شرائے پل ہنوز ناقابل آمدو رفت، مرمت کا مطالبہ

 ٹنگمرگ//شرائے پل کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ایک وسیع علاقہ گزشتہ کئی روز سے تحصیل ہیڈ کوارٹر سے کٹا ہواہے ۔حالیہ دنوں نالہ فیروزپورہ میں طغیانی آنے سے شرائے پل کا ایک حصہ ہی ڈہ گیا جس سے ایک وسیع علاقہ کا زمینی رابطہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹنگمرگ سے کٹ کر رہ گیا۔چھاندل وانیگام کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پل کی مرمت نہ ہونے سے انہیں زبردست مشکلات کا سامنا ہے بالخصوص اسکولی بچے مشکلات سے دوچار ہیں۔لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے پل کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔  

قاضی نثار کی برسی پر اننت ناگ میں ہڑتال

سرینگر// اننت ناگ میں ڈاکٹر قاضی نثارکی برسی پر مکمل ہڑتال رہی۔اس موقعہ پر متعدد سماجی دینی سیاسی اوردیگرتنظیموں نے اُن کے مزار پر حاضری دی اور قرآن خوانی کی مجلس میں شرکت کی۔اس موقع پر مزار شہداء سے دیالگام تک گاڑیوں کی ایک ریلی نکالی جہاں میرواعظ مرحوم کو آج سے پچیس سال قبل جاں بحق کیا گیا تھا۔اس موقعہ پر اْمت اسلامی کے لیڈر گلزار احمد مدنی نے ضلع اننت ناگ کے لوگوں کا قصبہ میں مکمل ہڑتال کر نے پرشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے قاضی نثار کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرواعظ قاضی نثار کی سماجی و دینی خدمات کا اعتراف آج بھی قوم کو ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجودمرحوم نے زندگی کی تمام آسائشوں کو کشمیری قوم کے لئے قربان کردیا۔کیگام شوپیان کے خطیب مولاناشہنواز غزالی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی موصوف کو کشمیری تاریخ میں اتحاد کا علمبردارماناجاتا ہے۔انہوں

جسٹس ماگر ے اور جسٹس رشید علی ڈار کا دورہ ٔ بڈگام

بڈگام// ریاستی ہائی کورٹ کے جج اور ریاستی ہائی کورٹ کی بلڈنگ اینڈ اِنفراسٹرکچر کمیٹی کے چیئرمین جسٹس علی محمد ماگر ے اور مذکورہ کمیٹی کے ممبر جسٹس رشید علی ڈار نے بڈگام کا دورہ کر کے وہاں عدلیہ کی زیر تعمیر سہولیات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے منصف کورٹ چرارِ شریف اور چاڈورہ عدالت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زمین کی حصولیابی اور زیر تعمیر عمارت کا برسر موقعہ جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر ، ایس ایس پی بڈگام اشوک ناگپوری اور انتظامیہ کے دیگر افسران اُن کے ہمراہ تھے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج بڈگام کمپلیکس کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔اس میٹنگ میں عدلیہ کے افسروں اور بار ایسو سی ایشن کے صدر کے علاوہ ڈسٹر کٹ بار ایسو سی ایشن کے سینئر ممبران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نے ضلع انتظامیہ میں عدلیہ کے احکامات کے مطابق

سوپورمیں روپوش ملزم گرفتار

سرینگر//ایس ڈی پی او رفیع آباد کی سربراہی میں پانزلہ پولیس ٹیم نے روپوش ملزم نصیر احمد خان ولد عاشق خان ساکن لڈی آنگن رفیع آباد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ مذکورہ شخص قانون نافذ کرنے والے ادارے کو پولیس اسٹیشن پانزلہ اور ڈنگی وچھ میں درج جرائم کے کئی کیسوں میں مطلوب تھا۔ غور طلب ہے کہ یہ ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے کافی عرصہ سے روپوش تھا۔  

دہلی میں سکھ ڈرائیور کی مبینہ مارپیٹ | ترال میں احتجاج،واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ

سرینگر//دہلی میں چند روز قبل ایک سکھ ڈرائیور کی پولیس کے ہاتھوں مارپیٹ کے خلاف ترال قصبے میں بدھ کے صبح مسلمان اور سکھ برادری کے لوگوں نے مل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔سی این ایس کے مطابق ترال کے مین مارکیٹ میں بدھ کی صبح نوجوانوں کا ایک گروپ جمع ہوا جنہوں نے سکھ برادری سے وابستہ ایک ڈرائیور کی پولیس کے ہاتھوں پٹائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی نوجوانوں نے پاکستا ن زندہ باد کے نعرے اور دہلی پولیس مردہ باد کے نعر ے بھی بلند کئے اور سڑکوں پر ٹایئر جلائے ۔احتجاجی مظاہرین نے اس واقعہ کی تحقیقات کا  مطالبہ کیا۔  

نیشنل کانفرنس کی پولیس افسر کے لواحقین سے تعزیت پرسی

 سرینگر //نیشنل کانفرنس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اننت ناگ حملے کے دوران لقمہ اجل بنے پولیس افسر ارشد احمد خان کے گھر واقع بال گارڈن سرینگر جاکر تعزیت پرسی کی ۔ وفد کی قیادت پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کررہے تھے جبکہ اُن کے ہمراہ عرفان احمد شاہ اور پیر آفاق احمد بھی تھے۔ انہوں نے پسماندگان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی طرف سے بھی تعزیت کی۔    

ڈاکٹر کرن سنگھ کا اظہار تشکر

سرینگر//ڈاکٹر کرن سنگھ نے عوامی خدمات کے سترسال مکمل کرنے پر اُن تمام لوگوں کاشکریہ اداکیا ہے جنہوں نے اُن کی سیاسی زندگی اور عوامی خدمات میں اُن کے ساتھ تعاون کیا۔ایک بیان میں ڈاکٹرکرن سنگھ نے کہا کہ اُن کے والد مہاراجہ ہری سنگھ نے اُنہیں  20جون1949کوہی ریاست کا والی مقررکیا۔اُس کے بعد 18سال میں ریاست کاسربراہ رہا اوراس کے بعدمیں نے قومی سیاست میں قدم رکھااور اس دوان 10سال اندراگاندھی کی کابینہ میں وزیر کے طور کام کیا،40سال پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا ممبررہااور اس کے علاوہ قومی وبین الاقوامی سرگرمیاں انجام دیں۔انہوں نے بیان میں ان تمام افراد کاشکریہ اداکیا جنہوں نے اس دوران ان کے ساتھ تعاون کیا۔   

گریز میں آگ،رہائشی مکان خاکستر

گریز//آتشزدگی کی ایک واردات میں داور گریز میں ایک فتح ماگرے کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناًپورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اگرچہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے بروقت بچاو کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا تاہم اس واردات میں مکان مکمل طور خاکستر ہوا۔  

محکمہ اطلاعات کا اپنے سابق ڈائریکٹر ظفراحمدسے اظہار تعزیت

سرینگر// محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے اپنے سابق ڈائریکٹر جنرل ظفر احمد بٹ کے برادر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اِظہار کیا ہے۔مرحوم محکمہ کے لائبریرین محمد امین بٹ کے چچازاد بھائی تھے۔اِس سلسلے میں ناظم اطلاعات گلزار حمد کی صدارت میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ کے تمام افسران و ملازمین نے حصہ لیا۔میٹنگ کے دوران ظفر احمد کے ساتھ ہمدردی کا اِظہار کیا گیا اور مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی گئی ۔اس کے علاوہ غمزدہ خاندان کو اس سانحہ کو برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ کے لئے بھی دعا کی گئی ۔دریں اثنا محکمہ اطلاعات کی ایمپلائز یونین نے بھی ایک تعزیتی میٹنگ منعقدکی جس میں ظفر احمد کے برادر کے انتقال پر افسوس کا اِظہار کیا ہے ۔  

امرناتھ یاترا2019 | ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے انتظامات کاجائزہ لیا

بانڈی پورہ// ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمدمرزا نے متعلقہ آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دورا ن سمبل تحصیل میں ٹرانزٹ کیمپ شادی پورہ میں امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے گذشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال یاترا کے لئے مزید بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران یاترا کے سلسلے میں شادی پورہ ٹرانزٹ کیمپ میں بجلی،پانی،ٹرانسپورٹ ،بیت الخلائوں ،مواصلات اور ڈیوٹی مجسٹریٹوں کی تعیناتی کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران کو رواںماہ کی 24تاریخ سے پہلے ہی تمام تیاریوںکو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔    

گریند بڈگام میں امام صادقؑ کے یوم شہادت پر تعزیتی مجلس

سرینگر// حضرت امام جعفر صادقؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے گریند کلان بڈگام میں سالانہ مجلس حسینیؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ تنظیم کے مرکزی ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی اور احیائے دین و شریعت کے حوالے سے امام عالیمقام ؑ کی گرانقدر خدمات اور لامثال قربانیوں کو یاد کیا گیا۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدرآغا سید حسن نے حضرت امام جعفر صادقؑ کے سیرت و کردار کے کئی گوشوں کی وضاحت کی۔اس موقعہ پر انہوںنے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر مرسی کی اسلام پسندی اور دشمنان اسلام سے نفرت و بیزاری کا جذبہ مسلم حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔  

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ کا معائنہ کیا

سری نگر// ڈپٹی جنرل منیجر ( اوپریشنز) نیشنل ہیلتھ اَتھارٹی ( این ایچ اے ) حنا دھون نے ضلع ہسپتال پلوامہ کے دورے کے دوران وہاں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایم کے ہمراہ سٹیٹ نوڈل آفیسر عطاء المنیم اور سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی کے ڈاکٹر وسیم اکرم بھی تھے۔اس موقعہ پر حنا ودھون نے ہسپتال کے مختلف سیکشنوں کا جائز ہ لینے کے دوران اے بی ، پی ایم جے اے وائی کی عمل آوری کا بھی جائزہ لیا۔سکیم کی عمل آوری میں ٹیکنالوجی کا بہتری استعمال کرنے پر حنادھون نے متعلقہ ادارے کے افسران پر زور دیا کہ وہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کے اقدامات کریں۔ہسپتال اِنتظامیہ کی کوششوں و خدمات کو سراہتے ہوئے اُنہوں نے متعلقہ سکیم کو مزید استحکام بخشنے پر زور دیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ریاستی طبی محکمہ کسی بھی تکنیکی و دیگر معاونت کی درخواست کرے گی ، این ایچ اے ہمیشہ ریاستی طبی محکمہ کو تعاون فراہم

ایس ایم ایچ ایس میں سستی ادویات کی فراہمی بند | ہیموفیلیا مریضوں کو بازاروں کے سپرد کردیا گیا

سرینگر کے صدر اسپتال میں ہیموفیلیا میں مبتلا مریضوں کو سستے داموں پر ملنے والی ادویات کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ساہل نذیر ساکنہ کپوارہ نامی مریض نے بتایا کہ صدر اسپتال کے ڈرگ کونٹر سے ایک ماہ کی ادویات 4ہزار 500روپے میں دستیاب ہورہی تھی مگر گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں انتظامیہ کی تبدیلی کے ساتھ ہی سستے داموں پر ادویات کی فراہمی بند ہوگئی ہے جسکی وجہ سے ہیموفیلیا مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔ ساحل نذیر نے بتایا کہ صدر اسپتال میں 4ہزار 500روپے میں فروخت ہونے والے دوا بازار میں 9ہزار روپے تک فروخت کی جارہی ہے جبکہ کئی مقامات پر یہ ادویات دستیاب ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سستے داموں ادویات نہ ملنے کی وجہ سے کئی مریضوں کے علاج میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے جو ان کیلئے جان لیوا ہے۔ ہیموفیلیا سوسائٹی آف کشمیر کے صدر سید ماجد نے بتایا ’&rsqu

ٹریفک پولیس کانیا موٹر سائیکل سکارڈ | گورنر نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

سری نگر// گورنر ستیہ پال ملک نے مسافروں کی حفاظت کے لئے کئے جارہے بہتر اقدامات کے تناظر میں ٹریفک پولیس کے نئے موٹرسائیکل سکارڈ کو ہری جھنڈ ی دکھا کر روانہ کیا۔گورنر کے مشیر کے سکندن ، کے کے شرما ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، گورنر کے فائنانشل کمشنر امنگ نرولہ ، پرنسپل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اصغر حسن سامون اور ٹرانسپور ٹ کمشنر ایس پی وید بھی اس موقعہ پرموجود تھے۔واضح رہے کہ پچھلے مالی سال کے دوران روڈ سیفٹی فنڈ میں سے روڈ سیفٹی آلات اور دیگر سازو سامان خریدنے کے لئے 567.92لاکھ روپے صرف کئے جاچکے ہیں۔گورنر نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے مامو ر محکموں کو اچھی حکمت عملی وضع کر کے سڑکوں پر سلامتی کو یقینی بنایا جانا چاہیئے۔گورنر نے سڑک حادثات پر قابو پانے کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ ٹری

