تازہ ترین

اوڑی میں آگ ، رہاشی مکان خاکستر

اوڑی/ اوڑی کنٹرول لائن پر واقع موٹھل نامی گائوں میں گزشتہ رات کو آگ کی ایک واردات میں دومنزلہ رہائشی مکان خاکسترہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق رات 10 بجے شوکت احمد ولد سردار محمد ٹھکری کے رہائشی مکان سے اچانک نمودار ہوئی اور چند ہی منٹوں میں یہ دومنزلہ مکان خاکسترہو گیا۔ رہائشی مکان سڑک سے دور ہونے کی وجہ سے فائر اینڈ ایمرجنسی کی طرف سے کوئی بھی بچاو کاروائی ممکن نہ ہو سکی۔  

صدر اسپتال میں خاتون کی موت کا معاملہ | میڈیکل کالج پرنسپل نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی

سرینگر//پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر نے  30جون 2019کو صدر اسپتال سرینگر میں قائم ٹرائیج میں مبینہ لاپرواہی کے نتیجے میں مرنے والی خاتون انیزا وانی کے کیس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ پرنسپل گورنمٹ میڈیکل کالج سرینگر نے صدر اسپتال میں 37سالہ انجینئر کے ساتھ پیش آئے واقعات کی تحقیق کیلئے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کو سات دنوں کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ڈاکٹر پرویز احمد شاہ نے بتایا ’’صدر اسپتال سرینگر میں مذکورہ خاتون کو 30جون کو دن کے 3بجے داخل کیا گیاتھا‘‘۔ڈاکٹر پرویز احمد شاہ نے بتایا ’’ بظاہر انکی موت میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نظر نہیں آرہی ہے مگر لواحقین کی تسلی اور30جون 2019کو ٹرائج میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں حقائق کا پتہ لگانے کیلئے رسمی طور پر واقع کی تحقیقات کا حکم جاری ک

شمالی کشمیر کے کئی علاقوں کا محاصرہ

بارہمولہ //فورسز نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ، ٹنگمرگ اورحاجن بانڈی پورہ میں بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف تلاشی کاروائی انجام دی۔ذرائع سے معلوام ہوا ہے کہ فورسزنے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پرکانسپورہ بارہمولہ علاقے میںجمعرات کو علیٰ الصبح فوج کی 52 آر آر، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف تلاشی کاروائی شروع کی۔ اس کے علاوہ فورسز نے سیب کے باغات کو بھیکھنگالا۔ ادھر وانی محلہ اور فیروز پورہ ٹنگمرگ گائوں کو سیکورٹی فورسز نے جنگجو کی موجود گی کی اطلاع ملنے پر محاصرے میں لے کرتلاشی کاروائی انجام دی۔دریں اثنا فورسز نے جمعرات کے روز ہی وہاب پورہ حاجن علاقے کو سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے گائوں میں کئی گھنٹوں تک تلاشی لی تاہم اس دوران کوئی قابلِ اعتراض شئے برآمد نہی

۔304عازمین پر مشتمل ایک اورقافلہ روانہ

بڈگام//سٹیٹ حج کمیٹی کے مطابق 304 عازمین پر مشتمل ایک اور قافلہ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دو سپائس جٹ اُڑانوںمیںسفر محمود پر روانہ ہوا۔ان میں 172مرد اور132خواتین عازمین حج شامل ہیں۔ضلع انتظامیہ بڈگام کے علاوہ حج کمیٹی کے آفیسران اور دیگر سینئر آفیسران نے عازمین کرام کو رخصت کیا۔  

