تازہ ترین

اننت ناگ میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے خاتون کی موت

اننت ناگ//اننت ناگ میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے ایک خاتون کی موت واقع ہوئی ہے ،لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔کشمیر عظمٰی سے بات کرتے ہوئے مہلوک خاتون کے رشتہ داروں نے بتایا کہ 30سالہ شازیہ جان ساکنہ شمسی پورہ اننت ناگ کو رواں مہینے کی 17تاریخ کو زچہ بچہ اسپتال اننت ناگ میں علاج معالجہ کے لئے منتقل کیا گیا ،اس بیچ 18تاریخ کو خاتون کا آپریشن عمل میں لایا گیا جس دوران اُنہوں نے بچہ کو جنم دیا ،تاہم آپریشن کے محض چند گھنٹوں بعد خاتون کی حالت اچانگ بگڑ گئی جس کے بعد ڈاکڑوں نے اُس سے سرینگر منتقل کیا تاہم وہ موت کی آغوش میں چلی گئی ۔اُنہوں نے ڈاکٹروںپر الزام عائد کیا کہ خاتون کی موت اننت ناگ میں ہی ہوئی تھی تاہم ہمیں گمراہ کرنے کے لئے سرینگر کا ڈرامہ رچایا گیا ۔اُنہوں نے بتایا کہ خاتون کا آپریشن بہتر ڈھنگ سے نہیں ہوپایا تھا جس کے

جل شیری بارہمولہ میں اندوہناک حادثہ| 17 سالہ نوجوان دریاے جہلم میں غرقآب

بارہمولہ // جل شیری بارہمولہ میں اتوار کو اُس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک 17 سالہ نوجوان دریائے جہلم میں غرقآب ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان نزدیکی دریاے جہلم میں نہا رہا تھا اس دوران پانی کے تیز بہا ئو سے وہ اپنے آپ کو بچا نہ سکا اور ڈوب گیا ۔مومن منظور ولد منظور احمد ڈار ساکنہ جل شیری خادنیار بارہمولہ اتوار کو نزدیکی دریا ے جہلم میں نہانے کے غرض سے گیا او ر نہانا شروع کیا اس دوران پانی کے تیز بہاونے اُسے ڈبو دیا ۔اگر چہ اس کے ہمراہ ساتھوں نے چیخ و پکار کرتے ہوئے آوازیں لگائیں تاہم جب تک لوگ جائے وقوع پر پہنچے تب تک مذکورہ لڑکا دریا کے تیز بہا و میں ڈوب گیا ۔یہ خبر پھیلتے سینکڑوں کے تعداد میں مرد و زن بشمول اس کے گھر والے سینہ کوبی کرتے ہوئے وہاں پر پہنچے اور ڈوبنے والے لڑکے کی تلاش شروع کر دی ۔اس دورن پولیس اورانتظامیہ نے بڑے پیمانے پر مذکورہ نوجوان کی نعش کوباز یاب کرنے کیلئے

زنڈفرن بارہمولہ کاشہری لاپتہ ، اہل خانہ پریشان

بارہمولہ // زنڈفرن بارہمولہ کا ایک 50  سالہ شخص پچھلے دس روز سے لاپتہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اہل خانہ کافی پریشان ہیں ۔ اہل خانہ کے مطابق عبدالرحیم وانی ولد مرحوم صابر وانی ساکنہ زنڈفرن نارواو بارہمولہ دس روز قبل گھر سے کام کیلئے نکلا تھا تاہم آج تک اس کا کوئی اتہ پتہ نہ چل سکا ۔افراد خانہ کے مطابق عبدالرحیم کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے اور اگر چہ انہوں نے ہرممکن جگہ پر تلاش کیا لیکن اُس کا کہیں کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے وجہ سے اہل خانہ کافی پر یشان ہیں ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن پٹن میں ایک گمشدگی کی ریوٹ بھی درج کی گئی ہے لیکن ابھی تک مذکورہ نوجوان کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا۔اہل خانہ نے اس سلسلے میں اتوار کو پولیس تھانہ شیری میں ایک گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی جس کے بعد پولیس نے کاروائی شروع کردی ۔  

محکمہ وائلڈ لائف میں عملے کی کمی | شمالی کشمیر میں فقط 60 ملازم تعینات

بارہمولہ//شمالی کشمیر میں محکمہ وائلڈ لائف میں عملے کی کمی کی وجہ سے ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ہے ۔اس کے علاوہ عملے کی کمی کی وجہ سے مال موشیوں کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کو بھی کافی خطرہ لاحق ہے تاہم متعلقہ محکمہ کی اعلیٰ فسران گہری نیند میں سوئے ہوئے ہیں ۔ شمالی کشمیر کے تین اضلاع جن میں بارہمولہ ،بانڈی پورہ اور کپوارہ شامل ہیں میںاس وقت صرف 60 ملازمین کام کرتے ہیں جو نہ ہونے کی برابر ہے جس سے جنگلی جانوروں کو بستیوں کی طرف رخ کرنا آسان ہوجاتا ہے اور لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان اضلاع کے بیشتر علاقے جن میں اوڑی ،ہندوارہ ،کپوارہ ،کرنا ،کیرن ،گلمرگ ، گریز ،بونیار کے علاوہ کئی علاقے جنگلات کے بالکل قریب ہیں اور اپنے آپ کو وہ غیر محفوظ تصور کرتے ہیں کیونکہ ان علاقوں میں آج تک جنگلی جانوروں نے کافی نقصان کیا ہے جس سے لوگوں میں کافی خوف

بھارت حقیقت کو تسلیم کرہی لے | وزیردفاع کے بیان پر گیلانی کا رد عمل

سرینگر// حریت(گ)چیرمین سید علی گیلانی نے بھارت کے وزیر دفاع کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے بھارت کے اٹوٹ انگ کے غبارے سے خود ہی ہوا نکل گئی۔ حل تنازعات کا نکالا جاتا ہے اور بھارتی حکمرانوں کی طرف سے ریاست جموں کشمیر کو ’’اٹوٹ انگ‘‘ قرار دینے کے باوجود اس کے حل کی باتیں ہورہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جو مسائل حل طلب ہوں، متنازعہ ہوں حل اُن ہی کا نکالا جاتا ہے۔ ’’دیر آید درست آید‘‘ بھارتی حکمران غیر شعوری طور ہی سہی حقائق کو تسلیم کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔گیلانی نے  وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے اس بیان کہ ’’ہم خود ہی جموں کشمیر تنازعہ حل کریں گے‘‘کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ کے ساتھ کروڑوں انسانوں کی زندگیاں وابستہ ہیں، نئی نسل کے مستقبل کا دارومدار ہے، اس کے حل کے لیے قربانیوں کی ایک طویل او

لواحقین کا اسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج

اننت ناگ//اننت ناگ میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے ایک خاتون کی موت واقع ہوئی ہے ،لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔کشمیر عظمٰی سے بات کرتے ہوئے مہلوک خاتون کے رشتہ داروں نے بتایا کہ 30سالہ شازیہ جان ساکنہ شمسی پورہ اننت ناگ کو رواں مہینے کی 17تاریخ کو زچہ بچہ اسپتال اننت ناگ میں علاج معالجہ کے لئے منتقل کیا گیا ،اس بیچ 18تاریخ کو خاتون کا آپریشن عمل میں لایا گیا جس دوران اُنہوں نے بچہ کو جنم دیا ،تاہم آپریشن کے محض چند گھنٹوں بعد خاتون کی حالت اچانگ بگڑ گئی جس کے بعد ڈاکڑوں نے اُس سے سرینگر منتقل کیا  تاہم وہ موت کی آغوش میں چلی گئی ۔اُنہوں نے ڈاکٹروںپر الزام عائد کیا کہ خاتون کی موت اننت ناگ میں ہی ہوئی تھی تاہم ہمیں گمراہ کرنے کے لئے سرینگر کا ڈرامہ رچایا گیا ۔اُنہوں نے بتایا کہ خاتون کا آپریشن بہتر ڈھنگ سے نہیں ہوپایا

