التواء میں پڑے پروجیکٹوں کی تکمیل

سرینگر//منصوبہ بندی و خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل کی صدارت میں یہاں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ریاست میں التواء میں پڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائیزہ لیا گیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ، کمشنر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم سریتا چوہان، سیکرٹری صحت عامہ فاروق احمد شاہ اور سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ کے علاوہ دیگر کئی افسران موجود تھے۔میٹنگ میں رقومات کی عدم دستیابی کے نتیجہ میں التواء میں پڑے پروجیکٹوں کی تکمیل کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اس موقعہ پر روہت کنسل نے کہا کہ حکومت نے جے کے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن کو50 لاکھ روپے کے کیپٹل سے قائم کرنے کو منظوری دی ہے تا کہ مالی اداروں سے قرضہ حاصل کیا جاسکے جو التواء میں پڑے پروجیکٹوں کی تکمیل میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے اُن محکموں، جن کی وساطت سے عملائے جارہے ترقیاتی پروج

عمران انصاری اور سکھ نندن گورنر سے ملاقی

سر ی نگر//ایم ایل اے پٹن اور سابق وزیر عمران رضا انصاری نے  یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ انصاری نے گورنر کو اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری میں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انصاری نے گورنر کو اعلیٰ تعلیم کے علاوہ سکل ڈیولپمنٹ پروگراموں اور کھیل کود کے فروغ کے سلسلے میں اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں چند تجاویز پیش کیں ۔ گورنر نے انصاری کو اپنے حلقہ انتخاب میں پُر امن ماحول کو فروغ دینے کے سلسلے میں کئے جا رہے اقدامات کو جاری رکھنے کی تاکید کی ۔ ادھرممبر اسمبلی مڑھ سکھ نندن چودھری نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقی ہوئے۔سکھ نندن چودھری نے اپنے حلقہ انتخاب میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کے کام میں سرعت لانے سے متعلق کئی معاملات پر گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے عوامی بہبود کے لئے دلچسپی کا اظہار کرنے پر سکھ نندن

مبینہ حراستی تشدد

سرینگر// پولیس حراست کے دوران کوکرناگ کے نوجوان کا حلق کٹنے کے واقعہ پر بشری حقوق کے ریاستی کمیشن کے سربراہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی اننت ناگ سے رپورٹ طلب کی ہے جبکہ صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فیروز احمد نامی اس نوجوان کو معیاری و معقول طبی امداد فراہم کریں۔پولیس نے6 ستمبر کو ایک نوجوان ،جس کا حلق کٹا ہوا تھا،کو تشویشناک حالات میں ضلع اسپتال اننت ناگ پہنچایا،جس کے بعد اسے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں جو بیان جاری کیا،اس میں کہا گیا کہ5ستمبر کو جیش محمد کے ایک مشتبہ فردکو حراست میں لیا گیا،اور ایک کیس زیر نمبر 125/2018.کے سلسلے میںپوچھ تاچھ کیلئے لایا گیا۔پولیس کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران وہ بیت الخلاء گیا،جہاں پر اس نے اپنا حلق کاٹنے کی کوشش کی۔ادھر اس معاملے پر بشری حقوق  پاسداری کی انجمن انٹرنیشنل فورم فار جسٹ

کنگن اور زوجیلا میں سڑک حادثات،5زخمی

 کنگن/ /غلام نبی رینہ //ٹھیون کنگن اور زوجیلا میں سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج و معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔کشمیر عظمیٰ کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹھیون کنگن میں ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبر 1696/JK16نے ایک 22سالہ نوجوان محمد رفیق کسانہ ولد مغل کسانہ ساکنہ ٹھیون کنگن کو ٹکر مار کر زخمی کردیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق تیز رفتار ی کی وجہ سے گاڑی نالہ سندھ میں گر گئی تاہم ڈرائیور معجزاتی طور بچ گیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ زخمی نوجوان کو علاج و معالجہ کے لئے صورہ میڈیکل انسٹی چوٹ منتقل کیا گیا ۔دریں اثناء بدھ کی شام لداخ سے سرینگر کی طرف جاری رہی ایک زائلو گاڑی زوجیلا کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک کے کنارے الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں پہلے علاج و معالجہ کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ

عمر عبداللہ کا بیان این سی کے یوٹرن کا عکاس:انجینئر

سرینگر//عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے عمر عبداللہ کے اس بیان کو،کہ نیشنل کانفرنس نے لوگوں سے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کیلئے نہیں کہا ہے،مضحکہ خیزاور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس نے ایک بار پھر رنگ بدل کر خود کو بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ فاروق عبداللہ کی جانب سے منعقدہ آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کرنے والے سبھی جماعتوں اور شخصیات کو صاف کرنا کہ وہ عمر عبداللہ کے بیان کے ساتھ متفق ہیں یا نہیں۔ایک بیان میں انجینئر رشید نے کہا’’عمر عبداللہ کے یہ کہنے سے، کہ نیشنل کانفرنس نے لوگوں سے انتخابی بائیکاٹ کیلئے نہیں کہا ہے،صاف ہوگیا ہے کہ نیشنل کانفرنس ایک طرف نئی دلی کو اچھے موڈ میں رکھنا چاہتی ہے اور دوسری جانب بائیکاٹ کے مبہم اعلانات کرکے کشمیریوں کو ایک بار پھر بیوقوف بناکر انکے پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش میں ہے۔ایسا لگتا ہے کہ بلدیاتی ا

پی ڈی ایف کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

 سرینگر// پی ڈی ایف کے سربرا ہ اور ایم ایل ائے خانصاحب حکیم محمد یاسین نے کہا ہے کہ اگرچہ مُنتخب شُدہ بلدیاتی اداروں کا قیام زمینی سطح پر ترقیاتی عمل کیلئے لازمی ہے البتہ ریاست میں موجودہ ابتر سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر مجوزہ بلدیاتی انتخابات کو عمل میں لانا کوئی دانشمندانہ قدم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے خدشات ظاہرکئے جارہے ہیں کہ یہ مجوزہ انتخابی عمل کہیں معصوم انسانی جانوں کا زیاںاور تشدد آمیز واقعات کیلئے کسی نئے پُر تشدد دور کا موجب نہ بنے۔پی ڈی ایف کے مرکزی دفتر واقع سرینگر میں پارٹی کی کور گروپ میٹنگ میں بولتے ہوئے حکیم یاسین نے کہا کہ موجودہ نا مساعد سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر بہتر یہی ہوگا کہ تب تک بلدیاتی انتخابات کو موخر کیا جائے جب تک وادی میں سیکورٹی کے لحاض سے بہتر نہ ہو۔اُنہوں نے کہا کہ ریاستی قانون سازیہ کے التوا میں ہ

آصف سلطان کی گرفتاری آزادی ٔ صحافت پر حملہ

 بارہمولہ//فیاض بخاری//بارہمولہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسیشن نے ماہنامہ انگریزی رسالہ کشمیرنریٹر کے اسسٹنٹ ایڈیٹر صحافی آصف سلطان کی گرفتاری کی زبردست مذمت کرتے ہوئے اُسکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔جمعرات کو بارہمولہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسیشن کے دفتر میں ایک غیر معمولی میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر گلزاحمد زرگر نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ صحافی پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرکے اُسے فوری طور رہا کیا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ صحافیوں کی ہراسانی ریاست کے چوتھے ستون پر حملہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ صحافیوں کو آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہئے تاہم اُنہیں پریشان کیا جارہا ہے ۔انہوں نے صحافیوں پر زور دیا ہے کہ یک آواز میں صحافی آصف سلطان کی رہائی کا مطالبہ کریں ۔ یاد رہے کہ آصف سلطان کو عدالت نے 22ستمبر تک جوڈیشل حراست میں رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں

گیلانی کا کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار رنج

سرینگر//حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کے انتقال پر غمزدہ خاندان کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے حق میں دُعائے مغفرت کی۔ لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے کلثوم نواز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔فرنٹ بیان کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے لاہور پہنچ کر مرحومہ کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ وہ سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور دوسرے اہل خانہ سے بھی ملاقی ہوئیں اور اُن تک فرنٹ چیئرمین کا پیغام ِ تعزیت پہنچایا۔ اس موقع پر یاسین ملک نے بھی ٹیلیفون پر نواز شریف کے ساتھ بات کی اور اُن کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔ اس موقع پر یاسین ملک نے مرحومہ کلثوم نواز کو ایک آ  ہنی شخصیت کی حامل خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حلیمانہ روش، بہادری،پروقار شخصیت اور پر عزم سیاسی کاوشیں اُ

مزید خبرں

بلدیاتی اداروں کیلئے 18 کروڑ روپے واگذار سرینگر//شہری علاقوں میں ترقیاتی کاموں  کو بڑھاوا دینے کے سلسلے میں گورنر انتظامیہ نے ایک خصوصی حکمنامے کے تحت ریاست کے 80 بلدیاتی اداروں کیلئے اضافی 18 کروڑ روپے کی رقم واگذار کی ۔ ایک سرکاری ترجمان کے مطابق یہ خصوصی گرانٹ جموں اور سرینگر کے میونسپل کارپوریشنوں ، 6 میونسپل کونسلوں اور 72 میونسپل کمیٹیوں کے حق میں واگذار کی گئیں ۔    چک ریشی پورہ میں جنگلاتی زمین پر سکول کی تعمیرکو روک لیا گیا عازم جان   بانڈی پورہ//بانڈی پورہ کے چک ریشی پورہ میں جنگلاتی زمین پرسکولی عمارت تعمیرکرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ نے کام روک دیاہے ۔اس سلسلے میں تحصیلدار بانڈی پورہ مبشر حسین نازکی اور رینج آفیسر کھویہامہ محمد مقبول لون نے فارسٹ عملہ کے ہمراہ کام پر موقعہ پر ہی روک لگادی بلکہ سازو سامان بھی ضبط کیا ۔تحصیل

تازہ ترین