تازہ ترین

مرکزی وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سے ملاقی

سرینگر//حکومت ہند کے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری گیانیش کمار نے سینئر انٹیلی جنس آفیسر کے ہمراہ یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ کمار نے گورنر کو اُن تفصیلی میٹنگوں کے بارے میں جانکاری دی جو انہوں نے ریاست میں شری امر ناتھ جی یاترا کو احسن طریقے پر منعقد کرنے کیلئے ریاستی پولیس ، انٹیلی جنس ایجنسیوں و دیگر ریاستی حکومت کے افسران کے ساتھ منعقد کی تھیں ۔ انہوں نے یاترا انتظامات کے ایک حصے کے طور پر پہلگام اور بال تل سڑکوں سے جانے والے یاتریوں کیلئے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں کی گئی ہوائی سروے کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔ ادھر سابق وزیر عمران رضا انصاری نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ انصاری نے گورنر کو ریاست میں عوامی اہمیت اور موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق کئی معاملات کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر نے انصاری پر زور دیا کہ وہ ریاست کی مجموع

گورنر راج کا ایک سال | 68244شکایات موصول

سری نگر//ریاست میں 20جون سے گورنر راج کے نفاذ سے لے کر7 جون 2019 تک گریوینس سیل کو68244شکایات موصول ہوئیں جن میں سے68053 ( بشمول گورنر راج سے قبل موصول ہوئی) شکایات کو نمٹارے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھیجا گیا جبکہ 191شکایات کو نمٹانے کا عمل جاری ہے۔اسی طرح گورنر کی ہدایات پر گورنر کے چاروں مشیر سرینگر اور جموں میں شیڈول کے مطابق لوگوں کی شکایات باقاعدہ میٹنگوں کے دوران سُننے کے بعد اُن کا ازالہ کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیجتے آئے ہیں ۔   

سرمایہ کاروں کاچوٹی اجلاس، سکندن نے تیاریوں کا جائیزہ لیا

سرینگر//گورنر کے مشیر کے سکندن نے  ایف آئی سی سی آئی اور سی آئی آئی کے نمائندوں کے ساتھ جے اینڈ کے انوسٹر سمٹ ۔ 2019 کی تیاریوں کا جائیزہ لیا۔  یہ اجلاس جموں کشمیر میں اکتوبر مہینے میں  منعقد ہو رہا ہے ۔ ان نمائندوں نے مختلف اداروں کے رول اور تجربات کے تعلق سے ایک پرذنٹیشن دی ۔ سول سیکرٹریٹ سرینگر میں سی آئی آئی اور ایف آئی سی سی کے نمائندوں نے سمٹ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ اس اجلاس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ریاست میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو سکے ۔ اس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نوین کمار چودھری ، سپیشل سیکرٹری آئی اینڈ سی اے ایس چب ، ڈائریکٹر انڈسٹریز جموں انو ملہوترہ ، ڈائریکٹر انڈسٹریز کشمیر محمود احمد شاہ اور دیگر کئی افسران بھی موجود تھے ۔ مشیر موصوف نے اس موقعہ پر کہا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ر

فوج کی15ویں کمان کاٹیوٹرہینڈل پھربحال

سرینگر//فوج کی 15ویں کمان کا ٹیوٹرہینڈل جوجمعرات کومعطل کیا گیا تھا، کوجمعہ کو پھر بحال کیاگیا۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیوٹر نے ہینڈل کی جانچ کی اور اس کو سر نو بحال کیا،تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس بات کی وضاحت نہ ہوسکی کہ آخر کار چنار کور کا ٹیوٹر ہینڈل کیوں معطل کیا گیا تھا۔ فوجی حکام کے مطابق’’ ہم نے ٹیوٹر سے رابطہ قائم کیااور ہینڈل کی جانچ کی گئی اور بحال کیا گیااور اس کا تعاقب کرنے والوں کو بھی پھر سے اس میں شامل کیا گیا۔‘‘  

