تازہ ترین

شوپیان میں دوشیزہ کا اغو اورقتل معاملہ | مہلوکہ کسی مجرمانہ یا تخریبی کاروائی میں ملوث نہیں تھی

سرینگر// شوپیاں میں یکم فروری کو نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے ایک دوشیز کے اغوا کے بعد ہلاکت کے واقعے میں پولیس اور ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ دوشیزہ کسی بھی مجرمانہ یا تخریبی کیس میں ملوث نہیں تھی۔ شوپیاںمیں یکم فروری کو دوران شب نامعلوم مسلح افراد نے ایک دوشیزہ عشرت منیر ساکن ڈانگر پورہ پلوامہ کا اغواکرنے کے بعد اس کو زینہ پورہ شوپیاں میںگولیاںمار کر ہلاک کرڈالا۔ اس دوران پولیس نے کمیشن میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہلوک دوشیزہ کسی بھی مجرمانہ یاتخریبی کیس میں ملوث نہیں۔‘‘ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ میں بھی پولیس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عشرت منیر نامی دوشیزہ کسی بھی مجرمانہ کیس میں ملوث نہیں تھی۔ ڈپٹی کمشنر پلوامہ کے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے عشرت منیر کا ریلیف کیس متعلقہ تحصیلدار نے مرتب

کرناہ اور گریز کیلئے ٹنلوں کی تعمیر کا مطالبہ

سرینگر // کرناہ کی نستہ چھن گلی اور گریز کی رازدان ٹاپ پر مجوزہ ٹنلوں کی تعمیر کے حق میں پیپلز یونائٹڈ فرنٹ کا دھرنا انجینئر رشید کی قیادت میں دوسرے دن میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ کرناہ میں ٹنل کورڈی نیشن کمیٹی کی جانب سے جاری بھوک ہڑتال پر بیٹھے کئی مظاہرین کی حالت بھی بگڑگئی ہے ۔عوامی اتحاد پارٹی کے صدر انجینئر رشید گریز اور کرناہ کیلئے ٹنلوں کے مطالبہ کو لیکر سیول سکریٹریٹ کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں اور اس دوران سماج کے مختلف طبقات سے وابستہ لوگوں نے یکجہتی کے اظہار کیلئے دھرنا میں شرکت کی۔دھرنا میں کرناہ اور گریز کے کئی افراد کے علاوہ وادی کے دیگر علاقوں سے آئے ہوئے وکلاء۔طلباء،تاجروں اور سیول سوسائٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی اور سرحدی عوام کے حالات زندگی کو بہتر بنائے جانے کا مطالبہ اجاگر کرنے کیلئے جاری تحریک کے تئیں ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔انجینئر رشید نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرت

شاہراہ بندشوں پر تشویش | سوپورکے باغ مالکان اور کاشتکار عمرعبداللہ سے ملاقی

سرینگر//شمالی قصبہ سوپوراوراسکے نواحی علاقوں سے تعلق رکھنے والے فروٹ گروورس اورزمینداروں کاایک مشترکہ وفدسری نگرمیں سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ سے ملاقی ہوا۔حاجی محمداکبرگنائی ،غلام نبی مناڈی اوربشیراحمدماگرے کی قیادت میں مشترکہ وفدنے نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ کوبتایاکہ گونرانتظامیہ کی جانب سے سالانہ امرناتھ یاتراکے پیش نظرسری نگرجموں شاہراہ پرگاڑیوں کی آواجاہی پرعائدکردہ پابندی کے نتیجے میں کشمیرکی میوہ صنعت کوبھاری نقصان پہنچ رہاہے۔انہوں نے سابق وزیراعلیٰ کوبتایاکہ امرناتھ یاتراکے پیش نظر شاہراہ بندش کی وجہ سے وادی سے مختلف میوہ جات کی بیرون ریاست برآمدنہیں ہوپارہی ہے کیونکہ حضرت بلی (سیب)،گلاس (Cherry) اوردیگرمیوہ جات کی پیٹیوں اورڈبہ سے بھرے ٹرکوں کوبیرون ریاستوں میں قائم منڈیوں تک جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔انہوں نے عمرعبداللہ کوبتایاکہ چونکہ امرناتھ یاتراتقریباًڈیڑھ

ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی

بانہال // بانہال کے آرم ڈکہ تحصیل کھڑی میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے اور اسے زخمی حالت میں کھڑی کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ محکمہ جنگلی حیات کے کھڑی کنٹرول روم انچارج نجم الدین نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ بدھ کی شام منگت کے آرم ڈکہ علاقے میں ریچھ کے حملے میں عبدالغفار لون ولد محمد لون ساکنہ ارم ڈکہ اس وقت ریچھ کے حملے کا نشانہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ کوگوں نے شور سنکر زخمی عبدالغفار کو ریچھ سے چھڑا کر کھڑی کے ہسپتال منتقل کیا اور محکمہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ۔ انہوں نے کہا اس سلسلے میں ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ناچلانہ کے نزدیک سڑک نہ بشلڑی کے کنارے ایک غار میں ایک تیندوے نے دوبچوں کو جنم دیا ہے اور اس وقت ان کو وہاں سے نکلالنا یا بے ہوشی کا انجکشن دیکر پکڑنا خطرناک اور نوزائیدہ بچوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تی

کولگام کے تین قدیم مندروں میں کشمیری پنڈتوں کا ہجوم

کولگام//کولگام ضلع میں سینکڑوں کشمیری پنڈتوں نے تین قدیم مندروں کارُخ کیا۔انہوں نے ماتاکٹیانی مندر ککرن ،ماتارگنیا بھگوتی (کھیربھوانی) مندر منزگام اور ماتا کلوگیشوری مندرمیں منگلوار کوحاضری دی اور ’ہار اشٹمی‘ کے موقعہ پر یگیہ میں شرکت کی ۔آل پارٹیزمائیگرنٹ کارڈنیشن کمیٹی کی نگرانی میں بحال اورآرائش کرکے ان مندروں میں میلے کاساسماں تھا۔آل پارٹیز مائیگرنٹ کارڈنیشن کمیٹی اور ہرمکھ گنگاٹرسٹ کٹیایانی مندراوربھوت ناتھ مندر ککرن میں2005سے ہرسال سالانہ مہا یگیہ کااہتمام کیاجاتا ہے ۔آل پارٹیزمائیگرنٹ کارڈنیشن کمیٹی کے چیئرمین ونودپنڈتا نے کہا کہ ہم نے ہون کااہتمام کیا اورلوگوں کی بھاری تعدادنے اس میں شرکت کی ۔شردھالوئوں نے عالمی امن اورکشمیر میں امن کی بحالی کیلئے پرارتھنا کی ۔  

نئی چیئرپرسن ایس سی پی ڈبلیو سی آر وسندرا مسعودی نے عہدے کاچارج سنبھالا

سرینگر // وسندرا پاٹھک مسعودی نے یہاں جے اینڈ کے سٹیٹ کمیشن فارپروٹیکشن آف وومن اینڈ چائلڈ رائٹس( ایس سی پی ڈبلیو سی آر) کے چیئر پرسن کے طور پر عہدہ سنبھالا۔وسندرا کمیشن کی پانچویں چیئرپرسن ہوں گی۔وسندرا پاٹھک مسعودی سُپریم کورٹ آف انڈیا، جموں اینڈ کشمیر ہائی کورٹ، دہلی، پنجاب اور ہریانہ کی  معروف وکیل بھی ہیں۔ان ریاستوں کے علاوہ وسندرا نے دیگر عدالتوں اور ٹربیونلز میں بھی اپنے فرائض انجام دیئے ہیں۔چارج سنبھالنے کے فوراً بعد چیئرپرسن نے کمیشن کے افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور کمیشن کی کارکردگی کا جائیزہ لیا۔انہوں نے شکایات کے جلد نپٹار ے کی ضرورت پر زو ردیا۔ انہوں نے ملازمین سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری لگن اور تندہی سے انجام دیں۔کمیشن کی سرگرمیوں کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کمیشن کے سیکرٹری لال چند نے کہا کہ ایس سی پی ڈبلیو سی آر تمام شراکت داروں کو خواتین اور بچوں کے حقوق سے متعلق

