۔13جولائی1931کشمیر کی تاریخ میں اہم سنگ میل

سرینگر//حریت(ع) ، اتحاد المسلمین ، محاذآزادی اورجمعیت ہمدانیہ نے13جولائی1931کے شہداء کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13جولائی کشمیر کی تاریخ میںایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔حریت(ع) نے13 جولائی کے موقعہ پر1931 کے اولین شہداء کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن سرفروشوں نے اسلام ،  ظلم و تشدد اور شخصی راج کی حکمرانی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس طرح جموںوکشمیر میں تحریک آزادی کی بنیادیں استوار کیں۔انہوں نے کہا کہ 1931 سے لیکر آج تک جموںوکشمیر کے عوام اُن کے بلند نصب العین اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق ، حق خودارادیت کے حصول کیلئے جان و مال اور عزت و آبرو کی مسلسل قربانیاں پیش کررہے ہیں ۔بیان کے مطابق کشمیر کے چپے چپے پر آ ج بھی ظلم و ستم ، مار دھاڑ ، گرفتاریاں اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔

آتشزدگی وارداتیں | گلمرگ میں 15 دوکانیں خاکستر،ریشی گنڈ میں رہائشی مکان تباہ

بارہمولہ+کپوارہ//گلمرگ میں سنیچر کو آگ کی ایک واردات کے دوران 5 1دکانیں خاکستر ہوگئیں۔سنیچر کی علی الصبح ایک شاپنگ کمپلیکس سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً بھیانک رخ اختیار کیا اور مزید 14 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔اگر چہ لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن آگ اس قدر بھیانک تھی کہ آناً فاناً سب کچھ راکھ ہوگیا ۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔یہ شاپینگ کمپلیکس گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ملکیت تھی،جس کی چھت کے نیچے 30 افراد اس واردات کے موقعہ پر سوئے ہوئے تھے تاہم گلمرگ پولیس نے انہیںبحفاظت باہر نکلا ۔ ایس ڈی ایم گلمرگ شبیر الحسن نے محکمہ مال کی ایک ٹیم کے ہمراہ گلمرگ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیکر دوکانداروں کی باز آباد کاری کی گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت دی ۔کرالہ پورہ کے مضافاتی گائو ں ریشی گنڈ گزریال میں آتشزدگی کی ایک واردات میں ایک ر

کلن گنڈ کا وسیع علاقہ پینے کے صاف پانی سے محروم

کنگن//کلن گنڈ میں30لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیاگیا فلٹریشن پلانٹ مکمل ہونے کے باوجودبھی عوام کے نام وقف نہیں کیا جارہاہے جس کی وجہ سے ایک وسیع علاقہ پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ 2015میں تباہ کن سیلاب کے بعدیہ فلٹریشن پلانٹ تباہ ہوگیا تھا جس کے بعد علاقے کی آبادی کو پینے کے صاف پانی سے محروم ہونا پڑا تھا جس کے بعد نبارڈ کے تحت30لاکھ روپے کی لاگت سے نئے فلٹریشن پلانٹ پرکام شروع کیاگیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ فلٹریشن پلانٹ مکمل کیاگیاہے لیکن ابھی تک اس پلانٹ سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے لوگوں کو ناصاف پانی استعمال کرناپڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فلٹریشن پلانٹ کو استعمال میں لایاجائے تاکہ ایک وسیع آبادی کوپینے کا صاف پانی دستیاب ہوسکے۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر پی ایچ ای سب ڈویژن کنگن افراز احمد نے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹ کو

سلطان پورہ پٹن میں دھرنا | بنڈ پر جاری کام بند کرنے کا الزام

 بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن کے سلطان پورہ علاقے کے لوگوں نے سنیچر کو محکمہ فلڈکنٹرول کے خلاف دھرنا دیا ۔ احتجاجی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 2014 کے سیلاب کے بعد سرکار نے پلہالن گھاٹ سے نائد کھے تک بنڈ پر مرمت کا کام کرنے کے  احکامات صادر کئے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ ٹھیکیدار نے اسی جگہ سے مٹی نکال کراس بنڈ کو مکمل کرلیا اور وہاں ایک کھڈبن گیاجو جھیل کا منظر پیش کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سات سالہ فیضان نامی معصوم پیر پھسلنے سے غرقآب ہوااور اُس کی موت واقع ہوئی اور گزشتہ سال بھی دو معصوموں کی جانیں گئیں۔انہوں نے سرکار اورضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کرائیں ۔     

بالہ تل میں دکانداروں سے جرمانہ وصول

بالہ تل//ڈپٹی کمشنر گاندربل حشمت علی کی ہدایت پر شرائن بورڈ کے ڈائریکٹر کے ہمراہ فوڈ سیفٹی انسپکٹر کنگن فیاض احمد نے بالہ تل میں دکانداروں اور لنگروں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے لنگروں میں یاتریوں کو دئے جانے والے کھانے پینے کے سامان کا بھی معائنہ کیا۔چیکنگ ٹیم نے دکانداروں سے 2650بطور جرمانہ وصول کئے اور ایک کوینٹل گلی سڑی سبزی کو موقع پر ضائع کیا۔  

