تازہ ترین

عوامی حکومت کا کوئی متبادل نہیں | نیشنل کانفرنس عوامی مشکلات کا مداوا کرے گی: عمر عبداللہ

سرینگر// نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر کی مجلس عاملہ کا ایک غیر معمولی اجلاس نائب صدرعمر عبداللہ کی قیادت میں آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹرنوائے صبح کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ساڑھے 3گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ علی محمد ساگر ،معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں تنظیمی سرگرمیوں اور پارٹی پروگراموں کے علاوہ ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال ، نامساعد حالات، لوگوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل و مشکلات ، انسانی حقوق کی پامالیوں، لوگوں کی ناراضگی اور اس وقت ریاست کو درپیش مختلف چیلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے موجودہ ریاست کے نامساعد و ناگفتہ بہہ حالات اورانسانی حقوق کی بدترین پامالیاں جاری رہنے پر زبردست تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عوامی منتخبہ حکومت کو کئی متبادل نہیں ہ

ڈورو میں ننھی بچی گڈھے میں گرکرہلاک

ڈورو//ڈورو میں 2 سالہ بچی گہرے گھڑے میں گر کر لقمہ اجل بن گئی ہے۔جمعرات کی شام نوپورہ ڈورو میں اس وقت کہرام مچ گیا جب یہاں 2 سالہ شاہینہ اختر دختر محمد الطاف خان نامی کمسن بچی گھر سے چند گز دور گہرے کھڈے میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔شام دیر گئے معصوم بچی کو نم آنکھوں سپرد لحد کیا گیا۔  

کرناہ اورپونچھ اور کنگن میں حادثے شہری لقمۂ اجل ،15دیگرزخمی

کنگن//کرناہ، پونچھ //گبرا کرناہ اورپونچھ کے مینڈھر میں سڑک کے دو الگ الگ حادثے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ دیگر15شدید زخمی ہوئے جن میں 4کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔اس دوران بارڈ پاڈن گگن گیر میں ایک گاڈی زیر نمبر JK13, 6362 اور سنٹرو کار JK01S, 0680کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شاہد احمد ساکن مامر کنگن، دس سالہ مدثر احمد ساکن ہاین پالہ پورہ کنگن زخمی ہوگئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے پرائمری ہیلتھ سنٹر کلن منتقل کیاگیا۔دریں اثناء سب ڈویژن مینڈھر کی منکوٹ تحصیل پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 11زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔سلانی سے ایک درجن سے زائد افراد ٹاٹاموبائل زیر نمبر JK02AH-0652 پر سوار ہوکر سخی میدان میلہ میں شرکت کیلئے آرہے تھے جس دوران اوچھاد کے مقام پرتیزرفتاری میںموڑ کاٹتے ہوئے گاڑی حادثے کاشکار ہوکر کئی سو

قلم آ بادہندوارہ میں حادثہ

کپوارہ//ہندوارہ کے قلم آ باد علاقہ میں یومیہ اجرت پر کام کررہا ایک ملازم بجلی کرنٹ لگنے کی وجہ سے جھلس گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو ہندوارہ کے قلم آ باد کے منز پورہ ریسونگ اسٹیشن کے متصل عارضی بنیادو ں پر کام کر رہے ایک لائن مین اعجاز صمد ملہ بجلی کی ترسیلی لائن کی مر مت کررہا تھا ۔یہ بجلی کی ترسیلی لائن گزشتہ روز طوفانی ہوائوں کی وجہ سے درہم برہم ہو گئی تھی اور علاقہ میں بجلی کی سپلائی متاثر تھی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے دوران مرمت اچانک بجلی کی کرنٹ لگنے کی وجہ سے اعجاز جھلس گئے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ بجلی لائن مین کو فوری طور مقامی اسپتال میں علا ج و معالجہ کے لئے دا خل کیا گیا جہاں ڈاکٹرو ں نے انہیں سرینگر منتقل کیا ۔محکمہ بجلی کے ایک آفیسر نے اس حوالہ سے بتا یا کہ معاملہ کی نسبت تحقیقات کے احکامات صادر کئے گئے ۔  

