دیہی عوام کے ساتھ سرکاری افسران کے روابط | ’بیک ٹُو دِی وِلیج‘ پروگرام ،20 سے27 جون تک،چیف سیکریٹری نے تیاریوں کا جائیزہ لیا

سرینگر //حکومت جموں وکشمیر نے زمینی سطح پر عوام تک رسائی سے متعلق اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد پروگرام’’بیک ٹُو دِی وِلیج‘‘ترتیب دیا ہے۔ یہ پروگرام ریاست کی تمام پنچائتوں میں20 سے27 جون2019 تک منعقد ہوگا۔پروگرام کے مختلف پہلؤوں کا جائیزہ لینے کے لئے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے گذشتہ شام انتظامی سیکرٹریوں،صوبائی کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں اور مختلف محکموں کے سربراہوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی۔پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد پنچائتوں کو با اختیار بنانا، مختلف سرکاری سکیموں اور پروگراموں کی عمل آوری سے متعلق فیڈ بیک حاصل کرنا، دیہاتوں میں موجود مخصوص اقتصادی گنجائشوں کو تلاش کرنا اور ضروریات کا جائیزہ لینے سمیت گزٹیڈ افسروں کو دیہات کا دورہ کرنے کا موقعہ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں ریاست

کمشنرسیکریٹری اطلاعات کی ذرائع ابلاغ کے ساتھ میٹنگ

سرینگر // ’’ بیک ٹُو دِی ولیج‘‘ پروگرام کو لوگوں تک پہنچانے کی غرض سے کمشنر سیکرٹری اطلاعات منوج کمار دویدی نے یہاں افسران اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے شراکت داروں کے ساتھ غور و خوض کیا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری اطلاعات نے شراکت داروں سے اس پروگرام کو کامیابی کے ساتھ شروع کرنے کے سلسلے میں تجاویز طلب کیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس پروگرام کے مقاصد پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماس میڈیا کے رول جن میں کئی میڈیا ٹیکنالوجیز بھی وابستہ ہے، کی بدولت اس پروگرام کی بڑے پیمانے پر تشہیر ممکن ہوگی۔ انہوں نے شرکت داروں پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام کا حصہ بنیں کیوں کہ اس پروگرام کا مقصد  بنیادی سطح پر لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے تا کہ اُن کی مشکلات کو دُور کرنے اور شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاستی حکومت نے &rsqu

ڈوڈہ میں نہانے کے دوران طالب علم غرقآب

ڈوڈہ //ڈوڈہ میں ایک طالب علم نہانے کے دوران پانی کی تیز لہروں گم ہوا۔ اس دوران طالب علم کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گی ہے تاہم آخری اطلاعات ملنے تک طالب علم کی لاش برآمد نہیں ہوئی۔ خطہ چناب کے نئی داںگری علاقے میں بہنے والے دریا نیروں میں بارہویں جماعت کا طالب علم  17سالہ شعیب ملک ولدفاروق احمد ملک ساکن ہانچ گھاٹ سخت گرمی کے دوران نہانے کے دوران لاپتہ ہوا ، تاہم ان کے ساتھ مزید طالب علموں کو کچھ لوگوں نے وہاں سے بچا لیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا شعیب احمد اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ دریائے نیرو میںنہارہا تھا جس کے دوران وہ پانی کی تیز دھار کی زدمیں آکربہہ گیا۔اس دوران وہاں موجود دوطلبا کو بچا لیا گیا تاہم تیسرے طالب علم کا تاحال کوئی پتہ نہیں چلا ہے ۔پولیس نے جائے واردات پر پہنچتے ہی بچائو کارروائی ہاتھ میں لی۔ آخری اطلاعات ملنے تک شعیب کے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں ملا تھا۔ پولیس

مفاد پرستو ں کے منصوبے ناکام بنانے کیلئے متحدہ محاذ کی ضرورت

سرینگر//عوامی نیشنل کانفرنس کی صدربیگم خالدہ شاہ نے ریاست کی سیاسی جماعتوں  کے نام ایک مکتوب میںزوردیا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے کر ریاست کے مستقبل پر غورکریں۔انہوں نے اپنے مکتوب میں کہا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال میں سبھی سیاسی جماعتوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سرجوڑ کربیٹھنے کی کوشش کرکے درپیش مصائب وصبرآزماحالات پرقابو پانے کیلئے ایک متحدہ محاذکاقیام عمل میں لائیںکیونکہ یہ وقت ہمیں رائے دہندگان کو استحصال اورظلم وجبر سے نجات دلانے کی دعوت دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی بصیرت کے امتحان کاوقت ہے۔بیگم خالدہ شاہ نے مکتوب کہا ہے کہ اگر سیاسی جماعتوں کامثبت جواب ملا تو پھرباضابطہ گفت وشنید کی نشست کی تاریخ آپسی  مشورے کے بعد طے کی جاسکتی ہے،جس میں مشترکہ لائحہ عمل مرتب ہوسکتا ہے۔خالدہ شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت مفاد پرستوں کے ذریعے ریاست میں اپنے  منصوبوں کوپوراکرنے کی

بھاجپا کی سٹیٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

جموں //جموں وکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی نے سنیچر کے روز ریاست میں متوقع اسمبلی انتخابات اور اس کے بعد حکومت سازی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔پارٹی کی سٹیٹ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ تنظیم کے قومی نائب صدر و جموں وکشمیر انچارج اویناش رائے کھنہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس دوران تمام معاملات بشمول ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقعہ پر بتایاگیاکہ ریاست میں بھاجپا کی ممبر شپ ایک ملین تک پہنچ چکی ہے ۔پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایاکہ بی جے پی کے ریاست میں 9لاکھ سے زائد سرگرم ممبر ہیں جن میں سے 4.80لاکھ جموں سے اندراج ہیں جبکہ 3لاکھ کشمیر اور بقیہ لداخ خطے سے ۔ انہوں نے بتایاکہ پارٹی کی طرف سے یکم جولائی سے وسیع پیمانے پر ممبر شپ مہم شروع کی جارہی ہے تاکہ مزید ممبران کو شامل کیاجائے ۔وہیں اویناش رائے کھنہ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں جب بھی اس

کرگل کیلئے125.50کروڑ روپے کاسالانہ منصوبہ منظور

کرگل//سالانہ جنرل کونسل میٹنگ میں یہاں سال2019-20 کے لئے کرگل ضلع کے125.50 کروڑ روپے کے سالانہ ضلع منصوبے کو منظوری دی گئی۔میٹنگ کی صدارت چیئرمین اور سی ای سی ایل اے ایچ ڈی سی کرگل فیروز احمد خان نے کی۔پچھلے مالی سال کے دوران طبعی و مالی حصولیابیوں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرگل نے میٹنگ میں بتایا کہ زائد از 102 کروڑ میں سے81.60 لاکھ روپے مختلف ترقیاتی سکیموں اور فلاحی پروگراموں پر خرچ کئے گئے ہیں جو واگذار کی گئی رقم کا82 فیصد ہے۔چیئرمین نے اس موقعہ پر کہا کہ تعلیم، صحت، زراعت، باغبانی، انیمل ہسبنڈری اور ماہی پروری کے شعبوں کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے تمام سیکٹورل افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں۔سالانہ منصوبے پر سیر حاصل بحث ہوئے جس میں کونسلروں نے اپنی تجاویز پیش کیں جبکہ مختلف سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں چند اہ

سوزنے میرواعظ کے بیان کوسراہا | راجباغ میں دریائے جہلم کے کنارے ہوٹل کی تعمیر پر سوال

سرینگر//سابق مرکزی وزیراورپردیش کانگریس کے سینئررہنماپروفیسرسیف الدین سوزنے میرواعظ عمرفاروق کے اُس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میںانہوں نے سیاسی امور کوایک طرف رکھ کر مفاد عامہ کے مسائل پراظہارخیال کیا ۔سوزنے ایک بیان میں کہا کہ میرواعظ نے سماج کے سامنے ایک اہم سوال اُٹھایا ہے کہ حکومت اور خصوصاًسرینگرمیونسپل کارپوریشن کیوں ناجائزتعمیرات کوخاموش تماشائی بن کردیکھ رہی ہے ،جس کی وجہ سے ہمارے آبی ذخائر جن میں ہوکرسر،گل سر،آنچار،خوشحال سر ،نگین ،براری نمبل وغیرہ ان آخری سانسیں لے رہی ہیں۔سوزنے سوال کیا کہ راج باغ میں مرحوم محمدافضل بیگ کے مکان کے سامنے عمارت جوغالباًایک ہوٹل ہے ،کس طرح دریائے جہلم کے کنارے تعمیرہورہی ہے ؟سوزنے میونسپل کارپوریشن سے سوال کیا کہ وہ اس ناجائز تعمیر کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس تعمیر پر فوری طور میونسپل کارپوریشن حقائق عوام کے سام

دو کشمیری شعراء ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سال 2019 کے لئے نامزد

سری نگر// وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو شعراء کو سال 2019 کے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ انہیں انعام میں پچاس ہزار روپے کی رقم، ایک توصیفی سند اور ایک مومنٹو پیش کیا جائے گا۔ انعامی تقریب کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ساہتیہ اکادمی کے ایگزیکٹو بورڈ نے اگرتلہ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں سال2019  کے ساہتیہ اکادمی ایوارڑ کے لئے کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو شاعروں ناجی منور اور ساگر نظیر کو نامزد کیا ہے۔ساہتیہ اکادمی کے کشمیری ایڈوائزری بورڈ کے کنوینیر ڈاکٹر عزیز حاجنی نے بتایا کہ کشمیر کے دو شاعروں کو ان کے شعری مجموعوں کے لئے ساہتیہ اکادمی ایوارڑ سال2019  کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کپرن علاقے سے تعلق رکھنے والے 85 سالہ ناجی منور کو ان کی تصنیف 'شرن ہوند ناجی' کے لئے 'بال ساہتیہ پرسکار ایوارڑ' کے لئے نامزد کیا گی

پنچائت کوارڈی نیشن کمیٹی لیہہ کا وفد گورنر سے ملاقی

سرینگر//پنچائت کوارڈی نیشن کمیٹی لیہہ کے ایک وفد نے معروف ماہر تعلیم اور انوویٹر سونم وانگچک، ہمالین انسٹی چیوٹ آف الٹرنیٹوز کی سی ای او گیتانجلی اور کمیٹی کے چیئرمین سونم تھارڈوس کی قیادت میں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔وفد نے لداخ میں کلسٹر یونیورسٹی کے قیام اور پنچائتی انتخابات کے احسن انعقاد کے لئے گورنر کومبارک باد دی۔وفد کے ممبران نے گورنر کو پنچائتی اداروں کو با اختیار بنانے کے لئے73 ویں ترامیم کو وسعت دینے ، بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے انتخابات جلد کرانے، لداخ کے پنچوں اور سرپنچوں کے مشاہرے میں اضافہ کرنے، لداخ کی ہِل کونسلوں اور پنچائتوں کو پرائمری سکولوں میں اختراعی کاموں کی اجازت دینے، ڈیلی ویجروں اور کنٹریکچول ملازمین کی واجب الادا تنخواہیں واگذار کرنے، منریگا کے تحت اجرتوں کی ادائیگی، تمام محکموں کے ڈائریکٹوریٹ دفاتر کھولنے، آئی جی پی کی تعیناتی،15 ویں

