تازہ ترین

کوروناوائرس ۔۔۔ | گھر گھر راشن پہنچانے کا عمل

سرینگر+کپوارہ//محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے سرینگر میں راشن کی تقسیم کاری کا عمل شروع کیا گیا۔ حکومت کی طرف سے لاک دائون کے دوران گھر گھرراشن پہنچانے کے اعلان کے بعد اتوار کو بھی محکمہ نے سرینگر کے کئی علاقوں میں صارفین تک راشن پہنچایا۔امور صارفین کا کہنا ہے کہ سرینگر کے6زونوں میں اتوار کو گھر گھر راشن پہنچایا گیاجس میں درگاہ،زکورہ اور حول زونوں میں گھر گھر راشن تقسیم کیا گیا جبکہ جنوبی زون کے رام باغ،مہجور نگر اور راج باغ زونوں میں بھی یہ عمل جاری رہا۔ محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نارتھ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساوتھ کی نگرانی میں صارفین تک راشن پہنچا یا گیاجبکہ محکمہ کے ڈائریکٹر بشیر احمد خان خود اس کام کی نگرانی کر رہے تھے۔اُدھرکورونا وائرس کے پھلائو کے پیش نظر ضلع کپوارہ میں سرکار کی جانب سے لوگو ں کو اپنے گھرو ں سے باہر آنے

نڈ ابراہم پٹن میں بنیادی سہولیات کا فقدان

بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کا گنڈ ابراہم علاقہ بجلی ، پانی اور سڑکیں جسی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گذشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں شام ہوتے ہی علاقہ گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی بھی سخت قلت ہے اور انہیں ندی نالوں کا گندہ پانی استعمال کرنا پڑتا ہے اور وہ بھی جب کوروناوائرس نے دہشت مچالیا ہے۔ لوگوں کے مطابق یہی حال علاقے کی سڑکوں کا ہے ۔طارق احمدنامی ایک شہری نے کہا کہ یہاں کی رابطہ سڑکیں بھی خستہ ہوچکی ہیں اور بارشوں کے دوران یہ سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیں ۔ لوگوں کے مطابق اگر چہ انہوںنے کئی مرتبہ ا علیٰ افسران کو مطلع کیا تاہم کوئی کارروائی نہیںکی گئی ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا

ہمارے بچوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے | آگرہ جیل میں مقید ڈورو کے 2نوجوانوں کے اہل خانہ کی حکومت سے اپیل

اننت ناگ//آگرہ جیل میں گذشتہ 9ماہ سے مقید ڈورو شاہ آباد کے2 نوجوانوں کے اہل خانہ نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر انہیں انسانی بنیادوں پر رہا کرنے کی اپیل کی ہے ۔30سالہ شبیر احمد راتھر ولد عبدالرزاق راتھر ساکن محمود آباد ڈوروکو جولائی کے پہلے ہفتہ میں گرفتار کرکے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت آگرہ جیل منتقل کیا گیا ۔پیشہ سے نانوائی نظر بند نوجوان3کمسن بچوں کا باپ ہے اور گھر کا واحد کفیل ہے ۔مذکورہ نوجوان کی اہلیہ نصرینہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اُن کا شوہرجرم بے گناہی کی سزا کاٹ رہا ہے ۔اُن پر جنگجوئوں کے اعانت کار ہونے کاالزام ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر انہیں شوہر کی سلامتی کے حوالے سے خدشات لاحق ہوگئے ہیں کیونکہ جیل میں صحت و صفائی کا فقدان ہونے کی وجہ سے اُن کا شوہر کئی مرتبہ بیمار ہوگئے۔اس دوران 28سالہ محمد اشرف میر ولد حبیب اللہ ساکن ڈلوچھ کاگذگنڈبھی گذش

تیرن ٹنگمرگ میں مقامی نوجوان رضاکارانہ طور کام کررہے ہیں

بارہمولہ//تیرن ٹنگمرگ میں مقامی نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے علاقے میں لوگوں کی نقل و حمل کم کرنے کیلئے گشت کرنا شروع کر دیا۔ یہ رضاکار لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق مفصل جانکاری بھی دے رہے ہیں۔یہ رضاکار نوجوان لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی تاکید کررہے ہیں۔ رضاکار چوبیس گھنٹے اپنے علاقے میں لاک ڈاؤن کو عملانے کے لیے مکمل کام کررہے ہیں۔ تاکہ علاقہ کو اس وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔   

