کر کے کپوارہ سب جیل منتقل کیا ہے ۔غلام نبی لون گریزی افراد خانہ نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ انکے بیمار والد کو چار روز قبل بانڈی پورہ پولیس تھانہ سے فون پر بلایا گیاجب وہ پولیس سٹیشن پہنچے تو انہیںبغیر کوئی وجہ بتائے کپوارہ سب جیل پہنچا دیا گیا۔ افراد خانہ نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں ہے کہ ہمارے عمر رسیدہ بیمار والد کو پولیس کیوں پیچھے پڑی ہوئی ہے اور کہا کہ ہم تین بیٹیوںکے واحد سہارا ہیں۔دس روز کے بعد انکی دو بیٹیوں کی شادی ہے ۔ادھر ضلع بانڈی پورہ کے اطراف واکناف سے خبریں موصول ہورہی ہیں کہ پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے  

گورنر نے حقیقت بیان کی، لیکن انا کی عینک نہیں اتاری

 سرینگر //حریت (گ) چیئر مین سید علی گیلانی نے گورنر ستہ پال ملک کی طرف سے دئے گئے انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک صاحب‘ نے بالکل صحیح کہا ہے کہ دہلی کی طرف سے غلطیاں سرزد ہونے کی وجہ سے کشمیری بھارت کو قابض قوت سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کی حقیقت یہی ہے کہ ریاست جموں کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے اور بھارت کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے جس کی گواہی اقوامِ متحدہ کی قراردادیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے گورنر کو تاریخ کا باریک بینی سے مطالعہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عصبیت اور انا کی عینک اُتار کر زمینی حقائق کو دیکھنے کی مخلصانہ کوشش کی جائے تو تمام مسائل کا حل خودبخود نکل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی طرف سے 1947سے ہی فاش غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔یہاں کے عوام کو جانوروں کا ریوڑ سمجھ کر ہر بار اپنے چہیتوں اور وفاداروں کو ہمارے سروں پر سوار کرکے اپنی ہی نام نہاد ج

علاقائی پارٹیاں رائے شماری کا مطالبہ پیش کریں:انجینئر رشید

لنگیٹ//عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے سیاسی پارٹیوں سے قیمتی جانیں بچانے کیلئے بیدار ہوکر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے دو کارکنوں اور پراسرار طور مارے جارہے دیگر شہریوں کی ہلاکتیں ایسے اقدامات کا تقاضا کرتی ہیں کہ جس سے کشمیریوں کو امید کی ایک کرن دکھائی دے اور وہ غیر یقینیت کے ماحول سے باہر آجائیں۔ایک بیان میں انجینئر رشید نے کہا ’’جب تک مختلف الخیال سیاسی پارٹیاں آگے آکر نئی دلی کو کشمیریوں کی سیاسی خواہشات،جذبات اور قربانیوں کی اہمیت اور انکے مطابق اقدامات کی ضرورت سمجھنے پر مجبور نہ کریں گی یہاں کی زمینی صورتحال تبدیل نہیں ہو سکتی ہیں۔یہ بات نہایت ہی افسوسناک ہے کہ نئی دلی کشمیر میں ہونے والی ہر ہلاکت کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا موقف مضبوط کرنے کیلئے استعمال کرنے کی عادی ہوچکی ہے۔ایک طرف نئی دلی ہلاکتوں کو

