مرکز کے ساتھ رشتے کی بنیاد غیر مشروط الحاق

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے کہاہے کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس کو سیاسی بنیادوں پر ہی حل کرنا ہوگا۔ پہلگام(عشمقام)کھنہ بل اننت ناگ (اسلام آباد)اور بجبہاڑہ میں پارٹی کنونشنوں سے خطاب کرتے ہوئے ساگر نے کہاکہ مرکزی سرکار خاص کر مودی حکومت کو چاہئے کہ وہ کشمیر کے مسئلہ کے حل کیلئے پاکستان سے امن بات چیت شروع کرے اور خاص کر اس مسئلہ کے اول فریق کشمیری رہنماؤں اور یہاں کے نوجوانوں کے ساتھ ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے ساتھ ریاست کا رشتہ ایک باقائدہ غیر مشروط الحاق سے مہاراجہ ہری سنگھ نے کیا تھا اور دفعہ 370 اور 35 اے اس کی بنیاد ہے۔ ساگر نے کہا کہ اگر ہم خصوصی پوزیشن کی بحالی (اٹانومی) کی بحالی چاہتے ہے تو یہ کوئی ملک دشمن نعرہ نہیں ۔ ساگر نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے اور ہندوستان اور پاکستان کے عوام بخوبی واقف ہے کہ ریاست کا اپنا آئین ، اپنا صدر ریاست ، اپنا وزیر

تعلیم یافتہ بے روزگاروںکو ایمپلائمنٹ محکمہ ہر ممکن مدد فراہم کرے: گنائی

سری نگر//گورنر کے صلاح کار خورشیدا حمد گنائی نے ایمپلائمنٹ محکمہ کو ریاست کے پڑھے لکھے بے روز گار نوجوانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی تلقین کی ہے تاکہ وہ بدلتے جاب مارکیٹ میں اپنا روزگار حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ ایمپلائنٹ ایکسچینجز کو ووکیشنل تربیت اور کیئریر کونسلنگ پر توجہ دے کر نوکری فراہم کرنے والے افراد کو رجسٹرڈ امید واروں کے ساتھ جوڑنا چاہیئے ۔ صلاح کار نے محنت و روزگار محکمہ کے کام کاج اور پردھان منتری شرم یوگی من دھن یوجنا کا جائزہ لینے کے دوران اِن خیالات کا اظہار کیا ۔ میٹنگ میں محنت و روزگار محکمہ کے کمشنر / سیکرٹری سوربھ بھگت، لیبر کمشنر بشیر احمد خان ، ڈائریکٹر ای ڈی آئی طفیل متو، ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ وائی پی سمن ، منیجنگ ڈائریکٹر وومنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن ناہیدہ سوز ، سی ای او ، بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی پیر مظفر کے علاوہ محنت و روزگار محکمہ کے تما م ضلعی اور سیکٹورل اف

ڈگری کالجوں کی ایکرڈیشن | محکمہ تعلیم اداروں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے عہد بند

سرینگر//محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ریاست میں ڈگری کالجوں کی  ایکرڈٹیشن سے متعلق چھپی ایک خبر کی وضاحت کی ہے ۔محکمہ کے ایک بیان کے مطابق  کے ضوابط میں حالیہ دِنوں چند تبدیلیاں آئی ہیں جن کے مطابق اعلیٰ تعلیمی اداروں کو Aاور A++  گریڈ برقرار رکھنا ایک چیلنج بن گیا ہے ۔70 فیصد لوازمات مشینی ہیں اور اس عمل میں مقامی مشکلات زیر غور نہیں آتی ،اس لئے یہ خدشات قومی سطح پر زیر بحث ہیں۔یو جی سی / آر یو ایس اے اور دیگرملکی اداروں کی طرف سے NAAC ایکر ڈٹیشن لازمی ہے، ریاست جموں وکشمیر نے اس کے اہل تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو NAAC /NIRF/AICTE/NBA اور دیگر اداروں کے ذریعے 2022 ایکرڈٹیشن کا ہد ف لیا ہے۔محکمہ اعلیٰ تعلیم نے کالجوں کی ضروریات سے باخبر ہے جو کم وقت میں NAAC ایکر ڈٹیشن حاصل نہیں کرسکے۔ محکمہ نے بنگلور ہیڈ کوارٹر میں ریاست کے کالجوں کی سہولیت کے لئے خصوصی سیل قائم کی ہے جہاں وہ