یونیورسٹی کیمپس شروع کرنے میں لیت ولعل

کپوارہ// ضلع کپوارہ میں یونیور سٹی کیمپس چالو نہ کرنے کے خلاف طلبہ کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ سول سو سائٹی نے زور دار احتجاج کیا ۔ انہو ں نے گور نر انتظامیہ سے فوری طور مداخلت کا مطالبہ کیا ۔جمعرات کو کپوارہ کے مختلف علاقوں سے طلبہ کی ایک بڑی تعداد اور سول سوسائٹی نے ضلع تر قیاتی کمشنر کپوارہ کے دفتر کے باہر زور دار احتجاج کیا ۔طلبہ نے سر کار کی جانب سے وعدہ خلافی کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پسماندہ ضلع کو ہر معاملہ میں نظر انداز کیا گیا ہے اور 10سال گزر نے کے با وجود بھی ابھی تک یہا ں یو نیور سٹی کیمپس کو چالو نہیں کیاگیا ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ 10سال قبل غلام نبی آ زاد کی سر براہی والی سرکار نے کپوارہ ضلع میں ایک یو نیورسٹی کیمپس قائم کرنے کو منظوری دی گئی جبکہ اس طرز عمل کے تحت لداخ کے کرگل اور لہیہ میں بھی یو نیور سٹی کیمپس کا قائم عمل میں لایا گیا لیکن ان دونو ں

ضلع ہسپتال بانڈی پورہ میں طبی عملے کی کمی

بانڈی پورہ//ضلع ہسپتال بانڈی پورہ میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو علاج کرنے کیلئے دیگر ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔ ہسپتال میں ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض ،ناک کان اور گلہ کے امراض کے ماہرین دستیاب نہ ہونے کے نتیجے میں مریضوں کو سرینگر یا دیگر ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع ہسپتال مکمل طور نظرانداز کیا جارہا ہے ۔اس ضمن میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد میر نے کہا کہ محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کو مطلع کیا جاچکا ہے کہ ضلع ہسپتال بانڈی پورہ میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو فوری طور تعینات کیا جائے۔    

پورے بھارت میں بیروزگاری کا سامنا:حنا بٹ

سرینگر//مرکزی اسکیموں سے مستفید ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کھادی اینڈ ولیج کمیشن کی نائب چیئرپرسن ڈاکٹر حنا بٹ نے واضح کیا کہ وادی میں ہی نہیں بلکہ بھارت بھر میں نوجوانوں کو بے روزگاری کا سامنا ہے۔ سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن کی طرف سے وزیر اعظم روزگار جنریشن پروگرام سے متعلق ریاستی سطح کے ورکشاپ کا پروگرام منعقد کیا گیا،جس کا مقصد کھاڈی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن کی اسکیموں بالخصوص وزیر اعظم روزگار جنریشن پروگرام سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حنا بٹ نے لیڈرشپ کو مورود الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں رقومات زائد المعیاد(لیپس)ہوتے تھے۔انہوں نے کہا’’ رعایت کی رقم کو32کروڑ سے بڑا کر153کروڑ تک پہنچایا گیا،جبکہ ماضی میں لیڈرشپ کی غلط پ

ترال میں 10کنال باز یاب

ترال//ترال میں سرکاری اراضی سے قبضہ ہٹانے کی مہم کے دوران 10کنال اراضی کو بازیاب کیا گیا۔تحصیلدار ترال غلام رسول بٹ نے محکمہ مال کے افسروں اورایس ایچ او ترال پیر گلزار احمد کے ہمراہ گلاب باغ (ون بٹ) میں تقریباً 10کنال اراضی سے قبضہ ہٹا لیا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے ایک نہر جا رہی تھے جو وسیع اراضی کے رقبے پر پھیلی تھی تاہم کچھ خود غرض عناصر نے اس نہر پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیرات کھڑا کئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقے میں یہ مہم جاری رہے گی اوررابطہ سڑکوں پر بھی جہاں قبضہ جمایا گیا ہے اُسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔    