عرصہ درازسے غیر حاضر9ڈاکٹر ملازمت سے برطرف

سرینگر//ریاستی سرکار نے ڈیوٹی سے غیر قانونی طور ہر غیر حاضر رہنے والے 9ڈاکٹروں کو نوکری سے برطرف کردیا ہے۔ ریاستی سرکار نے  اپنے ایک حکم نامہ زیر نمبر 654/HME/2019بتاریخ 10جولائی 2019میں کہا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر صاحبان نے بار بار محکمہ ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن کہ نوٹسوں کو نظر انداز کیا اور ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئی ہے۔ ریاستی سرکار نے  اپنے حکم نامہ میں لکھا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹروں نے کو اس سے قبل 10دستمبر 2018کو زیر آرڈر نمبر HME/HRM/179/2017سے کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں اور کشمیر سے غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں کی فہرست تیار کرنے کا حکم  دیا تھا  جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں و کشمیر نے اپنے حکم ناموں زیر نمبرات ES-3/Notice/480-17 بتاریخ 25مارچ 2019 اور EST/3/1-113/8396بتاریخ 12مارچ 2019کو ڈاکٹروں نے فہرست جمع کی تھی۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے نوکری سے برطرف ک

عوامی شکایات کا اطمینان بخش ازالہ | شکایتی سیل کا بنیادی مقصد : خورشید گنائی

سرینگر//گورنر کے صلاحکار خورشید احمد گنائی نے کہا ہے کہ گورنر گریونس سیل کا بنیادی مقصد اطمینان بخش طریقے پر عوامی شکایات کا ازالہ کرنا ہے ۔ صلاحکار نے گریونس سیل میں مختلف عوامی وفود سے تبادلہ خیال کے بعد ان باتوں کا اظہار کیا ۔ اس دربار میں 30 سے زائد وفود نے صلاحکار سے ملاقات کر کے مختلف مطالبات اُن کے سامنے رکھے ۔ سٹیزن ویلفئیر فورم گاندر بل کے وفد نے قصبے میں منتخبہ جگہ پر سنٹرل یونیورسٹی کو فوری طور منتقل کرنے ، منی گام ، گاندر بل اور لاجورا پلوامہ اور اوقاف کمیٹی منز گام کلگام کے وفد نے تعلیمی اداروں کے قیام ، بجلی ، پانی ، صحت اور آبپاشی خدمات کی مانگ کی ۔ زڈی بل کے وفد نے علاقے میں عوامی پارکوں کی جاذبیت کو بڑھانے جبکہ مل ڈھیرا شوپیاں کے وفد نے مذکورہ گاؤں کو مل ڈٖھیرا ریونیو ولیج میں شامل کرنے کی مانگ کی ۔ جبلی پورہ بجبہاڑہ اور ناروا پلوامہ کے وفد نے آبپاشی سہولیات کے قیام

سمی رنگ روڈ پروجیکٹ | تمام حائل رکائوٹوں کو دورکیاجائے

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیراحمد خان نے سمی رنگ روڈ پروجیکٹ میں حائل تمام رکائوٹوں کو ہٹانے کیلئے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی ہیں۔صوبائی کمشنروں کی طرف سے یہ ہدایت پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میںمنعقدہ ایک میٹنگ کے دوران دی گئیں۔میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس تاریخی پروجیکٹ پر 939.41کروڑ روپے کی لاگت آرہی ہے اوریہ 52دیہات اور6اضلاع سے ہوتے ہوئے 279.93کنال اراضی پر محیط ہوگا۔صوبائی کمشنر نے تمام متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو پروجیکٹ میں حائل امکانی رکائوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت دی تاکہ پروجیکٹ کی عمل آوری پر فوری طور کام شروع کیاجاسکے۔انہوںنے آفیسران کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی بھی تلقین کی۔میٹنگ میںایڈیشنل کمشنرکشمیر،پروجیکٹ کے سینئر انجینئران اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے جبکہ ترقیاتی کمشنر پلوامہ،بڈگام ،بارہمولہ،بانڈی پورہ اورگاندربل نے

