بڈگام اوربارہمولہ میں سیلابی صورتحال کا معائنہ | متعلقہ محکموں کو متحرک رہنے کی ہدایت

بڈگام// ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے ضلع میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں شالنگانہ اورسکھناگ وغیرہ کا دورہ کیا اور بارشوں سے پیداشدہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایس ای ہائیڈرولکس،ایس ڈی ایم چاڈورہ اوربیروہ،تحصیلدار بڈگام،ماگام اور ناربل بھی تھے۔ترقیاتی کمشنر نے ایمرجنسی کی صورت میں کئے جارہے اقدامات کا موقعہ پر ہی جائزہ لیا۔انہوںنے نہر کے بند پر کچی حد بندی کھڑا کرنے کے احکامات دئے تاکہ بند گاڑیوں کی آمدورفت کو روکاجاسکے۔جبکہ تحصیلدار بڈگام کو ایسے پیڑوں اور سفیدو ں کو کاٹنے کی ہدایت دی گئی جن کی وجہ سے پانی کے بہائو میںرکائوٹیں حائل ہورہی ہیں۔اُدھر ترقیاتی کمشنر نے ناربل میںحساس مقامات بشمول نالہ سکھناگ،پیٹھ مکہامہ ،کانہامہ اورحانجی بُگ کا دورہ کیا جس دوران انہیں بنڈوں کی حفاظت کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ترقیا

رسانہ عصمت دری و قتل کیس | مجرموں کو پھانسی دے کر کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہئے تھا:گیلانی

سرینگر// حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے کٹھوعہ عصمت دری اور قتل کیس پر سنائے جانے والے فیصلہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بے گناہ معصوم بچی کو جس درندگی سے عصمت دری کے بعد قتل کیا گیا ،اُس نے ریاست کے عوام کو ہی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کو ہلا کے رکھ دیا۔ایک بیان میں گیلانی نے کہا کہ غریب اور مفلس طبقے سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو ایک گہری اور سوچھی سمجھی سازش کے تحت وہاں سے بھگانے کے منصوبے پر عمل کرنے کیلئے ہولناک واردات انجام دی گئی جس سے پوری انسانیت شرمسار ہوکر رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس درندگی اور اخلاق باختہ حرکت کرنے والوں کو پھانسی دے کر کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہئے تھا تاکہ ایسی سوچ اور ذہنیت رکھنے والوں کے بوجھ سے زمین کے سینے کو بھی صاف کیا جاسکتا۔ بزرگ حریت رہنما نے کہا کہ ’’بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاو‘‘ کے نعرے لگانے والے ک

پانی کی عدم دستیابی اور سڑک کی ابتر حالت

بانڈی پورہ//ہاپت نار قوئل مقام بانڈی پورہ کے لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور سڑک پر جاری کام ادھورا چھوڑنے کے خلاف ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ دفتر پہنچ کر احتجاج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 200کنبوں پر مشتمل گجر بستی کو مکمل نظر انداز کیا جارہا ہے ۔انہوںنے بتایا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای نے تین سال قبل پانی کی پائپیں بچھائیں لیکن پھر غائب ہی ہوگئے جس کے نتیجے میں کھٹانہ محلہ ،سیر محلہ،ٹیڑھی محلہ کو پینے کا صاف میسر نہیں ہے ۔احتجاجی لوگوں نے کہا کہ آر اینڈ بی نے تین سال پہلے دو کلومیٹر سڑک تعمیر کرنے کا کام شروع کیا لیکن پھر نامعلوم وجوہات کی بناء پر ادھورا ہی چھوڑدیا۔  

رامحال کپوارہ میں راتو ں رات عمارتی لکڑی غائب

کپوارہ// ضلع کپوارہ کے رامحال علاقہ میں راتو ں رات عمارتی لکڑی کو غائب کر دیا گیا جس کی وجہ سے لوگو ں میں محکمہ جنگلات کے خلاف سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ مقامی لوگو ں نے بتایا کہ جب محکمہ جنگلات نے عمارتی لکڑی ضبط کرنے کی کاروائی کی تو وہ بے بس ہو کر رہ گئے اور انہیں الٹے پائو ں واپس لو ٹنا پڑا ۔کپوارہ میں جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے گو گرین آرگنائزیشن ایک غیر سرکاری رضا کار تنظیم نے ایک اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کی جانب سے را محال کے امڈار پور ہ ولگام علاقہ میں ایک شہری کے گھر پر غیر قانونی لکڑی رکھنے کی پاداش میں کاروائی کرنے پر مجبور کر دیا ۔جس کے بعد منگل کی شام دیرگئے تک محکمہ جنگلات کے اہلکارو ں نے غیر قانونی عمارتی لکڑی کو ضبط کر نے کے لئے کاروائی کی تاہم وہا ں پر محکمہ جنگلات کے اہلکارو ں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہیں الٹے پائو ں واپس لو ٹنا  پڑ

