تازہ ترین

بڈگام اور لولاب میں2کمسن غرقآب

بیروہ، لولاب،گاندربل//گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وسطی اورشمالی کشمیرمیں 2شیرخواراورمعصوم بچے غرقآب ہوکروالدین کوداغ مفارقت دے گئے جبکہ شادی پورہ گاندربل میں دریائے جہلم سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہونے سے سنسنی  پھیل گئی۔معلوم ہواکہ وسطی ضلع بڈگام کے واراگام بیروہ گائوں میں ایک تین سالہ معصوم بچہ گائوں کے نزدیک بہنے والے ایک نالے میں ڈوب گیا۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ3سالہ عامراحمدبٹ ولدظہوراحمدبٹ ساکنہ واراگام بیروہ گائوں سے بہنے والے ایک نالے میں گرگیا۔ انہوں نے بتایاکہ معصوم عامرکونالے سے بے ہوشی کی حالت میں برآمدکرکے پرائمری ہیلتھ سینٹرہردپنزئوبیروہ پہنچایا گیالیکن یہاں موجودڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعدہی اُسے مردہ قراردے دیا۔معصوم عامرکی میت کوجب یہاں سے گھرپہنچایاگیاتووہاں کہرام مچ گیا۔اسے قبل اتوارکی شام سرحدی ضلع کپوارہ کے لولاب علاقہ میں بھی اسی نوعیت کے ایک المناک وا

سابق ممبراسمبلی گاندربل کا بیٹا مکان سے گر کر ہلاک

گاندربل//ارشاد احمد// سابق ممبر اسمبلی گاندربل محمد مقبول بٹ کے فرزند ظفر اللہ بٹ اس وقت المناک واقعہ میں جان بحق ہوگئے جب وہ نئے تعمیر ہورہے مکان کی دوسری منزل پر کسی کام میں مصروف تھے کہ اچانک اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نیچے گرگئے۔ اگرچہ اُسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاںمردہ قرار دیا۔مہلوک دو بچوں کے والد تھے اور محکمہ اریگیشن میں ملازم تھے۔مہلوک کی لاش جب گھر لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا۔گاندربل کی سیاسی، سماجی،مذہبی جماعتوں نے ظفر اللہ بٹ کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔  

طارق اورفاروق کی گرفتاری بلا جواز:صحرائی

سرینگر //چیرمین تحریک حریت محمد اشرف صحرائی نے تنظیم کے دو ارکان طارق احمد شیخ اور فاروق احمد شیخ ( بانڈی پورہ ) کو عید سے ایک دن قبل گرفتار کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاریاں غیر ضروری، بلا جواز اور غیر انسانی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اگر انسانی اور اخلاقی نقطہ نگاہ سے دیکھا جائے تو انسانیت کا تقاضا تھا کہ عیدکے موقعہ پرکشمیری سیاسی قیدیوںکو عید پر رہا کیا جانا چاہئے تھا ،تاکہ وہ اور ان کے اہل خانہ عید کے موقعے پر دُوگونہ خوشی محسوس کرپاتے ،مگر بدقسمتی سے یہاں جو لوگ اپنے گھروں میں تھے ،ان کو بھی گھروں سے گرفتار کرکے تھانوں اور جیلوں میں بند کیا جاتا ہے اور عید کے بعد بھی پلوامہ ،شوپیان ،کولگام ،اسلام آباد اور ترال میں شبانہ چھاپہ ماری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جوانوں کو گرفتار کیا گیا  ۔صحرائی نے تمام گرفتار شدگان کی رہائی کا پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔  

سمبل میں دکان کاتالہ توڑنے والوں کیخلاف کیس درج کرنے کی ہدایت

سرینگر// عدالت نے سمبل میں کواپریٹو سوسائٹی کی جائیداد سے متعلق کیس زیر سماعت ہونے کے باجود دکان کا تالہ توڑنے کے الزام میں پولیس کو ملزمان کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت دی ۔بانڈی پورہ کی ایک عدالت نے سمبل میں کواپریٹو سوسائٹی اور کچھ اراضی دلالوں کے درمیان چل رہے کیس کے دوران چند اراضی دلالوں نے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنے کے بغیر ہی مبینہ طور سوسائٹی کے دکان کا تالا توڑ کر اس میں موجود سامان اورا راضی کو ہڑپنے کی کوشش کی ہے جس کے بعد سوسائٹی کے چیر مین نذیر احمد نے معاملے کے حوالے سے سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاکر ایک عرضی داخل کی ، جس پر عدالت نے  پولیس کو کیس درج کرنے کی ہدایت دی ۔ تاج سوسائٹی کے چیرمین نذیر احمد نے متعلقہ ایس ایس پی سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ معاملے کے متعلق عدالت کا فیصلہ آنے تک جائیداد کو پولیس تحویل میں لیا جائے تاکہ علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئ

جاویدمیر کی ٹاڈاعدالت میں حاضری

سرینگر//لبریشن فرنٹ (ح)کے چیئرمین جاویداحمدمیر اوردیگر کئی رہنماتیس برس پرانے ایک کیس کی سماعت کے سلسلے میں جموں کی ٹاڈاعدالت میں حاضر ہوئے۔ایک بیان کے مطابق جاویداحمدمیر کے علاوہ شوکت احمدبخشی، محمداقبال گندرو ،وجاہت قریشی،علی محمدمیر، محمدزمان میر،معراج الدین شیخ، منظوراحمدصوفی اور جاویداحمدزرگر کیس کی سماعت کے موقعہ پرعدالت میں موجود تھے۔ اس دوران جاویداحمدمیر نے ریاست اورریاست سے باہر کی جیلوں میں نظربندوں کی حالت زارپرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندپاک مذاکرات اورخیرسگالی سے ہی کشمیری عوام کوراحت مل سکتی ہے اورکشمیری عوام امن مذاکرات کے حامی ہیں ۔   

رسانہ عصمت دری و قتل کیس | مین اسٹریم جماعتوں کا عدالتی فیصلے کا خیر مقدم ،جموں کشمیر پولیس کی سراہنا

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر،سینئر لیڈر میاں الطاف،سی پی آئی ایم لیڈر محمد یوسف تاریگامی،عوامی اتحاد پارٹی کے صدر انجینئر رشید،پردیش کانگریس کے سابق صدر پروفیسر سوز اور جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کے سابراہ ڈاکٹر شاہ فیصل نے رسانہ عصمت دری و قتل کیس میں عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے فرقہ پرستی کو مسترد کرتے ہوئے انصاف کے نقاضوں پر پورا کیا۔نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے عدالت کے فیصلے کو قانون اور انصاف کی جیت قرار دیتے ہوئے متاثرہ بچی کے والدین کو انصاف دلانے میں جموںوکشمیر پولیس کے رول کی بھی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ میں پیش آئے اس سانحہ نے پوری دنیا کے باشعور اور انسان دوست لوگوں کے دل جھنجھوڑ دیئے تھے اور عوام ملوثین کو کڑی سے کڑی سزا دینے کی مانگ کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے قانون کی بالادستی ثابت

کھیر بھوانی میلہ | ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پنڈت برادری کا خیر مقدم کیا

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے تولہ مولہ گاندبل جاکر پنڈت شردھالوئوں سے ملے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ اس قدیم اور تاریخی مندر کے ساتھ ہندو برادری خصوصاً پنڈت برادری کو زبردست عقیدت ہے ۔ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ پنڈت برادری ہمارے سماج کا ایک اہم جز ہے ۔انہوں نے پنڈت برادری کی وطن واپسی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد یہ لوگ یہاں پھر سے ماضی کی طرح آباد ہونگے اور ہندو ،مسلم، سکھ ، عیسائی سب بھائی بھائی کی طرح رہیں گے۔اس موقعہ پر پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سابق ممبر اسمبلی گاندربل شیخ اشفاق جبار، ڈاکٹر سمیر کول، بوشن لال بھٹ،وجے بقایا اور کئی لیڈران بھی تھے۔عوامی اتحاد پارٹی کے صدر انجینئر رشید نے کہا ہے کہ وادیٔ کشمیر کے اکثریتی طبقہ نے ہمیشہ پنڈتوں کی واپسی کا خیرمقدم کیا ہے لہٰذا ان لوگوں کو چاہئے کہ وہ کشمیریوں کو اپنا دشمن نہ سمجھیں۔میلہ کھی

مزید خبریں

سکندن نے تولہ مولہ میں انتظامات کا جائزہ لیا سرینگر//گورنر کے مشیر کے سکندن نے تولہ مولہ گاندربل میں قائم کھیر بھوانی مندر پر حاضری دی ۔ انہوں نے شردھالوئوں کے سات بات چیت کرکے ان کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ریلیف و باز آبادکاری کمشنر تیج کرشن بھٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔مشیر موصوف نے ریاست اور ریاستی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعاکرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار بھائی چارے اور آپسی رواداری کے لئے ایک مثال ہے۔انہوں نے مقامی لوگوں کی میزبانی کی تعریف کی۔مشیر نے مندر کے احاطے کا دورہ کر کے شردھالوئوں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ کشمیری پنڈت شردھالوئوں ریاست حکومت کی طرف سے کئے گئے انتظامات کی ستائش کی۔کے سکند ن نے کہا کہ حکومت ریاستی عوامی بہبودی یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے۔اس دوران شردھالوئوں نے بنیادی سہولیات میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا۔ مشیرنے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو

مزید خبریں

سکندن نے تولہ مولہ میں انتظامات کا جائزہ لیا سرینگر//گورنر کے مشیر کے سکندن نے تولہ مولہ گاندربل میں قائم کھیر بھوانی مندر پر حاضری دی ۔ انہوں نے شردھالوئوں کے سات بات چیت کرکے ان کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ریلیف و باز آبادکاری کمشنر تیج کرشن بھٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔مشیر موصوف نے ریاست اور ریاستی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعاکرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار بھائی چارے اور آپسی رواداری کے لئے ایک مثال ہے۔انہوں نے مقامی لوگوں کی میزبانی کی تعریف کی۔مشیر نے مندر کے احاطے کا دورہ کر کے شردھالوئوں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ کشمیری پنڈت شردھالوئوں ریاست حکومت کی طرف سے کئے گئے انتظامات کی ستائش کی۔کے سکند ن نے کہا کہ حکومت ریاستی عوامی بہبودی یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے۔اس دوران شردھالوئوں نے بنیادی سہولیات میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا۔ مشیرنے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو