تازہ ترین

راجناتھ سنگھ کاپاکستان کو انتباہ | 1 گولی کاجواب 10 گولیوں سے دیاجائے گا

سرینگر// مرکزی وزیردفاع  راج ناتھ سنگھ نے ایک بارپھر پاکستان کو متنبہ کیاہے کہ اگر سرحدوں پر اُس نے گولہ باری کاسلسلہ بند نہیں کیا ،تواُس پار سے آنے والی ہرگولی کاجواب دس گولیوں سے دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے اب جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی انتہا ہو گئی ہے اور بھارت اب اس کو زیادہ دیر تک برداشت نہیںکر سکتا ہے ۔سرحدی کشیدگی پر نئی دہلی میںایک تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات بنانے کی ہر کوشش کی ہے لیکن پڑوسی ملک اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آ رہا ہے اور سلامتی دستوںکو اُس کی ہر کارروائی کا مناسب جواب دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا بارڈر سکیورٹی فورس کی ذمہ داری ہے او

اوڑی گیس سلنڈر دھماکہ | ایک اور زخمی دہلی میں دم توڑ بیٹھا، تعداد5ہوگئی

اوڑی/لگامہ اوڑی میں27مئی کورسوئی گیس سلینڈرکے دھماکے میں زخمی کمسن بچہ زخموں کی تاب نہ لاکر آل انڈیامیڈیکل انسٹی چیوٹ نئی دہلی میں دم توڑبیٹھا۔اس طرح اس دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد5 ہوگئی ہے۔ عبید احمد چالکو نامی اس کمسن کودوروزقبل صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سے آل انڈیامیڈیکل انسٹی چیوٹ نئی دہلی منتقل کیاگیاتھاجہاں وہ سنیچرکودم توڑبیٹھا۔اس سے قبل ہ حادثے میں ایک ہی گھر کے 6 بچے اور اُن کی ماں زخمی ہوگئی تھی جن میں پروینہ اختر اور اُس کی تین بیٹیاں صائمہ بانو،سبینہ بانواورشائستہ بانوفوت ہوگئیں جبکہ آج پروینہ کابیٹاعبیدبھی زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا۔خاندانی ذرائع کے مطابق عبیدکی میت اتوار کوبذریعہ طیارہ نئی دہلی سے سرینگر لائی جائے گی جہاں سے اُسے اوڑی پہنچایاجائے گااور آبائی گائوں سلی کوٹ میں سپردخاک کیاجائے گا۔  

پرنسپل سیکریٹری داخلہ کی گورنر کے ساتھ ملاقات

  سرینگر//پرنسپل سیکرٹری داخلہ شالین کابرا نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔شالین کابرا نے ریاست کی موجودہ سلامتی صورتحال کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔اُنہوں نے شری امرناتھ جی یاترا کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بھی گورنر کو تفصیلات دی ۔  

کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کے ’ لوگو ‘ کی نقاب کشائی کی

  سری نگر//گورنر ستیہ پال ملک نے کلسٹر یونیورسٹی آف سری نگر کے وائس چانسلر پروفیسر شیخ جاوید احمد ، ڈین اکیڈمکس پروفیسر ایم وائی پیرزادہ ، ڈین سکول آف ایجوکیشن پروفیسر یاسمین کاووس،ڈین سکول آف ہیمونٹیز پروفیسر نسرین ملک اور یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر عبدالحمید شیخ کی موجودگی میں یونیورسٹی کے ’ لوگو‘  ’ نالیج این لائیٹنس ‘ کی نقاب کشائی کی۔گورنر نے اِس موقعہ پر یونیورسٹی کی نیوز لیٹر بھی جاری کی۔گورنر نے یونیورسٹی کے ’’ لوگو‘‘ کی ستائش کی اور پروفیسر احمد اور ان کے ساتھیوں پر زور دیا کہ وہ تندہی ،لگن اور محنت سے اعلیٰ تعلیمی ادارے کو دوام بخشے۔  

فوجی اہلکاروں کورخصتی کے دوران احتیاط برتنے کی تلقین

سرینگر// فوج نے وادی میں اہلکاروں کو رخصتی پر جانے کے دوران اضافی احتیاطی تدابیراختیار کرنے اور سختی کے ساتھ معیاری ضابطہ عمل پر کاربندرہنے کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے تاکہ وہ جنگجوئوں کیلئے آسان ہدف نہ بن سکیں۔ جنوبی کشمیر کے سڈوری اسلام آباد(اننت ناگ) میں رخصتی پر آئے فوجی اہلکار منظور احمد کی عید کے روزگھر میں ہلاکت کے بعدفوج نے اہلکار کو اضافی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ اگرچہ یہ ہدایات وادی میں رخصتی پر آنے والے ہر ایک فوجی کیلئے دی گئی ہیں،تاہم جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ’’رہنما خطوط پرکاربندرہنے میں کوئی چوک نہ کریں۔‘‘ سینئر دفاعی افسر نے بتایا کہ عید،ہولی،بیساکھی اور دیگر تہوار منانے کیلئے رخصتی پر جانے والے فوجی اہلکاروں کیلئے اگرچہ سخت معیاری ضابطہ عمل موجود ہے،تاہم جنوبی کشمیر میں رخصتی پر جانے والے اہلکاروں کو

امر ناتھ یاترا۔ 2019 | چیف سیکریٹری نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انتظامات کا جائیزہ لیا

سرینگر//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے یکم جولائی سے شروع ہونے والی امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ ڈی جی پی جموں کشمیر ، فائنانشل کمشنر ، صحت اور طبی تعلیم ، گورنر کے فائنانشل کمشنر ، ایس اے ایس بی کے سی ای او ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ ، پرنسپل سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی ، پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن ، مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹری ، ڈویژنل کمشنر کشمیر اور کئی دیگر افسروں نے میٹنگ میں شرکت کی اس کے علاوہ ڈویژنل کمشنر جموں ، ڈی سی گاندر بل اور ڈی سی اننت ناگ نے ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے سرینگر جموں قومی شاہراہ اور بال تل و چندن واری یاترا ٹریکس پر یاتریوں کیلئے کئے جا رہے انتظامات کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ چیف سیکرٹری نے کشمیر اور جموں کے ڈویژنل کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ ٹرانزٹ کیمپوں اور یاترا روٹ بالخصوص کٹھوعہ ، سانب

زیروپوائنٹ زوجیلاپر ٹرک کی ٹکر سے نوجوان زخمی

کنگن//زیرو پوائنٹ زوجیلا پر ایک مال بردار ٹرک کی ٹکر سے نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ زیرو پوائنٹ زوجیلا مقام پر ایک ٹرک نے 26سالہ مشتاق احمد لون ولد محمد جمال لون ساکن سربل سونہ مرگ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں مذکورہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اگر چہ مذکورہ نوجوان کو علاج معالجہ کے لئے پبلک ہیلتھ سینٹر سونہ مرگ لایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اُسے مزید علاج کے لئے سکمز منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کی ٹانگوں میں شدید چوٹ آئی تھی۔      

گورنر کواسمبلی حلقوں کی تعدادمیں اضافہ کرنے کااختیار نہیں:مظفرشاہ

سرینگر//صدرراج کے دوران ریاست کے گورنر جموں میں اسمبلی حلقوں کی تعداد بڑھانے کیلئے پرتول رہے ہیں جوسراسرغیرقانونی اورغیرآئینی ہوگا۔اسمبلی حلقوں کی حد بندی کاکوئی بھی فیصلہ صرف ریاستی اسمبلی ہی لے سکتی ہے۔ان باتوں کااظہار عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئرنائب صدرمظفرشاہ نے سرینگرمیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں گورنرراج کے نفاذ کے بعد سے انتشاری کیفیت پیداہوئی ہے اور خاص کر اْس وقت سے صورت حال بدل گئی،جب آئینی اور قانونی بل بوتے پر نہیں بلکہ حکمرانی طاقت کے بل بوتے پر فیصلے لینے کے ہتھکنڈے استعمال میں لانے کے منصوبے باندھے جارہے ہیں ۔مظفرشاہ نے کہاکہ جموں و کشمیر میں حکمران جماعت بی جے پی کی مْشکل یہ ہے کہ اس پارٹی کو کشمیر میں کارکن نہیں مل رہے ہیں ،بلکہ ایجنٹ ہی مل رہے ہیں۔ایجنٹوں کے ذریعہ کشمیر میں نظام اور تنظیم چلانے کی روایت کشمیر میں کانگریس نے قا

مزید خبریں

 کھیر بھوانی میلہ: شردھالؤں کی بھاری شرکت متوقع ٹریفک روٹ پلان جاری،آنے اور جانے کیلئے سڑکوں کی نشاندہی ارشاد احمد گاندربل//محکمہ ٹریفک کی جانب سے 10 جون 2019 کو میلہ کھیر بوانی میں شرکت کرنے والے شردھالوئوں کے لئے آنے اور جانے والے راستوں کی نشاندہی کی گئی جس کے تحت چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لئے نشاط فورشور شاہراہ سے ہوتے ہوئے اورپاندچھ سے بیہامہ، ڈمبہ کدل اور تھیور راستہ اختیار کرتے ہوئے ڈانگر پورہ سے تولہ مولہ پہنچ جائیں گی جہاں سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کیمپس میں ان کے لئے پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ چھوٹی بڑی گاڑیاں جو سمبل سوناواری سے آئیں گی وہ شادی پورہ سمبل بائی پاس سے ہوتے ہوئے بارسو کا راستہ اختیار کریں گی اورڈانگر پورہ سے ہوتے ہوئے تولہ مولہ پہنچ جائیں گی اور سنٹرل یونیورسٹی کشمیر تولہ مولہ کیمپس میں گاڑیاںپارک کریں گے ۔محکمہ ٹریفک کے مطابق واپسی کے لئے تمام