تازہ ترین

پنچایتی راج ایکٹ 1989 پر عمل آوری کا فیصلہ | مِڈ ڈے میل رقومات پنچایتی راج اِداروں کو فراہم کی جارہی ہیں

سرینگر//حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت مِڈ ڈے میل سکیم کے تحت رقومات ، عمل آوری اور کار کنوں کو پنچایتی راج اِداروں کو سپر د کئے ہیں۔محکمہ سکولی تعلیم کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے کے مطابق حکومت نے جے اینڈ کے پنچایتی راج ایکٹ 1989 میں موجودہدایات پر عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے ۔حکمنامے میںکہا گیا ہے کہ سکولوں میں مِڈ ڈے میل کو تیار کرنے اور تقسیم کاری کا کام متعلقہ حلقہ پنچایتیں کمیونٹی سطح کی کمیٹیوں ( سی ایل سیز)کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔اِس مقصد کے لئے متعلقہ سکولوں کی طرف سے تعینات شدہ ہیلپروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔سی ایل سیز کی سربراہی سرپنچ / ایڈمنسٹریٹر یا پنچ کریں گے جنہیں سرپنچ / ایڈمنسٹریٹر نامزد کریں گے ۔اس کمیٹی کے ممبران میں پنچایت حلقے ( بالخصوص خواتین ) کے دو ممبرہوں گے جنہیں ایک تدریسی سیشن کے لئے نامزد کیا جائے گا۔پانچ خواتین کمیونٹی سے لی جائیں گی جو اُن ب

گاندربل میں پنچوں و سرپنچوں کا احتجاج

گاندربل//ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں سرپنچوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان کو نظر انداز کرنے پر احتجاج کیا ۔کنگن،گنڈ،لاراورگاندربل میں منتخب ہوئے درجنوں سرپنچوں نے منی سیکریٹریٹ گاندربل کے احاطے میں اس وقت زبردست احتجاج کیا جب ضلع انتظامیہ گاندربل کے تمام محکموں کے افسران اندر’’بیک ٹو دی ولیج ‘‘ کے تحت میٹنگ میں مصروف تھے۔اس موقع پر نذیر احمد رینہ نامی سرپنچ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ ہمیں منتخب ہوئے ایک سال ہونے کو آیا ہے لیکن ابھی تک ہمارے حلقوں میں ایک بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہم عوام کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں‘‘َانہوں نے کہا کہ ضلع میں تعینات مختلف محکموں کے افسران انہیں خاطر میں بھی نہیں لاتے ہیں ۔انہوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر صورتحال اسی طرح رہی تو وہ اجتماعی ط

ٹنگمرگ میں آگ،رہائشی مکان خاکستر

ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکسترہوا۔ٹنگمرگ قصبہ سے آٹھ کلو میٹر دور ہوم نامی گائوں میں عبدالحمید لون ولد عبدالاحد لون کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے رہاشی مکان کو مکمل طور اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اگرچہ فائر سروس عملہ اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم مکان میں موجود گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ مزید پھیل گئی  جس سے مکان مکمل طور خاکستر ہوگیا ۔آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔  

محبوبہ مفتی مہلوک پولیس افسر کے گھر پہنچیں

سرینگر //پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مہلوک پولیس افسر ارشد احمد خان کے گھر جاکر اُن کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ تعزیت پرسی کی ۔انہوں نے غمزدہ خاندان کی ڈھارس بندھاتے ہوئے اُن کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔انہوں نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر کے حل طلب رہنے سے ریاست میں آئے روز قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں جس سینکڑوں گھرانوں کو تباہ و برباد کرنے کے ساتھ ساتھ یتیموں کی فوج میں اضافہ ہورہاہے۔    

صدر مرسی کی موت عالم اسلام کیلئے ناقابل تلافی نقصان

سرینگر//حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی، تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی اور پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال عالم اسلام کے لئے نقصان دہ ہے ۔حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہر ذی نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے، لیکن کچھ ہستیوں کو اپنے وقار، اپنی سچائی، اپنے بلد قد اور اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی وجہ سے عوام میں بالعموم اور حق وانصاف کے متلاشیوںکے دلوں میں بالخصوص ایک منفرد مقام حاصل ہوتا ہے اور اُن کے دنیا سے چلے جانے سے ایک ایسا خلا پیدا ہوتا ہے جو بہت عرصے تک محسوس کیا جاتا ہے۔ انہوں نے محمد مرسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام میں جہاں چار سو افراتفری، جنگ وجدل، خونریزی اور تباہی وبربادی سے ہر ذی حس انسان مایوسی اور بددلی کے

