بلدیاتی وپنچایتی چناو: پولیس الیکشن کیلئے تیار یاں کرے:پولیس سربراہ

  بارہمولہ+سوپور //پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ریاستی پولیس پر زور دیا  ہے کہ وہ بلدیاتی اور پنچایتی الیکشن کو احسن اور پرامن طریقے سے منعقد کرانے کیلئے تیاریاں شروع کریں۔ دلباغ سنگھ جن کے ہمراہ آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی بھی تھے، نے سوپور اور بارہمولہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سینئر پولیس افسران کیساتھ ملاقات کرنے کے علاوہ پولیس درباروں سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں ڈی جی پی نے پولیس، ، فوج اور سی آر پی ایف کی سراہنا کی جنہوں نے ریاست میں سیکورٹی صورتحال کو کافی حد تک معمول پر لایا۔موجودہ تال میل کو اور مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ جموں و کشمیر میں امن قائم ہو سکے۔دلباغ سنگھ نے کہا ’’ میری ترجیح نوجوان نسل اور انکا مستقبل ہے،اور مقامی لوگوں کی مدد سے ہم اس مقصد میں کامیاب ہونگے کہ انہیں صحیح راستے پر ڈال کر اپنی قو

راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کی سرگرمیاں

 سرینگر//جموں وکشمیر قانون سازکونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی نے یہاں راج بھون میںگورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے گورنر موصوف کو ریاست کا گورنر مقرر کئے جانے پر مبارک باد دی۔حاجی عنائت علی نے گورنر موصوف کو کرگل ضلع کے عوام کو تعلیم، سڑکوں اورعوامی اہمیت کے حامل دیگر امور کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے حاجی عنائت علی کو یقین دلایا کہ اُن کی جانب سے اُبھارے گئے مسائل پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے حاجی عنائت علی کو علاقہ کی ترقی اور عوامی بہبود کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کی تلقین کی۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز و شپنگ کے مرکزی وزیر مملکت منسُکھ ایل منداویہ نے یہاں راج بھون میںگورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے گورنر موصوف کو ریاست جموں وکشمیر کا گورنر مقرر کئے جانے پر مبارک باد دی۔گورنر موصوف اور مرکزی وزیر مملکت نے جموں وکشمیر می

نجی کوچنگ مراکز کی رجسٹریشن ،محکمہ تعلیم کی4رکنی ٹیم تشکیل

 سرینگر//نجی کوچنگ مراکزکی رجسٹریشن ، فیس وبنیادی ڈھانچے کا معائنہ کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے چیف ایجوکیشن آفیسر کی قیادت میں4 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جبکہ انہیں15 ستمبر تک اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ضلع انتظامیہ سرینگر نے نجی کوچنگ سینٹروں میں موجود سہولیات اور دیگر ڈھانچے کے علاوہ رجسٹرین کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔انسانی حقوق کارکن محمد احسن اونتو نے2014 میں ریاستی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے عوامی مفاد عامہ سے متعلق عرضی  پیش کی تھی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر نے ایک حکم نامہ جاری کیا،جس میں چیف ایجوکیشن افسر سرینگر کی سربراہی میں4رکنی ٹیم کو تشکیل دیا،جو کوچنگ سینٹروں کا معائنہ کر کے15ستمبر تک رپورٹ پیش کریں گی۔حکم نامہ میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کے ایک مکتوب  DSEK/GS/1245-51/2018محرر 25اگست2018 کو موصول شدہ مکتوب کے جواب میں اس

مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ضروری :امیر جماعت

 سرینگر//مرادپورہ شوپیان میں جامع مسجد کی افتتاحی تقریب پر عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی جموںوکشمیر ڈاکٹر عبدالحمید فیاض نے اْمت مسلمہ کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور اس سے نجات پانے کے لیے اسلامی تعلیمات پر کاربند ہونے اور آپسی اتحاد و اتفاق کو ہر سطح پر مضبوط و مستحکم کرنے کی خاطر مسلکی اختلافات سے بالاتر ہوکر دینی اصولوں کی تعلیمات کو عام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے موجودہ پرفتن دور میں پیغمبر رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے اْسوہ حسنہ کی پیروی کو ہی نجات کا واحد ذریعہ قرار دیا اور اس اْسوہ حسنہ کو دعوت و تبلیغ کے ذریعے قریہ قریہ پہنچانے کی افادیت پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو اْجاگر کرتے ہوئے انہوں نے ہندوپاک کی دونوں حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اس دیرینہ مسئلے کا پائیدار اور منصفانہ حل تلاش کرنے کی خاطر کشمیری عوام سے مل کر کارگر اقدامات

