تازہ ترین

وسن گاندربل میںنالۂ سندھ کے کناروں کو ملکیت میں بدلنے کا انکشاف

گاندربل//وسن گاندربل میں نالہ سندھ کے کناروں پر واقع سرکاری اراضی کوملکیتی اراضی میں بدل کر لاکھوں روپئے میں فروخت کی گئی۔اس سلسلے میں6 کنال 14 مرلہ خسرہ نمبر 59 جبکہ 10کنال9مرلہ خسرہ نمبر 60 کے تحت ریونیو ریکارڈ میں درج ہے ۔40 کنال اراضی کی تاربندی کرکے محکمہ مال اورخود غرض عناصر نے 20 کنال سے زائد کنال کے فرضی کاغذات بناکر فروخت کردیا ہے۔اتنا ہی نہیںنالہ سندھ کے کنارے پر واقع اریگیشن اور دفعہ 4 کے تحت 23 کنال زمین پرغیر قانونی طور رات کے دوران مٹی ڈالکر قبضہ جمایا جارہا ہے اور راتوں رات ہی کنکریٹ دیوار کھڑی کردی گئی ۔سرکاری اراضی کواس طرح ملکیتی زمین میں بدلنے کیلئے محکمہ مال کے ملازمین پر بھی الزام عائد کیا جارہا ہے۔ایسی ہی صورتحال پرنگ کنگن میں بھی ہے جہاں سرکاری اراضی کو ملکیت بنانے کے ساتھ ساتھ زمین کا تخمینہ کم کرکے سرکاری خزانہ عامرہ کو لاکھوں روپے کا چونا لگادیا ہے۔ اس بارے می

قلم آ باد ہندوارہ میں آ وارہ کتو ں کی ہڑ بونگ

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے مختلف علاقوں میں آئے روز عام شہریو ں پر آ وارہ کتو ں کے حملے جاری ہیں اور تازہ حملہ میں ان آ وارہ کتوں نے قلم آ باد ہندوارہ میں کئی افراد کو کا ٹ کھایا ۔ قلم آ باد کے شانو مقام میں پیر کی دوپہر کو اس وقت آ وارہ کتو ں کا ایک جھنڈ نمودار ہوا جب علاقہ میں لوگو ں کی چہل پہل تھی ۔انہوں نے کہاکہ آ وارہ کتو ں نے متعدد راہ گیرو ں پر حملہ بول دیا اور انہیں کا ٹ کھایا جن میں فا ضل فیا ض ، بشیر احمد وانی ،ممتاز احمد ملک ،عبد الجبار اور غلام حسن بٹ شامل ہیں ۔مقامی لوگو ں نے زخمیو ں کو فوری طور نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر قلم آ باد میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ قلم آ باد اسپتال میں انٹی ربیز انجکشن موجود نہ ہونے کے سبب زخمیو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ادھر آ رم پورہ درگمولہ میں بھی آ وارہ کتو ں نے کئی افراد کو کا ٹ کھایا تاہم

ٹریفک قانون کی خلاف ورزی | سونہ مرگ میں5گاڑیاں سیز،35ہزار جرمانہ وصول

کنگن//اے آر ٹی او گاندربل سید عارف نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران نلہ گراٹھ سونہ مرگ میںپانچ گاڑیوں سے 35000روپے جرمانہ وصول کیا اور پانچوں گاڑیوں کو سیز بھی کیا ۔انہوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رات کے دو بجے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران سونہ مرگ کے نلہ گراٹھ کوکری پل پر پانچ مال بردار گاڑیوں کو لداخ کی طرف اُور لوڈ لیکر جارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ دونوں گاڑیاں وے برج سے سلپ کے بغیرسفر کررہی تھیں۔ انہوں نے موٹر وہیکلز ایکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان مال بردار گاڑیوں کو سیز کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے 35000روپے جرمانہ وصول کیاگیا ۔  

لارسن گاندربل میں پینے کے پانی کی قلت

گاندربل//گاندربل سے ملحقہ علاقہ لارسن خشہ پورہ میں تین دن سے پینے کے پانی کی سخت قلت ہے۔گرمیوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور مقامی آبادی بوند بوند کے لئے ترس رہی ہے۔یاسر احمد نامی ایک شہری کے مطابق پچھلے تین روز سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی پینے کے پانی کی سخت قلت پیدا ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خشہ پورہ میں موجود ٹیوب ویل سے پانی حاصل کررہے ہیںجہاں لمبی قطار لگی رہتی ہے۔محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے پر فیلڈ عملہ نے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔   

ڈی جی پی جیل خانہ جات کا دورئہ تہاڑ جیل

نئی دہلی //ڈائریکٹر جنرل پولیس جیل خانہ جات جے اینڈ کے وی کے سنگھ نے نئی دہلی میں قائم تہاڑ جیل کا دورہ کیا اور جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ وی کے سنگھ نے ڈائریکٹر جنرل تہاڑ اجے کشپ سے ملاقات کی اور جیل کی انتظامیہ کے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا ۔ انہوں نے تشکیل شدہ دہلی پرزن رولز 2018 کے مقاصد پر سیر حاصل بحث کی ۔ بعد میں ڈی جی پی نے جیل میں قائم کئی یونٹوں کا معائنہ کیا جن میں کارپنٹری ، ویونگ ، کاغذ ، اپرل ، کیمیکل ، بیکری اور مصالحہ جات تیار کرنے کے یونٹ شامل ہیں ۔ انہوں نے جیل نمبر چار میں سکول آف آرٹ کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے تہاڑ جیل کو ڈیجیٹائیزیشن کے دائرے میں لانے کے بارے میں بھی غور و خوض کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات نے کہا کہ تہاڑ جیل قیدیوں میں اصلاح کرنے اور انہیں بہتر زندگی فراہم کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات انجام دے رہا ہے ۔ 

بانڈی پورہ کے متعدد دیہات بنیادی سہولیات سے محروم:ایڈوکیٹ نظیر ملک

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے شمالی زون سیکریٹری ایڈوکیٹ نظیر احمد ملک نے بانڈی پورہ کے اجس، آرہ گام،چھانہ دجی ،آٹھوتو،پانارچکریشی پورہ،ارن درد پورہ،سملر،سریندر،لہروال پورہ،ملنگام ،لانکریشی پورہ،بوٹھواورگجر پتی آرہ گام سمیت دیگر کئی دیہات میں لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیالات کیا۔انہوںنے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر گائوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کے سبب لوگ گو نا گوں مشکلات کا شکار ہیں ۔اپنے ایک بیان میںملک نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دیہات میں تعمیر و ترقی تو دور کی بات ،یہاں لوگ پینے کے صاف پانی ،طبی سہولیات ،بجلی اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے عوام کویقین دلایا کہ نیشنل کانفرنس عوام کو بنیادی سہولیات بہم رکھنے کے لئے بھرپور محنت کرے گی ۔انہوںنے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ایسے تمام ترقیاتی کاموں کی جانچ کروائیں جن کو عملانے کے دعویٰ کئے

ڈاکٹر حنا بٹ کاخودروزگار یونٹ قائم کرنے پر زور

بڈگام//وائس چیرپرسن جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے آج ضلع بڈگام کے ہرن سویہ بُگ کا دورہ کرکے لوگوں کو مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔انہوںنے مقامی لوگوں کو بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران انہیں اپنے خودروزگار یونٹ قائم کرنے پر زوردیا۔وائس چیرپرسن نے کے وی آئی بی کے ضلع افسران کو لوگوں کے ساتھ رسائی کے دوران انہیں بورڈ کی مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کی ہدایت دی تاکہ لوگ ان آمدن بخش سکیموں سے استفادہ کرسکیں۔مقامی لوگوں نے وائس چیر پرسن کو بتایا کہ علاقے میںہزاروں کی تعدادمیں دستکار مختلف دستکاری شعبوں سے وابستہ ہیں۔انہوںنے افسران کو ہدایت دی کہ وہ دستکاروں اور سیلپ ہیلپ گروپس کی نشاندہی کرکے اُن کے لئے روایتی دستکاری کے کاموں کا فروغ یقینی بنائیں ۔انہوںنے دستکاروں کی ترقی کے لئے انہیں سنگل روف کے تحت سہولیات فراہم کرنے پر

عطائی دوران شب گرفتار

 سرینگر//پیپلز لیگ کے ترجمان نے پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین محمد یاسین عطائی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک غیر جمہوری عمل قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پولیس کی ایک جمعیت نے عطائی کے گھر پررات دیر گئے چھاپہ ڈالااور انہیںپولیس اسٹیشن بڈگام میں مقید رکھا۔ ترجمان نے پولیس کے اس عمل کی مذمت کی ہے۔  