گاندربل کے صنعتی علاقہ میں بجلی کی سپلائی ابتر

گاندربل// منی سیکریٹریٹ گاندربل میں کئی فیکٹری مالکان نے صنعتی علاقہ میںبجلی کی ابتر صورتحال پر محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔اس موقع پر صدر محمد یوسف ٹچ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دودرہامہ انڈسٹریل ایسٹیٹ کے اندرر درجنوں فیکٹریاں چل رہی ہیں جن میں سینکڑوں افراد روزگار کمارہے ہیں لیکن بجلی کی صورتحال ابترہونے کی وجہ سے وہ قرضوں میں ڈوب چکے ہیں کیونکہ صرف دو گھنٹوں کے لئے ہی بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کا کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ بجلی نے فوری طور پر بجلی سپلائی میں بہتری نہیں لائی تو وہ سڑکوں پر نکل کر دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی۔  

جمعیت اہلحدیث محض دینی تنظیم:پروفیسر بٹ

سرینگر//جمعیت اہلحدیث کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے کہا ہے کہ اُن کی تنظیم عقائد کی درستی ، معاشرے کی تطہیر اور اخلاقی و روحانی اقدار کی نگہبانی قرآن و سنت کی روشنی میں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی صلاح و فلاح ہی اُن کا مشن ہے۔موصولہ بیان کے مطابق پروفیسر بٹ مرکز ِ جمعیت پر آئے مختلف تنظیمی ذمہ داروں اور عازمین کے کئی وفود سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے پنن کشمیر نامی تنظیم کے لیڈران کی جمعیت مخالف بیان کے جواب میں اپنا رد عمل میں کہا’’ہمارے مدارس اور ہماری مساجد کے قیام کا مقصد اول ہی متذکرہ اہداف کو حاصل کرنا ہے ۔ہم باہمی رواداری کے وارث ، محبت و اخوت کے داعی، فرقہ بندیوں سے نالاں اور اسلام کے ہمہ گیر پیام رحمت کے امین ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت ایک خالص دینی و دعوتی اور غیر سیاسی جماعت ہے اور ہر مسئلے کا پائیدار حل پر امن انداز میں چاہتی ہے۔ ا

سوپورمیں جگہ جگہ گند گی کے ڈھیر

سوپور//شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں جگہ جگہ غلاظت اور گند گی کے ڈھیر جمع ہونے کے نتیجے میں علاقے میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ لاحق ہوا ہے۔ علاقے میں غلاظت اور کوڑے کی موجود گی کی وجہ سے عفونت پھیل گئی ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال بن گیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔  

قاضی نثار سماجی جد جہد کے علمبردار تھے

سرینگر// امت اسلامی نے محبوسین کے ساتھ آج یوم یکجہتی منانے کا اعلان کیا ہے۔امت اسلامی کے صدر ضلع اننت ناگ مولانا ریاض احمد قادری نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حریت قائدین پر قدغن لگانے اور انہیں عوام میں بدنام کرنے والی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امت اسلامی اس پالیسی کا سب سے زیادہ شکارکی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بانی مرحوم مولانا قاضی نثار دینی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی جد جہد کے علمبرداربھی تھے۔ ترجمان بلال احمد میر نے کہا کہ امت اسلامی مولانا قاضی نثارکی برسی پر عطیہ خون کے کیمپ منعقد کرتی آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امسال ضلع اسپتال اننت ناگ حکام کے مطابق بلڈ بینک میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے اس کیمپ کو مؤخر کیا گیا ہے البتہ پلوامہ میں مقررہ تاریخ پر 21جون کو یہ کیمپ منعقد ہوگاجبکہ آج ضلع اسلام آباد میں مکمل ہڑتال کی اپیل کو دہرایا۔انہوں نے کہا کہ

قریشی کی اپنے امریکی ہم منصب سے فونک رابط

سرینگر//پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے امریکی ہم منصب مائیک پومپو کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماوئں نے دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و سلامتی کی صورتِ حال اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔جبکہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے بھارت اور پاکستانی کے مابین برھتی کشیدگی پر بھی مفصل بحث کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ہندوستان اور پاکستان آپسی اعتماد سازی کو بحال کیا جائے ۔ پاکستان کے دفترِ خارجہ کی طرف سے پیر کی شب جاری ایک بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان فون پر رابطہ شاہ محمود قریشی کے دورہ برطانیہ کے دوران ہوا۔بیان کے مطابق دورانِ گفتگو پاکستان کے وزیرِ خارجہ نے انتہا پسندی کے خلاف وضع کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت اور ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے متعلق امریکی وزیرِ خارجہ کو آگاہ کیا۔