بزرگ شہریوں کی سہولیت سے متعلق اقدامات کیلئے عدلیہ سنجیدہ

سرینگر//ریاستی ہائی کورٹ کے جج جسٹس سنجے گپتا نے کہا ہے کہ عدلیہ بزرگ شہریوں کی سہولیت سے متعلق اقدامات کیلئے کافی سنجیدہ ہے اور احاطہِ وقار اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔بزرگ شہریوں کو بااختیار بنانے سے متعلق یک روزہ تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس گپتا نے کہا کہ چیف جسٹس ، جسٹس گیتا مِتل ذاتی طور ان اقدامات کی نگرانی کر رہی ہیں اور انہوں نے عدلیہ کو احاطہِ وقار قائم کرنے کے لئے کہا ہے تاکہ بزرگ شہریوں کو فائدہ مل سکے۔یہ پروگرام سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی اور آر آر ٹی سی نئی دلی کی تکنیکی معاونت سے منعقد ہو رہا ہے جس دوران تمام اضلاع میں بزرگ شہریوں کے حقوقِ تحفظ جیسی امور کو اُجاگر کیا جائے گا۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سرینگر عبدالرشید ملک نے پروگرام کے شرکأ کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ بزرگ شہریوں کے رول ، خدمات اور حقوق کے بارے میں یہ پروگرام ایک شروعات ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بزر

اسمبلی چنائو میں این سی اور پی ڈی پی کو سبق سکھانے کی ضرورت: انجینئر

بارہمولہ//عوامی اتحاد پارٹی کے صدر انجینئر رشید نے لوگوں سے انکی ذمہ داریاں سمجھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس ،پی ڈی پی اور دیگر روایتی سیاسی جماعتوں کواستحصالی پالیسی کیلئے سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں پارٹی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہر بار لوگوں کو بیوقوف بناکر انکی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے باوجود بھی ان سے ووٹ مانگتی رہی ہے لیکن اب ایسا نہیں ہونے دیا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا’’نہ صرف یہ کہ اٹانومی کا نعرہ فرسودہ ہوچکا ہے بلکہ نیشنل کانفرنس اس نعرے کو ابہام پیدا کرنے اور کشمیریوں کے اصل جذبات و خواہشات کو کمزور کرنے کیلئے استعمال کررہی ہے،یہ ایک ہمالیائی حقیقت ہے کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے بیشتر لیڈروں نے رشوت خوری اور کنبہ پروری سے اداروں کی معتبریت کو ختم کرکے بھاری جائیدادیں کھڑا کی ہیں

گلگام کپوارہ کا لاپتہ نوجوان جنگجو صفو ں میں شامل

کپوارہ//گلگام کپوارہ کا لاپتہ نوجوان جو کچھ روز قبل لاپتہ ہو گیا تھا، نے جنگجو صفو ں میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ اس کے والدین نے اُسے گھر واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے ۔کپوارہ قصبہ سے 3کلو میٹر دور کرالہ پورہ کے گلگام گائوں کے لاپتہ نوجوان امتیاز احمد میر ولدغلام نبی میر کی بندوق سمیت تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس کے بعد گھروالوں کو پتہ چلا کہ امتیازعرف معین السلام نے جنگجوصفوں میں شمولیت اختیار کی ہے اور وہ حزب المجاہدین ے وابستہ ہوگئے ہیں۔ادھروالدین نے امتیازاحمد سے اپیل کی ہے کہ وہ گھرواپس لوٹ آئے۔قابل ذکر ہے کہ امتیازاحمدکے لاپتہ ہونے کے بعد اُس کے والدین نے اُسے ڈھونڈ نکالنے کی ہرممکن کوشش کی تاہم اس کا کوئی پتہ نہیں مل سکا۔اس کے بعدفکرمند والدین نے کپوارہ پولیس اسٹیشن میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔   

