تازہ ترین

حریت کارکن کی ہلاکت ایک بڑی سازش

سرینگر//تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحڑائی اورلبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے  نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں سوپور میںحریت پسند کی ہلاکت کوایک بڑی سازش قراردیتے ہوئے کہا کہ ایسے حربوں کامقصدکشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہدکو کمزورکرناہے۔اس دوران دیگرکئی مزاحمتی لیڈراورکارکن سوموارکی صبح بومئی سوپورپہنچے جہاں انہوں نے سنیچرکونامعلوم افرادکے ہاتھوں جاں بحق کئے گئے ایک مزاحمتی کارکن حکیم الرحمان کے پسماندگان کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے کہا کہ اہل حق ہر دور میں اہل باطل کے ساتھ نبرد آزما ہوتے ہیں۔ اسی طرح آج بھی حق پرستوں کے خلاف ہندوستان نے ظلم وجبر کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ صحرائی بومئی سوپورمیں حاکم الرحمان سلطانی کی تعزیتی مجلس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مظلومی کی حالت میں قتل کئے جانے والے زیادہ مرتبہ رکھتے ہیں اور حاکم الرحمان س

وجے کمار کادورہ جنوبی کشمیر

سرینگر//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار نے جنوبی کشمیر کے کولگام، شوپیاں، اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع کا دورہ کر کے ترقیاتی منظر نامے اور عوامی مشکلات کا جائیزہ لیا۔ اُن کے ہمراہ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، صوبائی کمشنر بصیر احمد خان، اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر منیر احمد خان اور آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی بھی تھے۔کولگام میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شمیم احمد نے صلاحکار کا استقبال کیا جہاں انہوں نے مقامی افراد کے مطالبات سُنے۔کھڈونی، کیموہ، فرسل، ڈمی ڈولا، ہاؤرہ، ونپورہ اور دیگر دیہاتوں کے وفود نے اپنے مطالبات مشیر کے سامنے رکھے۔ کھڈونی کے وفد نے ہیلتھ سینٹر کے قیام، قبرستان کے نزدیک تحفظاتی باندھ کی تعمیرجبکہ کیموہ کے وفد نے ڈگری کالج کے قیام، گرلز ہائی سکول کی اپ گریڈیشن، کیموہ میں منی سیکرٹریٹ اور منصف کورٹ کے قیام اور فرسل کے وفد نے نیابت کے قیام اور فرسل میں ڈگری کالج پر فوری طور کام شروع

اساتذہ کا ایجی ٹیشن میں شدت لانے کا فیصلہ

سرینگر //7ویں تنخواہ کمیشن کی ادائیگی ،تنخوائوں کو ڈی لنک کرنے اور دیگر مطالبات کے حق میں جاری احتجاج میں مزید تیزی لانے کا اعلان کرتے ہوئے ٹیچر زجوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھوک ہڑتال جاری رکھتے ہوئے 11مارچ کو کینڈل لائنٹ احتجاج کے ساتھ ساتھ 16ستمبر کو شیر کشمیر پارک سرینگر سے راج بھون تک بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سوموار کو ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے ریاستی سطح کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی سربراہی ایجیک صدر عبدالقوام وانی نے انجام دی اس دوران میٹنگ میں موجود تمام عہدیداران نے سرکار کی مسلسل خاموشی پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ سرکار ایس ایس اے اور رمسا اساتذہ ،ماسٹروں اور ہیڈماسٹروں کو 7ویں پے کمیشن اور اُن کی تنخواہوں کو ڈی لنک کرنے کے جائز مطالبات کو حل کرنے کے حوالے سے خاموش تماشاہی بنی ہوئی ہے ۔میٹنگ میں وانی نے کہا کہ پچھلے چار ماہ سے ریاست کے

گلمرگ میں رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کا کنونشن

 سرینگر//جموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے کہا ہے کہ اگر دفعہ35Aکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس دفعہ کے دفاع کیلئے ریاستی عوام کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے۔ گلمرگ میں ریاستی اسمبلی کے سابق سپیکر و چیئرمین جموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی مبارک گل کی سربراہی میں شمالی کشمیر کا ایک روزہ کنونشن سیاحتی مقام گلمرگ میں منعقد ہوا ۔ کنونشن میں دفعہ35Aکی حفاظت اور دفاع کیلئے کام کرنے پر زوردیتے ہوئے چیئرمین شمالی کشمیر خواجہ محمد شفیع نے کہاکہ دفعہ35Aکی حفاظت اور دفاع ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اجلاس سے سابق ڈپٹی کمشنر و صوبائی سیکریٹری نیشنل کانفرنس کشمیر شوکت احمد میر، سوسائٹی کے صوبائی چیئرمین محمد مقبول میر، جنوبی کشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر سید محمد شفیع، ضلع چیئرمین بارہمولہ عبدالمجید آخون، مینارٹی سیل کے چیرمین جگجیت سنگھ آزاد، بارایسوسی ایشن شمالی کشمیر بارہمولہ کے ایڈوکیٹ شا

