تازہ ترین

دونوں گردے خراب ہوئے مگر سرکار پر کوئی اثر نہیں

سرینگر//لولاب میں مبینہ طور دوران حراست تشدد سے اپنی دونوں گردے کھونے والے شہری نصر اللہ خان کو سرکار کی طرف سے20ہزار روپے امداد دئے جانے کا نکشاف ہوا ہے۔کپوارہ کے دیو رلالوب میں گزشتہ برس31اگست کو مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ فوج نے ایک مقامی نوجوان کو دوران حراست لاپتہ کیا ہے،جبکہ ایک اور نوجوان کو اس قدر زد کوب کیا کہ اس کے گردے ہی ناکارہ ہوگئے۔اس سلسلے میں بشری حقوق کے ریاستی کمیشن میں انٹرنیشنل فورم فر جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے عرضی دائر کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو انصاف فرہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے جو رپورٹ پیش کی ہے،اس میں کہا گیا ہے کہ نصر اللہ کو ممکنہ طور پر کیمپ کے اندر لایا گیا اور غلط طریقے سے انہیں زبردست طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،تاکہ اس کو موت کی نیند سلا دیا جائے۔اس دوران ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے بشری حقوق کے ریاستی کمیشن میں رپورٹ پی

انکم ٹیکس کے موضوع پر سمینار منعقد

سر ی نگر//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ٹیکس کی رقم جمع کرنے اور اس عمل میں شفافیت لانے کے لئے انکم ٹیکس محکمہ کی سراہنا کی ہے۔وہ انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے ٹی ڈی ایس / ٹی سی ایس سے متعلق جانکاری عام کرنے کے لئے منعقد کئے گئے ایک سمینار میں اپنے خیالات کا اِظہار کر رہے تھے۔اس موقعہ پر چیف کمشنر انکم ٹیکس مدھو مہاجن اور بِنے کمار جہا کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری کے علاوہ دیگر کئی حکام بھی موجود تھے۔بی وی آر سبھرامنیم نے کہا کہ کسی بھی حکومت کا م کاج ٹیکس کی بدولت چلایا جاتا ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹیکس ادا کرنے میں از خود پہل کریں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ ٹیکس کی رقومات سے لوگوں کی بہبودی سے متعلق منصوبے عملائے جاتے ہیں اور ترقیاتی کام بھی عمل میںلائے جاتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ٹی ڈی ایس کی مدد سے ٹیکس ادا کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد سے ٹیکس وصول کیا جاتا

مسرت عالم پیش عدالت،دوبارہ جموں منتقل

سرینگر//مسلم لیگ کے محبوس چیئرمین مسرت عالم بٹ کو کورٹ بلوال جیل جموں سے سرینگر لایا گیا جہاں انھیں کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن کی طرف سے عائد کئے گئے ایف آئی آرنمبر50/2010 کے تحت مذکورہ تھانہ نے سی جے ایم سرینگر کی عدالت میں پیش کیاگیا۔دلائل سننے کے بعد جج موصوف نے اس کیس کی اگلی سماعت 24/9/2018ء کو مقررکی جس کے ساتھ ہی مسرت عالم بٹ کو واپس کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔ادھرمسلم لیگ کے نائب چیرمین محمد یوسف میر کو بھی شوپیان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پیشی کے بعد انھیں دوبارہ سینٹرل جیل سرینگر منتقل کیا گیا ۔لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے کہا کہ مسرت عالم بٹ کو دلی اور ریاستی حکومت نے ’’جمہوری وقانونی‘‘اقداروں کی سنگین پامالی و بے حرمتی کرتے ہوئے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت بدترین سیاسی انتقام گیری کا نشانہ بناتے ہوئے آج تک 36پی ایس سے عائد کئے اور ایک ایسا عالمی ریکا

سرینگر ۔جموں شاہراہ 7گھنٹوں تک بند

بانہال // بْدھ کی صبح رام بن کے نزدیک بیٹری چشمہ کے علاقے میں ایک مال بردار ٹرک کے بیچ سڑک میں خراب ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کم از کم سات گھنٹوں تک بند رہی جبکہ شاہراہ کے بیٹری چشمہ اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر ٹریفک جام لگارہا جو آج شام تک مختلف جگہوں پرجاری تھا۔ ٹریفک زرائع نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ جموں سرینگر شاہراہ پر رام بن کے نزدیک بیٹری چشمہ علاقے میں سرینگر سے جموں کی طرف جانے والا ایک مال بردار ٹرک بْدھ کی صبح نو بجے کے قریب بیچ سڑک میں خراب ہوگیا اور اس مقام پرپہاڑی کو کاٹ کر نئی سڑک تیارکی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی کاٹ کر سڑک کو تیار کرنے میں کم از کم پانچ گھنٹوں کا وقت لگا اور دوپہربعد دوبجے اس مقام پر سڑک کو  قابل ٹریفک بنایا گیا تاہم چھوٹی مسافراور فورسز گاڑیوں کی اور ٹیکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام لگ گیا جسے صاف کرنے میں مزید چار گھنٹوں کا وقت

ٹنگمرگ اور سوپور میں حادثات، 5فوجی اہلکاروں سمیت7زخمی

نگمرگ،سوپور//ٹنگمرگ اور سوپور میں سڑک کے الگ الگ حادثات میں 5فوجی اہلکاروں اور ایک ٹرک ڈرائیور سمیت7افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ٹنگمرگ ٹول پلازہ کے نزدیک اسوقت ٹیر ٹیورل کے پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے جب ٹنگمرگ سے سرینگر جارہی مسافر بس زیر نمبر jko1c4779 نے 161 ٹیر ٹیورل آرمی یونٹ کی گاڈی زیر نمبر 14c100515Lکوزوردار ٹکر مار دی جس سے بس ڈرائیور نصیر احمد تیلی ساکنہ کرالہ پورہ ہری اوٹنو ٹنگمرگ اور فوج کے پانچ اہلکار ڈرائیور حولدار محمد حسین کانسٹبل فردوس احمد مشتاق احمد محمد مقبول اور عبدالحمید شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور سب ڈسٹرک اسپتال ٹنگمرگ منتقل کیا گیا۔ فوجی ڈرائیور محمد حسین کو فوجی اسپتال بادمی باغ جبکہ سیول بس ڈرائیور کو صورہ انسچوٹ منتقل کیا گیا ٹنگمرگ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ھے۔ادھر سوپور بائی پاس کے نزدیک ایک ٹرک سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 

بی ہامہ ناگہ بل ،سمبل بالا گنہ ون اور زیری پورہ ریزن سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ

گاندربل+کنگن //ضلع گاندربل کی مرکزی شاہراہ بی ہامہ سے ناگہ بل تک پانچ کلومیٹر خستہ ہوچکی ہے۔یہ شاہراہ جگہ جگہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے جس پر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروںکو بھی مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ ناگہ بل سے بی ہامہ تک پہلے مرحلے میں سڑک کی کشادگی کا کام شروع کیا گیا تاہم ناگہ بل سے بی ہامہ تک سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہے ۔جولائی کے مہینے میں جب میلہ کھیر بوانی تھا تب ضلع انتظامیہ نے کچھ مقامات پر شاہراہ کی ہلکی مرمت کی تھی جو  وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پھر اپنی خراب حالت پت پہنچ گئی۔ شاہراہ پرچھ سال قبل میکڈم بچھایا گیا تھاحالانکہ اس شاہراہ پر روزانہ  ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں کی آمدورفت رہتی ہے جبکہ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی اسی شاہراہ سے روزانہ گزرتے ہیں۔امرناتھ یاترا،لداخ کرگل اور بانڈی پورہ کے لئے بھی اسی شاہراہ سے روزانہ ہزاروں چھوٹی بڑی

پینے کا پانی ناقابل استعمال سونر ونی بانڈی پورہ کے لوگوں کا احتجاج

بانڈی پورہ//سونرونی بانڈی پورہ کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میںآلودہ پانی کے استعمال سے کئی بیماریاں پھیل گئی ہیں۔علاقے کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ دفتر کے سامنے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرین میں شامل غلام رسول ملک اورغلام محمد گنائی نامی افرادنے کہا کہ 300 کنبوں پر مشتمل بستی کو پینے کاپانی نالہ مدومتی سے سپلائی کیا جاتا ہے جو انتہائی ناصاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ آلودہ پانی استعمال کرنے کی وجہ سے بستی میںمختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں ۔احتجاجی مظاہرین نے ڈی سی بانڈی پورہ سے اپیل کی کہ بستی کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے۔اس دوران ملنگام کے لوگوںنے بتایا کہ کجر بستی پہلی پورہ ،ملک ناگ، گجر ناڑ، کالتھ ناڑ ودیگر پہاڑی علاقوں میں پانی سپلائی کرنے کی سکیم بیکار پڑی ہے جس کی وجہ سے علاقے کو پانی کی بوند بوند