کیرن سڑک کی حالت ناگفتہ بہ | دردِ زہ میں مبتلا خواتین کیلئے کپواہ پہنچنا جوئے شیر لانے کے مترادف

کپوارہ// کیرن سڑک کی ناگفتہ بہ حالت کے نتیجے میں یہاں کی آبادی گوناگوں مشکلات سے دوچار ہے۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ فرکیاں گلی سے سڑک اس قدر تباہ ہے کہ جن مریضوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر کیرن سے ضلع ہسپتال کپوارہ منتقل کیا جاتا ہے ،وہ اُن کیلئے کسی پریشانی سے کم نہیں ہوتا ہے کیونکہ کپوارہ پہنچنا اُن کیلئے جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہفتہ کودردہ زہ میں مبتلا ایک خاتون انشا بیگم زوجہ مدثر احمد خان کو پرائمری ہیلتھ سنٹر کیرن میں داخل کیا گیا جہا ں سے اُسے سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ منتقل کیا ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ انشاء کے درد میں مزید اضا فہ ہوا تاہم کرالہ پورہ اسپتال پہنچنے کے لئے انہیں اولاً دشوار گزار پہا ڑیوں سے گزرنا پڑا اوردوم یہ کہ سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت کی وجہ سے وقت ضائع ہوگیا اور بڑی مشکل سے مریضہ کو فرکیا ں گلی پہنچایا گیاجہا ں انشاء نے بچے کو جنم دیا اور

فتح گڑھ بارہمولہ میں پینے کے پانی کی قلت

بارہمولہ// بونہ پورہ فتح گڑھ نارواو بارہمولہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت پائی جارہی ہے جس کے سبب مقامی آبادی کو گرمیوں کے ان ایام میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ گزشتہ کئی ہفتوں سے پینے کے پانی سے محروم ہے ۔ ایک مقامی شہری پرویز احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پانی کی سپلائی پائپیں بھی خستہ ہوچکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ اس علاقے کیلئے کچھ پایپیں منظور ہوئی تھیں تاہم نامعلوم وجوہات کی بناپر وہ دوسرے محلہ میں نصب کی جارہی ہیں ۔ لوگوںنے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔  

لیتہ پورہ میں کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے موزون جگہ نہیں

پلوامہ//لیتہ پورہ پلوامہ میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے 24کروڑ کی لاگت سے ایک جدید طرز کی ڈمپنگ سائٹ کیلئے رقومات واگزار ہونے کے باجوداس پروجیکٹ پر کام شروع نہیں ہو سکا ہے ،جس کے نتیجے میں ضلع کی میونسپل کمیٹیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس پروجیکٹ کے لئے200کنال اراضی کی نشاندہی کر کے 24کروڑ کی رقم واگزار کی گئی تھی تاکہ پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے متعلقہ محکمے کو مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈمپنگ سائٹ کو تعمیر کرنے کے لئے ایک بار ٹینڈرنگ ہوئی تاہم اس میں کوئی بھی شریک نہیں ہوا جس کے بعد محکمہ لوکل باڈیز نے دو بارہ ٹینڈرجاری کئیجس میں کچھ لوگ شریک بھی ہوئے تاہم  2سال سے زیادہ وقت گزرنے کے باجود کام شروع نہیں ہو سکا ۔ متعلقہ محکمہ کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ پولیس ٹریننگ سنٹ

