تازہ ترین

کولہائی گلیشر میںپھنسے6افراد بچالئے گئے

 سرینگر //کولہائی گلیشر پر ٹریکنگ میں حصہ لینے گئے 9افراد میں سے سنیچر کو 6شہری پہلگام کے آڈو علاقے میں بحفاظت پہنچ گئے جبکہ اس حادثہ میں زخمی ہوئے نوجوان کو بھی فوج کی مدد سے سرینگر پہنچا دیا گیا ہے۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ حادثہ میں لقمہ اجل بنے نوید گیلانی اور عادل شاہ کی میت تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے تاہم کارروائی میں حصہ لینے والے ریاض احمد لون کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے آپریشن میں دقتیں پیش آرہی ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کی تلاش کیلئے جواہر انسٹی ٹوٹ آف ماوننٹنگ اور ونٹر سپورٹ اس بچائو کارروائی کا حصہ بنے ہیں جن کے ساتھ ریاستی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کا خصوصی عملہ بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دلدوز حادثہ میں زخمی ہوئے حزک بیگ نامی نوجوان کو ہوائی سروس کے ذریعہ سرینگر لایا گیا ہے جہاں اُس کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے ۔ ریاستی گورنر ست پال ملک نے حادثہ

شیخ محمد عبداللہ کو 36ویں برسی پر خراج عقیدت

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کا 36واں یوم وصال ریاست کے تینوں خطوں میں منایا گیا۔ صبح سویرے ہی مرحوم کے مقبرہ واقع نسیم باغ میں قرآن خوانی کی مجلس کا انعقاد ہوا اور ان کے تاریخ ساز سیاسی ، ملی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ تمام ضلع ، تحصیل اور بلاک سطحوں پر بھی خراج عقیدت کی تقریبات کا انعقاد ہوا۔ نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نسیم باغ میں مزارپر گلباری اور فاتحہ خوانی کی۔ اُنہوں نے مادر مہربان بیگم اکبر جہاں کی قبر پر بھی گلباری اور فاتحہ خوانی کی۔ اجتماعی فاتحہ خوانی میں پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر ، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، چودھری محمد رمضان، میاں الطاف احمد، مبارک گل، میر سیف اللہ، محمد اکبر لون، نذیر احمد خان گریزی، سکینہ ایتو، علی محمد ڈار، شیخ اشفاق جبار، تنویر صادق، ایڈوکی

حکومت چنائو کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں :پردیش کانگریس

جموں//کانگریس نے الزام عائد کیاہے کہ حکومت میونسپل اور پنچایت چنائو کیلئے سنجیدہ نہیں ۔کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی طرف سے مرکز میں اقتدار سنبھالنے اور ریاست میں اتحادی حکومت تشکیل دینے کے بعدپہلے ہی روز سے الیکشن کروانے کا اعلان ہوا اور یہ اعلان بارہا ہوئے تاہم زمینی سطح پر خراب حالات کے سبب اب تک اس کا انعقاد نہیں ہوسکااور انہیں اس بار بھی خدشہ ہے کہ ریاستی گورنر کی طرف سے چنائو کا اعلان پھر سے کہیں مذاق بن کر نہ رہ جائے کیونکہ ابھی تک الیکشن کمیشن کی طرف سے چنائو کیلئے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا جبکہ اعلان کے مطابق چنائو کو کچھ ہی ہفتے باقی رہ گئے ہیں ۔میر نے کہاکہ گورنر کو زمینی سطح کے حالات کا جائزہ لیناچاہئے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے چنائو کی تاریخوں کا اعلان کرناچاہئے ۔ان کاکہناتھاکہ اس