اسے زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا؟

ککروسہ (ہندوارہ)// ککروسہ ہندوارہ میں دو چچازاد بھائی گزشتہ 28سالو ں کے دوران لاپتہ ہیں اور لواحقین اپنو ں کی جدائی میں نڈھال ہیں ۔ککروسہ کے بیگ خاندان سے وابستہ دو نوجوان بھی 28سال سے لاپتہ ہیں اور آج تک ان کے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں ہے کہ انہیں زمین نگل  گئی یا آسمان کھا گیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ علاقہ میں فوجی کیمپو ں سے بھی رابطہ کیا تاہم ان کی گرفتاری سے متعلق انکار کر دیاگیا ۔ککروسہ کے ایک کنبہ کا کہنا ہے کہ عبد الغنی بیگ ولد حبیب اللہ بیگ جو اس وقت بارہویں جماعت میں پڑھتا تھا گھر سے سکول گیا اور بعد میں واپس نہیں لوٹا ۔انہو ں نے کہا کہ جس روز عبد الغنی کو لاپتہ کر دیاگیا اسی روز رامحال کے کئی نوجوان لاپتہ ہوگئے اور آج تک بھی ان کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چلا ۔لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ 1990کی بات ہے جبکہ وادی میں نامساعد حالات عروج پر تھے  اور ہر طرف کریک ڈائو ن اور

کپوارہ قصبے میںہر سو کوڑاکرکٹ کے ڈھیر

کپوارہ//قصبہ کپوارہ میں کو ڑا کر کٹ کو ٹھکانے لگانے میں میونسپل کمیٹی کپوراہ بری طرح ناکام ہوچکی ہے، جبکہ اس کو ڑا کرکٹ سے پیدا ہونے والی بدبو نے راہگیرو ں کے علاوہ آس پاس کی آبادی کاجینا محال کردیا ہے ۔ قصبہ کی سڑکوں پر کو ڑا کرکٹ کئی روز تک پڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے مویشی اور کتے ان مقامات پر اپنا ڈھیرہ جما کر مزید گندگی پھیلاتے ہیں ۔ میونسپل کمیٹی کپوارہ آج تک قصبہ کو صاف و شفاف رکھنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ آج تک  اس کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے کسی خاص مقام کے انتخاب کر نے میں ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے سڑکو ں ،گلی کوچو ں اور دیگر مقامات پر کئی روز تک یہ کو ڑا کرکٹ جمع رہتا ہے ۔لوگو ں نے بتا یا کہ اسپتال سڑک ،درزی پورہ ،سوگام سڑک اور سلکوٹ انور آ باد سڑک پر جمع کو ڑا کرکٹ کئی کئی روز تک نہیں ہٹا یا جاتا ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں کے لئے ان

پرنسپل سیکریٹری انیمل ہسبنڈری نے پیش رفت کاجائزہ لیا

سری نگر//پشو و بھیڑ پالن محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری اصغر حسن سامون نے ایک میٹنگ میں نبارڈ کے تحت عملائے جارہے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں محکمہ کے ڈائریکٹرکے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔سامون نے مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں وقت پر مکمل کرنے اور مستقبل کے لئے پروجیکٹوں کے منصوبے تشکیل دینے پر زور دیا۔انہوں نے زراعت اور منسلک محکمہ جات میں بنیادی ڈھانچے کو مزید فروغ دینے پر زور دیاتاکہ پیداوارمیں اضافہ ہو اور روزگار کے مواقع پیدا ہوسکیں۔انہوں نے ڈیری انٹرپرئنورشپ ڈیولپمنٹ سکیم کا بھی جائزہ لیاجس دوران انہیں بتایا گیا کہ 2018ء میں ابھی تک 66 کیس منظور کئے گئے ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو بیداری پروگراموں کا اہتمام کرنے پر زور دیا تاکہ عوام ان سکیموں سے استفادہ کرسکیں۔انہوں نے محکمہ کے اہلکاروں کو سکیموںسے متعلق تربیت فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ &n

