تازہ ترین

آبپاشی نالوں کی حالت ناگفتہ بہ | ہندوارہ میں سینکڑو ں کنال زمین بنجر ہونے کا خدشہ

کپوارہ// ہندوارہ میں چند ایک آ بپاشی نالوں کی حالت نا گفتہ بہ رہنے کی وجہ سے سینکڑوں کنال اراضی بنجر ہونے کا خدشہ ہے جس کے نتیجے میں کسانو ں میں محکمہ اری گیشن کے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے ۔وادی بھر کی طرح ضلع کپوارہ میں بھی پنیری لگانے کاکام عروج پر ہے تاہم ضلع کے ہندوارہ قصبہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں موجود دہگام نالہ کی ناگفتہ بہ حالت کے نتیجے میں کسان کھیتی با ڈی کرنے سے قاصر ہیں ۔قصبہ کے کسانو ں کا کہنا ہے کہ سینچائی کے لئے ان کے کھیتو ں کو پانی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ پنیری نہیں لگا رہے ہیں ۔کسانو ں کے ساتھ ساتھ عام لوگو ں کا کہنا ہے کہ ہندوارہ قصبہ کے ساتھ ساتھ مضافاتی دیہات باگت پورہ اور چھوٹی پورہ سمیت نصف درجن علاقوں کی اراضی کو اہگام کول سینچائی کے لئے پانی فراہم کرتی ہے لیکن اس کول کی ناگفتہ بہہ حالت کی وجہ سے ابھی تک زمین کو پانی میسر نہیں کیا گیا ۔مقامی لوگو ں

کھیر بھوانی میلہ | گورنر، کے کے شرما، سکندن اور خورشید گنائی کی عوام کو مبارکباد

سرینگر//گورنر ستیہ پال ملک نے کھیربھوانی میلہ کے موقعہ پر ریاستی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ یہ تہوار رواداری اور بھائی چارے کی ایک زندہ مثال ہے جو ریاست جموں وکشمیر کی ایک خاصیت ہے۔گورنر نے ریاست میں قیام امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی ہے۔گورنر کے مشیر کے کے شرما نے میلہ کھیربھوانی کے موقعہ پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔مبارک بادی کے اپنے پیغام میں مشیر موصوف نے کہا ہے کہ یہ تہوار رواداری اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آتا ہے جو صدیوں سے ریاست جموں وکشمیر کی ایک خاصیت رہ چکی ہے۔ شرما نے ریاست میں قیام امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی ہے۔گورنر کے مشیر کے سکندن نے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار رواداری اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آتا ہے جو صدیوں سے ریاست جموں وکشمیر کی ایک خاصیت رہ چکی ہے۔ سکندن نے ریاست میں قیام امن اور خوشحالی کے

حج2019:کرگل میں تربیتی پروگرام منعقد

کرگل//کرگل ضلع میں مناسک حج سے متعلق دوسرے مرحلے کا تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقعہ پر 85 عازمین کو مناسک حج سے متعلق ضروری تربیت دی گئی ۔اس موقعہ پر ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام کے علاوہ دیگر کئی افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے عازمین کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اُنہوں نے عازمین سے درخواست کی کہ وہ سفر محمود کے دوران ریاست خصوصاً لداخ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کریں۔  

امرناتھ یاترا2019| ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے انتظامات کا جائزہ لیا

اننت ناگ//ڈپٹی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے ایک میٹنگ کے دوران امرناتھ یاترا کیلئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او اور ایس جی ایم پہلگام کے علاوہ دیگر کئی افسران موجود تھے۔میٹنگ میں یاترا کے لئے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا بھی تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ سینئر افسروں کی ایک ٹیم کو گپھا بھیجا جائے گا تاکہ وہ یاترا کے راستوں پر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیں۔  

شمال و جنوب میں سڑکیں خستہ :نیشنل کانفرنس

سرینگر //نیشنل کانفرنس لیڈران ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اورجسٹس حسنین مسعودی نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بیشتر سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں ،جنہیں آمدو رفت کے قابل بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جون کا مہینہ بھی اب گزرنے والا ہے لیکن ابھی تک گورنر انتظامیہ سڑکوں کی تجدید و تعمیریامرمت کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ دونوںلیڈران نے کہا کہ لوگوں نے انہیں اپنے قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنایا اسلئے اُن پر یہ اخلاقی فرض بنتا ہے کہ لوگوںکی خدمت کریں ۔  