مزید خبریں

وزیراعظم من دھن سکیم غیر منظم ورکروں اور تاجروں کی رجسٹریشن کرنے کیلئے افسران کو ہدایت سر ینگر//محنت و روزگار محکمہ کے کمشنر سیکریٹری سوربھ بھگت نے ایمپلائمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا اور محکمہ کی طرف سے چلائی جارہی مختلف سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔متعلقہ محکمہ کے افسران کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کے دوران اُنہوں پی یم ۔ایس وائی ایم سکیم ، ایس ایچ جی آف انجینئر سکیم ،ریاست کے دیگر بے روزگار نوجوانوں کی رجسٹریشن ، بے روزگار پوسٹ گریجویٹوں کی رجسٹریشن اور ماڈل کیئریر مراکز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری نے پی ایم۔ ایس وائی ایم سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ روزگار کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ دیگر لائن محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے مشاہرے کی بنیاد پر تعینات کئے گئے ورکروں جنہیں ماہانہ 15,000روپے سے کم کی رقم اد ا کی جاتی ہے اور ای ایم ایس وائی ایم سکی

صوبائی کمشنر نے15اگست کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا

سرینگر// صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمدخان نے 15اگست کو73ویںیوم آزادی کی تقریات کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زوردیا ہے ۔انہوںنے یوتھ کلبس کو شامل کرنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے قومی تقریب میں اعزازات عطا کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔صوبائی کمشنر نے یہ ہدایات ایک میٹنگ کے دوران دیں جس میں 15اگست کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ سب سے بڑی تقریب ایس کے اسٹیڈیم میںمنعقد ہوگی جہاں مہمان خصوسی ترنگا لہرائیں گے اور مارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے۔مارچ پاسٹ میںجے اینڈ کے پولیس،جے کے اے پی،بی ایس ایف،سی آر پی ایف،لیڈی پولیس،آئی آر پی ،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز،فارسٹ پروٹیکشن فورس،این سی سی،کیندریہ وودھیالیہ ،آئی ٹی بی پی،ایس ڈی آر ایف ،ہوم گارڈس اورسکولی بچوں کی ٹکڑیاں حصہ لیںگی۔اس دوران محکمہ ٹریفک کو تقریبات کی جگہوں

عمر عبداللہ ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام سے ملاقی | حلقہ انتخاب بیروہ کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور سابق ممبراسمبلی بیروہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کے ساتھ اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور حلقہ انتخاب بیروہ کے مسائل و مشکلات سے اُن کو آگاہ کیا ۔عمر عبداللہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو بیروہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت اور بجلی کی عدم فراہمی کے بارے میں تفاصیل فراہم کیں اور اُن پر زور دیا کہ حلقہ انتخاب کی آبادی کو پینے کے صاف پانی اور شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے حلقہ انتخاب میں سڑکوں میکڈم بچھانے کے کام کو فوری طور پر ہاتھ میں لینے کی تاکید کی۔ عمر عبداللہ نے کھاگ آری پانتھن روڑ، بیروہ ماگام بڈگام روڑ اور دیگر پروجیکٹوںکے کام میں سرعت لانے اور وقت پر پائے تکمیل پہنچانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کے مکمل ہونے سے لوگوںکو بہت راحت پہنچنے گی ۔عمر عبداللہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی توج

کیپکس بجٹ کی عمل آوری | سکندن نے ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم محکموں کی کارکردگی کا جائیزہ لیا

سر ینگر// گورنر کے مشیر کے سکندن نے الگ الگ میٹنگوں کے دوران ہینڈی کرافٹس محکمہ، ہینڈی کرافٹس کارپوریشن، ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ اور ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے کیپکس بجٹ برائے سال2018-19 اور2019-20 کی عمل آوری کا جائیزہ لیا۔مشیر موصوف نے اس سلسلے میں ایک پاور پوائنٹ پریذنٹیشن کے ذریعے تفصیلی جانکاری حاصل کی۔اس سے قبل ایک جائیزہ میٹنگ میں مشیر کو بتایا گیا کہ ہینڈی کرافٹس محکمہ اور ہینڈی کرافٹس کارپوریشن کے لئے کیپکس بجٹ2019-20 کے تحت839.52 لاکھ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ منظور شدہ رقم میں سے340.25 لاکھ روپے واگذار کئے گئے ہیں اور جون2019 کے آخر تک10.47 لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کیپکس بجٹ2018-19 کے تحت منظور شدہ 839.52 لاکھ روپے میں سے817.48 لاکھ روپے صرف کئے گئے اور اس طرح97 فیصد کی حصولیابی درج کی گئی۔جے اینڈ کے ہینڈی کرافٹ