دون انٹرنیشنل اسکول کو بہترین سی بی ایس سی اسکول کا اعزاز عطا

سرینگر//گورگائوں میں منعقدہ نارتھ ایجوکیٹرس سمٹ میںدون انٹر نیشنل اسکول کو جموں کشمیر کا بہترین ابھرنے والا سی بی ایس سی اسکول کااعزاز عطا کیا گیا۔بنگلور سے شائع ہونے والی عالمی تعلیمی میگزین ایجوکیشن ٹوڈے نے یہ ایوارڈ شمالی ہندوستان کی سات ریاستوں ،جموں کشمیر،پنجاب،ہریانہ،دہلی،یوپی اور ہماچل میں سی بی ایس سی،آئی سی ایس ای اورریاستی بورڈوں کی کارکردگی کا سروے کرنے کے بعد قائم کیا ۔سات ریاستوں کے835اسکولوںنے آن لائن اور آف لائن اس سروے میں حصہ لیا۔سروے کے بعد مختلف زمروں کئی درجن اسکولوں کومنتخب کیا گیا،جیسے بنیادی ڈھانچہ،کلی ترقی،تعلیمی شہرت وغیرہ میں دون انٹرنیشنل اسکول سرینگرکو سی بی ایس ای زمرے میں بہترین اسکول قراردیا گیا جہاں بچوں کو انفرادی توجہ دی جاتی ہے۔اسکول کے پرنسپل بالایوگی نے ایجوکیشن ٹوڈ ے کے منیجنگ ڈائریکٹر سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔اسکول کے چیرمین شوکت حسین خان نے طلباء

سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال

 سرینگر //فائنانشل کمشنر مکانات و شہری ترقی کے بی اگروال نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔فائنانشل کمشنر نے گورنر کو محکمہ کے کام کاج اور ریاست کے شہروں اور قصبوں میں سہولیات کو فروغ دینے سمیت مختلف مرکزی سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے گورنر کو سرینگر اور جموں کے ماسٹر پلانز کے اہم نکات اور کٹرہ شہر میں منصوبہ بند ترقی کے لئے مختلف اقدامات کے علاوہ ریاست کی مختلف جھیلوں خاص طور سے جھیل ڈل اور دیگر آبی پناہ گاہوں کے تحفظ کے سلسلے میں جاری اقدامات کے بارے میں بھی بریف کیا۔گورنر نے کمشنر موصوف کو شہروں میں گنجانیت پر قابو پانے، غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے اور بلڈنگ قوانین کی موثر عمل آوری سمیت جھیل ڈل کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی صلاح دی۔اس دوران شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلر ڈاکٹر پردیپ کمار شرم

ضلعی سطح پر شکایتی سیلوں کی تشکیل

سری نگر//گورنر انتظامیہ نے ہر ضلع ہیڈ کوارٹر پر شکایتی سیلوں کے قیام کو منظوری دی ہے ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق یہ سیل ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر یا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کام کریں گے جن میں پانچ افراد پر مشتمل عملہ تعینات رہے گا۔حکمنامے کے مطابق شکایتی سیل میں آن لائن پورٹل ، بذریعہ ڈاک یا ذاتی طور شکایات درج کی جاسکتی ہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر ایک مخصوص ویب پیج قائم کرکے اسے مشتہر کریں گے۔حکمنامے کے مطابق شکایتی سیل فوری طور ہر ایک شکایت کا جائزہ لے کر پندرہ دنوں کے اندر ان کا ازالہ کریں گے۔عملے کی طرف سے تعاون فراہم نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر فوری مداخلت کے لئے صوبائی کمشنر سے رجوع کریں گے اور ہر ڈپٹی کمشنر ہفتے میں کم سے کم ایک دِن ذاتی طور عوامی شکایات سنیں گے اور اس مخصوص دِن کی تشہیر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے علاوہ سرکاری ویب سائٹ پر کی

بی بی ویاس سے چیمبرآف کامرس وفد ملاقی

 سرینگر// کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا ایک وفد گورنر کے مشیر بی بی ویاس سے ملاقی ہوا،جس کے دوران تاجروں اور عام لوگوں کو در پیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران چیمبر کے وفد نے صدر جاوید احمد ٹینگہ کی صدارت میں سیلاب کے مابعد ٹیکسوں کو معاف کرنے کا معاملہ زیر غور لایا گیا،جس کو14 ستمبر تک توسیع کرنے یا اس سے قبل نپٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔چیمبر کے مطابق ریاستی گورنر کے مشیر نے یقین دہانی کرائی کہ دونوں میں سے ایک چیز کو انجام دیا جائے گا۔اس موقعہ پر زینہ کوٹ اور شالہ ٹینگ میں اراضی کی منتقلی کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا،جبکہ گورنر کے مشیر نے وعدہ کیا کہ اس سلسلے میں پرنسپل سیکریٹری انڈسٹریزکے ساتھ میٹنگ کر کے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔گورنر کے مشیر کے ساتھ گلمرگ اور پہلگام کے پٹے کے بارے میں جانکاری دی گئی،جبکہ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فریقین کے ساتھ مل