امر ناتھ یاترا2019 | یاترا کنٹرول روم میں ہیلپ لائین نمبر14464 قائم

سرینگر//گورنرستیہ پال ملک جو کہ امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چئیرمین بھی ہیں، نے شرائین بورڈ کے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو افسر کے دفتر میں قائم کنٹرول روم کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔ یہ کنٹرول روم یاتریوں کے لئے ہیلپ لائین کے طور کام کرے گا۔شرائین بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر اُمنگ نرولا نے جانکاری دی کہ ہیلپ لائین28 جون2019 تک سبھی ایام کار کے دوران صُبح ساڑھے نو بجے سے شام6 بجے تک کام کرے گا۔ یہ کنٹرول روم29 جون سے یاترا کے اختتام تک دِن رات کام کرے گا۔اُمنگ نرولا نے کہا کہ جس کسی کو یاترا کے بارے میں جانکاری حاصل کرنی ہو وہ ہیلپ لائین نمبر14464, یا ٹیلی فون نمبر0194-2313146  سے رابطہ کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ جانکاری ای میل ایڈریسsasbjk2001@gmail.com پر رابطہ کر کے بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔یاترا اور اس کے انتظامات سے متعلق جانکاری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی ویب سائٹwww.shriamarnathjishrine.com.

جے کے پی سی سی پروجیکٹوں میں تاخیر | خرچہ میں اضافہ کا باعث::شرما

سرینگر //جموں وکشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن کو ایک متحرک ادارہ بنانے کی غرض سے گورنر کے مشیر کے کے شرما نے التواء میں پڑے تمام پروجیکٹوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دی ہے تا کہ عام لوگ ان سے استفادہ کرسکیں۔مشیر موصوف نے یہ ہدایات ایک میٹنگ کے دوران دیں جو تعمیرات عامہ، صحت عامہ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول، تعلیم اور صحت محکموں کی کارکردگی اور ان محکموں کی وساطت سے عملائے جارہے پروجیکٹوں کی صورتحال کا جائیزہ لینے کے لئے طلب کی گئی تھی۔میٹنگ میں پروجیکٹوں کو عملانے کیلئے جے کے پی سی سی کے اقدامات کا بھی جائیزہ لیا گیا۔مشیر موصوف نے کہا کہ پروجیکٹوں کی تکمیل میں تاخیر سے ان پر آنے والا خرچہ بڑھنے کا احتمال رہتا ہے۔ انہوں نے جے کے پی سی سی کی وساطت سے عملائے جارہے اُن پروجیکٹوں جو التواء میں پڑے ہیں، کی تکمیل کے لئے نگرانی عمل کو مزید موثر بنانے پر زو دیا۔میٹنگ میں چیف سیک

پلوامہ میں 2 نوجوانوں کی گھر واپسی

شوپیان // پلوامہ کے مزید 3نوجوان لاپتہ ہوگئے ہیں اور مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر انکی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ اس دوران پولیس کا کہنا ہے کہ پلوامہ میں مزید دو نوجوانوں نے گھر واپسی اختیار کی ہے۔ناظم احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن ہکری پورہ پلوامہ،ارشاد احمد ڈار ولد محمد یوسف ساکن ترچھل پلوامہ اور رفیق احمد ڈار ولد عبدالعزیز ساکن کرنا بل سانبورہ کاکہ پورہ کی تصاویر مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر وزئرل ہوئی ہیں۔ناظم احمد پچھلے 4روز سے لاپتہ ہے  اور اسکی تصویر پر اسکی گمشدگی17جون لکھی گئی ہے۔ جبکہارشاد احمد یکم جون 2019اور رفیق احمد بھی یکم جون سے لاپتہ ہیں۔ ان تینوں کی گمشدگی رپورٹ پولیس سٹیشن کاکہ پورہ میں درج کی گئی ہے۔ادھرپولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع پلوامہ میں کیمونٹی ممبران اور فیملی کی مدد سے مزید دو نوجوانوں نے والدین کی اپیل پر تشدد کا راستہ چھوڑ کر گھر واپسی اختیار کی ہے۔پو

این سی ہی ریاستی مفادات کی ضامن:ساگر

سرینگر//پارلیمانی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی جیت کا سہرا پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے سر باندھتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے بھرپور اشتراک اور تعاون دینے پر عوام کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے امتحان میں کامیاب ہوئے اور اب ہمار ے سامنے دوسرا امتحان ہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس امتحان میں سرخرو ہونے کیلئے ہمیں بہت زیادہ محنت اور عوامی اشتراک کی ضرورت ہے۔ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کیساتھ رابطہ مہم جاری رکھتے ہوئے نیشنل کانفرنس کی طرف سے دمحال ہانجی پورہ نورآباد اور ژول گام کولگام میں پارٹی کنونشنوں کا انعقاد ہوا۔اس دوران پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران سکینہ ایتو، ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، محمدشفیع شاہ، پیر محمد حسین، عمران نبی ڈار اور صفدر علی خان خان کے علاوہ کئی عہدیداران موجود تھے۔علی محمد ساگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ

بانڈی پورہ اورگاندربل میں حادثات | 2افرادلقمہ اجل،ٹنگمرگ کی جھلسی طالبہ چل بسی

بانڈی پورہ+بارہمولہ +کاندربل//بانڈی پورہ اور ٹنگمرگ میں پیش آئے دو مختلف حادثات میں ایک استاد اور ایک طالبہ کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ نور محمد ریشی ولد غلام محمد ساکن بوٹھو آلٹو کارمیں سوار ہوکر چھٹی کے بعدبانڈی پورہ کی جانب نکلے کہ بوٹھو میں ہی کار لڑھک گئی جس کے نتیجے میں مذکورہ استاد شدید زخمی ہوگیا ۔ اگرچہ فوری طور پر اسے بانڈی پورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے  اسے مردہ قرار دیا۔ اس المناک سڑک حادثے سے پہاڑی بستی بوٹھو ماتم میں ڈوب گئی اس مہینے میں بوٹھو کا دوسرا سڑک حادثہ ہے ۔ اس سے قبل 3جون کو ماروتی کار حادثے کی شکار ہوگئی اور دو بچوں کا باپ موت کے آغوش میں چلا گیا۔ادھرٹنگمرگ بارہمولہ کے شرئے علاقے میں ایک ماہ قبل آگ کے ایک واردات میں زخمی ہونے والی دوشیزہ بلا آخر زندگی کی جنگ ہارگئی۔ 18 سالہ سفینہ نذیر اور اس کا والد نذیر احمد یتو ایک ماہ قبل گھر میں ا

نشہ خوروں سے نشہ چھڑوانے کا عمل

سرینگر//پنجاب کے بعد جموں و کشمیر بھارت کی دوسری ایسی ریاست بن گئی ہے جہاں نشیلی ادویات سے نوجوانوں کو دور رکھنے کیلئے ایک واضح پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔ جموں و کشمیر کیلئے ترتیب دی گئی ڈی ایڈکشن پالیسی کی رسم رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں نشیلی ادویات کا استعمال ایک وبائی صورت اختیار کرگئی ہے۔ ڈی ایڈیکشن پالیسی کی روسم رونمائی کی تقریب میں کمشنر سیکریٹری ہیلتھ اتل ڈھلو،  پرنسپل گورنمنٹ میڈیلکل کالج ڈاکٹر قیصر احمد کول،  ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کنزن ڈولما، جے اینڈ کے ایڈس کنٹرول سوسائٹی کے ڈائریکٹر مشتاق احمد راتھر اور محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول کی خاتون ڈائریکٹر لوٹکہ کھجوریہ کے علاوہ گورنمنٹ مڈیکل کالج سرینگر کے مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم طلبہ اور وادی کے دیگر تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ او

منشیات کی وباء کا تدارک | حقوق کمیشن بھی سرگرم عمل،اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ

سرینگر// انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن نے منشیات کے پھیلائو اور اس کو روکنے کیلئے زمینی سطح پر بیداری مہم چلانے کا فیصلہ لیا ہے،جس کے تحت کئی پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔کمیشن کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسکولوں اور کالجوں میں بیداری اور جانکاری مہم چلائے جائے گی۔انہوں نے کہا’’ اس خطرناک مسئلہ کو بڑے پیمانے پر ازالہ کرنا وقت کی پکار ہے،جس کیلئے وادی کے تمام اضلاع سے اساتذہ حضرات کیلئے پروگرام انعقاد کرنے کا فیصلہ لیا گیا،تاکہ انہیں منشیات کی وبائو کے مضر اثرات کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے۔‘‘ سیکریٹری بشری حقوق کمین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انسٹی چیوٹ آف نیشنل ہیلتھ،گورنمٹ میڈیکل کالج میں19جون سے3 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا،جس کے دوران انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) بلال نازکی مہمان خصوصی ہونگے۔ کمیشن کا کہنا ہے ک

خواجہ بازارمیں نوجوان کی لاش بر آمد

سری نگر// سری نگر کے خواجہ بازارعلاقے میں منگل کے روز ایک نوجوان کو بیت الخلا میں پُراسرا حالت میں مردہ پایا گیا۔ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے نقشبند صاحب کے خواجہ بازار علاقے میں منگل کے روز ایک بیت الخلا میں ایک نوجوان کو پُر اسرار حالت میں مردہ پایا اور انہوں نے اس کے بارے میں پولیس کو فوری طور پر مطلع کیا۔متوفی نوجوان کی شناخت ہارون رشید ولد عبدالرشید ساکن بژھ پورہ صورہ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔یو این آئی