تازہ ترین

کرگل میں ہل ڈیولپمنٹ کونسل کی تشکیل

 جموں// حال ہی کرگل اورلداخ میں اختتام ہوئے ہل ڈویلپمنٹ کونسل کےلئے چنا کے دوران سب سے بڑی پارٹی کے طورپر ابھرکرسامنے آئی نیشنل کانفرنس نے 4 آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کرمقامی سطح پرکونسل بنانے کادعوی ٰ کیاہے۔سابق وزراءاورسینئر نیشنل کانفرنس کے لیڈر فیروز احمد خا ن کو 14 منتخب کونسلروں کے ہمراہ ( جس میں4آزاد امیدوار شامل ہیں )کو بطور چیف ایگز یکٹو کونسلر کی امیدواری کےلئے پارٹی نے اتفاق رائے سے منتخب کیاہے ۔تشکیل شدہ کونسل گذشتہ ضلع ترقیاتی کمشنر کرگل سے ملاتی ہوا اور ایک مراسلہ کے ساتھ14نامز کونسلروں جس میں لنکیچی سے آزاد امیدوار غلام حیدر ‘ ٹریسپون سے سعیدمجتبیٰ‘گنڈ منگل پورسے سعید مہدی‘سیلاسکوٹ سے آغا سعید حسن شامل ہیں نے پاس کردہ قرارداد پیش کیا جس میں اتفاق رائے سے نیشنل کانفرنس کے سرکردہ لیڈر فیروز احمد خان کو بطور چیف ایگزیکٹو کونسلرکے طورپر چنے جانے پراتفا

پنچایتی وبلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال

 سرینگر// بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو ،پردیش کانگریس کے وفدنے گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ رام مادھو نے ریاست کی مجموعی تعمیر و ترقی سے جڑے امور کے علاوہ جموں وکشمیر میں منعقد ہونے والے شہری بلدیاتی اور پنچائتی انتخابات کے سلسلے میں اپنی جماعت کے نظریہ کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے رام مادھو کو قصبوں اور دیہاتوں کی تعمیر و ترقی میں ان انتخابات کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اور پنچائتی اداروں کی بدولت زمینی سطح پر ترقیات کو فروغ دینے میں کافی مدد ملتی ہے۔ادھر کانگریس کا ایک وفد جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جی اے میر کی قیادت میں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقی ہوا۔وفد نے ارکان نے گورنر کو آنے والے پنچائتی اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات سے متعلق اپنی تشویش اور اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔وفد نے گورنر کو اپنے اپنے علاقوں کی ترق

امید سکیم اورگرام سڑک یوجناکی بہتر عمل آوری

نئی دہلی //ریاست جموں کشمیر میں امید سکیم کی بہتر عمل آوری کے صلے میں دیہی ترقیات کی مرکزی وزارت نے ریاست جموں کشمیر کے محکمہ دیہی ترقیات اور پنچائتی راج کو ایوارڈ عطا کیا ہے ۔ امید سکیم کے تحت ریاست میں 270632 خواتین کو 29703 سیلف ہیلپ گروپوں میں شامل کرنے اور انہیں سٹیٹ رورل لائیولی ہُڈمشن کے تحت مختلف مالی اداروں کے ذریعے سرمایہ فراہم کیا گیا ۔ مرکزی وزارت نے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ناصر نکاش کو ضلع میں گرام سوراج ابھیان کے تحت قابلِ فخر کارکردگی کے صلے میں بھی ایوارڈ عطا کیا ہے جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 7 قومی سکیموں کی کنورجنس کے تحت ابھیان کی کامیاب عمل آوری کو یقینی بنایا ۔ مشن ڈائریکٹر اُمید اے آر وار اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے وگیان بھون نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران متعلقہ محکمے کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ کے ہاتھوں یہ ایوارڈ حاصل کئے ۔ اس دوران ریاست جموں

جہلم۔ توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کا جائیزہ

سرینگر//پی ایچ ای، اری گیشن اور فلڈ کنٹرول کے سیکرٹری فاروق احمد شاہ نے 1500 کروڑ روپے لاگت والے جے ٹی ایف آر پی پروجیکٹ کی عمل آوری کا ایک میٹنگ کے دوران جائیزہ لیا۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ پروجیکٹ کی عمل آوری میں تیزی لائیں۔میٹنگ میں سی ای او ، جے ٹی ایف آر پی ونود شرما، ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منجمنٹ عامر علی اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔افسروں نے اس موقعہ پر سیکرٹری کو پروجیکٹ کے مختلف امور کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کام شد ومد سے جاری ہے اور پروجیکٹ کے تمام مدوں کے ڈی پی آر تیار کرنے اور ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے۔سی ای او جے ٹی ایف آر پی نے کہا کہ پہلے مد کے تحت206 کروڑ روپے لاگت والے کام مکمل کئے جائیں گے جبکہ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے تحت604 کروڑ روپے کے کام عملائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں تیسرے مد کے تحت اربن فلڈ منجمنٹ بنیادی ڈھانچے کے کام273 کروڑ روپے کی لا

جہلم۔ توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کا جائیزہ

سرینگر//پی ایچ ای، اری گیشن اور فلڈ کنٹرول کے سیکرٹری فاروق احمد شاہ نے 1500 کروڑ روپے لاگت والے جے ٹی ایف آر پی پروجیکٹ کی عمل آوری کا ایک میٹنگ کے دوران جائیزہ لیا۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ پروجیکٹ کی عمل آوری میں تیزی لائیں۔میٹنگ میں سی ای او ، جے ٹی ایف آر پی ونود شرما، ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منجمنٹ عامر علی اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔افسروں نے اس موقعہ پر سیکرٹری کو پروجیکٹ کے مختلف امور کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کام شد ومد سے جاری ہے اور پروجیکٹ کے تمام مدوں کے ڈی پی آر تیار کرنے اور ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے۔سی ای او جے ٹی ایف آر پی نے کہا کہ پہلے مد کے تحت206 کروڑ روپے لاگت والے کام مکمل کئے جائیں گے جبکہ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے تحت604 کروڑ روپے کے کام عملائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں تیسرے مد کے تحت اربن فلڈ منجمنٹ بنیادی ڈھانچے کے کام273 کروڑ روپے کی لا

تعلیمی سیکٹر کی بہتری میں وسعت لانے کی ضرورت: ناظم تعلیم کشمیر

سرینگر//سکولوں میں سیکھنے سکھانے کے عمل میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا ہے کہ ریاست کے تعلیمی سیکٹر میں مزید بہتری کیلئے جاری اقدامات میں وسعت لانے کی ضرورت ہے۔ ناظم تعلیم کشمیر نے گرلز ہائر سیکنڈی سکول کوٹھی باغ میں منعقدہ نیشنل ایچیومنٹ سروے پر پانچ روزہ ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔افتتاحی رسم پر سمگراہ شکھشاہ کے ڈائریکٹر طفیل متو نے گزشتہ سروے کے دوران حصولیابیوں کا خلاصہ کرتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی سروے سرگرمیوں میں طالب علموں کی صد فیصد شرکت کو یقینی بنائیں۔ 11ستمبر سے 15ستمبر تک جاری رہنے والے اس ورکشاپ میں تمام چیف ایجوکیشن افسران ، ڈائٹ سربراہان اورزونل ایجوکیشن افسران شرکت کر رہے ہیں۔ ورکشاپ کے دوران سکولوں میں نیشنل اچیومنٹ سروے کے نتائج اور سیکھنے سکھانے کے عمل میں مزید بہتری لانے کے سلسلے میں د