لکھن پور میں ٹول ٹیکس کی چوری کی کوشش ناکام

لکھن پور //ایکسائز محکمہ نے ٹول پوسٹ لکھن پور کے اطراف میں کام کر رہے چھوٹے ٹول پوسٹ پر سیمنٹ پر لگنے والے ٹول ٹیکس سے بچنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔اس جگہ پر غیر قانونی طور درآمد ہونے والے سیمنٹ پر لگنے والے ٹیکس سے اکثر بچنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔11 اور12 جون2019 کی رات کو چھوٹے ٹول پوسٹ کوٹ پُنو کے نزدیک دو مہیندرا بولیرو گاڑیوں میں بالترتیب70 اور170  سیمنٹ بوریاں لدھی ہوئی تھیں جنہیں حکام نے روکا اور پایا کہ یہ دونوں گاڑیاں ریاست میں غیر قانونی راستے سے داخل ہوئی ہیں ۔ ان گاڑیوں کو ضبط کیا گیا اور43560 اور98560 روپوں کا جرمانہ عائد کیا گیا۔یہ پوری کاروائی ڈپٹی ایکسائز کمشنر اشیش کمار گپتا کی نگرانی اور ایکسائز کمشنر ایم راجوکی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔ایکسائز کمشنر نے اس کاروائی کے لئے ٹول پوسٹ لکھن پور کے افسروں اور کٹھوعہ پولیس کی ستائش کی ہے۔  

حریت(گ) ترجمان اعلیٰ گرفتار

سرینگر//حریت (گ) کے ترجمان اعلیٰ غلام احمد گلزار کو پولیس کی طرف سے گرفتار کرنے کی کارروائی کی چیئرمین سید علی گیلانی نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حریت بیان کے مطابق علیٰ الصبح پولیس کی ایک ٹیم نے ترجمان کے گھر پر چھاپہ ڈال کر اس کو گرفتار کرکے شیر گڑھی تھانے میں بند کردیا ہے۔ گیلانی نے پولیس کارروائی کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میںسیاسی قائدین اور کارکنوں کو سیاسی طور اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور یہاں جان بوجھ کر سیاسی بے یقینی کا ماحول پیدا کرکے یہاں کے عوام کو پشت بہ دیوار کردیا جارہا ہے۔   

جسٹس ماگرے اورجسٹس رشید علی ڈار نے کورٹ کمپلیکس پروجیکٹوں کا معائنہ کیا

کپوارہ//ہائی کورٹ کے دو سینئر ججوں جن میں جسٹس علی محمد ماگرے اورجسٹس رشید علی ڈار نے ہفتہ کو کپوارہ عدالت کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے جموں وکشمیر ہائوسنگ بورڈ کی طرف سے17.96کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جارہے کورٹ کمپلیکس کی پیش رفت اور عدالت کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر سشین جج ،سب جج ۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ، ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر ۔ایس ایس پی کپوارہ ،صدر بار ایسو سیشن اور عدالت کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر جسٹس علی محمد ماگرے اورجسٹس رشید علی ڈار نے متعلقہ تعمیراتی ایجنسی پر زور دیا گیا کہ زیر تعمیر پروجیکٹ پر فوری طور کام مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔انہو ں نے عدلیہ کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ورک کلچر کو فرو غ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں ۔کپوارہ کے بعد انہو ں نے ہندوارہ عدالت کا بھی دورہ کیا اور وہاں بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا ۔انہو ں

صوبائی کمشنر کابالہ تل دورہ ،امرناتھ یاترا انتظامات کاجائزہ لیا

گاندربل//صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے بال تل کے اپنے دورے کے دوران بال تل روٹ پر امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر،ترقیاتی کمشنر گاندربل،ایس ایس پی،اے ڈی ڈی سی ،اے ڈی سی ،مختلف محکموں کے چیف انجینئران،ڈائریکٹر ڈزاسٹر منیجمنٹ اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔اس دوران صوبائی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران ،خدمات فراہم کرنے والوں اوردیگر ایجنسیوں پر مقررہ وقت تک تمام انتظاما ت کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے ڈزاسٹر منیجمنٹ ،تعمیرات عامہ،خوراک،رسدات وامور صارفین ،پی ڈی ڈی،پی ایچ ای اور دیگر محکموں کی طرف سے یاترا کے احسن اورخوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔انہوںنے محکمانہ سطح پر تمام تیاریوں کو یاترا شروع ہونے سے قبل حتمی شکل دینے پ

تازہ ترین