بانڈی پورہ میں بی ڈی او دفتر میں پُراسرار آگ،عوام کی گورنر سے تحقیقات کی مانگ

بانڈی پورہ //آلوسہ بانڈی پورہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پُراسرار طور پر خاکستر ہوئے بلاک ڈیولپمنٹ دفتر کی اعلی سطح کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ کیم بلاک اور آلوسہ کے وفود نے آر ٹی آئی کاپی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 2015 سے 2018 تک بلاک ڈیولپمنٹ دفتر کو تفصیلات فراہم کرنے کے لئے حق اطلاعات ایکٹ کے تحت تحریری درخواست پیش کی لیکن بی ڈی او دفترنے تعمیراتی کاموں کی تفصیلات تحریری طور جواب دینے کے لئے مدت کا تعین کیا لیکن اب دفتر کا ریکارڈ پراسرار طور پر خاکستر کیا گیا ہے اب تو ریکارڈ دستیاب ہی نہیں رہا ہے ۔وفود نے الزام لگایا ہے چونکہ بی ڈی او دفتر میں مبینہ طور پر دھاندلیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے پراسرار طور پر مبینہ طور یہ آگ لگا دی گئی ہے۔ وفود نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شاہد اقبال چوہدری ڈویژنل کمشنر کشمیر اورریاست کے گورنر سے اپیل کی ہے کہ اس کی تحقیقات اعلی سطح

شہرودیہات منشیات فروشوں کی سرگرمیوں سے عوام پریشان

 سرینگر // منشیات اور نشہ آور ادویات کا دھندہ کرنے والوں نے سینکڑوں نوجوانوں کے مستقبل کو مخدوش بنادیا ہے جبکہ نشے کی لت میں مبتلاء نوجوان اب چوری کا ارتکاب بھی کررہے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں کے لوگوں نے پولیس حکام پر زور دیا کہ وہ منشیات کا دھندہ کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔  شہر ودیہات میں کئی لوگ نشہ آور ادویات اور منشیات بشمول چرس کے دھندے میں ملوث ہیں اور ان افراد نے متعدد  علاقوں کے درجنوں نوجوانوں کو نشے کا غلام بناکر رکھ دیا ہے ۔ متاثرہ علاقوں اور بستیوں سے آئے لوگوں کے ایک گروپ نے سی این ایس کو بتایا کہ ان کی بستیاں کافی وقت سے منشیات اور نشہ آور ادویات کے حوالے سے بدنام رہی ہے اور پولیس نے اب تک اس بستی کے کئی افراد کو انسان و نوجوان کش دھندہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کر لیا لیکن یہاں نشے کا دھندہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ اس دوران

تعمیراتی منصوبوں کو معینہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے

کپواڑہ//کمشنر سیکرٹری آر اینڈ بی خورشید احمد شاہ نے ڈی سی کپواڑہ خالد جہانگیر کے ہمراہ ضلع کا تفصیلی دورہ کر کے وہاں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائینہ کیا ۔ اس موقعہ پر افسروں کی ایک ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ کمشنر سیکرٹری نے 10.53 کروڑ روپے کی لاگت سے سلکوٹ کپواڑہ میں تعمیر ہو رہے وومنز کالج کے کام کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ تعمیری کام میں تیزی لائیں تا کہ اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جا سکے ۔ کمشنر سیکرٹری نے کھمریال پُل اور شمریال پلوں کا بھی معائینہ کیا ۔ انہوں نے انجینئروں پر زور دیا کہ وہ کام میں سرعت لائیں تا کہ لوگوں کو فائدہ مل سکے ۔ انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج سوگام کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں پرنسپل اور عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے کئی دیگر پروجیکٹوں کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا ۔ بعد میں خورشید احمد شاہ نے ڈی سی آفس کمپل

سونہ واری میں پی ڈی پی کارکنان کی میٹنگ

بانڈی پور//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی سونہ واری یونٹ کے زونل اوربلاک سطح کے عہدیداروں اورسینئرکارکنوں کی ایک اہم میٹنگ پارٹی کے ضلع صدربرائے بارہمولہ وبانڈی پورہ ارشادرسول کارکی صدار ت میں منعقدہوئی ۔میٹنگ کے دوران پی ڈی پی کوبنیادی سطح پرمزیدمضبوط ،متحرک اورفعال بنانے پرتبادلہ خیال کیاگیا،اورپارٹی عہدیداروں اورسینئرکارکنان نے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ پی ڈی پی کوعوامی سطح پرایک مضبوط آوازاورعوام کی ایک موثرنمائندہ جماعت بنانے میں سرگرم عمل رہیں گے ۔میٹنگ میں شامل عہدیداروں نے اسبات پراطمینان کااظہارکیاکہ ضلع بانڈی پورہ بالخصوص سونہ واری تحصیل کے سبھی بلاکوں اورحلقوں میں پی ڈی پی کے یونٹ متحرک ہیں اورپارٹی کارکنوں کے جوش وخروش میں رتی برابربھی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے ضلع صدربرائے بارہمولہ وبانڈی پورہ ارشادرسول کارنے کہاکہ کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے اُسکے کارکن