خصوصی پوزیشن کے خاتمے کیلئے پی ڈی پی مددگار: کمال

 سرینگر//نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی آواز کو دبانے کیلئے نئی دلی نے یہاں کی آبادی کو کو کبھی بھی متحد ہونے نہیں دیا ، جس کی پیش گوئی مرحومشیخ محمد عبداللہ نے بہت پہلے کی تھی، آج اُن کی کہی گئی ایک ایک بات صحیح ثابت ہورہی ہے۔ مرحوم شیخ عبداللہنے اپنی قید حیات میں ہی اس بات کی بھی پیش گوئی کی گئی تھی کہ جموں وکشمیر میں گھر گھر تنظیمیں اور نامنہاد لیڈر بنائیں جائیں گے، جس کا مقصد یہاں کے لوگوں کی آواز کو تقسیم کرکے بے وژن کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر کمال شیر کشمیر بھون جموں میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اٹانومی کے مطالبے کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جونہی نیشنل کانفرنس نے 1999میں اٹانومی قرارداد تیار کی اور اسے ریاستی اسمبلی سے دوتہائی اکثریت سے منظور کروایا، اُسی وقت مرکز نے زر کثیر خرچ کرکے پی

۔35-اے اور 1952 کی بحالی

 نئی دہلی// سیول سوسائیٹی کارڑی نیشن کمیٹی کے سرگرم ممبر اور اے این سی کے نائب صدرمظفر شاہ نے کہاہے کہ ناصح اور مشیر وں کا رول ادا کرنے کی کوشش سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ جب پہلے ہی کئی سیاسی جماعتوں نے شدید عوامی رحجان کے سامنے جھک کر بائیکاٹ کا راستہ اختیار کیا ہے توسیاسی برتری دکھانے کامظاہرہ کرنے کی کہاںگنجائیش ہے جبکہ عوام نے سیاسی جماعتوں پر اعتماد کئے بغیر سب سے پہلے سیول سوسایٹی کی رابطہ کار کمیٹی کی جانب سے بائیکاٹ کرنے کی اپیل کا خیر مقدم کیا اس کے بعد کئی سیاسی جماعتوں نے بھی شدید عوامی رحجان کی قدر کرتے ہوئے  بائیکاٹ کا راستہ اختیارکرکے اپنا موقف واضح کر دیا ہے ۔اب اس میں دوغلی سیاست کی کوئی گنجائیش نہیں رہ گئی ہے۔ سیول سوسایٹی کی رابطہ کمیٹی کے ممبر مظفر شاہ نے کہا کہ آج جموں و کشمیر لداخ کے تینوں خطوں کے لوگوں کو موجودہ زمانے میں سپریم کورٹ میں اْن کے خلاف

ٹکر کپوارہ میں خاتون کی خود کشی

 کپوارہ//کپوارہ قصبہ سے ایک کلو میٹر دو ر ٹکر میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک شادی شدہ خاتو ن نے طلاق کے معاملہ پر خود کشی کر لی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹکر کپوارہ کی ایک خاتون کی شادی کئی سال قبل سوپور میں ہوئی اور وہا ں وہ دو بچو ں کی ماں بن گئی ۔لواحقین نے مذکورہ خاتون کے سسرال والو ں پر الزام لگایا کہ انہو ں نے شادی کے بعد گلشن پر انتہائی ظلم و ستم ڈھائے جس کی وجہ سے اس کی زندگی اجیرن بن گئی تھی ۔لواحقین کا کہنا ہے کہ جمعرات کو اس کے شوہر نے اپنی اہلیہ کو کپوارہ ساتھ لایا جہا ں سے وہ ٹکر آگئے اور اسکے ہاتھ میں کچھ کا غذات تھما دے اور خود مکان کے صحن سے ہی چلا گیا ۔لواحقین کا کہنا ہے کہ جو ں ہی ان کی بیٹی نے کاغذات دیکھے تو وہ اپنا طلاق دیکھ کر دم بخود ہوگئی ۔لواحقین نے  بتا یا کہ شام دیرگئے وہ اچانک مکان کے دوسرے منزل پر گئی اور کچھ دیر تک واپس نہیں آئی جس کے بعد اہل

پینے کے صاف پانی کی قلت دور کرنے کی ہدایت

 جموں //پی ایچ ای، اری گیشن اور فلڈ کنٹرول کے سیکرٹری فاروق احمد شاہ نے یہاں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران محکمہ کی کارکردگی کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں چیف انجنئیر پی ایچ ای جموں اشوک گنڈوترہ، چیف انجنئیر اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے کے منگوترہ کے علاوہ محکمہ کے دیگر انجنیئرز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران سیکرٹری موصوف نے جموں صوبہ میںمتعدد پروجیکٹوں پر جاری کام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا۔انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ زیر تعمیر پروجیکٹوں کی متواتر نگرانی کریں اور پروجیکٹوں کی تکمیل میں حائل رکاٹوں کو دُور کریں۔ انہوں نے ان پروجیکٹوں کی تکمیل کو مقررہ مدت کے اندر یقینی بنانے کے لئے ان کے کام کی رفتار میں تیزی لانے کی ہدایت دی تا کہ صوبہ میں پانی کی سپلائی میں مزیر بہتری لائی جاسکے۔انہوں نے چھوٹی بستیوں میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ ہینڈ پمپ نصب کرنے