سوپور میں آوارہ کتوں کے ایک حملے میں7افراد زخمی

سوپور//سوپور کے ہاتھی شاہ علاقے میںآوارہ کتوں کے ایک جھنڈ نے علاقے میں نموادر ہو کر راہ چلتے7افراد پر حملہ کرکے زخمی کر دیا ۔زخمیوں کو فوری طورسب ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے علی محمد دھوبی نامی شخص کومزید علاجہ و معالجہ کیلئے صدر ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ۔ اس واردات کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہواجس دوران خواتین اور بچے گھروں میں سہم کو کر رہ گئے ۔   

کولگام میں 4قمار باز گرفتار

سرینگر// کولگام پولیس نے قمار بازی کے ایک اڈے پر چھاپے کے دوران 4جواریوں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے 12ہزار 4سوروپئے اور تاش کے پتے موقعہ پر ہی برآمدکئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 74/2019کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے اُن اشخاص کو متنبہ کیا ہے جو قمار بازی جیسی بُرائیوں کو فروغ دے رہے ہیں اور اگر اُنہوں نے اپنی سرگرمیاں ترک نہ کیں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔   

سکندن نے سپائس پارک پانپور کا معائنہ کیا

سرینگر//گورنر کے مشیر کے سکندن نے پانپور میں زعفران کے کھیتوں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں قومی زعفران مشن کے تحت جاری مختلف کاموں کا جائزہ لیا۔مشیر موصوف نے کونہِ بل ، چندہارہ ،لیتہ پورہ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کر کے وہاں سپرنکلز کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔ زعفران کو کشمیر کی ثقافت کی ایک علامت قرار دیتے ہوئے مشیر نے اس صنعت کو مزید فروغ دینے کے لئے زعفران کے کسانوں اور زراعت محکمہ کے افسروں اور سائنسدانوں کے درمیان قریبی تال میل پر زور دیا۔اُنہوں نے قومی زعفران مشن کے تحت تعمیر کئے گئے مختلف کنوئوں کا بھی معائنہ کیا اور زعفران مشن کی کامیاب عمل آوری کے لئے محکمہ زراعت کے افسروں کو خصوصی ہدایت دی۔دُور ے کے دوران مشیر کو بتایا گیا کہ مشن کی عمل آوری سے پانپور علاقے میں زعفران کے کھیتوں کو آبپاشی کی مناسب سہولیات فراہم ہونے کی توقع ہے۔بعدمیں کے سکندن نے دوسو پانپور میں قائم سپائس پ

میڈیکل کالج بارہمولہ میں رواں سال تدریسی عمل شروع ہوگا

بارہمولہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ میں تدریسی عمل رواں سال جولائی سے شروع ہوگا۔ انہوں نے اس سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی تھی۔میٹنگ میں پرنسپل جی ایم سی بارہمولہ کے علاوہ دیگر کئی افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل کالج پر جاری تعمیراتی کام میں سرعت لا کر اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔دریں اثنا انہوں نے میڈیکل ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کے لئے ایک تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔    

مسئلہ کشمیر پر مودی کا بیان حقائق کے منافی: گیلانی

سرینگر//حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر دئے گئے حالیہ بیان کو تاریخی اور زمینی حقائق کے سراسر منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام پچھلے 71برسوں سے اپنے پیدائشی حق ’’حقِ خودارادیت‘‘ کے لیے مثالی قربانیوں سے عبارت رواں تحریک مزاحمت میں مصروف عمل ہے۔ انہوںنے نریندر مودی کے بیان پر شدید ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر بھارت کا کبھی حصہ نہیں تھا اور نہ ظلم و جبر سے تحریک آزادی مرعوب ہوکر سرینڈر کرنے کے بارے میں سوچ بھی سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے اس دیرینہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم بھارت کے کسی بھی حصے کو کاٹ کر مانگنے کے روادار نہیں ہیں، البتہ جموں وکشمیر کی ریاست پر بھارت کے فوجی قبضہ کے خلاف برسرِ جدوجہد ہیں‘۔گیلانی نے بھارتی وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسئل

موجودہ پُرآشوب حالات کی ذمہ دار پی ڈی پی: ڈاکٹر فاروق

سرینگر//ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس ریاست کی خصوصی پوزیشن کی حفاظت کرنے اور تینوں خطوں کی یکساں ترقی کرنے والی جماعت ہے۔ڈاکٹر فاروق نے  حضرت بابا پیام الدین ریشی ( ریشی صاحبؒ) ٹنگمر گ میںآستان پر حاضری دی اور ریاست میں امن و امان اور ترقی کیلئے دعا کی۔ انہوںنے کہاکہ اولیائے کرام اور بزرگان دین نے کشمیر کے چپہ چپہ کو اسلام کے نور سے منور کیا ۔  ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ اہل کشمیر تا قیامت میر سید علی ہمدانی ؒ کے احسانات فراموش نہیں کر سکتے جن کی بدولت ہمیں اسلام کی نعمت حاصل ہوئی اور دین کے ساتھ روزگار یعنی صنعت و حرفت بھی حاصل ہوئی ۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ حضرت علمدار کشمیر شیخ نور الدین نورانی ( نندریشی ) ؒ نے اپنی مادر ی زبان کشمیری میں قرآن مجید اور احادیث مبارک کی تشریح اور بیان کر کے ہم پر بڑا احسان کیا اور ان کی تعلیم ، علمی اور روحانی کمال

خطۂ پیرپنچال اور کشمیر کے درمیان ایک اور متبادل راستہ

منڈی//مغل شاہراہ اور لورن ۔ٹنگمرگ سڑک کے بعد خطہ پیر پنچال کو وادی کشمیر سے ملانے کیلئے ایک اور متبادل بھی سامنے آیاہے جو نہ صرف سب سے کم مسافت بلکہ آسان ترین راستہ بھی ہوگا۔منڈی کے آنگن پتھری تا گلمرگ سڑک پر دوبارہ تعمیری کام شروع ہونے سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہیں امید ہے کہ اس سڑک کاکام مغل روڈ اور لورن ٹنگمرگ سڑک کی طر ح تعطل کاشکار نہیں ہوگابلکہ اسے جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا۔اس سڑک کی کل لمبائی 44کلو میٹر ہے جس میں سے 27کلو میٹر حصہ نیڑیاں تک پہلے سے ہی مکمل ہو چکا ہے اورمحض 17کلو میٹر حصہ ہی تعمیر ہوناباقی ہے جس پر دوروز قبل محکمہ گریف نے کام شروع کردیا ۔آنگن پتھری ۔گلمرگ سڑک کی تعمیر کاکام2014میں شروع ہواتھا لیکن نیڑیاں تک تعمیر کے ابتدائی مراحل مکمل ہونے کے بعد آگے 17کلو میٹر حصہ میں زمین کی حصولی،محکمہ جنگلات کی طرف سے کلیئرنس نہ ملنے اور دیگ

اوڑی میں لاپتہ معمر شہری کی لاش پاور ڈیم سے برآمد

اوڑی//اوڑی میں پولیس نے قریب ایک ہفتہ کے بعد لاپتہ معمر شہری کی لاش این ایچ پی سی دوم سے برآمد کی۔ ڈیم کی صفائی کے دوران این ایچ پی سی کے ملازمین نے لاش کو ڈیم میں دیکھا اور پولیس کو خبر کی۔ایس ڈی پی او اوڑی معراج الدین رینہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک ہفتہ بعد گمشدہ نورکھا بجہامہ بونیار کے رہنے والے 80 سالہ ستار آہنگر کی لاش کو این ایچ پی سی ڈیم سلام آباد سے برآمد کیا گیا جو 4 جون کو گھر سے لاپتہ تھا جس کی گمشدگی رپوٹ پولیس سٹیشن بجہامہ میں درج کی گئی ہے۔قانونی لوزمات کے بعد لاش کو لوحقین کے سپرد کر دیا گیا۔  

ریاسی میں سڑک حادثہ، اہلیہ ہلاک، میجر، بچے اور محافظ زخمی

ریاسی //ریاسی کے کٹرہ علاقے میں ٹرک نے کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں فوج کے ایک میجر کی اہلیہ ہلاک ہوگئی جبکہ وہ خود ،اس کے بچے اور ذاتی محافظ زخمی ہوئے ہیں ۔اتوارکو سہ پہر کار زیر نمبر HP33D - 4224کو پیچھے سے آرہاٹرک زیر نمبر JK02AJ - 4519نے زور دار ٹکر ماردی جس کی وجہ سے کار میں سوار 28سالہ پوجا دیوی زوجہ میجر کارتک ساکن منڈی ہماچل پردیش موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ دیگر پانچ مسافر زخمی ہوئے جن کی شناخت 32سالہ میجر کارتک ساکن منڈی ہماچل پردیش ، تین سالہ کیان ولد میجر کارتک، دو سالہ کیوش ولد میجر کارتک،32سالہ رویندر سنگھ ولد سوہن سنگھ ساکن کوارتی ہماچل پردیش اور میجر کے محافظ شری شائن ساکن حیدر آباد کے طور پر ہوئی ہے ۔کار میں سوار سبھی افراد اس وقت اکھنور میں رہ رہے تھے ۔حادثے کے فوری بعد زخمیو ں کو نارائنہ ہسپتال ککریال کٹرہ منتقل کیاگیاجہاں وہ زیر علاج ہیں ۔اس واقعہ پر پولیس نے