حمید لیلہ ہاری مہلوک ذاکر موسیٰ کا جانشین مقرر

سرینگر //انصار غزوۃ الہند نامی عسکری گروہ نے کشمیر میں حمید لیلہ ہاری نامی جنگجو کو ذاکر موسیٰ کا جانشین مقرر کیا ہے جو 23مئی کو فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔کشمیرنیو زسروس (کے این ایس) کے مطابق انصار غزوۃ الہند نامی عسکری گروہ نے کشمیر میں حمید لیلہ ہاری نامی جنگجو کو ذاکر موسیٰ کا جانشین مقرر کیا ہے جو 23مئی کو فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔معلوم ہوا کہ 30سالہ لیلہ ہاری جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں کاکا پورہ کے نزدیک لیلہ ہار نامی گائوں کا رہنے والا ہے۔ حمید لیلہ ہاری ولدمحمد اسماعیل لون ساکنہ لیلہ ہار کاکا پورہ کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ذاکرموسیٰ کا نائب تھا۔خیال رہے ذاکرموسیٰ اْن درجن بھر جنگجوئوں کا سربراہ تھا جس نے2017میں حزب المجاہدین سے ناطہ توڑ کر ایک الگ ،انصار غزوۃ الہند نامی عسکری گروہ کا قیام عمل میں لایا اور جس نے بعد ازاں

ریاستی پرچم کا دن | تقریب کی اجازت نہ دینا آئین کی توہین :انجینئر

سرینگر//پرچم ریاست کی تقریب کے انعقاد کیلئے آخری وقت اجازت واپس لئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے عوامی اتحاد پارٹی کے صدر انجینئر رشید نے کہا کہ پرچم جموں کشمیر کے تقدس اور اہمیت کی ہر حال میں حفاظت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کو آئین ہند کے تحت جن خصوصیات کی ضمانت ملی ہوئی ہے انہیں ختم یا کمزور کرنے کی کوششوں اور سازشوں کو ناکام بنایا جائے گالہٰذا مرکزی سرکار کو چاہیئے کہ وہ ایسی کوئی حماقت نہ کرے کہ جو جموں کشمیر کی عوام کی اکثریت کیلئے نا قابل برداشت ہو۔ انجینئر رشید نے کہا کہ حکومت کو سامنے آکر واضح کرنا چاہیئے کہ اس نے آخری وقت پر اجازت واپس لیکر پرچم ریاست سے متعلق تقریب کو ناکام کیوں کیا جو حالانکہ اب کئی برسوں سے ایک روایت ہے۔انجینئر رشید نے کہا’’اجازت واپس لیکر سرکار نے دراصل ریاستی پرچم کی توہین کی ہے اور یہ شرمناک کام جس کسی نے بھی کیا ہوگا اسکے خلاف مقدم

اسمبلی معیادکم کرکے 5سال کرینگے: جتیندر سنگھ

جموں//جموں بیو رو// وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بی جے پی مساوات کے اصول پر گامزن رہتے ہوئے جموں وکشمیر اسمبلی کی میعاد کار 6 سال سے کم کرکے 5 سال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دراصل 1975 میں اُس وقت کی وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی نے ملک میں اسمبلیوں کی میعاد کار 5 سے بڑھاکر 6 سال کی تھی اور ریاستی وزیر اعلیٰ شیخ محمد عبداللہ نے بھی بھارتی آئین کے تئیں وفاداری دکھا کر ریاست اسمبلی کی میعاد کار بڑھائی تھی، تاہم جب جنتا پارٹی کی حکومت نے اندرا گاندھی سرکار کے تمام فیصلے واپس لئے تو شیخ عبداللہ نے اپنا فیصلہ نہیں بدلا۔تریکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر پر نو منتخب بھاجپا اراکین پارلیمان کے اعزاز میں منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جتیندر سنگھ نے کہا’’جب گزشتہ ہفتے اسمبلی حلقوں کی از سر نو حد بندی کی بات اٹھی تو عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ

اسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ صدرہندیاریاستی گورنرریاست سے متعلق کوئی بھی پالیسی سازفیصلہ جیسے اسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی لینے کے مجاذنہیں ہیں کیونکہ ریاستی اسمبلی کو ہی ایسے پالیسی سازفیصلے لینے کااختیار ہے ۔ایک بیان میں پارٹی نے کہا کہ حکومت ہندریاست کو فرقہ وارانہ بنیادوں پرتقسیم کرناچاہتی ہے اوریہ ریاست کے لوگوں کوقبول نہیں ہے ۔2026تک ریاست میں اسمبلی حلقوں کی کوئی نئی حدبندی نہیں ہوسکتی ہے کیونکہ ریاستی اسمبلی پہلے ہی یہ فیصلہ کئی سال پہلے کرچکی ہے اوراگر بھاجپا حکومت نے یہ صدرہندکے  ذریعے کروایاتویہ سراسرغیرجمہوری ہوگااور اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔پارٹی نے بیان میں مزیدکہا کہ پی ڈی پی ایسی کسی بھی کارروائی کی شدیدمزاحمت کرے گی۔  

الطاف ٹھاکر اسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی کے حق میں

سرینگر//بھارتیہ جنتاپارٹی کے ترجمان اعلیٰ مرکزی وزارت داخلہ کی ریاست کے اسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی کی تجویزکی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست میں خطوں کے درمیان امتیاز کوختم کیا جاسکے گااورسبھی خطوں کو ریاستی اسمبلی میں برابر کاحصہ ملے گا۔ایک بیان میں الطاف ٹھاکور نے کہا کہ جموں خطے میں31لاکھ ووٹر ہیں جبکہ کشمیر میں29لاکھ ووٹر ہیں اورجہاں تک اسمبلی نشستوں کاسوال ہے ، اسی طرح لداخ خطے کے ساتھ بھی امتیازبرتا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی حدبندی کی مخالفت کرنے سے صرف علاقائی جماعتوں کے مفادات کاتحفظ ہوتا ہے جوخاندانی راج کے ذریعے اپنی تجوریاں بھررہی ہیں اورریاست تعمیروترقی کے محاذپر پیچھے جارہی ہے ۔الطاف ٹھاکور نے کہا کہ ایک بار یہاں اسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی ہوتی ہے توجموں کشمیر میں علاقائی توازن قائم ہوگا اوروزیراعظم کا’ سب کا ساتھ سب کا، وکاس کا خواب ‘پورا ہوگا۔انہوں نے ک

تمام سپشل پولیس افسروں پر عقابی نگاہ رکھی جائے گی

سرینگر//پلوامہ پولیس لائنز سے2ایس پی ائوز کے فرار ہونے اور مابعد جھڑپ میں جان بحق ہونے کے بیچ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ تمام سپشل پولیس افسران کی نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔پولیس اعلیٰ کمان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ایس پی ائو اپنے مقام ڈیوٹی کوہتھیاروں کو جمع کئے بغیر نہیں چھوڑ سکتا۔ لاسی پورہ پلوامہ جھڑپ میں میں ایس پی ائوز سے جنگجوئوں کی صفوں میں شامل ہوکر 2ایس پی ائوز کے ہلاک ہونے کے بیچ سیکورٹی گرڈ کے اعلیٰ افسران نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ایس پی ائوز مسلسل اور متواتر طور پر اپنے متعلقہ افسران کی نگرانی میں رہیں گے اور انکی نقل و حرکت بھی ہمہ وقت راڈار پر رہیں گی۔ دونوں ایس پی ائوز نے اپنے یونٹوں کو چھوڑ کر جیش محمد میں شمولیت اختیار کی تھی اور24گھنٹوں کے دوران ہی لاسی پورہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جان بحق ہوئے۔ اس واقعے نے پولیس کو سکتے میں ڈال دیا،جس کے بعد اعلیٰ اف