کرناہ کا سرکاری شعبہ صحت ہی بیمار

 سرینگر // دور دراز علاقوں میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے دعویٰ کے بیچ اکثر علاقوں میں ماہر ڈاکٹروں کی عدم دستیابی ایک سنگین مسئلہ بنی ہوئی ہے ۔ کرناہ سب ضلع ہسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی شدید قلت کے نتیجے میںمریضوں کو کپوارہ اور سرینگر کے ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے ۔ ہسپتال میں اس وقت کوئی بھی امراض خواتین کا  ماہرڈاکٹر موجود نہیں ہے اور نتیجے کے طور پر پچھلے ایک ماہ کے دوران حاملہ خواتین کو علاج ومعالجہ کیلئے وادی کے ہسپتالوں کو رخ کرنا پڑا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ہسپتال میں پچھلے 26برس سے ایک ہی امراض خواتین کاماہر ڈاکٹر کام کر رہا ہے اس ڈاکٹر نے اگرچہ کئی بار خود سوزی کی دھمکی دیتے ہوئے محکمہ صحت سے تبادلے کا مطالبہ کیا کہ اُسے 26برس بعد یہاں سے تبدیل کیا جائے یا پھر ہسپتال میں کوئی متبادل ڈاکٹر فراہم کیا جائے لیکن سرکار اور محکمہ صحت کی عدم توجہی کے نتیجے میں اس جانب

ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

 ممبر ان اسمبلی چرار شریف و گلمرگ کا متاثرین کو بھر پور امداد دینے کا مطالبہ سرینگر//ناظم زراعت سید الطاف اعجاز نے بارہمولہ ضلع کے اُن علاقہ جات کا دورہ کیا جہاں حالیہ ژالہ باری سے فصلوںکو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔انہوںنے متاثرہ کسانوں سے بات کرکے انہیںہر ممکن تیکنیکی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوںنے آفیسران فیلڈ دورے کرکے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے احکامات دئیے۔بعد میں انہوں نے محکمے کے آفیسران کی ایک ہنگامی میٹنگ میں ضلع بڈگام اور کپوارہ میںہوئے نقصان کا بھی جائزہ لیا۔انہوںنے ان اضلاع کے چیف ایگریکلچر آفیسران کو اپنی ٹیمیں روانہ کرکے نقصانات کا تخمینہ لگاکر تین دنوں کے اندر پورٹ پیش کرنے کے احکاما ت صادر کئے۔ادھر جمعرات کی شام کو سخت آندھی اور ژالہ باری سے فصلوں کو ہوئے نقصان پر زبردست افسوس کااظہار کرتے ہوئے ممبر اسمبلی گلمرگ نے کہا ہے کہ اُن کے حلقہ انتخاب میں بیسیوں

سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں یوم ہندی منایا گیا

 گاندربل/ارشاد احمد/سنٹرل یونیورسٹی کشمیرکے انتظامی کیمپس واقع نونر میں  سنیچر کو ہندی  دن منا یا گیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کاافتتاح رجسٹرار پروفیسر فیاض احمد نے کیا۔سینئر ریسرچ آفیسر سرکاری زبان پروفیسر پردیپ کمار تقریب پربحیثیت مہمان خصوصی موجود تھے۔بشیر احمد حاجی  لیکچرارہندی ،سکینہ اختر اور یونیورسٹی کی انتظامیہ سے وابستہ اعلی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر فیاض احمد نے کہا کہ زبانوں کا کسی بھی مذہب،رنگ  یا نسل سے تعلق نہیں ہوتا اورلوگوں کو دنیا کی مختلف زبانوں کو سیکھنا چاہئے۔ پروفیسر فیاض احمد نکا نے پربودھ، پروین اور پریگیہ کورسز کو شروع کرنے کے لئے یونیورسٹی کے ملازمین کی تعریف کی۔ سینئر ریسرچ افسر سرکاری زبان پروفیسر پردیپ کمار نے ہندی دن کی تقریب منعقد کرنے پر سنٹرل یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔تقریب کے آ

آدھار انرولمنٹ مرکز کا افتتاح

 سر ی نگر//سٹیٹ مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ویر جی ہانگلو نے یہاں آئی سی ڈی ایس بلاک میں پہلے آدھار انرولمنٹ مرکز کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹوریٹ نے ریاست بھر میں 141 آئی سی ڈی ایس بلاکوں میں آدھار انرولمنٹ مراکز قائم کئے ہیں۔یہ پروجیکٹ مرکزی وزارت برائے وومن چائیلڈاور یونیک اڈنٹفکیشن اتھارٹی آف انڈیا کے اشتراک سے چلائے جار ہے ہیں۔ریاست کے دیگر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹوں میں آدھار مراکز کو قائم کرنے کا عمل جاری ہے اور ایک مرحلہ وار طریقے پر مکمل کئے جائیں گے۔تمام متعلقین اور خواہشمند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ نزدیکی آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ میں جا کر اپنی آدھار انرولمنٹ کروائیں۔ ادھرراشٹریہ پوشن ماہ مہم کے تحت آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ سنگھ پورہ بارہمولہ کے اہتمام سے ایک روڈ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی میں اے ڈبییو ڈبلیو اور اے ڈبلیو ایچ ،سپروائزروں نیز فیلڈ ورکروں نے شرکت کی۔ریلی کے

گانٹہ مولہ بارہمولہ میں پانی کی قلت سے عوام پریشان

 بارہمولہ // گانٹہ مولہ بارہمولہ میںپینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی سبب مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گانٹہ مولہ بالا اور پائین گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں عوام کو کافی مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوا ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو ایک گندے نالے سے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں مطلع کیا  تاہم معاملہ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جسکے باعث لوگ گرمیوں کے ان ایام میں بھی پانی کی ایک ایک بوندکیلئے ترس رہے ہیں ۔ لوگوںنے سرکار اور متعلقہ محکمہ کے علیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جلد از جلد پینے کا صاف پانی کیلئے اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو

کے سی ہونڈائے کو دو اعزازحاصل

 سرینگر//کے سی ہائینڈائے حیدر پورہ میں انوراگ کمار (زونل پارٹس اینڈ سروس ہیڈ)ایچ ایم آئی ایل نے امیت شرما(ریجنل پارٹس اینڈ سروس ہیڈ)کے ہمراہ راجوچوہدری(ایم ڈی کے سی گروپ)سہیل خان(سی ای او)،آصف رشید(ایس ایم)کی موجودگی میں ایمپلائزماٹیویشنل  ماہ کے افتتاح کیا۔اس موقعہ پرہائینڈائے موٹر انڈیا کی طرف سے انوراگ کمار نے ماٹی ویشنل خطبہ دیا۔اس کے بعد راجو چوہدری ایم ڈی کے سی گروپ نے تمام ملازمین کا کمپنی کے تمام پروگراموں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے شکریہ ادا کیااور دو سینئر ٹیکنیشنوں عمرمشتاق وانی اور سرورحسین یتو کو دوپروقار اعزازات ڈیلرشپ کیلئے حاصل کرنے پرمبارکباد پیش کی۔انوراگ کمار(زونل پارٹس اینڈ سروس ہیڈ)،امیت شرما(ریجنل پارٹس اینڈ سروس ہیڈ)اورسہیل خان سی ای او کے سی ہائینڈائے نے یہ اعزازات عمر مشتاق وانی  اور سرورحسین کو پیش کئے۔راجو چوہدری نے اس موقعہ پر گاہکوں کویقی

مزید خبریں

گورنر راج کے نفاذ کے دوران عوامی شکایات کا نمٹارہ سری نگر//ریاست میں 20جون سے گورنر رول کے نفاذ سے لے کر14 ستمبر2018 تک گریوینس سیل کو20780شکایات موصول ہوئیں جن میں سے20158 شکایات کو نمٹارے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھیجا گیا جبکہ 320شکایات کو نمٹانے کا عمل جاری ہے۔اسی طرح گورنر کی ہدایت پر گورنر کے مشیر متواتر بنیادوں پر لوگوں سے مل کر اُن کی شکایات اور مسائل سُنتے رہے ہیں۔گورنر کے تینوں مشیروں نے عوامی رابطہ مہم کے تحت17 جولائی2018 سے اب تک1210 وفوداور1186 افراد کے مسائل سُنے ہیں۔مشیروں کی نوٹس میں جتنے بھی مسائل اور شکایات آئیں اُن سب کا نپٹارہ کیا گیا ہے اور انہیں متعلقہ کوارٹروں تک پہنچایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گورنر نے مشیروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ماتحت محکموں کے تعلق سے ملی شکایات کا متواتر بنیادوں پر جائیزہ لیں اور ہر محکمہ کے نوڈل افسر کی جانب سے ان شکایات کے نپٹارے کے عم

تازہ ترین