محرم الحرام 1440ہجری

انجمن شرعی شیعیان کاوفد صوبائی کمشنر کشمیر سے ملاقی  سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کا ایک وفد پیر کو صوبائی کمشنر کشمیر سے ملاقی ہوا۔ وفد نے صوبائی کمشنرکو8اور 10 محرم کے تاریخی جلوسوں پر 3 دہائیوں سے قدغن سے پیدا شدہ صورتحال کو زیر بحث لایا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پابندی کو بلاتاخیر ہٹادیا جائے۔ وفد نے واضح کیا کہ  جلوس ہائے عزا سے متعلق اُس وقت کے حکمرانوں اور شیعیان کشمیر کی قیادت کے درمیان طے پائے معاہدے کی ہر صورت میں پاسداری کی جائے کیونکہ یہ معاہدے وسیع ترین مشاورت اور تمام پہلوئوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طے پائے ہیں۔بیان کے مطابق 8محرم کو گروبازار سے بہ راستۂ مولانا آزاد روڑ تا حیدریہ حال ڈلگیٹ علم شریف کا جلوس اور 10 محرم کو آبی گزر سے بہ راستۂ گاؤکدل، حبہ کدل و راجوری کدل تا علی پارک جڈی بل ذوالجناح کا جلوس فرقہ وارانہ رواداری اور یکسان عقیدت کے حامل ہیں۔انہوں نے

ڈاکٹرسامون نے ایس آر ٹی سی کے بحالیاتی منصوبے کا جائزہ لیا

سرینگر //پرنسپل سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر سامون نے ایک میٹنگ کے دوران جے کے ایس آر ٹی سی کے بحالیاتی منصوبے کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں ایم ڈی ایس آر ٹی سی ڈاکٹر منموہن سنگھ اور کئی دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ایس آر ٹی سی کے پاس ایسی304 بسیں اور201 ٹرک ہیں جنہوں نے پہلے ہی دس سال سے25 سال کی زندگی مکمل کر لی ہے۔علاوہ ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ کارپوریشن کے پاس اس وقت گاڑیوں کی تعداد915 ہے اور یہ تعداد1989 میں1600 تھی۔ایم ڈی نے کہا کہ جے کے ایس آر ٹی سی نے پہلے ہی550 بسوں اور600 ٹرکوں کا ایک بحالیاتی منصوبہ تیار کیا ہے جسے سرکار کی طرف سے رقومات کی فراہمی کے بعد مرحلہ وار طریقوں پر عملایا جائے گا۔

عاصف سلطان کی گرفتاری کے خلاف پلوامہ میں صحافیوں کا احتجاج

پلوامہ/سید اعجاز/پلوامہ میں صحافیوں نے اپنے ساتھی صحافی عاصف سلطان کی گرفتاری کے خلاف ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا ۔احتجاجی صحافیوں نے ہاتھوں میں پلے کاڑ اٹھا رکھے تھے جن پر عاصف کی فوری رہائی کیلئے مطالبات درج تھے۔احتجاجی صحافیوں میں مختلف پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا سے وابستہ نمائندے شامل تھے۔  

ثقافتی مرکز بڈگام میں کل ریاستی حسینی مشاعرہ

سرینگر// جموں و کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام بہ اشتراک حقانی میموریل ٹرسٹ نے کیوا ہال رہبر گیسٹ ہاوس نیو بس اسٹینڈ بڈگام میں "کل ریاستی حسینی مشاعرے کا انعقاد کیا۔مشاعرے کا آغاز غلام محی الدین میر نے قرآن پاک  کی تلاوت سے کیا جبکہ مرکز کے سیکرٹری ڈاکٹر بشیر احمد غمگین نے مہمانوں کا استقبال کیا. مجلس کے مہمان خصوصی ایم. ایل. اے بڈگام آغا سید روح اللہ تھے اور مہمان ذی وقارڈاکٹر غلام حسن یتو تھے ۔ مجلس کی صدارت عبدالغنی نسیم نے کی ،ان کے علاوہ مبارک احمد مبارک، منشور بانہالی، جاوید بڈگامی، سید رشید جوہر، ایوب صابر، مقبول فیروزی، بشیر چراغ ذی عزت شخصیات ایوان صدارت میں موجود تھے۔ مجلس کی پہلی ے نشست میں طاہر سلطان نے معروف شاعر غلام نبی شاہین کا شعری مجموعہ "سوکھ ناگکی کینہہ قطر" پر اپنا مقالہ پیش کیا۔ بعد میں یہی شعری مجموعہ مجلس کے مہمان خصوصی آغا سید روح اللہ نے اجراء