پلوامہ میں نوجوانوں کی بھنگ مخالف مہم شروع

پلوامہ//پلوامہ کے مختلف علاقوں میں مقامی نوجوانوں نے شاہورہ، ٹہاب اور دیگر کئی علاقوں میں بھنگ کے خلاس مہم شروع کی ہے۔ منگل کی صبح مقامی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے علاقے میںسینکڑوں کنال اراضی پر پھیلی بھنگ کی کاشت کو بڑے پیمانے پر ضائع کیا۔اس دوران مقامی لوگوں نے نوجوانوں کے اس رول کی سراہناکرتے ہوئے دیگر علاقوں میں بھی نوجوانوں کو اس مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی تاکہ  اس بدعت کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے ۔  

مزید خبریں

منشیات مخالف مہم  کنگن اور سوپور میں 3افراد گرفتار،نشیلی ادویات و چرس ضبط غلام نبی رینہ+غلام محمد کنگن+سوپور//کنگن پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرکے اُس کے قبضے سے چرس برآمد کیاہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کنگن پولیس نے ایس ایچ او کنگن ایس آئی سجاد احمد کھانڈے کی قیادت میںژنر کنگن میں ایک ناکہ کے دوران نواب خان ساکن وانگت کو گرفتار کرکے اُس کے قبضے سے150گرام چرس کو برآمدکرلیااور ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 39/2019درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ادھرسوپور پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر اْن کے قبضے سے نشیلی اشیاء برآمد کیں۔ وارپورہ کراسنگ کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران عبدالحمید میر اور بلال احمد چوپان ساکنان جانوار سوپور کو روک کر اْن کی جامہ تلاشی لی جس دوران اْن کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاء برآمد ہوئ

گگن گیر میں کاہچرائی پر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ شروع

کنگن//گگن گیر سونہ مرگ میں کاہچرائی پرغیر قانونی طور تعمیرات کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔مقامی لوگوںنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال اس سنگین مسئلہ کی طرف توجہ نہیں دے رہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے کی خوبصورتی کو نقصان پہنچانے میں اب کوئی کسر نہیں چھوڑی جاری ہے۔ اس دوران محکمہ فلڈ کنٹرول کے ایک افسر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے گذشتہ روز کاہچرائی پر تعمیر کئے گئے ڈھانچے کو منہدم کیاتھا لیکن مفاد خصوصی رکھنے والے افراد نے راتوں رات دوبارہ کام شروع کیاتھا۔یہ غیر قانونی کام محکمہ فلڈ کنٹرول کی حدود میں ہی آتا ہے۔محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ اُن کے بیشتر ملازمین بالہ تل یاترا ڈیوٹی پر ہیں جس کی وجہ سے مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر ناجائز تعمیرات و تجاوزات کا سلسلہ شروع کرچکے ہیں۔  

سیلابی صورتحال کا خطرہ | نوشہرہ میں عوام کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت

نوشہرہ //نوشہرہ انتظامیہ نے شدید بارشوں کے پیش نظرلوگوں کو سیلابی صورتحال کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہر ہ کے دفتر سے جاری ہوئے نوٹس کے مطابق پیر پنچال خطے میں ہورہی شدید بارشوں کی وجہ سے دریائوں اور نالوں میں تغیانی آسکتی ہے اس لئے لوگ ندی نالوں سے دور رہیں ۔اس وارننگ کے ذریعہ بتایاگیاہے کہ راجوری نوشہرہ سے ہوکر پاکستان بہنے والے مناور دریا میں سیلابی ریلہ کبھی بھی آسکتاہے لہٰذا ندی نالوں کے کنارے پر آباد لوگوں کو مشورہ دیاجارہاہے کہ وہ سیلابی صورتحال پیدا ہونے پر محفوظ مقامات کا رخ کریں ۔انتظامیہ نے پولیس ورضاکارتنظیموں کو بھی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں ۔  

بانڈی پورہ کی ایک بستی کا ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر احتجاج