کپرن میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو

اننت ناگ //کورونا وائرس سے بچائو کے لئے کپرن میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا گیا۔نیشنل ہیومن رائٹس نامی غیر سرکاری تنظیم کے اہتمام سے پہاڑی علاقہ قمر شاہ آباد کپرن میں جراثیم کش ادویات کا چھڑ کائو کیا گیا ۔اس سلسلے میں تنظیم کے کئی رضاکاروں نے اتوار کو گلی کوچوں میں چھڑکائو کرنے کے علاوہ دوائی کی دکانوںاوردیگر اہم مراکز کے سامنے دائرے بنا کر لوگوں کو سماجی دوری بنانے پر زور دیا ۔تنظیم کے ضلع سیکریٹری غلام جیلانی نے کہا کہ حکومت کی ساری مشینری شہروں میں مصروف نظر آرہی ہے اوردیہات میں اس طرح کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیںلہٰذا اس بات کو مدنظر رکھ کر انہوںنے یہ کام انجام دیا ۔  

گاندربل کے کئی علاقے بجلی سے محروم

گاندربل//گاندربل کے واکورہ،ڈب،نارائن باغ،بٹہ پورہ اور ربہ تار علاقوں میںپچھلے ایک ہفتے سے بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میںلوگوں میںمحکمہ بجلی کے تئیں ناراضگی پائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں نے اس بارے میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پچھلے ایک ہفتہ سے ان علاقوں میں شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف علاقے مین شام ہوتے ہی اندھیرا چھاجاتا ہے تو دوسری طرف لاک ڈائون کے دوران وہ کوروناوائرس سے متعلق معلومات یا خبریں بھی حاصل نہیں کرپارہے ہیں ۔انہوں نے شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ادھر شیخ پورہ وسن میں نصب بجلی ٹرانسفارمر چار روز قبل خراب ہونے سے مقامی آبادی گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کر رہی ہے۔بستی کے ایک باشندے فیاض احمد نے اس بارے میں بتایا کہ شیخ پورہ محلہ میں نصب 100 کلو واٹ بجلی ٹرانسفارمر اچانک خراب ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ پچھلے چار

اوڑی میں حالیہ بارشوں کے بعد کئی رابطہ سڑکیں بند

اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی میں حالیہ شدید بارشوں کے دوران پسیاں گر آنے کے بعد کمل کوٹ، دردکوٹ، موٹھل،سکھدار،ہتھ لنگا کی رابطہ سڑکیں دوسرے روز بھی گاڑیوں کی آمدو رفت کے لئے بند رہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں کے رہنے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی دیہات میں غذائی اجناس اور رسوئی گیس کی قلت کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔اوڑی میں تعینات محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ایک آفیسر کے مطابق لاک ڈائون کی وجہ سے مشینیں بند پڑی ہیں۔  

امام ابو حنیفہؒکی خدمات ناقابل فراموش:مولانا ہمدانی

 سرینگر// جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے امام ابو حنیفہ ؒ کے عرس مبارک پرکہا ہے کہ دین اسلام کے اس عظیم داعی اور فقہ حنفیہ کے بانی نے جو تاریخ ساز کارنامے انجام دئے ہیں ،وہ تاریخ اسلام میں ایک سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے۔مولانا موصوف نے کہا ’’ ہمیں امام ابو حنیفہؒ کی تعلیم عمل کر کے زندگی گزارنی چاہے ۔

بانڈی پورہ میںوائلڈ لائف ڈیلی ویجر تنخواہوں سے محروم

بانڈی پورہ//چترنار بانڈی پورہ کے ڈیلی ویجر پرکام کرنے والے وائلڈلائف ملازمین ایک سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔انہوںنے کہا کہ وہ وائلڈلائف کنٹرول روم کے ساتھ مسلسل کام پر لگے رہتے ہیں لیکن ایک سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔انہوںنے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔مذکورہ ملازمین کا کہنا ہے کہ انہوںنے کئی بار اس ضمن میںاعلیٰ افسران سے رجوع کیا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔

سریگفوارہ میں عدم شناخت لاش برآمد

اننت ناگ//سریگفوارہ اننت ناگ میں پولیس نے 45سالہ عدم شناخت شخص کی لاش نوپورہ بیوورہ سے بر آمد کی ہے ۔لاش کوشناخت کے لئے طبی مرکز سریگفوارہ میں رکھا گیا ہے ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کیا ہے اور لوگوں سے نعش کے حوالے سے شناخت کی اپیل کی ہے ۔  

کروسن لولاب میں آگ 5دکانیں مکمل خاکستر

کپوارہ //وادی لولاب کے کرو سن علاقہ میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں 5دکانیں خاکستر ہوگئیں ۔ ہفتہ کی شام دیر گئے کروسن لولاب میں ا س وقت افرا تفری مچ گئی جب وہا ں کے ایک بازار میں آگ لگ گئی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ ایک دکان سے نمودار ہوئی جس نے فوری طور اپنے آ س پاس کی باقی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے ۔مقامی لوگوں کے علاوہ فائر اینڈ ایمر جنسی نے فوری طور آگ پر قابو پانے کے لئے کاروائی شروع کی ۔کئی گھنٹوں کے بعد اگرچہ آگ پر قابو پالیا گیا تاہم اس دوران 5دکانیں مکمل طور خاکستر ہوگئیں۔  

کروناوائرس موت || ٹنگمرگ کے شہری کی موت آبادی میں انفیکشن کی ممکنہ علامت: ڈاک

سرینگر//کشمیرمیں کروناوائرس سے ہوئی دوسری موت ،جس نے نہ کہیں سفر کیاتھااور نہ ہی کسی کرونامریض کے ساتھ اُس کا رابطہ ہواتھا،کی بناء پرڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ ممکن ہے کہ یہ اس نئے وائرس کے سماجی میل جول سے پھیلنے کی شروعات ہو۔ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ یہ پہلا کیس ہوسکتا ہے جس کو یہ بیماری لوگوں سے میل جول کے دوران منتقل ہوئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ٹنگمرگ کے بزرگ شہری کو کچھ روزقبل سانس لینے میں تکلیف محسوس ہوئی اوراُسے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں  بدھ کے روز نمونیا ہونے کی وجہ سے داخل کیا گیا۔کروناوائرس سے متعلق اُ س کاٹیسٹ مثبت آیااوراُسے کروناوائرس سے متعلق مخصوص اسپتال سی ڈی منتقل کیاگیا،جہاں اُس کی موت اتوار کو نظام تنفس کے ناکام ہونے سے ہوئی۔ڈاکٹر نثار نے کہا کہ متوفی نے کہیں سفر نہیں کیاتھااورنہ ہی اُس کا کروناوائرس میں مبتلاء کسی مریض

کروناوائرس کی دہشت | 1744افراد بیرونی ممالک اور ریاستوں سے وارد کپوارہ

کپوارہ//کورنا وائرس کے پھیلائو اور حکومتی سطح پر لاک ڈائون کے بیچ رو اں ماہ کی 18تاریخ سے اب تک 1744افراد بیرون ریاستو ں کے  علاوہ بیرون ملک سے وارد کپوارہ ہوئے اور سرکاری سطح پر مکمل طور ان کا اندراج ہوا ہے ۔1744میں 239غیر ملکوں سے جبکہ1505بیرون ریاست سے آئے ہیں ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں 96افراد ضلع انتظامیہ کی طرف سے مختلف مقامات پر بنائے گئے قرنطینہ وارڈوں میں رکھے گئے ہیں جبکہ 7ایسے افراد ہیں جنہیں براہ راست اسپتال قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ اس وقت 1485افراد جو بیرون ریاست یا ملکوں سے آئے ہیں ،اپنے گھرو ں میں کورنٹین میں ہیں جبکہ43 افراد کی کورنٹین مدت ختم ہو چکی ہے اوران میں ایسے 113افراد شامل ہیں جو اپنے گھرو ں میں کورنٹین میں ہیں ۔ضلع میں 5افراد کے نمونہ کرونا وائرس کی جانچ کیلئے حاصل کئے گئے جن میں 4منفی آئے اور ایک کا نتیجہ آ نا ابھی باقی ہے