برنہ بگ کنگن میں عمارتی لکڑی ضبط

کنگن// برنہ بگ کنگن کے سندھ رینج مانسبل کے کمپارٹمنٹ نمبر 35 میں محکمہ جنگلات نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کرغیر قانونی طور پر کاٹی گئی 68مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی۔اس سلسلے میں فارسٹر سیدریاض احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جنگل میں برفباری سے ہوئے نقصانات سے حکام کو آگاہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔رینج آفیسر علی محمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ برنہ بگ کنگن کے کمپارٹمنٹ 35سے68مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی گئی ہے اورمزیدتحقیقات شروع کردی گئی ہے۔  

سکمزصورہ کے23ویں سالانہ پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پروگرام کا افتتاح

سرینگر// گورنر ستیہ پال ملک نے یہاں شیر کشمیر انٹر نیشنل کانفرنس سینٹر میں سکمز کے23 ویں سالانہ پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پروگرام کا افتتاح کیا۔سکمز صورہ کو وادی کشمیر کا ایک اہم طبی ادارہ قرارد یتے ہوئے گورنر نے کہا کہ تحقیق کی وجہ سے اس ادارے کو ایک اعلیٰ مقام حاصل ہوا ہے۔گورنر نے سکمز صورہ کو طب کے میدان میں ایک اعلیٰ معیاری ادارہ بنانے کے لئے سکمز کی فیکلٹی اور عملے کی سراہنا کی۔ انہوں نے وادی میں لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے ڈاکٹروں کے پیشہ وارانہ رویہ کی بھی تعریف کی۔گورنر نے کہا کہ تحقیق کی وجہ سے انسانیت کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں سکمز کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ گورنر نے مزید کہا کہ ایس آر او283 سے متعلق معاملات کو بہت جلد حل کیا جائے گا اور سکمز کو کافی حد تک ایمز کے مساوی بنایا جائے گا۔گورنر نے کہا کہ ریاستی حکومت طبی شعبۂ کو مزید تقویت بخشنے کے لئے پ

ریاست کے ترقیاتی پروگراموں اور انتظامی پہل سے متعلق کتابچہ

سرینگر//گورنر ستیہ پال ملک نے یہاں شیر کشمیر انٹر نیشنل کنونشن سنٹر میں ریاست جموں و کشمیر کے ترقیاتی پروگراموں اور بہتر انتظامی پہل پر مبنی ایک کتابچے کی رسمِ رونمائی انجام دی ۔ اس موقعہ پر گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی ، کے وجے کمار ، کے سکندن ، کے کے شرما ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، گورنر کے فائنانشل کمشنر امنگ نرولہ اور کمشنر سیکرٹری اطلاعات منوج کمار دویدی بھی موجود تھے ۔ کتابچے میں اقتصادی ، ترقیاتی ، فلاحی اور انتظامی محاذپر گورنر انتظامیہ کی جانب سے 20 جون 2018 سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات اور ترقیاتی حصولیابیوں کی تفصیل درج ہے ۔ تقریب میں انتظامی سیکرٹریوں اور ریاستی انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں نے بھی شرکت کی ۔  

۔2007 سے 2016: 2400 افراد پر پی ایس اے کا اطلاق

سرینگر//بشری حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کوایک ایسا قانون قراردیاہے جو ’’ انسداد جرم کے عدالتی نظام کو بالائے طاق رکھ کر احتسابی نظام، شفافیت اور انسانی حقوق کو نظر انداز کرتا ہے۔‘‘ایمنسٹی نے ایک رپورٹ میں اعداد شمار ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 2007سے  2016 تک 2400سے زائد افراد کو اس قانون کے تحت بند رکھا گیا جن میں سے58 فیصدحکم ناموں کو عدالتوں نے کالعدم قرار دیا۔ انتظامیہ نے بدھ کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ’’بے لگام قانون کا ظلم، جموں وکشمیر پی ایس اے کے تحت بلا الزام مقدمہ اور نظربندی‘‘ کی رپورٹ منظر عام پر لانے پر روک لگا کر اس کا خلاصہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں  ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آکار پٹیل،پروگرام ہیڈ آش

الیکٹرسٹی ریگیولیٹری کمشن کے چیئرمین گورنر سے ملاقی

سرینگر// چیئرمین جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن ( جے کے ایس ای آر سی ) لوکیش دَت جہا نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔جہانے گورنر کو ریاست میں پاور سیکٹر میں باقاعدگی لانے سے متعلق کمیشن کی طرف سے اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے اُمید ظاہر کی کہ کمیشن ریاست کے بجلی سیکٹرکومؤثر طریقے پر نگرانی کرنے کے عمل کو جاری رکھے گااور صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کی طرف خصوصی توجہ دے گا۔  