ریاستی کیمپا کی 17 ویں سٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد

سرینگر//چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم کی صدارت میں کیمپا کی 17ویں سٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جنگلات و جنگلی حیات محکمہ کیلئے سال 2019-20ء کے اے پی او کی عمل آوری کا جائزہ لیا گیا جس کو جنوری 2019ء میں منظور کیا گیا تھا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی ، کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات ، پی سی سی ایف ،چیف وائیلڈ لائف وارڈن اور دیگر افسران موجود تھے۔جبکہ ایک غیر سرکاری رضا کار تنظیم کے ممبر نذیر بے نظیر نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔اے پی سی سی ایف ( کیمپا) سرویش رائے نے میٹنگ کے دوران کیمپا کے تحت سالانہ پلان کی طبعی و مالی حصولیابیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ریاست میں جنگلات کے تحفظ اور بحالی کے کام میں کیمپا کے رول کو اُجاگر کرتے ہوئے کمیٹی کو بتایاگیا کہ ریاست میں ترقیاتی کاموں کے لئے جموں و کشمیر فارسٹ کنزرویشن ایکٹ کے تحت فراہم کی گئی 13000 ہیکٹر اراضی ک

لیہہ سڑک حادثہ | اِنسانی جانوں کے زیاں پر گورنر کا اِظہار افسوس

سری نگر//گورنر ستیہ پال ملک نے لیہہ ضلع کے لاما یورو میں پیش آئے المناک سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اِظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے سوگوار کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اِظہار کیا ہے اور مہلوکین کی ارواح کے ابدی سکون کے لئے دعا کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی تمنا کی ہے۔گورنر نے اس حادثے میںمارے جانے والے ہر شخص کے قریبی رشتہ دار کے حق میں 2لاکھ روپے اور ہر زخمی کے لئے 20ہزار روپے ایکسگریشیا ریلیف کا اعلان کیا ہے۔  

بنگال ٹوراِزم ایسو سی ایشن نے رئوف ڈار کو بعداز مرگ اعزاز سے نوازا

سرینگر//بنگال ٹورازم ایسو سی ایشن نے نالہ لیدر پہلگام میں 31؍ مئی 2019 ء کو پیش آئے واقعے کے دوران بنگالی جوڑے کی جان بچانے پر کشمیر کے بہادر ٹورسٹ گائیڈ رئوف ڈار کو بعد از مرگ اعزاز سے نوازا ہے۔رئوف ڈار واٹر رافٹنگ کے دوران سیاحوں کی جان بچانے کی کامیا ب کوشش میں اپنی جان گنوا بیٹھاتھا۔مرحوم رئوف ڈار کو تین روزہ بنگال فیسٹول کے اختتام پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔مغربی بنگال کے وزیر راجب بنرجی اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جنہوں نے رئوف ڈار کا اعزاز محکمہ سیاحت کشمیر کے اسسٹنٹ ٹورسٹ آفیسر احسان الحق کو سونپا۔  

تلیل گریز اور کوٹرنکہ میں غرقآبیاں| فوجی اہلکار اور9سالہ بچہ ڈوب گئے

بانڈی پورہ+کوٹرنکہ //تلیل گریز میں فوجی اہلکارکشن گنگا دریا میں بہہ گیا ہے ۔ فوجی ذرائع کے مطابق 51آرآر کے فوجی اہلکار گزشتہ رات گشت کررہے تھے جس کے دوران شبری ناتھ زیر بیلٹ نمبر 15700560Aکا پیر اچانک پھسل گیا اور کشن گنگا کی تیز لہروں میں جاگر ۔اگرچہ ساتھی فوجیوں نے بچاؤ کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوگئے ۔فوجی اہلکار کی لاش ڈھونڈنے کیلئے ماہرغوطہ خوروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ پانی کے تیز بہائو کے سبب لاش پاکستانی علاقے میں جاسکتی ہے۔ ادھر سب ضلع کوٹرنکہ کی پنچایت لوہر ترگائیں میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک کمسن طالبعلم ترگائیں دریا جلہ منگ چتروالی کے مقام پر نہانے کے دوران ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔ 9سالہ سہیل احمد ولد محمد صادق ساکن ترگائیں جلہ منگ چتروالی کے مقام پر نہانے کے دوران گہرے پانی میں ڈوب گیا اوراس کی نعش شام کو نکالی جاسکی ۔ ایک مقامی شخص لی