اے ڈی جی این سی سی اور کمشنر ٹرانسپورٹ گورنرسے ملاقی

سری نگر// این این سی ڈائریکٹوریٹ جے اینڈ کے کے اے ڈی جی جنرل نوین کمار ائیری نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔این سی سی کے اے ڈی جی نے ریاست میں این سی سی کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔گورنر نے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے این سی سی کی کوششوں کی سراہنا کی۔اس دوران  ریاست کے ٹرانسپورٹ کمشنر ڈاکٹر ایس پی وید نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ڈاکٹر وید نے ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری لانے اور روڈ سیفٹی منیجمنٹ کو یقینی بنانے کے لئے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے سڑکوں پر نظم و ضبط بنائے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سڑک حادثات کو کم کیا جاسکے۔انہوں نے ٹرانسپورٹ کمشنر کے ساتھ دور افتادہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کے لئے دستیاب بس سروس جڑے امور کا بھی جائزہ لیا۔  

سوشل فارسٹر ی کا فروغ | مختلف اختیارات پنچائتوں کو تفویض

سری نگر// حکومت نے سوشل فارسٹری محکمہ کے فروغ سے متعلق پروگراموں ، سرگرمیوں اور سکیموں کو پنچائتی راج ایکٹ1989 کے تحت پنچائتی راج اداروں کو تفویض کیا ہے۔محکمہ جنگلات و ماحولیات کی طرف سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق سرکا ر نے محکمہ کے شیڈول I-A کے تحت یہ اختیارات پنچائتی راج اداروں کو تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق پنچائتیں خالی اراضی پر شجرکاری ، سوشل فارسٹری اور فارم فارسٹری کے فروغ کے لئے سوشل فارسٹری سے متعلق دیگر سرگرمیوں کو انجام دیں گی جبکہ بالن، میوہ جات ، فارم فارسٹری، نرسریوں کے قیام اور منیجمنٹ، سوشل فارسٹری اور فارم فارسٹری پروجیکٹوں کی عمل آوری سڑکوں اور عوامی مقامات پر درختوں کے تحفظ اورکیمپا کے تحت کاموں کو پنچائتوں کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔علاوہ ازیں فائیر پروٹیکشن کمیٹیاں جو محکمہ جنگلات کو آگ بجھانے میں تعاون کرتی ہیں، وہ بھی پنچائتوں کے تحت کام کاج ک

سوشل فارسٹر ی کا فروغ | مختلف اختیارات پنچائتوں کو تفویض

سری نگر// حکومت نے سوشل فارسٹری محکمہ کے فروغ سے متعلق پروگراموں ، سرگرمیوں اور سکیموں کو پنچائتی راج ایکٹ1989 کے تحت پنچائتی راج اداروں کو تفویض کیا ہے۔محکمہ جنگلات و ماحولیات کی طرف سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق سرکا ر نے محکمہ کے شیڈول I-A کے تحت یہ اختیارات پنچائتی راج اداروں کو تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق پنچائتیں خالی اراضی پر شجرکاری ، سوشل فارسٹری اور فارم فارسٹری کے فروغ کے لئے سوشل فارسٹری سے متعلق دیگر سرگرمیوں کو انجام دیں گی جبکہ بالن، میوہ جات ، فارم فارسٹری، نرسریوں کے قیام اور منیجمنٹ، سوشل فارسٹری اور فارم فارسٹری پروجیکٹوں کی عمل آوری سڑکوں اور عوامی مقامات پر درختوں کے تحفظ اورکیمپا کے تحت کاموں کو پنچائتوں کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔علاوہ ازیں فائیر پروٹیکشن کمیٹیاں جو محکمہ جنگلات کو آگ بجھانے میں تعاون کرتی ہیں، وہ بھی پنچائتوں کے تحت کام کاج ک