کپوارہ کے معروف ایڈوکیٹ دلشاد ملک فوت

کپوارہ// کپوارہ کے سرگرم سماجی کارکن اور معروف نوجوان صحافی وانجمن اردو صحافت کے بانی رکن شبیر ملک کے چاچا ایڈوکیٹ دلشاد احمدملک اتوارکی صبح صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی نمازجنازہ آبائی علاقہ ہائن کپوارہ میں اتوارکوبعددوپہرانجام دی گئی ،جس میں سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ افرادکی ایک بڑی تعدادشامل ہوئی جس میںسینئر وکلاء ،سیاسی وسماجی کارکن اورصحافتی برادری سے وابستہ کئی افراد نے شرکت کی ۔ انجمن اُردوصحافت جموں وکشمیرکے صدر ریاض ملک کی قیادت میں ایک وفدنے تجہیز و تکفین میں حصہ لیکرغمزدگان کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکیا۔انجمن اردوصحافت نے اپنے بانی رکن شبیراحمدملک کے چچاایڈوکیٹ دلشاد احمدملک کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے شبیرملک ،مرھوم کے فرزند ایڈوکیٹ بلال ملک اوردوسرے پسماندگان کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ادھرادارہ ’سٹی ایکسپریس‘نے سوگو

چیراداری بارہمولہ میں آگ رہائشی مکان خاکستر

بارہمولہ // شمالی قصبہ بارہمولہ کے چیراداری علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا ۔جس میں لاکھوں روپے کے مالیت کا سازو سامان رکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ۔ اتوار کو بعد دوپہر منظور احمد میر نامی شہری کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے بعد آگ کے شعلوں نے پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لیا۔  فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کے اہلکاروں نے پولیس و عام لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیااور باقی نقصان سے بچایا۔ معلوم ہوا ہے کہ اگلے ماہ منظور احمد کی بیٹی کی شادی تھی اور اس کی شادی کیلئے انہوں نے جو بھی سازوسامان لایا تھا وہ راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگیا ۔پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔  

تعلیم سے دوری مسلمانوں کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ

سرینگر//کاروان اسلامی کے سربراہ مولانا غلام رسول حامی نے دور جدید میں مسلمانوں کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ تعلیم سے دوری کو قرار دیا ہے ۔مولانا شاہ جیلان کانفرنس کی اختتامی تقریب پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب سے ڈائریکٹر شرعیہ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ لاء اینڈ ایجوکیشن قاہرہ ڈاکٹر احمد ممدوح احمد بحیثیت مہمان خصوصی موجود تھے جبکہ شیخ حماد گیلانی بغد اد شریف اور مولانا صغیر احمد جوکھنپوری بھی موجود تھے ۔مولانا غلام رسول حامی نے اپنے صدارتی خطبے میں جہاں عالمی سطح پر مسلمانوں کو درپیش مشکلات کا ذِکر کیا وہیں  ریاست کے اندر موجودہ حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان آج اسلامی تصور اور تشخص کو یکسر نذر انداز کرکے اسلامی شعائر سے محروم ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ تباہ کن صورتحال سے نوجوان طبقے کی واپسی صرف علماء ہی انجام دے سکتے ہیں حالانکہ یہ من حیث القوم

مزید خبریں

 انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے پلوامہ میں مجلس حسینیؑ سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وکھرون پلوامہ میں سالانہ مجلس حسینیؑ کا انعقاد ہوا جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر تنظیم کے صدر آغا سید حسن نے معرکہ کربلا کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی ۔انہوں نے وادی میں منشیات کی بڑھتی وبا اور سماجی بدعات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر اس حوالے سے کڑی نظر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی بڑھتی وبا پر قابو پانے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔         جنگل اسمگلروں کے خلاف کریک ڈائون ،سوپور میں 15 اسمگلر گرفتار سرینگر//سوپورپولیس نے جنگل اسمگلروں کیخلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈائون شروع کرتے ہوئے ژیرہارجنگل سے بیک وقت15اسمگلروں کوگرفتارکرلیاجن میں کئی مطلوب اسمگلربھی