کرناہ اورگریز ٹنلوں کی تعمیر،سہ روزہ دھرنا اور بھوک ہڑتال ختم

سرینگر // کرناہ ۔کپوارہ اور بانڈی پورہ گریز شاہراہوں پرٹنلوں کی تعمیرکے مطالبہ کے حق میں تین روز سے جار ی احتجاجی دھرنے کے اختتام پرعوامی اتحاد پارٹی کے چیف انجینئر رشید نے ننگے پائوں تپتی دھوپ کے بیچ سول سیکریٹریٹ تک پہنچ کر ایک مفصل یاداشت چیف سیکریٹری کو پیش کی۔ ٹنلوں کی تعمیر کے حق میں تین دن قبل انجینئر رشید نے 72روزہ دھرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ سیول سکریٹریٹ کے نزدیک دھرنے پر بیٹھے تھے، جمعرات کو دن کے قریب اڑھائی بجے سہ روزہ دھرنا اختتام پذیر ہوا جس کے بعد انجینئر رشید ننگے پائوں سکریٹریٹ تک پہنچے ۔انجینئر رشید نے کہا کہ انکا ننگے پائوں چلنا سرکارکے ساتھ ساتھ عام لوگوں کیلئے بھی یہ پیغام ہے کہ سرحدی عوام انتہائی مشکل حالات میں جی رہے ہیں حالانکہ انہیں اوروں کی طرح ہی انسانوں کی طرح رہنے کا حق ہے ۔عوامی اتحاد پارٹی کے صدر اورپیپلز یونائٹڈ فرنٹ کے لیڈرانجینئر رشید نے اس مو

گلمرگ میں خاتون سیاح حرکت قلب بند ہونے سے فوت

گلمرک// گلمرگ میں چھتیس گڑ سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے فوت ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کسی درج کر لی ہے ۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کو ایک سیاح خاتون دل کا دورہ پڑ جانے کے نتیجے میں فوت ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہندوستان کے شہر چھتیس گڑ سے تعلق رکھنے والی ایک 69سالہ خاتون سیاح پلوی کھوکھلے زوجہ پرکاش کھولے دل کا دورہ پڑا اس دوران اگر چہ مذکورہ خاتون نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم وہ اسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی لقمہ اجل بن گئی تھی ۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔   

اوڑی میں پاگل کتے کے حملے میں6افراد زخمی

اوڑی// اوڑی کے دواراں علاقے میں جمعرات کو اْس وقت خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا جب ایک پاگل کتے نے لوگوں پر حملہ کرکے 6 افراد کو زخمی کردیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق پاگل کتے نے دواراں میں کئی جگہوں پر اچانک حملے کئے جس کے نتیجے میں ایک 70 سالہ بزرگ سمیت6افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوںکونزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقے میںموجود سینکڑوں کتوں نے لوگوں کا جینا دوبھرکیا ہے اور لوگ چلتے پھرنے میںڈر محسوس کرتے ہیں۔

مزید خبریں

وسندراپاٹھک مسعودی کی خورشیدگنائی سے ملاقات سر ینگر//سٹیٹ کمیشن برائے تحفظ خواتین و بچہ حقوق کی حال ہی میں تعینات کی گئی چئیر پرسن وسندرا پاٹھک مسعودی نے یہاں گورنر کے مشیر خورشیداحمد گنائی کے ساتھ ملاقات کی۔پرنسپل سیکرٹری سماجی بہبود روہت کنسل بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔مشیر نے چیئرپرسن کو کمیشن کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اُمید ظاہر کی کہ اُن کی قیادت میں کمیشن اپنا کام کاج شروع کرے گا اور ریاست میں خواتین اور بچوں کے حقوق کو تحفظ دینے میں نمایاں رول ادا کرے گا۔وسندرا پاٹھک مسعودی نے مشیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ خواتین اور بچوں کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے وعدہ بند ہیں۔         عوام دوست پالیسی ہی بھاجپا کیلئے راہ فرار کی وجہ بن گئی: پی ڈی پی  سری نگر//پی ڈی پی کے نائب صدر عبدالرحمٰن ویری نے بتای