پروفیسر شاد کی یاد میں یک روزہ کانفرنس

اننت ناگ(اسلام آباد)/// مراز ادبی سنگم کی طرف سے کلچرل اکیڈمی اور ریڈیو کشمیر سرینگر کے اشتراک سے ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں پروفیسر غلام محمد شاد کی یاد میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے پروفیسر شاد کو خراج عقیدت پیش کیا۔اپنے استقبالیہ خطبہ میں مرتضی شبلی نے پروگرام کی تفصیلات دیتے ہوئے مراز ادبی سنگم کے مقاصد اور خدمات پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی پروفیسر شاد کا مختصر تعارف بھی کرایا۔ کانفرنس میں  پروفیسرشاد سے متعلق دو مقالات پڑھے گئے، جن میں پہلا مقالہ اعجاز غلام محمد لالو نے پروفیسرشاد کی فارسی کے بارے میں اور پروفیسر نثار ندیم نے اُن کے تحقیقی کام کے بارے میں سیر حاصل بحث کی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر بشیر احمد نحوی، ڈاکٹر مقبول فیروز، اور اظہار مبشر اور مراز ادبی سنگم کے صدر یوسف جہانگیر نے بھی  پروفیسرشاد  کو خلوص بھرا خراج عقیدت پیش کیا۔کانفرنس کی دوسری ن

مزید خبرں

موجودہ صورتحال تشویشناک:محاذ آزادی سرینگر//محاذآزادی کے ایک دھڑے کے ایک اجلاس میں جموں کشمیر کے طول و عرض میںفوجی محاصروں ،تلاشیوں اورگرفتاریوں کے جاری سلسلے کی مذمت کی گئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دئے گئے ہر پروگرام کی بھر پور حمایت جاری رکھی جائے گی۔اجلاس تنظیم کے صدر محمد اقبال میر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں نائب صدر قطب عالم ،جنرل سیکریٹری جمشید عادل،سیکریٹری ارشاد حسین ،ڈاکٹر علی محمد وانی،نذیر احمد ،منظور احمد بٹ اور شبیر احمد کے علاوہ تمام مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ پارلیمنٹ الیکشن سے قبل بڑے پیمانے پر کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جائے گی۔       پولیس نے حاجن میں بھنگ کی کاشت تباہ کی  سرینگر//منشیات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ پولیس اور ایکسائز محکم

جموں کشمیر میں تجارت دوست ماحول قائم کیا جائے گا :گورنر ستیہ پال ملک

 سرینگر//گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں ریاستی انتظامی کونسل کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کئی اہم فیصلے لئے گئے ۔میٹنگ میں باغبانی محکمہ کے اُس منصوبے کو منظوری دی گئی جس میں پرائیویٹ سیکٹر میں انٹرسٹ انٹر وینشن سکیم کے تحت اخروٹ پروسیسنگ یونٹ قایم کرنے کی بات کہی گئی تھی ۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد ریاست میں اخروٹوں کی پروسیسنگ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے ۔ علاوہ ازیں اخروٹوں کی سائینسی طریقے پر پروسیسنگ اور گریڈنگ کے عمل کو فروغ دیا جائے تا کہ کسانوں کو اپنی پیداوار کی اچھی خاصی قیمت حاصل ہو ۔ اس سکیم کے ذریعے سے 500 میٹرک ٹن صلاحیت والا اخروٹ پروسیسنگ یونٹ نجی سیکٹر میں قایم کرنے کیلئے ایک کروڑ روپے کے قرضے پر پانچ برسوں کیلئے سو فیصدسودی رعایت دستیاب ہو گی ۔اس سکیم کے تحت پانچ سو میٹرک ٹن صلاحیت والے دس اخروٹ پروسیسنگ یونٹوں کا ہدف مقرر کیا گیاہے ۔ اسی طرح کے ایک اور اہم