ریڈونی میں فوجی کیمپ کا قیام

 سرینگر// حریت (ع) نے قیموہ کولگام کے ریڈونی علاقے میں ایک اور فوجی کیمپ کے قیام کو اس پورے علاقے کے عوام کو فوج کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی طاقت اور جبر سے عبارت کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پورے علاقے میں پہلے ہی سے کئی فوجی کیمپ موجود ہیں اور اب ایک اور کیمپ کے قیام کا مقصد اس کے سوا کچھ نہیں کہ وہاں کے لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا جائے۔بیان میںکہا گیا کہ علاقے کے عوام جو گزشتہ ایک ہفتے سے اس کیمپ کے قیام کیخلاف برسر احتجاج ہیں تاہم ریاستی حکمران اس احتجاج کو خاطر میں لائے بغیر اپنی من مانی کارروائیوںمیں مصروف ہیں۔  حریت کانفرنس نے علاقے کے عوام کے ساتھ اپنی بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریڈونی اور اس کے گردنواح کے لوگوںکو یقین دلایا ہے کہ مذکورہ کیمپ کے قیام کیخلاف انکی جدوجہد ہر لحاظ سے حق و انصاف پر مبنی ہے اور وہ اس احتجاجی تحریک میں خود کو اکیلا محس

گورنر شکایتی سیل کی کارکردگی

سری نگر//ریاست میں 20جون سے گورنر رول کے نفاذ سے لے کر5 اکتوبر 2018 تک گریوینس سیل کو24446شکایات موصول ہوئیں جن میں سے23579 ( بشمول گورنر رول سے قبل موصول ہوئی) شکایات کو نمٹارے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھیجا گیا جبکہ 553شکایات کو نمٹانے کا عمل جاری ہے۔اسی طرح گورنر کی ہدایات پر تینوں مشیر گریونس سیل میں باقاعدگی کے ساتھ میٹنگ منعقد کرنے کے دوران مختلف وفود اور لوگوں کی شکایات بغور سُنتے آئے ہیں ۔ تمام شکایات کو متعلقہ فیلڈ افسروں اور محکموں کو بھیج دیا گیا اور نمٹارے کا عمل جاری رکھا گیا ۔ اس کے علاوہ گورنر نے مشیروں کو اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق شکایات کا جائیزہ لینے کی ہدایت دی ہے اور ہر محکمے کے نوڈل افسروں سے ان شکایات اور مسائل کے نمٹارے کا جائیزہ لینے کی بھی ہدایت دی ۔   

بی بی ویاس کاعوامی دربار،34وفودملاقی

 سرینگر //گورنر کے مشیر بی بی ویاس نے یہاں جے کے گورنرز گریونس سیل کے تحت عوامی دربار منعقد کیا اور لوگوں کی شکایات و مسائل کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت دی ۔ لگ بھگ 34  وفود مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے اور انہیں معیاد بند طریقے پر اپنی شکایات کے ازالے کی درخواست کی ۔ شال بُگ گاندر بل کے ایک وفد نے گاؤں سے متعلق بالخصوص بجلی ٹرانسفارمر کا درجہ بڑھانے جیسے معاملات پیش کئے ۔ ہاوس بوٹ اونرز ایسوسی ایشن کا ایک وفد مشیر موصوف سے ملاقی ہوا اور انہیں ہاوس بوٹ مالکان کی باز آباد کاری سے متعلق کئی معاملات پیش کئے ۔ ایڈہاک ، کنٹریکچول ، کنسالی ڈیٹڈ ملازمین کے ایک وفد نے اپنی خدمات سے متعلق چند معاملات مشیر موصوف کے سامنے رکھے ۔ کوہنہ کھن ڈلگیٹ کے ایک وفد نے 2014 کے سیلاب سے ہوئے نقصان سے متعلق امداد کی درخواست کی ۔ جموں اور سرینگر میڈیکل کالجوں میں کام کر رہے اکیڈمک ارینجمنٹ کے تحت ڈاکٹرو