زینہ گیر بانڈی پورہ نہر کوڑے دان میں تبدیل

بانڈی پورہ// زینہ گیر بانڈی پورہ نہر کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے آجکل انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔ سونروانی سے لیکرزینہ گیر سوپور تک اس نہر میںجگہ جگہ شگاف پڑے ہیں جبکہ آس پاس کی بستیوں نے اس نہر کوکوڑے دان میں تبدیل کیا ہے۔ ماضی میںاس نہر کا پانی آبپاشی کے علاوہ پینے کیلئے استعمال ہوتا تھا ۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ محکمہ آبپاشی نہر کی دیکھ ریکھ اور مرمت کرنے میں تساہل برت رہاہے ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سرکار نے نہر کو جاذبِ نظر بنانے کے بلند بانگ دعویٰ کئے لیکن عملاً ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس نہر کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کریں۔     

سوپور میں نقب زنی کی تازہ واردات

سوپور//سوپورمیںجمعہ اورسنیچرکی درمیانی شب کونقب زنوں نے خشک میوئوں کی ایک دکان میںنقب لگاکرلاکھوں روپے مالیت کاسامان اُڑالیا۔نقب زنوں نے گول مارکیٹ چوک سوپورمیں بشیراحمدزرگر کی خشک میوئوں کی دکان ’زرگرڈارئی فروٹ‘میں نقب لگائی اور لاکھوں روپے مالیت کے خشک میوے اورانورٹربیٹری لیکر فرارہوئے۔دکان کے مالک بشیراحمد کے مطابق صبح کچھ مقامی لوگوں نے اُسے فون کرکے بتایا کہ اُس کی دکان پر ڈاکہ ڈالاہے اورجب وہ وہاں پہنچ گیا تودکان کی شٹر کو توڑاہواپایااورلاکھوں روپے مالیت کاخشک میوہ اورانورٹربیٹری بھی دکان سے غائب پائی۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس رجسٹر کرکے نقب زنوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔  

ترال میں فوج اور جنگجوؤں کے مابین گولیوں کا مختصر تبادلہ

سرینگر //جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں دوران شب فوج اور جنگجوؤں کے مابین گولیوں کے تبادلے کے بعد محصور جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ادھر پلوامہ کے ہی کاکاپورہ دیہات میں فوج اور پولیس نے دوران محاصرہ گھر گھر تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔ ترال کے مضافات وٹھمولہ دوران شب ساڑھے گیارہ بجے اُس وقت گولیوں کی گن گرج سے لرز اٹھا جب فوج کی ایک گشتی پارٹی کو جنگجوؤں نے نشانہ بناکر ان پر گولیاں چلائیں۔ فوج کی جوابی کاروائی کے ساتھ ہی طرفین کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ شروع ہوا جو قریبا 15 منٹ تک جاری رہا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ اس مختصر مسلح تصادم کے بعد جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم فوج نے مزید کمک طلب کرکے اس پورے دیہات کو سخت ترین محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کردیا جو صبح تک جاری رہا۔ سخت ترین گھر گھر تلاشی کے باوجود فوج کو جب حملہ آور جنگجوؤں کا کہیں  سر

سٹیٹ میڈیکل کونسل کا احیائے نو | 15 روزمیں آن لائن خدمات دستیاب ہوں گی

سرینگر //ایک اہم پیش رفت کے طور ریاستی انتظامیہ نے پچھلے 24برسوں سے ناکارہ بنے ہوئے ادارے ’سٹیٹ میڈیکل کونسل ‘کا احیائے نو کرنے کافیصلہ کیاہے جس سے شعبہ صحت میں پائی جارہی خرابیوں خاص طور پر ڈاکٹروں اور دواساز کمپنیوں کے درمیان گہرے ساز باز کو ختم کرکے عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔یہ ادارہ 15دنوں کے اندراپنی آن لائن خدمات شروع کرنے جارہاہیں، جہاں شعبہ صحت کے حوالے سے شکایات درج کرائی جاسکیں گی ۔بھارت کی مختلف ریاستوں میں ڈاکٹروں کی جانب سے دوا ساز کمپنیوں کی دوائیاںتجویزکرنے کیلئے موٹے رقومات،سفری اخراجات اور تحائف حاصل کرنے کے عمل کو میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ڈاکٹروں کیلئے بنائے گئے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ڈاکٹروں کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد مرکزی سرکار نے تمام سٹیٹ میڈیکل کونسلوں کو خلاف ورزی کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی عم

مزید خبریں

 مُسلم وقف بورڈ کی28 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ  وقف اثاثوں کو آمدن بخش بنانے پر خورشید گنائی کازور کئی فلاحی اور ترقیاتی اقدامات کو حتمی شکل  سرینگر// گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کی صدارت میں یہاں جے اینڈ کے مُسلم وقف بورڈ کی28 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں چیئرمین نے بورڈ کی طرف سے وصولیابی کے نظام اور بورڈ کے اثاثوں کو موثر طور سے استعمال کرنے کی ستائش کی۔میٹنگ کے دوران کئی فلاحی اور ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ بورڈ کے تمام اثاثوں کو زیادہ سے زیادہ  آمدن حاصل کرنے کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔اس کے علاوہ مستقبل میں وصولیابی کے عمل میں سرعت لائی جائے گی۔بورڈ میٹنگ میں منور آباد اور عید گاہ سرینگر میں دستیاب وقف مقامات پر تجارتی ڈھانچے تعمیر کرنے کو منظوری دی گئی۔ان ڈھانچوں