جمینگ چیرنگ نمگیال گورنر سے ملاقی

سری نگر//لداخ سے حالیہ منتخب شدہ ممبر پارلیمنٹ جمینگ چیرنگ نمگیال نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ نمگیال نے گورنر کو لداخ کے لوگوں کی ترقیاتی و سیاسی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے لداخ کو ایک اعلیحدہ انتظامی صوبہ بنانے اور لداخ کیلئے ایک یونیورسٹی کی منظوری کیلئے گورنر کا شکریہ ادا کیا ۔ گورنر نے نمگیال کو لوک سبھا کیلئے منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔   

بچوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اوّلین ترجیح: خورشید گنائی

سری نگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے دُور دراز علاقوں اور قبائلی طبقوں سے تعلق رکھنے والے حساس بچوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر زور دیاہے۔مشیر موصوف نے اِن باتوں کا اِظہار سرینگر میں منعقدہ ’’ "Issues and Challenges in Ensuring Happy Childhood-A Special Focus on Jammu & Kashmir"ـ کے موضوع پر دو روزہ سمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ اس سمینار کا اہتمام کشمیر یونیورسٹی کے سوشل ورکس شعبے نے سماجی بہبود محکمہ اور ایک غیر سرکاری رضا کار تنظیم کے اشتراک سے کیا ہے۔خورشید احمد گنائی نے اپنے خطاب میں آئین ہند میں درج کئی ایسی دفعات کا ذکر کیا جو بچوں کی بہبود اور اُن کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہیں۔مشیر  نے کہا کہ حکومت نے حساس بچوں کی بہبود کے لئے حال ہی میں کئی اقدامات کئے ہیں جن میں جوینائل جسٹس بورڈ اور چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیوں کا قیام بھی شا

پنڈت کشمیری سماج کاناقابل تنسیخ حصہ | اُن کی گھرواپسی پر سیاست سے گریز کیاجائے:میرواعظ

سرینگر// حریت کانفرنس (ع)کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے کشمیری پنڈتوں کو کشمیری سماج کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا یہ واضح موقف رہا ہے کہ کشمیری سماج اور تہذیب کا ایک حصہ ہونے کے ناطے ہم ان کی پر امن گھر واپسی کا ہمیشہ خیر مقدم کریں گے اور اس سلسلے میں ہم نے بارہا پنڈت برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کو لوٹ آئیں اور ماضی کی طرح کشمیری تہذیب و تمدن کا ایک حصہ بن کریہاں زندگی گزاریں۔تلہ مولہ میلہ کھیر بھوانی میں شرکت کیلئے آئے پنڈتوں کے ایک وفد جس کی قیادت شری ستیش کمار اور نتھل رازدان کررہے تھے ،سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران میرواعظ نے انہیں  اور جملہ پنڈت برادری کومیلہ کھیر بھوانی کے موقعہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی پر کوئی سیاست کرنے کے بجائے ان کی واپسی کو انسانی نقطہ نظر سے دیکھا جانا چاہئے اور ہمارا یہ ما

مغل شاہراہ کا بیشتر حصہ تباہ وبرباد | گاڑیوں کے بجائے پیدل سفر کرنا بہتر: عوامی حلقے

سرنکوٹ //تاریخی مغل شاہراہ کا بیشتر حصہ تباہ و برباد ہوچکاہے اورخاص طور پر چندی مڑھ سے لیکر دبجن تک جگہ جگہ سڑک پر کھڈے بنے ہوئے ہیں جن پر سفر کرتے ہوئے مسافروں کو شدید اذیت ہوتی ہے ۔84کلو میٹر طویل اس شاہراہ کا لگ بھگ68کلو میٹر حصہ مسافت کے قابل ہی نہیں ہے اور اس حصہ پر سفر میں دوگنا وقت لگ جاتاہے ۔راجوری سے تعلق رکھنے والے توصیف مغل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مغل شاہراہ پر گاڑی پر سفر کرنے سے بہتر ہے کہ پیدل ہی سفر کیاجائے کیونکہ پیدل بھی ایک ہی دن لگتاہے۔انہوں نے کہاکہ بفلیاز سے دبجن تک سڑک کی حالت بیان سے باہر ہے اور نالیوں کا نام و نشان نہیں جبکہ بڑے بڑے کھڈوں سے گاڑیوں کے پرزے ہل کر رہ جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکام کی طرف سے اس شاہراہ کو نظرانداز کردیاگیاہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ آج تک اس کا افتتاح ہی نہیںہوا۔ان کاکہناتھاکہ انتظامیہ کے افسران بھی پتھروں اور ٹوٹی پھوٹی سڑک سے