جنوبی کشمیر میں انتخابات کاپہلا مرحلہ

پلوامہ//جنوبی کشمیر کے چند علاقوں میں بلدیاتی اور پنچائتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تیاریوں کے ساتھ ہی پورے جنوبی کشمیر  میں 2روز قبل ہی انٹرنیٹ سروس پر روک لگائی گئی جس پر علاقے میں رہائش پزیر طلبا ،عام لوگوں کے علاوہ تاجر برادری نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔جنو بی کشمیر میں بلدیاتی و پنچائتی انتخابات کے پہلے مرحلے سے 2روز قبل ہی پورے جنوبی کشمیر جس میں پلوامہ ،اونتی پورہ ،ترال۔شوپیان،اننت ناگ،کولگام وغیرہ شامل ہیں،میں سنیچر کے شام ساڑے سات بجے کے قریب تمام مواصلاتی کمپنیوں نے انٹرنیٹ سروس پر اچانک روک لگادی ۔ادھر جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں جن میں خاص کر نوجوان، کارو باری افراد کے علاوہ طلبا  شامل ہیں،نے بار بار انٹر نیٹ پر روک لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا اگر چہ انتخابات کے پہلے مرحلے کے کچھ دن ابھی باقی ہیں تاہم پورے ج

محکمہ تعمیرات عامہ کی غفلت شعاری کامعاملہ

سرینگر//محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر نے بشری حقوق کے ریاستی کمیشن کی ہدایت پر راولپورہ بیرہ بڈگام میں ایک14برس کے کمسن طالب علم کی 60فٹ گہرے گڈھے میں گرنے سے ہوئی ہلاکت پر انکے لواحقین کو3لاکھ روپے معاوضہ واگذار کیاہے۔ وسطی ضلع بڈگام کے راولپورہ بیروہ میں4سال قبل اس وقت ایک کمسن طالب علم لقمہ اجل بناجب وہ اپنے اسکول سے گھر واپس آرہا تھااور راستے میں محکمہ تعمیر ات عامہ کی طرف سے ایک پل کی تعمیر کیلئے کھودے گئے60فٹ گہرے گڑھے میں گرکر ہلاک ہوا۔اس سلسلے میں مہلوک طالب عالم کے والد غلام محی الدین نے سال2014میں ہی انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن کے دروازے پر دستک دی ۔ بشری حقوق کے مقامی کمیشن کے سیکریٹری کے مطابق اس دوران غلام محی الدین خان ساکن راولپورہ بڈگام کا محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے پل کی تعمیر کیلئے کھودے گئے گڑھے اور اس کو بغیر ڈھکن رکھے جانے کے نتیجے میں ایک لڑکے کی ہلاکت سے م

غریب اور یتیم لڑکیوں کی بااختیاری

بارہمولہ //ہیومن ایڈ سوسائٹی کشمیر کی جانب سے غریب اور یتیم بچیوں کی بحالی اورپیشہ وارنہ تربیت کے پروگرام کے تحت 20 یتیم و نادار لڑکیوں کیلئے ایک اور سلائی تربیتی سنٹر قائم کیا ، جس میں ان بچیوں کو سلائی کے ہنر کی کی تربیت دی جارہی ہے ۔اس مرکز کا افتتاح بلاک میڈیکل آفیسر شیری شیخ فاروق احمد جن کے ہمراہ چیرمین ہیومن ایڈ سوسائیٹی کشمیر بشیر احمد میر اور مقامی رضا کار ماسٹر فاروق احمدنے دور افتادہ دیہات نمبلن نارواو بارہمولہ میں کیا ۔اس موقع پر زیر تربیت لڑکیوں کے والدین کے علاوہ دیگر ذی عزت شخصیات موجود تھیں ۔افتتاحی تقریب کے دوران چیرمین ہومن ایڈسوسائیٹی کشمیر بشیر احمد میر نے کہا کہ سوسائٹی یہ تربیتی مراکز پچھلے کئی سالوں سے چلا رہی ہیں ،جن میں پچھلے سال تقریباً سو یتیم اور پسماندہ لڑکیوں کو سلائی کی تربیت دے کر اُنہیں خود روزگار کمانے کے اہل بنایا گیا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ

راج بھون میں ہتیش گپتا کے اعزازمیں الوداعیہ

سرینگر//راج بھون نے ڈپٹی سیکرٹری ہتیش گپتا جنہیں سیکرٹری جموں توی گالف کورس مقرر کیا گیا ہے، کو الوادعیہ پیش کیا ۔گورنر ستیہ پال ملک نے ہتیش گپتا کے روشن مستقبل اور تندرستی و خوشحالی کی دعا کی ۔  