ہائی سکول تمنہ کرالہ پورہ انتظامیہ کی نظرو ں سے اوجھل

کپوارہ//کرالہ پورہ تعلیمی زون کے تحت آنے والے سرکاری ہائی سکول تمنہ کی حالت ناگفتہ بہ ہے ۔چوکی بل سے ایک کلو میٹر دور نالہ کہمل پر واقع تمنہ نامہ گائوں میں موجود یہ ہائی سکول ایک جنگلی علاقے میں قائم ہے جہا ں اکثر و بیشتر خطرہ لا حق رہتا ہے لیکن ابھی تک ہائی سکول کے لئے کوئی نئی عمارت تعمیر نہیں کی گئی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ سکول عمار ت کے ارد گرد ابھی تک دیوار بند ی بھی نہیں کی گئی ۔ سکولی عمارت گا ئو ں کے ایک طرف قائم ہونے کے نتیجے میں شرپسندعناصر نے دیوار بندی کی عدم دستیابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کو نقصان پہنچایا ۔مقامی لوگو ں کے مطابق عمارت کی کھڑکیو ں،چھت اور دوسرے حصوں کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے یہ عمارت غیر محفوظ بن گئی ہے  ۔لوگوں نے اس ضمن میں حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔  

ریلوے ٹنلوں سے رہائشی مکانات کو نقصان

بانہال // کشمیر بانہال ریل پروجیکٹ سے متاثر ہوئے بنکوٹ بانہال کے لوگوں نے شمالی ریلوے کے اعلی ٰحکام بشمول چیف انجینئر شمالی ریلوے سے ملاقات کرکے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو معاوضہ کی ادائیگی میں لیت ولعل اور دیگر مسائل کے سلسلے میںایک یادداشت پیش کی۔ بانہال سے دو کلومیٹر دور بنکوٹ ، کوٹس ، ہرگام ، بنہ گام ، چھاناڑ اور درمنن کے لوگوں کی نمائندگی کرنے والے سرپنچ محمد الیاس وانی نے علاقے کے دورے پر آئے شمالی ریلوے کے چیف انجینئر کو مطلع کیا کہ بنکوٹ کی پوری بستی میں سے ریلوے ٹنل تعمیر ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ٹنل کی سنٹرل لائن ،ٹنل سے  25میٹر اور 125 میٹر کے حدود میں پڑنے والے متعدد مکانات بھاری بلاسٹنگ کی وجہ سیتباہ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی مکانوںمیں شگاف پڑچکے ہیں تو کئی مکانوں میں رہائش پذیر کنبے خوف زدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنکوٹ میں دو ریلوے ٹنلوں

حاجی بل بارہمولہ میں پینے کے پانی کی قلت

 بارہمولہ// قصبہ بارہمولہ سے14 کلو میٹر دور حاجی بل علاقے میں پینے کے صاف پانی کی سخت قلت ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای پر الزام عائد کر تے ہوئے بتا یا کہ محکمہ کے افسران کی عدم توجہی سے پانی کی سپلائی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ایک مقامی شہری سجاد احمد نے بتا یا کہ اگر چہ علاقے میں ایک واٹرٹینکی نصب ہے تاہم محکمہ کی غفلت شعاری کی وجہ سے وہ خستہ ہوچکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گائوں میں کئی چشمے موجود تھے تاہم وہ بھی خشک ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو دورایک نالہ سے پانی حاصل کرنا پڑ تا ہے، جو آلودہ ہے۔ لوگوںنے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ علاقے کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے فوری طور ا قدامات کئے جائیں۔  

پل کی عدم دستیابی | بالی ہرن متی پورہ پٹن کی آبادی کومشکلات کا سامنا

 بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن کے بالی ہرن متی پورہ علاقے میں پُل کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پُل نہ ہونے کے سبب یہاں کے نصف درجن دیہات کو مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے اُن سے وعدہ کیا تھا کہ یہاں ایک پُل تعمیر کیا جائے گا تاہم وہ وعدہ وفا نہیں ہوا ،جس کی وجہ سے نہ صرف بالی ہرن اور آرم پورہ کے لوگوں  بلکہ اس کے آس پاس نصف درجن دیہات جن میں گنڈ خواجہ قاسم ،ہبک ،بونی چکل ،ژینہ بل ، دیور پریہاس پورہ ، یکمن پورہ اور دیگر کئی دیہات میں رہائش پذیر آبادی کومشکلات درپیش ہیں۔لوگوں نے گورنر انتظامیہ اور پارلیمنٹ ممبر محمد اکبر لون سے اس معاملے کوسنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کیا ہے۔  