تاریگامی نے بے ضابطگیوں کی تحقیقات کاخیرمقدم کیا

سرینگر //سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے حکومت کی طرف سے جمو ں و کشمیر بینک میں کنبہ پروری ، کرپشن اور جانبداری کی تحقیقات کو ’دیر آید درست آید‘ اقدام سے تعبیرکرتے ہوئے کہاکہ وہ پچھلے کئی برسوں سے یہ کہتے چلے آرہے تھے کہ بینک میں جعلسازی کے ذریعہ بھرتیاں ہورہی ہیں اور قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر اثرورسوخ رکھنے والے افراد اوران کے رشتہ داروں کے حق میں بھاری پیمانے پر قرضے منظور کئے گئے ہیں ۔تاریگامی نے ایک پریس بیان میں کہاکہ وہ بینک میں شفافیت کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بینک کو حق اطلاع قانون کے دائرے میں لایاجاناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ بہت مرتبہ انہوں نے اسمبلی کے ایوان میں بھی یہ مطالبہ کیا لیکن بدقسمتی سے متواتر حکومتوں نے اس کی اجازت نہیں دی ۔انہوں نے کہاکہ اگر چھپانے کیلئے کچھ نہیںتو بینک کو عوامی ڈومین میں لایاجاناچاہئے ۔ تاری

مغل شاہراہ پر حادثہ ،2لقمہ اجل

سرنکوٹ //مغل شاہراہ پر رتہ چھم موڑ کے مقام ایک دلدوز حادثے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے ۔پولیس کے مطابق ٹاٹاموبائل زیر نمبر پیر گلی سے سرنکوٹ کی طرف آتے ہوئے 3بج کر 45منٹ پرچھتہ پانی کے نزدیک رتہ چھم موڑ کے مقام پر سڑک سے لڑھک کر لگ بھگ 400فٹ نیچے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں دو افراد موقعہ پر ہی لقمہ اجل بنے جن کی شناخت گاڑی کے ڈرائیور نزاکت علی ولد محمد تاج اور مشتاق حسین ولد محمد شریف کے طور پر ہوئی ہے جن دونوں کا تعلق مینڈھر کے بھیرہ علاقے سے تھا۔ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے بتایاکہ حادثے کے فوری بعد آپریشن شروع کیاگیا اور دونوں کی نعشیں نکال کر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کی گئیں جہاں ان کا پوسٹ مارٹم ہوا۔بلاک میڈیکل افسر سرنکوٹ ڈاکٹر ذوالفقار احمد کے مطابق دونوں کو مردہ حالت میں یہاں لایاگیا اور قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں ۔

سرکاری اسپتالوں میں مریضوں سے رقومات وصول کرنا ناانصافی:ڈاک

سرینگر//سرکاری اسپتال مریضوں کا مفت علاج کرنے کے پابند ہیں لیکن کشمیر کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں سے ٹیسٹوں،جراحی اور دیگر کارروائیوں اورادویات کیلئے بھاری رقومات وصول کی جاتی ہیں۔ایک بیان میں ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صد ڈاکٹرنثارالحسن نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں سے رقومات وصول کرنا ناانصافی ہے کیونکہ اُن کا فرض ہے کہ وہ مریضوں کومفت سہولیات وخدمات مہیا رکھیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ سرکاری اسپتالوں کارُخ غریب عوام کرتے ہیں اِس اُمید کے ساتھ کہ اُن کا مفت علاج ہوگا لیکن اُنہیں علاج کیلئے یہاں بھاری رقومات اداکرنی پڑتی ہیں۔ڈاکٹر س ایسوسی ایشن کے صدرنے کہا کہ یہ دکھ کی بات ہے کہ غریب مریض اسپتال سے بغیرعلاج کئے واپس چلے جاتے ہیں کیونکہ اُن کے پاس ادویات اور ٹیسٹوں کیلئے پیسے نہیں ہوتے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اسپتالوں میں جدیدسازوسامان دستیاب ہیں مریض مالی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے ان سے

رسانہ کیس : فیصلہ پر سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کا اظہار اطمینان

سرینگر//نیشنل کانفرنس کی خواتین ونگ، عوامی نیشنل کانفرنس،جمعیت ہمدانیہ اورانجمن علماء و ا ئمہ مساجدنے رسانہ عصمت دری و قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پولیس اور عدلیہ کے رول کی سراہناکی ہے۔نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس، سینئر لیڈر سکینہ ایتو ، صوبائی صدر خواتین ونگ جموں ستونت کور ،صوبائی صدرخواتین ونگ کشمیر انجینئر صبیہ قادری اور صوبائی ترجمان سارا حیات شاہ نے رسانہ عصمت دری و قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پولیس اور عدلیہ کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی مقدم ہے اور ہمیشہ رہنی چاہئے۔ ایک مشترکہ بیان میں پارٹی کی خواتین لیڈران نے کہا کہ رسانہ جیسے واقعات کی روکتھام کیلئے ٹھوس اور بروقت اقدامات کی ضرورت ہے اور ایسے واقعات میں ملوثین کو عبرتناک سزا دی جانی چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح سے دلی کے نربھیا کیس میں مجرموں کو پھان

چیف سیکریٹری نے مغل روڑ کا دورہ کیا

پونچھ //چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم نے پیر کی گلی کا دورہ کر کے مغل روڑ کی تعمیر و تجدید کے سلسلے میں جاری کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو، ڈپٹی کمشنر راجوری اعجاز اسد، ڈپٹی کمشنر شوپیاں ڈاکٹر اویس احمد ، ڈی آئی جی راجوری پونچھ وویک گپتا ،ایس ایس پی پونچھ اور ایس ایس پی راجوری کے علاوہ انتظامیہ کے کئی اعلیٰ افسران اُن کے ہمراہ تھے۔چیف سیکریٹری نے مغل روڑ پروجیکٹ کے چیف انجینئر کو اس سڑک پر جاری کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے سڑک کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے قلیل اور طویل مدتی منصوبے تیار کرنے پر بھی زور دیا۔دُورے کے دوران چیف سیکریٹری نے پیر کی گلی میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے علاوہ مغل روڑ کے دیگر مقامات پر بھی اس طرح کی سرگرمیاں انجام دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سڑک کے مختلف مقاما ت پر خانہ بدوشوں کے لئے شیڈ تعمیر کرنے اور سیاحوں کے لئے فوڈ کورٹ قائ

سوپور میں شبانہ نقب زنی | 2 دوکانوں سے سازوسامان اڑالیا گیا

سوپور//سوپور میں گزشتہ رات نقب زنوں نے دوران شب دو دوکانوںسے ساراسازوسامان اڑالیا ۔مین بازار میں ملبوسات کی دوکان کے مالک فاروق احمد صوفی نے بتایا کہ منگل کی صبح جب وہ اپنی دوکان کھولنے کے لئے پہنچا تو اُس نے اپنی دوکان کا شٹر توڑاہوا پایا اور دوکان میں موجود لاکھوں روپے کے ملبوسات غائب پائے۔ اسی طرح تحصیل روڑ پر قائم محمد یوسف بٹ کی کریانہ دوکان میں بھی چوروں نے نقب لگائی اور دوکان میں موجود ہزاروں روپے مالیت کا ساز وسامان اڑا لے گئے۔پولیس کی ایک ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر کیس درج کر لیا۔اس دوران اکنامک الائنس سوپور کے چیئرمین حاجی محمد اشرف گنائی نے نقب زنی کے جاری سلسلے پر تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کے صدر قاضی حشمت اللہ ہاشمی نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس

قربانیاں انمول اثاثہ:صحرائی

 سرینگر// تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے آونیورہ شوپیان میں فورسز کے ساتھ ایک معرکہ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں قوم کے لئے ایک انمول اثاثہ ہیں، جس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ قربانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ قربانیاں ایک عظیم مقصد کے حصول کے لئے دی جارہی ہیں ۔ صحرائی کی ہدایت پر محمد رفیق اویسی صدر ضلع سرینگر نے طفیل احمد متو کی برسی پر مزار شہداء سرینگر میں منعقدہ تعزیتی مجلس میں جبکہ بشیر احمد قریشی،سید ظہور الحق گیلانی پر مشتمل وفد نے موصوف کے گھر جاکر انہیں خراج عقیدت ادا کیا ۔  

کنگن وانگت سڑک پر تعمیراتی مواد اور گوبر کے ڈھیر

گاندربل//کنگن سے وانگت سڑک پر جگہ جگہ مقامی آبادی کی جانب سے سڑک پر تعمیراتی مواداور گوبر کے ڈھیر جمع رکھنے سے پیدل چلنے والے افراد کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ گزشتہ روز گوبر کے ڈھیر پر ایک ماروتی گاڑی پھسل کر نالہ میں لڑھک گئی۔برن بگ کے ایک شہری بلال احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کنگن سے ناران ناگ بذریعہ وانگت تک سڑک کے دونوں اطراف میں مقامی افراد کی جانب سے جگہ جگہ تعمیراتی مواداور گوبر کے ڈھیر جمع رکھنے سے پیدل چلنے والے خصوصاً طالب علموںاور نمازیوں کوعبور و مرور میں سخت دقت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک ماروتی گاڑی گوبر کے ڈھیر سے پھسل کر نالہ میں لڑھک گئی۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن مسرت ہاشم کا اس ضمن میںکہنا ہے کہ اس سلسلے میں لوگوں سے رابطہ کرکے کارروائی کی جائے گی ۔  

ٹنگمرگ میں ’زہریلی چائے‘ پینے سے 5 افراد اسپتال منتقل

ٹنگمرگ//کنزر ٹنگمرگ میں اتوارکو ایک ہی گھر کے تین افراد سمیت5شہری زہریلی چائے پینے کے بعد بیمار ہوگئے جنہیں فوری طورعلاجہ و معالجہ کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا۔کے این ایس کے مطابق عبد الغنی صوفی کی اہلیہ ساجہ بانو نے کسی زہریلی شے کو چائے سمجھ کر استعمال کیاجس کے نتیجے میں چائے کی پیالی پینے کے بعد مذکورہ خاتون سمیت 5افراد کو چکر آنے لگے جنہیں فوری طورماگام اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں جے وی سی بمنہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مذکورہ افراد کی شناخت عبد الغنی صوفی، اْن کی اہلیہ ساجہ، اْن کا بیٹا فاروق احمد صوفی، غلام قادر وازہ اور غلام محمد وانی ساکنان اتکو دھوبی کے طور کی ہے ۔  

پی ڈی پی کا اظہار تعزیت

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے سابق ممبر اسمبلی گاندربل محمد مقبول بٹ کے فرزند ظفراللہ بٹ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔سوگوار کنبے سے تعزیت پرسی کیلئے پارٹی لیڈر نعیم اختر کی قیادت میں ایک وفد نے گاندربل جاکر سوگوار کنبے سے تعزیت کی ۔وفد زونل صدر ظہور احمد،محمد یوسف بٹ،غلام رسول شاہین بلال احمد شیخ اور محمد شعبان پرہ پر مشتمل تھا۔    

مزید خبریں

بزرگوں کے حقوق کی پاسداری بانڈی پورہ میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے اہتمام سے کانفرنس  عازم جان بانڈی پورہ//منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ میں بزرگوں کے حقوق کیلئے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ نے ضلع انتظامیہ کی اشتراک سے ایک کانفرنس منعقد کی جس میں بزرگوں ، جسمانی طور پرخاص افراد،طلاب اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس کانفرنس کی صدارت ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سیکریٹری منصف بانڈی پورہ محمد اقبال آخون نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ بٹ مسعود ،ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسراور ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر بانڈی پورہ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کے حقوق کی پاسداری کیلئے کوئی کوتاہی نہ برتی جائے کیونکہ بزرگ سماج کے اہم جز ہیں، جن کی دیکھ ریکھ اور کفالت کیلئے اپنے گھروں میں مثبت سوچ کو اجاگر کریں۔ تقریب کے اختتام پر

تازہ ترین