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ میں چک ارسلان خان نامی بستی کے لوگوں نے گرفتار کئے گئے نقب زنوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اس سلسلے میںڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔انہوںنے کہا کہ نقب زنوں کا یہ گروہ ہتھیار سمیت بستی میں گھومتے ہیں۔ سرپنچ عبدالمجید راہی نے بتایا کہ نقب زنوں نے رات کے ساڑھے گیارہ بجے بستی میں داخل ہوکرجونہی نقب لگانے کی کوشش کی تو وہاں موجود لوگوں نے ہمت کر کے دو نقب زنوں کو دبوچ کر دو بجے رات پولیس کے حوالے کردیاجبکہ اس گروہ کے دیگر افراد فرار ہونے میںکامیاب ہوئے ۔سرپنچ نے کہا کہ جب دونوں نقب زنوں کودبوچ لیا گیا تو آدھے گھنٹے کے بعد باپورہ کیمپ کے میجروہاں پہنچ گئے اورنقب زنوں کی رہائی پر زور دیا لیکن عوام نے انہیںپولیس کے حوالے کردیا۔ دریں اثناء پیپلز مومنٹ کے ڈاکٹر غلام مصطفی خان نے کہا کہ نقب زنوں نے دبوچ لینے کے دوران ہوا میں گولی چلائی جس

کرناہ اورگریز کیلئے ٹنلوں کی تعمیر | تین روزہ احتجاج اور بھوک ہڑتال شروع

سرینگر //سطح سمندر سے دس ہزار فٹ بلندی پر واقع ، کرناہ کی نستہ چھن گلی (سادھنا ٹاپ) پر ٹنل کی تعمیر نہ ہونے کے خلاف کرناہ میں ٹنل کوآرڈی نیشن کمیٹی' نامی غیر سیاسی تنظیم اور سرینگر میں پیپلزیونائٹڈ فرنٹ نے انجینئر رشید کی قیادت میں اپنی تین روزہ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔کرناہ میں ٹنل کورڈی نیشن کمیٹی کے صدر ولی محمد قریشی کی قیادت میں گذشتہ روز منعقدہ میٹنگ کے دوران بھوک ہڑتال کا فیصلہ لیا گیا تھااور منگل کی صبح مذکورہ فیصلے پر عملدر آمد شروع کیا گیا اور علاقے کے لوگ صبح ہی تحصیل ہیڈکوارٹر کے سامنے جمع ہوئے جہاں انہوں نے دھرنا دیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ٹنل کے حق میں نعرے درج تھے ۔کورڈی نیشن کمیٹی کی اس کال کو کرناہ سیول سوسائٹی ، بیوپار منڈل ، سیاسی اور سماجی تنظیموں کی حمایت حاصل ہے ۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے اس حوالے سے کئی بار اعلیٰ ح

پٹن میں3 سالہ معصوم بچی غرقآب

 بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کے ہرہند پورہ علاقے میں منگل کو اُ س وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک تین سالہ بچی مقامی نالہ میں غرقآب ہو کر لقمہ اجل بن گئی ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ  پُل نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ منگل کو اُس وقت یہ حادثہ پیش آیا جب ایک مقامی نالے میں عارضی پُل پار کرنے کے دوران  تین سالہ عالیہ دختر نذیر احمد پرے گنڈری نالہ پٹن میں پیر پھسل جانے کے باعث غرقا ب ہوئی ۔ اس دوران آس پاس موجود لوگوں نے اگر چہ بچی کو بچانے کی انتھک کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ عینی شاہدین کے مطابق بچی کی نعش کو نالہ سے باز یاب کرکے اُسے وارثین کے حوالے کیا گیا ۔ جونہی تین سالہ بچی کی نعش اُس کے آبائی گائوں پہنچائی گئی تو وہا ں صف ماتم بچھ گئی ۔ادھر مقامی لوگوں نے اس واقعہ کے بع

۔کے بی آئی وی۔بھرتی سیکنڈل | خلافِ قواعد تقرریوں کی تنسیخ صحیح اقدام : سوز

سرینگر//پردیش کانگریس کے سابق صدر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہاہے کہ ریاستی حکومت نے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ میں غلط اور خلاف قواعد تقرریوں کو منسوخ کر کے ایک صحیح قدم اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ دیگر محکمہ جات کی طرف بھی اپنی توجہ مرکوز کر کے غیر قانونی طریقے سے تقرریوں کی چھان بین کر کے انہیں بھی منسوخ کریں تاکہ آئندہ کبھی ایسی حرکت پیش نہ آسکے اور سرکاری محکموں میں شفافیت کا ماحول پیدا ہو جائے۔ سوز کے مطابق حکومت کی طرف سے ایسی کاروائیوں سے سرکاری محکموں میں بے ضابطگیوں کے بارے پتہ چلے گا اور ملوث افسران کو کڑی سے کڑی سزا بھی مل جائے گی تاکہ آئندہ کوئی افسر اس قسم کی غلطی کا ارتکاب نہ کر پائے۔اس سلسلے میں یہ بات قابل غور ہے کہ اُس وقت کے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اس طرح کی تقرریوں کے خلاف اعتراضات پیش کئے تھے تاہم اُس کے باوجود بعض محکموں

مزید خبریں

۔CRPFکے ایڈیشنل ڈائریکٹر جرنل گورنر سے ملاقی  داخلی سلامتی کی صورتحال کی جانکاری دی سرینگر//سی آر پی ایف جے اینڈ کے، کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار حسن نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے گورنر کو ریاست میں داخلہ سلامتی کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جاری امر ناتھ یاترا کے دوران سی آر پی ایف کے رول کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے ریاست میں داخلہ سلامتی کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سی آر پی ایف کے رول کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تمام سطحوں پرچوکسی برقرار رکھی جانی چاہئے۔        امر ناتھ یاترا کے راستوں پر پہاڑی بچائو ٹیموں کے رول کی سراہنا سرینگر //گورنر ستیہ پال ملک نے امر ناتھ کی پوتر گپھا تک یاتریوں کی معاونت کے لئے مونٹین ریسکیو ٹیموں کے رول کی سراہنا کی ہے۔ گورنر نے کہا کہ یہ ٹیمیں اونچائی او

مزید خبریں

۔CRPFکے ایڈیشنل ڈائریکٹر جرنل گورنر سے ملاقی  داخلی سلامتی کی صورتحال کی جانکاری دی سرینگر//سی آر پی ایف جے اینڈ کے، کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار حسن نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے گورنر کو ریاست میں داخلہ سلامتی کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جاری امر ناتھ یاترا کے دوران سی آر پی ایف کے رول کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے ریاست میں داخلہ سلامتی کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سی آر پی ایف کے رول کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تمام سطحوں پرچوکسی برقرار رکھی جانی چاہئے۔        امر ناتھ یاترا کے راستوں پر پہاڑی بچائو ٹیموں کے رول کی سراہنا سرینگر //گورنر ستیہ پال ملک نے امر ناتھ کی پوتر گپھا تک یاتریوں کی معاونت کے لئے مونٹین ریسکیو ٹیموں کے رول کی سراہنا کی ہے۔ گورنر نے کہا کہ یہ ٹیمیں اونچائی او

مزید خبریں

۔CRPFکے ایڈیشنل ڈائریکٹر جرنل گورنر سے ملاقی  داخلی سلامتی کی صورتحال کی جانکاری دی سرینگر//سی آر پی ایف جے اینڈ کے، کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار حسن نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے گورنر کو ریاست میں داخلہ سلامتی کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جاری امر ناتھ یاترا کے دوران سی آر پی ایف کے رول کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے ریاست میں داخلہ سلامتی کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سی آر پی ایف کے رول کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تمام سطحوں پرچوکسی برقرار رکھی جانی چاہئے۔        امر ناتھ یاترا کے راستوں پر پہاڑی بچائو ٹیموں کے رول کی سراہنا سرینگر //گورنر ستیہ پال ملک نے امر ناتھ کی پوتر گپھا تک یاتریوں کی معاونت کے لئے مونٹین ریسکیو ٹیموں کے رول کی سراہنا کی ہے۔ گورنر نے کہا کہ یہ ٹیمیں اونچائی او