صحرائی نے نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا

سرینگر// تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے حذیف احمد بٹ سالوسہ کریری کو گرفتار کرکے پی ایس اے کے تحت جیل منتقل کرنے اور غلام حسن شاہ بومئی سوپور، عرفان احمد اور عبدالمجید لوگری پورہ کو عدالت کے احاطے میں گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جموں کشمیر کے عوام کو ہر طرح سے تنگ کرنے اور انتقام لینے کے حربے اختیار کئے ہیں۔ ایک بیان میںصحرائی نے کہا کہ حذیف احمد بٹ کے لواحقین کے کہنے کے مطابق نابالغ ہے۔ اس کی عمر صرف 16سال ہے اور قانونی یا اخلاقی طور پر پی ایس اے کا اس پر اطلاق نہیں ہوسکتا ہے۔ بیان کے مطابق اسی طرح تنظیم کے ارکان غلام حسن شاہ، عرفان احمد اور عبدالمجید لوگری پورہ کو پیشی پر عدالت میں حاضر ہوئے تھے اور جونہی وہ عدالت میں تاریخ دینے کے بعد اپنے گھروں کی طرف نکلے تو پولیس کی ایک جمعیت نے ان کو احاطہ عدالت میں ہی گرفتار کرکے تھانے میں نظربند کردیا ۔صحرائی نے عبدالوح

ڈی سی بڈگام نے ہوکر سرجھیل کا دورہ کیا

بڈگام// ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے ’ہوکر سر‘ جھیل کا دورہ کیا اورحاجی باغ،سویہ بُگ،شریف آباد،ناربل اور سوزیٹھ فلڈ چنل میں جاری ڈریجنگ کے کام کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ کئی متعلقہ افسران بھی تھے۔اپنے دورے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے ہوکرسر آبی ذخیرے اور حاجی باغ سوزیٹھ تک اس کی معاون ندیوں کے کناروں کا جائزہ لیا۔انہوںنے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن،مال،جنگلات اور فوٹو انٹر پرٹیشن کے آفیسران پر مشتمل ایک ٹیم ہوکر سرویٹ لینڈ اوراس سے معاون ندیوں کی حدود کو طے کرنے کے لئے کل سے کارروائی شروع کرے گی۔ترقیاتی کمشنر نے محکمہ مال سے جُڑے تمام معاملات کو مقررہ وقت میںپایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت پر زوردیاجبکہ نامزد کی گئی نوڈل آفیسر تحصیلدار بڈگام نصرت عزیز اس پورے کام کی نگرانی کریں گی۔دورے کے دوران ترقیاتی کمشنرنے غیر قانونی طور جمع کئ

سیاسی ،علمی و انتظامی شخصیات کی گورنر سے ملاقات

سر ی نگر// گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ مختلف سیاسی،انتظامی اور دیگر شخصیات نے ملاقات کی ۔ان شخصیات میں وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر،راکیش جین،نرمل سنگھ،چیئرپرسن نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن اورچیئرمین کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی ( ایس کے یو اے ایس ٹی ) کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ پروفیسر نذیر احمد نے یونیورسٹی کے مرکزی اور آف سائٹ کیمپس کی تدریسی اور اِنتظامی سرگرمیوں کے علاوہ خالی پڑی اَسامیوں کو پُر کرنے کی کارروائی کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے یونیورسٹی کے تمام تحقیقی شعبوں میںنتیجہ خیز حصولیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام محاذوں پر بہتری لانے پر زور دیا۔اس دوران  اکھل بھارتیہ سہہ سنیوجک پریا ورن گتی ودی ( آر ایس ایس) راکیش جین ن