حسنین مسعودی کی نظربندوں کو رہا کرنے کی اپیل

 سرینگر// نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان جسٹس(ر) حسنین مسعودی نے وزارت داخلہ اور جموں کشمیر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پانچ اگست سے بند سیاسی لیڈان سمیت تمام گرفتار افراد کو عالمگیر  کرونا وائرس وبا کے پیش نظر رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا موجودہ صورت حال جیلوںمیں  بندلوگوں کیلئے باعث خطرہ ہے ۔انہوںان کی پارٹی کے لیڈران کی خانہ نظر بندی کو بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا  ۔ایک بیان میں نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان جسٹس(ر) حسین مسودی نے مرکزی وزارت داخلہ اوریوٹی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ تمام سیاسی لیڈران ،تاجر، قانون دان اور اُن تمام افرادکوجو5اگست کے بعد غیر قانونی اور غیر جمہوری طور ریاست اور بیرون ریاست کے جیلوں میںبند رکھے گئے ہیں، کورہاکیاجائے۔ انہوں نے کہا جیل خانے قیدیوںسے کچا کھچ بھرے ہیں اور موجودہ عالمگیر وبا کے پیش نظریہ قیدیوں کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں ان کی فوری رہائ

نجی اسکولوں کی انجمنوں کامشترکہ بیان | پرائیویٹ اسکول طالبعلموں سے فیس کاتقاضانہ کریں

سرینگر// جموں میں کئی سکولوں کی طرف سے موجودہ بحرانی صورتحال کے دوران بھی طالب علموں پر فیس ادا کرنے کیلئے دبائو ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے جموں کشمیر پرائیویٹ سکولز کارڈی نیشن کمیٹی اور پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن آف جموں کشمیر نے سبھی سکولوں سے کہاہے کہ وہ آزمائش کی موجودہ گھڑی میں طالب علموں سے فیس کا تقاضا کرنے سے گریز کریں۔دونوں انجمنوں نے کہا ہے کہ موجودہ وقت مجموعی طور پر پورے سماج کیلئے ایک چیلنج ہے ۔دونوں انجمنوں کے سربراہان جی این وار اور رامیشور منہاس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا’’اس وقت ہم سب ایک سنگین صورتحال سے دوچار ہیں جو ہماری سلامتی کیلئے ہی ایک خطرہ ہے،یہ وقت تجارت کا نہیں ہے،کیونکہ لوگ پہلے ہی بہت سارے اخراجات کا شکار ہیں،ہمار ی کوشش ہونی چاہئے کہ کسی طرح لوگوں کی مدد کریں، اس کے برعکس نہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ جموں میں قائم چند سکولوں کے طرز عمل

بونیار میں تیندوے کے حملے میں شہری زخمی

پلوامہ+اوڑی//بونیار اوڑی میں تیندوے کے حملے میں ایک شہری زخمی ہوا ہے جبکہ قوئل پلوامہ میں دہشت مچانے والے تیندوے کومحکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے پکڑکر جنگلی حیات کی پناہ گاہ منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کوبٹنگی بونیار کاعبدالرشیدکچھ ساتھیوں کے نزدیکی جنگل میں مشروم لانے گیاتھااوراس دوران تیندوے نے اُس پر حملہ کرکے اُسے شدیدزخمی کردیا۔زخمی عبدالرشیدکو ساتھیوں نے فوری طور پرائمری ہیلتھ سینٹر بونیار پہنچایا ،جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اُسے بارہ مولہ میڈیکل کالج ریفر کیاگیا۔ادھر پلوامہ میں لوگوں میں خوف و دہشت مچانے اور متعدد مویشیوں کو ہلاک کرنے والے تیندوے کو محکمہ وائلڈ لائف نے ایک ہفتے بعد پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی ۔اس دوران تیندے کو بے ہوش کرنے کے بعدجنگلی حیات کی پناہ گاہ میں چھوڑ دیا گیا۔جنوبی کشمیر کے قوئل پلوامہ میں ایک خونخوار تیندوا گزشتہ کئی ہفتوں سے قوئ