اقتدار کے حصول کیلئے این سی کسی بھی حد تک جاسکتی ہے :وکیل

سرینگر//پیپلز کانفرنس کے سینئرنائب صدر عبدالغنی وکیل نے نیشنل کانفرنس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اقتدار کے حصول کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ عوام کو اب گمراہ نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ عوام کو سمجھ میں آچکا ہے کہ عمرعبداللہ کا سیاسی جنم بی جے پی سرکار میں وزیر خارجہ بن کر ہی ہوا ہے اور بحیثیت وزیر خارجہ وہ دنیا کو بتا رہے تھے کہ کشمیر میں عوام کے ساتھ کوئی زیادتیاں نہیں ہورہی ہیں ۔موصولہ بیان کے مطابق وکیل علاقہ رفیع آباد کے راووچھ ،ہردوچنم ،ہنرو ،پانزل پورہ اور گنڈمل راج نامی دیہات میں لوگوں سے تبادلہ خیالات کررہے تھے۔وکیل نے عوام پر زور دیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو آنے والے اسمبلی انتخابات میںاین سی اور پی ڈی پی کو مسترد کریں۔  

کرناہ کپوارہ شاہراہ پر ٹنل کی تعمیرکا معاملہ

 سرینگر//کرناہ کپوارہ شاہراہ پر ٹنل کی تعمیر کو لیکر ایک بار پھر ٹنل کارڈی نیشن کمیٹی نے احتجاجی راستہ اختیار کرنے کی دھمکی دی ہے اور آج سے ہی 3روزہ بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کرناہ میں کل اس سلسلے میں کمیٹی کے صدر ولی احمد قریشی کی قیادت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں علاقے کی تعمیر وترقی کے علاوہ شاہراہ پر ٹنل کی تعمیر کو زیر غور لایا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ انہیں بار بار یقین دلایا جاتا ہے کہ شاہراہ پر ٹنل تعمیر ہوگی لیکن اس سلسلے میں کوئی بھی پیش رفت نہیں دیکھنے کو نہیں ملتی ہے اور نتیجے کے طور پر لوگوں کو خصوصاً سردیوں میںگونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کمیٹی نے فیصلہ لیا کہ 9 سے 11جولائی تک وہ بھوک ہڑتال پررہیںگے اور اگر اس دوران انتظامیہ کی جانب سے انہیں کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی تو ہڑتال میں شدت لائی جائے گی  ۔   

قربانیاں ناقابل فراموش:حریت گ

سرینگر// حریت (گ) نے 8جولائی کی ہڑتال کو کامیاب بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ایک بار پھر اپنی مبنی بر حق تحریک کے تئیں محبت اور عقیدت کا اظہار کرکے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ یہ قوم گوناگوں مشکلات، مصائب اور جنگی صورتحال کا سامنا کرنے اور عذاب وعتاب کے اعصاب شکن حالات سے دوچار ہونے کے باوجوداپنی قربانیوں کو فراموش کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ ایک بیان میںحریت (گ)نے کہا کہ جو قوم اپنے مشن کو نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دیتی ،اُس کو طاقت اور گولی بارود سے زیر کرنے کا کوئی بھی حربہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لوگوں نے نہ صرف مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کی بلکہ جموں کشمیر کے اطراف واکناف اور دنیا بھر میں دعائیہ مجالس اور تقاریب کا اہتمام کیاگیا۔ حریت نے ان خبروں پر تشویش کا اظہار کیا جن کے مطابق جنوبی کشمیر کے اکثر علاقوں میں فوج کی طرف سے لوٹ مار اور گھ

غیر تدریسی سرگرمیوں کیلئے تدریسی عملے کی تقرری

سر ی نگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے سکولی تعلیم محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ ریاست کے سکولوں میں اساتذہ اور طالب علموں کی شرح کا توازن برقرار رکھا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے مزید ہدایت دی ہے کہ سکولوں میں غیر تدریسی سرگرمیوں کیلئے تعینات تدریسی عملے کو تقرری کی اصل جگہ بھیجا جانا چاہئیے ۔ مشیر موصوف نے یہ ہدایات ایک میٹنگ کے دوران دی جو سرکاری سکولوں میں تدریسی عملے کی دستیابی کا جائیزہ لینے کیلئے طلب کی گئی تھی ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری سکولی تعلیم سریتہ چوہان ، ناظمِ تعلیم کشمیر محمد یونس ملک ، ناظمِ تعلیم جموں انورادھا گپتا اور تمام چیف ایجوکیشن افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست میں اساتذہ کی کوئی کمی نہیں ہے تا ہم طالب علموں اور اساتذہ کی شرح کا تناسب کچھ سکولوں میں غیر متوازن ہے ۔ دونوں ناظمین نے جانکاری دی کہ اس معاملے میں سدھار لانے کیلئے پہلے ہی کاروائی شروع کی گ

چندہار اونتی پورہ میں فائرنگ | 45سالہ شخص کو گولیاں مار دیں گئیں

سرینگر // چندہار اونتی پورہ میںمسلح افراد نے ایک شخص کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جسکی حالت نازک قرار دی جارہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دیر شام گئے مسلح افراد 45سالہ محمد رفیق راتھر ساکن چندہار اونتی پورہ کے گھر میں داخل ہوئے اور اس پر فائرنگ کی۔گولیاں اسکی گردن میں جالگی اور وہ شدید زخمی ہوا جس کے بعد اسے نازک حالت میںسرینگر منتقل کردیا گیا۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی۔  

یاسین ملک پیش عدالت | 7اگست تک عدالتی تحویل میں توسیع

نئی دلی // تہاڑ جیل میں مقید لبریشن فرنٹ سربراہ محمد یاسین ملک کو دہلی میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں مزید ایک ماہ کی عدالتی حراست پر جیل بھیج دیا ہے۔ عدالت نے یاسین ملک کو دوبارہ ۷ ؍ اگست ۲۰۱۹؁ء کو پیش کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ عدالتی پیشی کے بعد لبریشن فرنٹ چیئرمین کو دوبارہ تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔   

کرناہ میں نیشنل کانفرنس کا کنونشن | نت نئی جماعتوں کا قیام کشمیر کو منقسم کرنے کا حربہ:ساگر،ناصر

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے کہاہے کہ پی ڈی پی کے بے نقاب ہونے کے بعد بھاجپا اور آر ایس ایس نے کشمیریوں کی آواز کو تقسیم کرنے کیلئے اپنے نئے اعلیٰ کاروں کو میدان میں اُتارا ہے ۔ وادی میں اس وقت جو نئی جماعتیں اور نئے اتحاد قائم ہورہے ہیں وہ فرقہ پرستوں اور کشمیردشمنوں کے اُسی منصوبہ کا حصہ ہیں ۔ اس لئے کشمیری قوم کو ایسے عناصر سے ہوشیار رہنا چاہئے اور ایسی غلطی دوبارہ دہرانے سے گزیر کرنا چاہئے جو 2014میں پی ڈی پی پر اعتماد کرکے سرزد ہوئی تھی۔این سی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے پارلیمانی چنائو میں جیت کے بعدپارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کیساتھ رابطہ مہم کے دوران شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ کرناہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر پارٹی لیڈران چودھری محمد رمضان، میر سیف اللہ، قیصر جمشید لون، ڈاکٹر سجاد اوڑی، کفیل الرحمن،

مزید خبریں

گورنر سے عمران انصاری ملاقی سر ی نگر//ریاست کے سابق وزیر عمران رضا انصاری نیراج بھون میں گور نر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔عمران رضا انصاری نے پٹن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے باشندوں کو درپیش مسائل گورنر کی نوٹس میں لائے ۔ اُنہوں نے امرناتھ جی یاترا کے کامیاب اِنعقاد کے لئے مقامی لوگوں کی طرف سے مکمل تعاون دینے کا یقین دِلایا۔گورنر نے عمران رضا انصاری سے تلقین کی کہ وہ لوگوں کی فلاح و بہبود ی کے لئے کام کرتے رہیں۔        مرکزی معاونت والے 21 نرسنگ سکولوں کا قیام ریاست میں 2020-21 تک کام مکمل ہوگا: محکمہ صحت  سر ی نگر//محکمہ صحت و طبی تعلیم نے اطلاع دی ہے کہ ریاست جموں کشمیر میں 2020-21 کے آخر تک مرکزی معاونت والے21 آگزلری نرسنگ اینڈ مڈ وائیفرے اور جنرل نرسنگ اینڈ مڈ وائیفرے سکول چالو کئے جائیں گے ۔ ان سکولوں کے قیام کو