محبوس نعیم خان کے مشن کو آگے بڑھایا جائیگا: نیشنل فرنٹ

سرینگر//نیشنل فرنٹ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مرکزی زعما اورتمام اضلاع سے آئے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران موجودہ سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خاص کر چیئر مین نعیم خان کی گرفتاری کے بعد پارٹی امورات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اورمتعدد پارٹی ذمہ داروں نے خطاب کیا۔ مقرین نے محبوس چیئر مین نعیم خان کی استقامت اور عزم کو سلام پیش کیا جو کشمیر تنازع کے سیاسی حل کی وکالت کرنے کی پاداش میں دلی کے تہار جیل کے اندر ایام اسیری کاٹ رہے ہیں۔مقررین نے کہا کہ اگر چہ مسلسل قید و بند کے نتیجے میں نعیم خان کی صحت کافی خراب ہوگئی ہے لیکن اُنہیں اپنی صحت کے بجائے قوم کو درپیش مصائب کی فکر دامن گیرہے۔مقررین نے اجلاس کے دوران یہ عزم دہرایا کہ نعیم خان کے پر امن سیاسی مزاحمت کے مشن کو ہر قیمت پر آگے بڑھایا جائے گا کیونکہ اُنہوں نے اپنے پورے سیاسی کیریئر کے دوران کارکنوں کو یہی بات

دہرنہ ڈورو میں سڑک خستہ حال ،عوام نالاں

ڈورو//دہرنہ ڈورو میں سڑک کی خستہ حال سے عوام میں غم و غصہ پایاجارہاہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دہرنہ سے بون جانے والی رابطہ سڑک خستہ ہوچُکی ہے ،سڑک پر گہرے کھڈوں کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔اس کے علاوہ بارشوں میں کھڈوں میں پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کی آوا جاہی سے کھڈوں سے اٹھنے والی چھنٹیں دکانوں کے اندر چلی آتی ہے جس کے سبب دکانوں کے اندر مال واسباب تباہ ہوتا ہے ۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ سڑک پرمیگڈم تقریباََ10سال قبل بچھایا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر چہ تحصیل کے تقریباََ سبھی سڑکوں پر میگڈم ڈالا گیا ہے ،تاہم سڑک کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی سے سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔ مسکان کا قتل شرمناک: محبوبہ  

امن وترقی اوربشیر حقوق سے جڑے مسائل زیر بحث

 ؎سرینگر//ایم ایل اے کلگام ایم وائی تاریگامی نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی انہوں نے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر ستیہ پال ملک کو مبارکباد دی ۔ تاریگامی نے گورنر کے ساتھ ریاست میں امن اور معمول کے حالات بحال کرنے سے جُڑے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایم ایل اے نے اس دوران ضلع کلگام کی متوازن ترقی کو یقینی بنانے کے معاملات کو بھی اجاگر کیا ۔ گورنر نے تاریگامی پر زور دیا کہ وہ عوامی بہبود کو فروغ دینے کیلئے کوششیں جاری رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف کھیلوں کی سہولیات بہم پہنچائی جانی چاہئیں تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کر سکیں ۔ادھر جموں کشمیر سٹیٹ ہیومن رائیٹس کمیشن کے چئیر مین جسٹس ( ریٹائیرڈ ) بلال نازکی نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں کمیشن کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر اور جسٹس نازکی نے