’جھیل ڈل کو بچانے کی ایک کوشش‘

سرینگر//گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹیچیوٹ نے انٹر نیشنل اور گلوبل سٹیزن جرنی کے اشتراک سے ’’ جھیل ڈل کو بچانے کی ایک کوشش‘‘ کے موضوع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں کئی غیر ملکی اور مقامی ماہرین نے جھیل ڈل کو بچانے پر زور دیا ۔تقریب میں شامل شرکاء نے بحث میں حصہ لیا اور جھیل ڈل کو بچانے کیلئے کئی تجاویز پیش کیں ۔  

کرگل میں مالی اداروں کی جائزہ کمیٹی کی میٹنگ

کرگل//ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ،ایل اے ایچ ڈی سی کرگل وکاس کنڈل کی صدارت میں یہاں ڈسٹرکٹ کنسلٹیٹو کمیٹی اور ضلع سطح کی جائیزہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کا انعقاد ضلع کرگل میں تمام لیڈ بنکوں کی طرف سے فراہم کئے جا رہے قرضوں کی پیش رفت کا جائیزہ لینا تھا ۔ سٹیٹ بنک آف انڈیا ، نبارڈ اور ریزرو بنک آف انڈیا کے نمائندوں ، مختلف لیڈ بنکوں کی شاخوں کے سربراہ اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔ میٹنگ میں ہاوسنگ فار آل مشن ،کے سی سی سکیم کے تحت کارکردگی ، این آر ایل ایم اور این یو ایل ایم سکیموں کی پیش رفت اور عمل آوری کا جائیزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں تندہی اور لگن سے انجام دیں تا کہ لوگوں کو حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی سکیموں کا فائدہ پہنچایا جا سکے ۔   

ڈپٹی کمشنر لیہہ کا شہر میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائنہ

 لیہہ //ڈپٹی کمشنر لیہہ اونی لواسہ نے لیہہ شہر میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائیزہ لیا ۔ ان پروجیکٹوں میں سڑک پر جاری کام ، فُٹ پاتھ ، بیت الخلاء اور کئی پارکیں بھی شامل ہیں ۔ فُٹ پاتھ اور سڑک کی تعمیر کا کام آر اینڈ بی ڈویژن 1.50 کروڑ روپے کی لاگت سے انجام دے رہا ہے اور 2019-20 تک یہ پروجیکٹ مکمل ہونے کی اُمید ہے ۔ ڈی سی لیہہ نے زنگ ستھی میں ایک بیت الخلاء عمارت پر جاری کام کا معائنہ کیا جسے مقامی انتظامیہ ایل ای ڈی ای جی کے اشتراک سے انجام دے رہا ہے ۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر نے پرانے ڈاک بنگلے کے نزدیک نئی تعمیر شدہ پارک کا بھی معائینہ کیا ۔ اُن کے ہمراہ اے ڈی سی ، ایڈمنسٹریٹر ایم سی ، ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی اور تحصیلدار لیہہ بھی تھے ۔   

کرالہ پورہ میں سڑک حادثہ

کپوارہ//کرالہ پورہ کے بٹہ پورہ راوت پورہ میں ہفتہ کی صبح سڑک کے ایک حادثہ میں ایک فوجی اہلکار سمیت تین زخمی ہوئے جنہیں فوری طور اسپتال میں داخل کیا گیا ۔زخمیو ں میں کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار اشفاق سعید کا برادر اصغر بھی شامل ہے ۔ کرناہ سے ایک سومو گاڑی زیر نمبر JK09.8620جب بٹہ پورہ راوات پورہ کے قریب پہنچ گئی تو ڈرائیور گاڑی کی رفتار پر قابو نہیں پاسکے جس کے دوران 155فیلڈ ریجمنٹ کے رام کمار کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے مزکورہ فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ گاڑی کے ڈرائیور سمیت کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار اشفاق سعید کے برادر اصغر عادل سعید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور کپوارہ اسپتال منتقل کیا گیا جہا ں عادل سعید کو سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا ۔