کرناہ کے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریاں برقرار

سرینگر //کرناہ میں آئے تباہ کن سیلاب کو اگرچہ ایک ماہ گزر گیا ہے لیکن متاثرین تاحال امداد کے منتظر ہیں جبکہ علاقے میں تباہی کے آثار ابھی بھی صاف طور پر نمایاں ہیں، سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہیں ،زرعی اراضی پانی نہ ملنے کی وجہ سے بنجر بن رہی ہیں،متاثرین سرکار سے مدد کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔ یاد رہے کہ علاقے میں 14اگست کو شمس بھری پہاڑی پر بادل پھٹ جانے کے نتیجے میں 5دیہات میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی تھی اس دوران علاقے میں جہاں 100دکانیں اور متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا اور سڑکیں بجلی اور پانی کی سکیموں کے علاقہ سینکڑوں کنال زرعی اراضی بھی سیلاب اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔سیلاب کے بعد اگرچہ افسران نے علاقے کا دورہ کر کے باز آباد کاری کے دعویٰ کئے، لیکن یہ دعویٰ تاحال سرابثابت ہوئے ہیں ،علاقے میں سیلاب کے ایک ماہ بعد بھی حالت جوں کی توںہے بیکن کے تحت آنے والی سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہ

بارہمولہ بانہال ریل سروس 2روز بعد بحال

سری نگر//بارہ مولہ بانہال ریل سروس  2روز بعد بحال کر دی گئی جس کی وجہ سے ریل کیروزانہ سفر کرنے والے مسافروں نے راحت کی سانس لی ہے ۔ جنوبی کشمیر کے اچھ بل اور پلوامہ میں 2جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد سوموار کے روز بارہمولہ بانہال ریل سروس کو 2دن بعد بحال کیا گیا جس دوران سوموار کی صبح سویرے سے ہی پٹری پر سروس کو بحال کیا گیا ہے جسکی وجہ سے ریل کے ذریعے سفر کر نے والے مسافروں نے راحت کی سانس لی ۔واضح رہے جنوبی کشمیر کے اچھہ بل علاقے میں سنیچر کو دوران شب فورسز کے ہاتھوں ایک جنگجو کی ہلاکت اور سرینگر میں ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے نا معلوم افراد کے ہاتھوں غزوۃ الہند سے وابستہ ایک جنگجو کی ہلاکت کے بعد ریل انتظامیہ نے دو روز تک بارہمولہ بانہال ٹریک پر ریل سروس کو احتیاطی طور معطل رکھا تھا،جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے وادی میں ریل سروس شروع ہونے سے آج ت

مزید خبرں

مشکوک نقل وحرکت  راجوری میں کئی دیہات کامحاصرہ راجوری//فوج نے مشکوک نقل وحرکت کے بعد نوشہرہ راجوری کے کئی دیہات کا محاصرہ کرکے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کردی ۔معلوم ہوا ہے کہ فوج کو اطلاع ملی تھی کہ نوشہرہ راجوری میں بعض مشکوک افراد گھوم رہے ہیں ۔اس اطلاع کی بنیاد پر فوج  نے نوشہرہ راجوری کے کئی دیہات کا بہ یک وقت محاصرہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لام بیری کے نزدیک کئی دیہات میں پیر کی علی صبح سے تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ،جس دوران یہاں سرحدی آبادی کے گھروں کی تلاشی لی گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ فوج نے وسیع جنگلی علاقے کو بھی محاصرے میں لیا ہے اور مشکوک افراد کی تلاش بڑے پیمانے پر کی ۔تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ،تاہم اس دوران مشکوک افراد اور فوج کے درمیان کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا ،نہ ہی کسی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔    

مزاحمتی کارکن جرائم پیشہ افراد کے ساتھ نظربند

  سرینگر//ریاستی حقوق کمیشن نے مزاحمتی کارکن کو کھٹوعہ جیل میں جرائم یافتہ قیدیوں کے ساتھ مقید رکھنے پرڈائریکٹر جنرل پولیس کو25ستمبر تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تحریک حریت کارکن عمر عادل کو اگست کے پہلے ہفتے میں گرفتار کر کے پی ایس اے کے تحت کھٹوعہ جیل منتقل کیا گیا اور اُس کے اہل خانہ کے مطابق عمر عادل کو جرائم پیشہ قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس چیئرمین محمد احسن اونتو نے اس سلسلے میں ریاستی حقوق کمیشن (ایس ایچ آر سی)میں یہ عرضی دائر کی کہ عمر عادل کو جیل میں جرائم یافتہ قیدیوں کے ساتھ مقید رکھا گیا ہے،جس کی شنوائی کے دوران کمیشن کی ممبر دلشادہ شاہین نے ریاستی پولیس کے سربراہ کو ہدایت دی کہ وہ25ستمبر تک مکمل رپورٹ پیش کریں۔ کمیشن نے پولیس سے عمر عادل ڈار کی گرفتاری اور انہیںکھٹوعہ جیل میں نظر بند رکھنے کی بنیاد بھی طلب کی ۔اونتو نے7ستمبر کو ایک