امیر آباد ترال کامحاصرہ اور گھر گھر تلاشیاں

ترال//امیر آباد ترال کو فورسز نے کئی گھنٹوں تک محاصرے میں لے کرگھر گھر تلاشیاں لیں تاہمگاوں میں کوئی بھی قابل اعتراض چیز یا افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔جنوبی قصبہ ترال سے ایک کلو میٹر دور امیر آباد(درمبل)علاقے کوفوج فورسز اور ایس او جی نے سوموار کے روز بعد دوپہر مشترکہ طور دن کے ایک بجے کے قریب اچانک سخت محاصرے میں لیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا گاوں میں ایسا ماحول پیدا ہوا شاید کوئی بڑا محاصرہ ہونے والا ہے تاہم بعد میں گھر گھر تلاشیاں لی گئیلیکن بستی سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نا ہی کوئی قابل اعتراض چیز برآمد ہوئی ۔

انصاف کیلئے دہرا معیار کیوں؟

 سرینگر//عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث افراد کو رہا کئے جانے کے تامل ناڈو سرکار کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسی طرح سبھی کشمیری نظربندوں کو فوری طور چھوڑ دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ قاسم فکتو،مسرت عالم بٹ اور ان جیسے دیگر سبھی نظربند سالہا سال سے جیلوں کے اندر سڑائے جارہے ہیں لہٰذا انکو فوری طور رہا کیا جانا چاہیئے۔ انجینئر رشید نے کہا’’راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے نے ملک میں اپنا ئے جارہے دوہرے معیار کو بے نقاب کیا ہے۔حالانکہ ریاستی دہشت گردی کے بدترین شکار ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام تامل ناڈو سرکار کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ یہ سوال پوچھنے کا حق بھی رکھتے ہیں کہ اگر سابق وزیر اعظم کے قاتلوں تک کو رہا کیا جاسکتا ہے تو پھر قاسم فکتو،مسرت عالم اور ان جیسے دیگر کشمی

معرکہ لنگیٹ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو خراج عقیدت

سرینگر//لبریشن فرنٹ ( آر )،پیپلز لیگ، حریت (جے کے) اورسالویشن مومنٹ نے معرکہ لنگیٹ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد آزادی کو حصول مقصد تک جاری رکھا جائے گا۔مسلم لیگ نے کے ایک وفدنے قائمقام چیئرمین عبدالاحد پرہ کی قیادت میں لنگیٹ ہندوارہ جاکرفرقان احمد کے جنازے میں شرکت کی۔وفدمیں وحید احمد گوجری، محمد یوسف راتھر اور عبدالقیوم بھی شامل تھے ۔اس موقع پر عبدالاحد پرہ نے تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت کے تقدس اور جموں کشمیر کی آزادی کے گلشن کی آبیاری اپنے گرم گرم لہو سے کرنے والے ہی حقیقت میں ملت و قوم کے معمار ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ ہندوستان کی ضد اور ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ ساتھ معصوم انسانوں کے لہو کو بے دریغ بہایا جارہا ہے۔لبریشن فرنٹ ( آر ) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو اور ایڈوکیٹ ایوب راٹھور نے لیاقت احمد لو

مزید خبرں

ہاتھیوں کے باقیات کا تحفظ   اقدامات کیلئے کمیٹی تشکیل  سری نگر//گورنر انتظامیہ نے 30؍ اگست 2000میںگالندر پانپور میں ملے ہاتھیوں کے باقیات کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنے کے سلسلے میں ایک کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی ہے۔ ایک حکمنامے کے مطابق مذکورہ کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر آرکائیوز کریں گے جبکہ اس میں پروفیسر جی ایم بٹ ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل شاہ ،سابق جیالوجسٹس عبدالمجید بٹ ممبران ہوں گے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد بیگ کمیٹی کو معاونت فراہم کریں گے۔کمیٹی کو ملے باقیات کا تحفظ کرنے اور ان پر تحقیق کرنے کی ذمہ داری ہوگی ۔کمیٹی 15؍اکتوبر 2018 تک اپنی سفارشات پیش کرے گی۔   محکمہ اطلاعات کے آڈیو۔ ویژیول اور سٹوڈیو کا افتتاح  جدید بنیادی ڈھانچے کا قیام قابل ستائش :وجے کمار سرینگر //گورنرکے مشیر کے وجے کمار نے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ ک