میری تصنیف کاکوئی بھی مطالعہ کرسکتاہے:پروفیسر عبدالغنی بٹ

سرینگر//پولیس کی طرف سے پی ڈی پی لیڈر اعجاز احمد میر کی رہائش گاہ سے کئی کتابیں،جن میں حریت(ع) لیڈر پروفیسر عبدالغنی بٹ کی کتاب’’بیانڈ می‘‘ بھی شامل ہے، کے ضبط کرنے کے ردعمل میںپروفیسر بٹ نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص اُن کی کتاب پڑھ سکتا ہے،حتیٰ کہ پولیس اہلکار بھی۔ مسلم کانفرنس کے سربراہ اور حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ نے سنیچر کو کہا کہ کوئی بھی اُن کی کتاب’بیانڈ می‘ کا مطالعہ کر سکتا ہے۔پروفیسر بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ میری کتاب کا مطالعہ کرنے سے کوئی بھی نقصان نہیں ہوگا،حتیٰ کہ پولیس کے تمام چھوٹے بڑے اہلکار اور افسران اس کتاب کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ پروفیسر بٹ کا یہ ردعمل پولیس کی طرف سے پی ڈی پی لیڈر اور ممبر اسمبلی وچی اعجاز احمد میر کی رہائش گاہ سے ہتھیاروں کے لوٹنے سے متعلق کیس کی تحقیقات کے دوران کئی کتابیں ضبط کرنے جن می

ہندوارہ اورکپوارہ میں محکمہ واٹر ورکس دفاتر عارضی ملازمین نے مقفل کئے

کپوارہ//کپوارہ اور ہندوارہ میں واٹر ورکس محکمہ کے عارضی ملازمو ں نے اپنے مطالبات حل نہ کر نے کے خلاف ہفتہ کو ہندوارہ اور کپوارہ میں احتجاج کے دوران متعلقہ دفاتر کو مقفل کیا ۔ان ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی مہینو ں کے دوران اپنی اجرتوں سے محرو م ہیں ۔احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 6ماہ سے اپنے تنخواہو ں سے محروم ہیں اور وہ کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ اب تک کئی بار معاملہ اعلیٰ حکام کی نو ٹس میں لایا تاہم آج تک ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ سڑکو ں پر آنے کے لئے مجبور ہو گئے ۔انہو ں نے گور نر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رُکی پڑی تنخواہوں کو فوری طور واگزار کیا جائے بصورت دیگر وہ اپنے معصوم بچو ں سمیت سڑکو ں پر آکر زور دار احتجاجی مہم چھیڑیں گے ۔  

مزید خبرں

محکمہ زراعت کے حکام کی میٹنگ ناظم زراعت کی اسکیموں کے اہداف کو یقینی بنانے کی ہدایت سرینگر// ناظم زراعت کشمیر سید الطاف اعجاز اندرابی کی صدارت میں حکام کی ایک میٹنگ میںمرکزی معاونت والی سکیموں اورفلیگ شِپ پروگراموں کی عمل آوری اور پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پر ناظم زراعت نے مختلف پروگراموں کے تحت اخراجاتی عمل میں سرعت لانے پر زوردیا تاکہ سکیموں کے اصل ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے اور اس کے فوائد براہ راست کسانوں تک پہنچ سکیں۔انہوںنے کہاکہ ہر الاٹمنٹ کے دوران شفافیت اورمنصفانہ طریقہ کار کو ملحوظ نطر رکھا جانا چاہیے اور اخراجات کے ریکارڈ کے لئے ڈیجٹل عمل کو بروئے کار لایا جانا چاہیے۔ناظم زراعت نے کہا کہ سرکار اپنے تمام اثاثوں کو بحال کرنے کے اقدامات کررہی ہیں، اس لئے تمام آفیسران کو صوبہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں نامکمل اور رُکے پڑے پروجیکٹوں کے بارے میں تفصیل پیش کرنے