ریاست میں قومی لوک عدالتوں کا انعقاد۔10,528کیسوں کانپٹارا

سرینگر//ایگزیکٹو چئیر مین جے کے سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی جسٹس آلوک ارادھے نے چئیر مین جے اینڈ کے ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی جسٹس علی محمد ماگرے کی موجودگی میں اے ڈی آر سنٹر ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگر میں قومی لوک عدالت سیشنز کا افتتاح کیا ۔ریاست بھر میں کل مختلف لوک عدالتوںمیں14,166کیسوں کی سماعت کی گئی جن میں سے 10,528کیسوں پر باہمی فیصلے ہوئے اور اس سلسلہ میں 17کروڑ 83لاکھ روپے باہمی مفاہمیت کے معاوضہ کے طور پر منظور کئے گئے۔ ان کیسوںمیں بینک واجبات کی ادائیگی، بجلی و پانی کے بلوں کے معاملات، اراضی معاوضے و دیگر معاملات شامل تھے۔ سرینگر میں ہوئی افتتاحیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس آلوک ارادھے نے کہا کہ لوک عدالت منعقد کرانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ سماج کے پچھڑے طبقے کو مفت اور معیاری قانونی خدمات دستیاب کرائی جا سکیں تا کہ انہیں انصاف مل سکے اور وہ اقتصادی اور دیگر وجوہات کی بنا پر س

سرینگر،گاندربل اور کرناہ میں قومی لوک عدالتوں کا انعقاد

  سرینگر//ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر کی طرف سے ضلع کورٹ کمپلیکس مومن آباد سرینگر میں پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سرینگر کی صدارت میں ایک قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام نوعیت کے معاملات شنوائی کیلئے رکھے گئے تھے ۔ لوک عدالت کا افتتاح ایگزیکٹو چئیر مین جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی جسٹس الوک ارادھے نے نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی آف انڈیا کے ممبر ، چئیر مین جے اینڈ کے ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی اور ضلع سرینگر کے انتظامی جج جسٹس علی محمد ماگرے کی موجودگی میں کیا ۔ دونوں جج صاحبان نے اس موقعہ پر وہاں موجود فریقین پر زور دیا کہ وہ عدالتوں کی عذر داریوں میں پڑنے کے بجائے آپسی افہام و تفہیم کے ذریعے اپنے معاملات کو نمٹائیں ۔ اس موقعہ پر ممبر سیکرٹری سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی یشپال بھورنی اور سٹیٹ جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر عبدالرشید ملک بھی موجود تھے ۔ لوک عدالت

دلی میں نوجوانوں کی گرفتاری

سرینگر//حریت چیرمین سید علی گیلانی نے دہلی میں پولیس انتظامیہ کے ہاتھوں زیرِ تعلیم انجینئرنگ طلباء پرویز رشید اور جمشید ظہور کو گرفتار کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ارباب اقتدار جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء کو خوف وہراس میں مبتلا کئے جانے کی کارروائیوں کا ارتکاب کرکے یہاں کے ذہین نوجوانوں کے روشن مستقبل سے کھلواڑ کررہے ہیں۔ حریت رہنما نے وقوع پذیر بیسیوں واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عزیز طلباء کو فرضی کیسوں میں ملوث کرتے ہوئے پندرہ پندرہ، سولہ سولہ برس قید سنگین کے عذاب وعتاب میں مبتلا کرنے کے بعد بری کردیا گیا، لیکن تب تک ہمارے اُن عزیز جوانوں پر کیا گزری اس کا صحیح اندازہ وہی فرد کرسکتا ہے جو خود چندروز ہی کِسی زنداں خانے میں گزارنے کا تجربہ رکھتا ہو۔ حریت رہنما نے نوجوان حریت پسند لیڈر مسرت عالم بٹ کے صبرواستقبال اور عزم وہمت کو عقیدت کا سلام پیش کرتے ہوئے کہا ک

صحافی آصف سلطان ہنوزحراست میں 22ستمبر تک ریمانڈبڑھا دی گئی

 سری نگر//ماہنامہ انگریزی رسالہ کشمیرنریٹر کے اسسٹنٹ ایڈیٹر آصف سلطان نامی صحافی کو سنیچر کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جس دوران صحافی کو22ستمبر تک پولیس ریمانڈمیںدے دیا گیا ہے ۔ خیال رہے عاصف سلطان شند روز قبل پولیس نے شبانہ چھاپے کے دوران گھر سے گرفتار کیا تھا جہاں ان کی گرفتاری پر متعدد صحافی تنظیموں نے شدد برہمی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