مغربی ہوائیں پھر جموں وکشمیر میں داخل ہوں گی

سرینگر //محکمہ موسمیات نے ٹنل کے آر پار تازہ بارشوں اور برف باری کے ایک اور مرحلہ کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 31مارچ کو جموں وکشمیر میں پھر مغربی ہوائیں داخل ہوں گی جس کے نتیجے میں 2اپریل تک ٹنل کے آر پار بھاری بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا اور جموں سرینگر شاہراہ سمیت دیگر سڑکیں تودے گر آنے والی وجہ سے بند ہو سکتی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق فی الحال لداخ اور کشمیر میں 31مارچ تک موسم اَبرآلودہ رہے گا اور جموں میں موسم میں بہترگا ۔سونم لوٹس کے مطابق ٹنل کے آر پار میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا ایک اور تازہ مرحلہ 31مارچ سے 2اپریل کی دوپہر تک جاری رہے گا ،اس دوران زوجیلہ ، دراس اور لداخ کے زنسکار کے کچھ ایک علاقوں میں برف باری ہو سکتی ہے ۔جموں وکشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔سونم لوٹس کے مطابق آنے والے دنوں میں ہونے والی بارشیں جموں سرینگر ق

’حجاموں کو بھی لازمی خدمات کے زمرے میں رکھا جائے ‘

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر قرنطینہ کے بارے میں ایک میم موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ نائیوں کو بھی لازمی خدمات کے زمرے میں شامل کرے ورنہ ہر گھر میں عمر عبداللہ جیسا آدمی ظاہر ہوگا۔بتادیں کہ عمر عبدللہ نے دوران نظر بندی دراز داڑھی رکھی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی عوامی و خصوصی حلقوں میں موضوع بحث بن گئی تھی۔ حال ہی میں جب انہیں رہا کیا گیا تو وہ دراز داڑھی کے ساتھ ہی باہر آئے۔اس میم کے ساتھ عمر عبداللہ کی لمبی داڑھی والی تصویر بھی ہے اور اس کے ساتھ ٹک ٹاک جو ان کا نقل کرتی ہے، کی بھی ایک تصویر ہے۔ٹک ٹاک میں عمر عبداللہ کو اپنی رہائی کو کوستے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس میں دکھایا جارہا ہے: 'میں نظر بندی میں ہی ٹھیک تھا، اچھی غذا میسر تھی، کافی فلمیں دیکھتا تھا اور کچھ کلو وزن بھی بڑھایا تھا، اب

کروناوباء کی روکتھام

سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے وادی میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد ڈاکٹروں پرزوردیا ہے کہ وہ اس وائرل انفیکشن میں مبتلاء مریضوں کو , hydroxychloroquine  ’ہائی ڈراکسی کلوروکین ‘دوا،جونقرس کے مرض میں دی جاتی ہے ،دیں۔ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے ایک بیان میں کہا کہ اس سے جانیں بچ جائیں گی اور بیماری کا پھیلائو بھی رُک جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک فرانسیسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ’ ہائی ڈراکسی کلوروکین ‘دوا،اس بیماری کے علاج میں مفید ثابت ہورہی ہے اور جب اِسے ایزی تھرومائسن کے ساتھ دیا جاتا ہے تو اِس سے وائرس کے لوڈ میں نمایاں کمی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چھٹے روزجن مریضوں کو یہ دوا دی گئی اُن میں سے70فیصدسے وائرس کاخاتمہ ہوا،اور جن مریضوں کو یہی دوا ایزی تھرومائسن کے ساتھ دی گئی وہ100فیصد شفایاب ہوئے ۔ڈاکٹر نثا

کوٹ بلوال جیل کے قیدیوں کا چیف جسٹس کو مکتوب

سرینگر//  کوٹ بلوال جیل جموںمیں بند قیدیوں نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ،جسٹس گیتا متل سے عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر انسانی بنیادوں پر مشروط رہائی کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ کوٹ بلوال جیل جموں میں بند قیدیوں میں سے بیشتر قیدی کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں جن میں سے اکثر کو متنازع قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بند رکھا گیا ہے۔ کورٹ بلوال جیل جموں کے قیدیوں نے جموں و کشمیر ہائی کی خاتون چیف جسٹس، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری اور جموں و کشمیر پولیس سربراہ کے نام اپنے 4صفحات پر مشتمل مکتوب، جس کی ایک کاپی یو این آئی اردو کے پاس موجود ہے، روانہ کیا ہے جس میں انہوں نے موجودہ حالات کے پیش نظر انسانی بنیادوں پر اپنی عارضی و مشروط رہائی کی اپیل کی ہے۔قیدیوں نے اس مکتوب میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے جیلوں میں صحت صفائی اور سینی ٹائزیشن کا فقدان ہے جس کے باعث یہ وائرس ان جی