وادی کشمیر میں منشیات کا بڑھتااثر تشویشناک

سرینگر// حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے وادی میں منشیات کے کاروبار اور اسکے استعمال کی وباء تیزی کے ساتھ پھیلنے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مصیبتوں اور عذاب وعتاب میں گری یہ قوم اب ایک نئی لعنت کی دلدل میں دھنسی جارہی ہے۔گیلانی نے کہاکہ طبی ماہرین اور اداروں کے رپورٹس سے ہمارے پاؤں تلے زمین کھسک رہی ہے۔ اعدادوشمار چونکا دینے والے ہیں جن پر نہ چاہتے ہوئے بھی یقین کرنا ضروری ہے۔ 2015؁ء کے بعد ہر سال اس وباء میں پھنسے لوگوں میں چھ ہزار سے زیادہ کا تشویشناک اضافہ ہورہا ہے جن میں خواتین خصوصاً نوجوان لڑکیوں کی اچھی خاصی تعداد شامل ہے۔ چادر اور چاردیواری کو پہلے ہی روند ڈالاگیا تھا اب اس نئی مصیبت نے تمام اخلاقی اور انسانی حدبندیوں کو پھاند کر معاشرے کی بنیادوں کو ہلاکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات میں ملوث افراد کا مضبوط مافیا ایک متحرک اور فعال نیٹ ورک کی بدولت سماج کے ہر ط

محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم فیصلہ | 5فیصد بسیں جسمانی طورناخیز افراد کیلئے مختص

سر ی نگر// محکمہ ٹرانسپورٹ نے فیصلہ لیا ہے کہ نئی پبلک ٹرانسپورٹ بسوں میں سے5 فیصد بسوں کو جسمانی طور ناخیز افراد کے لئے مخصوص رکھا جائے گا۔یہ فیصلہ ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا گیا۔میٹنگ میں کمشنر ڈِس ایبلٹی اقبال لون، منیجنگ ڈائریکٹر بلال احمد، ڈائریکٹر سٹیٹ موٹر گیراجز ذاکر حُسین چوہدری، ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر اعجاز عبداللہ، ایڈیشنل سیکرٹری بابو رام، آر ٹی او کشمیر احمد اللہ ٹاک ، کے ایم ڈی اے، ویسٹرن بس سروس، ایسٹرن بس سروس کے نمائندے موجود تھے۔ٹرانسپورٹ کمشنر ایس پی وید، آر ٹی او جموں دھننتر سنگھ نے میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ ٹرانسپورٹ کمشنر ان اقدامات کو آگے لے جانے کے لئے ایکشن پلان تشکیل دیں گے۔ڈاکٹر سامون نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ نجی ٹرانسپورٹروں کیلئے حال ہی

فارسٹ ایڈوائزری کمیٹی کی114 ویں میٹنگ | عوامی اہمیت کے 31 منصوبے منظور

سر ی نگر// چیف سیکرٹری بی و ی آر سبھرامنیم کی سربراہی والی فارسٹ ایڈوائزری کمیٹی کی114 ویں میٹنگ میں عوامی اہمیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری کے لئے87 ہیکٹر اراضی کے استعمال سے متعلق31 منصوبوں کو منظوری دی گئی۔فارسٹ ایڈوائزری کمیٹی نے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد سڑک، ریلویز، ٹیلی کام اور ٹرانسمیشن سیکٹروں میں قواعد و ضوابط کے تحت ان منصوبوں کو منظوری دی۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر مال، کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات، پرنسپل چیف کنزرویٹر جنگلات، کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ، ڈائریکٹر سوئل اینڈ واٹڑ کنزرویشن، ڈائریکٹر انوارنمنٹ اینڈ ریموٹ سینسنگ، ڈائریکٹر سوشل فارسٹری، چیف وائلڈ لائف وارڈن، منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایف سی، چیف کنزرویٹر جنگلات کشمیر اور ماہرین ماحولیات کے علاوہ دیگر کئی افسران موجود تھے۔میٹنگ میں جن منصوبوں کو منظوری دی گئی اُن میں بسوہلی۔ بنی۔ بھدرواہ سڑک کو توسیع دینا،