بٹہ گنڈ ویری ناگ کانوجوان 14برسوں سے نظر بند

اننت ناگ//بٹہ گنڈ ویری ناگ کے ایک کنبہ نے 14 برسوں سے نظر بند پیر زادہ محمد اشرف کی رہائی کیلئے عیدالفطر کے روز خاموش احتجاج کرتے ہوئے عید نہیں منائی ۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں موم بتیاں اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر ہماری کوئی عید نہیںکیونکہ ہمارا بھائی14برس سے مقید ہے جیسے الفاظ درج تھے ۔احتجاجیوں نے اشرف کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ہیرا نگر میں نظر بند اشرف کے اہل خانہ اور پڑوسیوں نے عیدالفطر کے روز بٹہ گنڈ میں ایک خاموش احتجاج کرتے ہوئے عید نہیں منائی ۔ 19جولائی2004میں کپرن میں ہوئے گرنیڈ حملہ ،جس میں چیف انجیئنر آر اینڈ بی سمیت کئی افراد مر گئے تھے اور کئی ایک زخمی بھی ہوئے تھے ، کے سلسلے میں 35سالہ پیر زادہ محمد اشرف ولد پیرزادہ غلام نبی ساکنہ بٹہ گنڈ ویری ناگ کو دسمبر2006میںگرفتار کیا گیا تھا۔گرفتاری کے وقت اشرف ڈگری کالج کھنہ بل میںبی

بابا نگری میں حضرت بابا نظام الدین کیانویؒ کا عرس، ہزاروں زائرین شریک

بابانگری وانگت//بابانگری وانگت کنگن میں حضرت بابا نظام الدین کیانویؒ کے 124 ویں سالانہ عرس6جون سے شروع  ہوگیا ہے۔ جموں و کشمیر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمند اور زائرین عرس میں شرکت کی خاطر بابانگری وانگت کنگن پہنچ گئے ہیں جہاں ان کیلئے کھانے پینے اور رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔سینکڑوں عقیدت مند رضاکارانہ طور پر عرس میں کام کرنے کیلئے بھی آتے ہیں۔شوپیان، اوڑی، کوکرناگ، پہلگام، بانڈی پورہ، راجوری، پونچھ، کالاکوٹ، درہال، تھانہ منڈی سمیت دیگر علاقوں کے علاوہ بیرون ریاست سے بھی ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمند بابانگری وانگت کنگن آرہئے ہیں۔3 روز تک جاری رہنے والے عرس میں دورود ازکار کی مجالس کے ساتھ ساتھ  علماء کرام اسلامی تعلیمات پر مفصل روشنی ڈال رہے ہیں ۔8 جون کو اختتامی تقریب خصوصی دعائیں ،جو سجادہ نشین میاں بشیر احمد کی سرپرستی میں مانگی جائے گی ۔سالانہ عرس کی تقریبات کے انتظ

مزید خبریں

راجوی اور چوکی بل بادل پھٹنے سے تباہی ایک سو سے زائیدبھیڑ بکریا ں ہلاک  اشرف چراغ  کپوارہ//چوکی بل میں با دل پھٹنے کی نتیجے میں سو سے زائد بھیڑ بکریا ں ہلاک ہو گئی ہیں ۔راجوری جمو ں سے متعدد بکروال مال مویشی سمیت بنگس وادی کے دامن تمنہ چوکی بل کے بالائی علاقہ میں ڈھیرہ جما ئے بیٹھے تھے تاکہ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی وہ یہ مال مویشی بنگس وادی کے پہاڑوں پر لیکر جائیں ۔موسم کے قہر نے ان کی امیدو ں پر اس وقت پانی پھیر دیا جبکہ گزشتہ شب بجلی گرنے اور با دل پھٹنے کی نتیجے میں بکروالوں کے 102بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں ۔راجوری سے آئے ہوئے حسن کھٹانہ ،زمان کھٹانہ اور رحمان کٹھانہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ان پر قیامت ٹوٹ پڑی کیونکہ وہ ان بھیڑ بکریو ں کو پال کے اپنے گھر کا گزارہ کرتے تھے ۔انہو ں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ متا ثرین کو مالی امداد فراہم کریں ۔ا س د