کٹھوعہ کے ہوسٹل سے 20کمسن بچے و بچیاں بازیاب

 کٹھوعہ // ہندوستان کے مختلف کونوں میں بچوں کیلئے چلائے جا رہے یتیم خانوں میں کمسن لڑکوں اور لڑکیوں کے جسمانی استحصال کی خبروں کے بیچ اب ضلع کٹھوعہ کے ’پارلی بنڈ‘ میں انسانیت کو شرمسار کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ قصبہ کے پارلی بنڈ علاقہ میں گرجا گھر کے نام پر بنائے گئے رہائشی ہوسٹل میں کم سن بچوںاور بچیوں کے ساتھ دست درازی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ جمعہ کی شام قریب 5 بجے ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ کے ہمراہ کٹھوعہ پولیس نے اس عمارت پر چھاپہ مارا اور لگ بھگ دو گھنٹوں تک تلاشی مہم اور بچوں سے پوچھ تاچھ کے بعد اس ہوسٹل کے منتظم ’انٹنی تھومس‘ کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ اس مہم کے دوران پولیس نے 7 سے 16 برس کی 8 لڑکیوں کو اور 12 لڑکوں کو اس آشرام سے ناری نیکتن منتقل کیا ہے۔ اس دوران بچوں نے ہوسٹل کو چلا رہے منتظم پر دست درازی کا الزام لگایا، یہ بچے جمو

ہمارے عزیز کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے

 سرینگر //7ماہ قبل پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے حدمتارکہ کے اس طرف غلطی سے داخل ہونے والے ایک 17سالہ نوجوان تجمل ثاقب کے رشتہ داروں نے گورنر انتظامیہ او ر پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اُسے انسانی بنیادوں پر رہا کر کے اپنے والدین کے پاس سرحد پار بھیج دیا جائے کیونکہ نوجوان کے والدین اور پانچ بہنیں اُس کی رہائی کیلئے ٹرپ رہی ہیں ۔ سرحدی قصبہ کیرن کے رہنے والے مزکورہ نوجوان کے نانا اور ماما نے کشمیر عظمیٰ کے آفس پر آکر بتایا کہ 5فروری کو ساقب سرحد پار سے نہانے کے دوران غلطی سے سرحد عبور کر آیا جسے فورسز نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔17سالہ نجمل ساقب ولد محمد اظہر کے نانا حاجی غلام احمد بٹ ساکن کیرن نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 90کی دہائی میں کیرن سے 125کنبے سرحد عبور کر کے پاکستان کی زیر انتظام کشمیرکوچ کرگئے تھے اور اُن کنبوں میں میری بیٹی اور دامادبھی شامل تھے ۔انہوں نے کہا کہ غلطی

مزید خبرں

 محبوس لیڈر کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا مسرت عالم کیخلاف صادر فیصلہ نا قابل قبول:مسلم لیگ سرینگر//مسلم لیگ نے محبوس لیڈر مسرت عالم بٹ کے 36thپی ایس اے کے حوالے سے دائر پٹیشن کو کالعدم قرار دینے کو اکیسویں صدی کی سب سے بڑی اور بدترین سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔ ترجمان سجاد ایوبی کے مطابق تنظیم کے جنرل سیکریٹری محمد رفیق گنائی نے اخباروں کے نام اپنے بیان میں کہا کہ مسرت عالم کے متعلق صادر کیا گیا فیصلہ قانون کے رو سے کم اور سیاسی نوعیت کا زیادہ دکھائی دیتا ہے کیونکہ جس طرح کی رپورٹ مسرت عالم کے خلاف تیار کی گئی ہے اور جس کی بنیاد پر فیصلہ سنایا گیا ہے وہ سراسر آئین و قانون کو روند تے ہوئے سیاسی عناد کا جیتا جاگتا ثبوت ہے جس کا مدعا و مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ قانون کے نام پر مسرت عالم کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سلاخوں کے پیچھے رکھا جاسکے۔ ر