پنڈتوں کی نقل مکانی | جگموہن کی سازشوں کا نتیجہ

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر اور پارلیمنٹ ممبر ڈاکٹرفاروق نے کہا ہے کہ ریاست کے لوگوں کو متحد ہوکر بڑھتے ہوئے نفرت کے ماحول کا توڑ کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ نفرت کی دیواروں کو منہدم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کشمیری پنڈت برادری اس وطن کے اُسی طرح مالک ہیں جس طرح کشمیری مسلمان ہیں۔ ہمیں صدیوں کی بھائی چارے کی مشعل کو فیروزان رکھنے کی ازحد کوشش کرنی چاہئے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنی رہائش گاہ پر پنڈت برادری کی اقلیتی سیل کے عہدیداران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنڈتوں کو جگموہن نے کشمیر سے ایک سازش کے تحت بھگایا تاکہ مسلمانانِ کشمیر پر خوف و دہشت کا دبائو ڈالا جائے اور یہاں کے مسلمانوں کو بدنام کیا جائے۔ جگموہن نے ہی پنڈتوں کو یہ کہہ کر شبانہ گاڑیوں میں سوار کرکے جموں روانہ کیا کہ آپ کو صرف دو ماہ کیلئے جموں میں قیام کرنا ہوگا ۔ آج 29برس گزر جانے کے بعد بھی پنڈت برادری اپنے گھروں ک

موسم کی قہرسامانیاں | جانی اور مالی نقصان پر عمر عبداللہ رنجیدہ

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے شمال و جنوب میں موسم کی قہرسامانیوں کے نتیجے میں ہوئے جانی اور مالی نقصان پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے قہر انگیز ژالہ باری، تیز ہوائوں، آندھی، پانی کے ریلوں اور طغیانی سے ہوئے جانی اور مالی نقصان پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امدادکاری کیلئے اقدامات کریں  ۔انہوں نے لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کے حق میں بھر پور ایکس گریشا ریلیف فراہم کرنے کی مانگ کی اور ڈویژنل انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیکر نقصانات کا تخمینہ لگاکر متاثرین کی امداد کی جائے اور ساتھ ہی جن لوگوں کے میوہ باغات ،دیگر فصلوں اور مال مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے اُن کی مالی معاونت کی جائے۔عمر عبداللہ نے ضلع انتظامیہ بڈگام سے بیروہ میں بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مسائ

جیلوں میں نظربندوں کے ساتھ رواسلوک پر مشترکہ قیادت کوتشویش

سرینگر//ریاست اورریاست سے باہر کی جیلوں میں کشمیری نظربندوں کے ساتھ رواسلوک پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا ہے کہ جیل حکام کے رویہ سے قیدیوں کی زندگیوں کوشدیدخطرہ لاحق ہوچکاہے ۔ایک بیان میں مزاحمتی قیادت نے کہا کہ نئی دہلی کے تہارجیل میں کشمیری قیدیوں کو ایک جیل سے دوسرے جیل منتقل کرکے اُن کے سامان کوتلاشی کے بہانے تتربترکیاجاتا ہے ۔بیان میں کہاگیا ہے کہ جیل کے اندراخلاقی مجرموں ،پیشہ ورقاتلوں اورڈاکوئوں کے جُھنڈ میںکشمیری قیدیوں کو’دیش دروہی ‘اور’آتنک وادی‘جیسے القاب سے پکاراجاتا ہے اور ایک زہرآلودہ فضاکوہوادینے سے اسیروں کی زندگیوںکوخطرات سے دوچار کردیا گیاہے ۔مزاحمتی قیادت نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ریاست سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کوایک ہی بارک میں مقید رکھنے سے انہیں کسی حدتک راحت کی سانس نصیب ہونے لگی تھی،لیکن جیل حکام نے ایکبار پھر قید

معروف سماجی کارکن شوکت احمدجان کی اجتماعی فاتحہ خوانی

سرینگر//معروف سماجی کارکن شوکت احمدجان جن کا گزشتہ روزانتقال ہوگیا،کی اجتماعی فاتحہ خوانی اُن کے آبائی مقبرے پر بدھ کوانجام دی گئی۔ اس موقعہ پر اُن کے عزیزواقارب کے علاوہ سماجی،سیاسی ومذہبی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس کے بعد مرحوم کی رہائش گاہ پر ایک تعزیتی مجلس کاانعقاد ہواجس میں سیاسی،سماجی ومذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے مرحوم کی سماجی وفلاحی خدمات کویاد کرتے ہوئے اُنہیں خراج عقیدت اداکیا۔مجلس میں اللہ تعالیٰ سے دعاکی گئی کہ وہ مرحوم کے ساتھ درگذراورمغفرت کامعاملہ فرما کرپسماندگان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطاکریں ۔   

مزید خبریں

درخواست قبول ہونے کے باوجود مودی کا طیارہ پاکستانی حدود سے نہیں گزرے گا نئی دہلی//شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے سربراہان مملکت کی چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے کرگیز جمہوریہ کے دارالحکومت بشکیک جانے کے لئے وزیراعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستان کے فضائی علاقے سے ہوکر نہیں گزرے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے وزیراعظم مودی کے طیارے کے راستے کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بشکیک جانے کے لئے وزیراعظم کے طیارے کے لئے دو راستوں کے متبادل کو تلاش کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ وزیراعظم کا طیارہ اومان ،ایران اور وسطی ایشیائی ملکوں کے فضائی علاقوں سے گزرتا ہوا بشکیک پہنچے گا۔اسلام آباد سے آئی میڈیا رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ ہندوستان نے وزیراعظم مودی کے طیارے کے بشکیک جانے کے لئے پاکستان حکومت سے اپنے فضائی علاقے سے گزرنے کی اج

تازہ ترین