سونہ مرگ میں سیلانیوں کا بھاری رش

سونہ مرگ//سونہ مرگ میںمقامی سیلانیوں کی خاصی تعداد سے اتوار کو چہل پہل دیکھنے کوملی، جس کے نتیجے میں یہاں رونق لوٹ آئی ہے۔ اس دوران تھاجواس میں مقامی سیلانیوں کے علاوہ غیر ریاستی سیاحوں کی بھی بڑی تعداد یہاں کے سبززاروں سے لطف اندوز ہورئے۔تاہم کئی سیلانیوں نے شکایت کی کہ تھاجواس جیسی خوبصورت جگہ پر بیت الخلاء موجود نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔  

سندھ اور برمسرنالوں سے بجری | ریت اور پتھر نکالنے کا سلسلہ جاری

گاندربل//نالہ سندھ اورنالہ نالہ برمسر سمیت دیگر نالوں سے غیر قانونی طور پر بجری،ریت اور پتھر نکالنے کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے۔وائل پل سے پرنگ تک نالہ سندھ میں دن بھر درجنوں ٹپر اور ٹریکٹر غیر قانونی طور پر بجری،ریت اور دیگر تعمیراتی موادنکالنے میںمصروف دکھائی دیتے ہیں جس سے نالہ سندھ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ وسن میں نالہ برمسر سے بھی غیر قانونی طور پر ٹپر،ٹریکٹر یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔محکمہ جیالوجی اور مائننگ کے ضلع آفیسرمنظور احمد نے اس ضمن میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ہمارا محکمہ اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن اس سلسلے میں جلد کارروائی کررہا ہے‘‘۔   

زوگیار بارہمولہ میں نصب بجلی کے کھمبے بوسیدہ

 بارہمولہ// زوگیار نارواو بارہمولہ میں بوسیدہ بجلی کے کھمبے آبادی کیلئے خطرے کا باعث بن چکے ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ زوگیار نامی گائوں میں بجلی کے کھمبے بوسیدہ ہوچکے ہیں اور نئے کھمبے نصب نہیں کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کئی جگہوں پر پرانے زمانے کے کھمبے نصب ہیں تو کہیں پر درختوں کے سہارے ترسیلی لائنوں کو بچھایا گیا ہے ۔ایک مقامی شہر ی غلام محمد نے  بتایا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی مرتبہ سرکار اور متعلقہ محکمہ کو یہ سنگین معاملہ حل کرنے کی اپیل کی تاہم اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔  

د ارگام پٹن میں کھیل کا میدان خستہ

بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن کے دارگام میں کھیل کے میدان کی خستہ حالی کے سبب نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کیلئے دوسرے علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔کھیل کود کے شوقین نوجوانوں کاکہنا ہے کہ 2014 کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اِس میدان کی حالت اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ یہاں کھیلنے کودنے کی سرگرمیاں ٹھپ ہوگئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر چہ انہوں نے کئی بار محکمہ کھیل کود کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے سے آگاہ کیا لیکن یقین دہانی کے سوا کچھ بھی نہیں ملا۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔  

مزید خبریں

کپوارہ اور بڈگام میں زائرین کیلئے سہولیات دستیاب رکھیں :مصطفی کمال سرینگر// نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے عرس مبارک حضرت ذیتی شاہ ولیؒؒ مقام شاہ ولی درگمولہ کپوارہ اور عرسِ حضرت سید صالح خانؒ ؒخانصاحب کے پیش نظرکپوارہ اور بڈگام کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ زائرین کے لئے ہر سطح پر بجلی، پینے کا پانی، صحت صفائی اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو دستیاب رکھا جائے ۔     کنزرچھانہ پورہ پل 15برسوں سے تشنۂ تکمیل ٹنگمرگ//شمالی کشمیر میں پچھلے 15برسوں سے زیر ِتعمیر پُل کو حالیہ طغیانی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر نقصان پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام  پریشانیوںسے دوچارہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پندرہ برس قبل اکنامک ریکنسٹرکشن ایجنسی نے اِس پُل کو تعمیر کرنے کی شروعات کی لیکن دو برس قبل یہ کام محکمہ آر اینڈ بی کو سونپا گیا تاہم انہوں نے بھ

تازہ ترین