سرکردہ شخصیات کی اے آئی پی میں شمولیت | تنقید برائے تعمیر کو کھلے دل سے قبول کیا جائے گا:انجینئر رشید

سرینگر// سرینگر میونسپلٹی کے سابق کمشنر اور ریٹائرڈ کے ایس آفیسر شوکت احمد زرگر ، سابق انڈر سیکریٹری محکمہ تعلیم مختار احمد راجا ،پلوامہ کے سرکرہ سماجی و سیاسی کارکن نذیر احمد وانی اور سیول سیکریٹریٹ ایمپلائیز یونین کے منظور احمد خان نے عوامی اتحاد پارٹی کے صدر دفتر میں ایک تقریب کے دوران اے آئی پی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقعہ پر پارٹی سربراہ انجینئر رشید نے پارٹی میں شامل ہونے والے نئے لوگوں کا خیر مقدم کرتے ہوے کہا کہ عوامی اتحاد پارٹی کو مضبوط کرنا اور اس کے منشور کو گھر گھر پہنچانا ریاست کے لوگوں کی مجبوری ہے۔ انجینئر رشید نے کہا ’’وقت آ چکا ہے کہ ریاست کے تمام مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اے آئی پی اور جے کے پیپلز مومنٹ کے اتحاد کو اپنا بھر پور تعاون دیں تاکہ نہ صرف جموں کشمیر کے دیرینہ سیاسی مسئلہ کے منصفانہ اور پُر امن حل کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو

جماعت اسلامی پر پابندی | 2 زیر حفاظت گواہوں کے بیانات قلمبند

سرینگر//دہلی ہائی کورٹ جسٹس چندر شیکھر کی قیادت میں ٹریبونل نے بدھوار کوجماعت اسلامی پر پابندی کے فیصلے کے دفاع میں مرکزی حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے دو’محفوظ‘گواہوں کے بیان قلمبند کئے ۔ہائی کورٹ سرینگر میں بند کمرے میں سماعت کے دوران ان دوگواہوں کے بیان قلمبند کئے گئے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ غیرقانونی سرگرمیوں کی روکتھام سے متعلق  جسٹس چندرشیکھر کی قیادت میںقائم ٹریبونل اس بات کافیصلہ کرے گا کہ آیا جماعت اسلامی پرپابندی کی وجوہات کافی ہیں یانہیں۔مرکزی سرکار کی طرف سے اس کیس کی پیروی ایڈیشنل سالسٹر جنرل سنجے جین کررہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے ایڈوکیٹ رجت کمار اور اٰیڈوکیٹ  معراج الدین پیش ہوئے ۔ جماعت اسلامی کی طرف سے کیس کی پیروی کررہے وکیلوں نے  دونوں گواہوں سے جرح کئے ۔20اور21جون کو ٹریبونل کی بند کمرے میں سماعت کے دوران مزید گواہ پیش ہوں گے ۔ &n

مزید خبریں

منصوبوں کی نگرانی اور قیمتوں کے تخمینہ جات و کا کنٹرول جے کے پی سی سی کیلئے افسران کی ٹیم تشکیل سرینگر//حکومت نے جموں وکشمیر پروجیکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ کے منصوبوں کی نگرانی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے نظام کلئے افسران کے گروپ کو تعینات کیا ہے ۔ان افسران میں ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ چیئرمین ،ایم ڈی جے کے پی سی سی ممبر،ڈیولپمنٹ کمشنر ورکس ،ممبر،ڈائریکٹر فائنانس پبلک ورکس (R&B)ممبر،فائنانشل کنٹرولر جے کے پی سی سی ممبر شامل ہیں۔دریں اثنا حکومت نے کارپوریشن کیلئے قیمتوں کے تخمینہ جات کیلئے طریقہ کار کی سر نو تشکیل ،کیلئے ایک کمیٹی مقرر کی ہے جس میں ڈیولپمنٹ کمشنر ورکس چیئرمین،چیف انجینئر پبلک ورکس آر اینڈ بی ممبر ،چیف انجینئر میکنکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جموں ،ممبر،چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنت جموں ،ممبر ،چیف انجینئر ایم اینڈآر ای پاور ڈیولپمن

تازہ ترین