تازہ ترین

شرمناک واقعات

انسانیت کو شرمسار کر دینے والی ایسی سنسنی خیز خبریں سننے اور پڑھنے کو ہمیں مسلسل مل رہی ہیںکہ بیان سے باہر ہے۔حال ہی میں ایک ایسی ہی دردناک اور اشتعال  انگیزخبر میں ایک تین سالہ معصوم بچی کی مبینہ بے توقیری کے معاملے پر انسانی ضمیرچیخ اٹھا ۔ یہ معاملہ اس وقت پولیس کے زیر تفتیش ہے اور اُمید کی جانی جائے کہ بہت جلد حقائق سامنے آئیں گے ۔ ابھی اس بات کو چند ہی دن گزرگئے تھے کہ ایسی ہی ایک اور منحوس خبر سوشل ویب سائٹس پر گردش کرنے لگی جس میں گاندربل سے تعلق رکھنے والے ایک کم نصیب کنبہ کو روتے بلکتے ایسے ہی ایک اور شرم ناک سانحہ کی کہانی سناتے دیکھے جا رہا تھا۔ فی الوقت اس طرح کے شرمناک واقعات کا رونما ہونا ہمارے سماج کا معمول بنتا جا رہاہے ۔ یہ ایک انتہائی تشویش ناک امر ہے۔انسانیت کو شرم سار کر دینے والے ایسے واقعات وسانحات کی وقتی طور دھوم مچ جاتی ہے مگر قا نون درندہ صفت مجرموں کے خل

دہرمنہ سویہ بگ میں دو لڑکوں پر تشدد کی بار ایسوسی ایشن نے مذمت کی

سرینگر//جموں کشمیرہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے دہرمنہ بڈگام کے سات نوجوانوں کو فوج کی طرف سے گرفتار کئے جانے،جن میں سے دولڑکوں فاضل فیاض ملک(14)اورحمیداللہ شیخ کو نازک حالت میں رہاکیاگیااوردونوں کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر علاج کیلئے منتقل کیاگیاجہاں سے حمیداللہ شیخ کو جہلم ویلی کالج اورفاضل فیاض جن کے سرمیں شدیدچوٹیں آئی ہیں کوصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیاجہاں ان کاآپریشن کیاگیااوروہ موت وحیات کی کشمکش میں ہیں،کی مذمت کی ہے۔بار نے پمپوش کالونی پنگلش ترال میں علی محمدراتھرکے گھرمیں داخل ہوکرفورسزکے ہاتھوں چارخواتین عائشہ بانو،رفیقہ اختر،تبسم بانواوربسماجان کی مارپیٹ کرنے کی بھی مذمت کی ۔  چاروں خواتین شدیدزخمی ہیں اوران کاترال اسپتال میں علاج ہورہا ہے ۔بار نے دونوں واقعات کو بربریت سے تعبیر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اس سلسلے میں فوری طور ایف آئی آر درج کرے۔ با

سوپور میں خاکروبوں کی ہڑتال جاری ،قصبے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

سوپور//مونسپل کونسل سوپور کے کنسالڈیٹڈخاکروبوں کی پچھلے20روزسے جاری ہڑتال کی وجہ سے قصبے کی سڑکوں پر گندگی اورکوڑاکرکٹ کے ڈھیرجمع ہوگئے ہیں جس سے ہر طرف عفونت پھیل رہی ہے۔بیسیوں ہڑتالی خاکروبوں نے کہا کہ وہ تب ہی اپناہڑتال ختم کریں گے جب اُنہیں سرکاری طرف سے یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ ان کی ملازمتوں کو باقاعدہ بنایاجائے گا۔انہوں نے میونسپل کونسل سوپور میں غیرقانونی تقرریوں کی بھی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریاض احمدشیخ نامی ایک خاکروب نے بتایا کہ ہم گزشتہ بیس روز سے ہڑتال پر ہیں اورکوئی ہماری نہیں سن رہا ہے اورہم تب تک اپناہڑتال ختم نہیں کریں گے جب تک نہ ہماری نوکری کوباقاعدہ بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے دیریہنہ مطالبات جن میں ملازمتوں کو مستقل کرنا،وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگرمستقل خاکروبوں کے حق میںجی پی فنڈ کی واگزاری وغیرہ کوحل کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔مقامی لوگو

گاندربل میں نشیلی ادویات ضبط،سمگلر گرفتار

گاندربل//گاندربل پولیس نے منیگام بائی پاس کے مقام پر موجود ایک ڈھابہ پر چھاپہ ڈال کر بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات ضبط کرتے ہوئے اس کاروبار میں ملوث ایک سمگلر کی گرفتاری عمل میں لائی۔پولیس بیان کے مطابق ایس ایچ او گاندربل ارشد سلفی کی قیادت میں  منیگام بائی پاس کے مقام پر ڈھابہ پر چھاپہ ڈالکر ممنوعہ ادویات ضبط کیں۔ اس موقع پر محمد مقبول بٹ ساکن منیگام گاندربل کی گرفتاری عمل میں لاکرکیس زیر نمبر 119/2019 درج کیا گیا ۔  

خواجہ محمد یوسف بژھ کشمیر پر انسائیکلو پیڈیا تھے

سرینگر//حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیری نژاد سفارت کار اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے صلاح کار محمد یوسف بچھ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین کی ہمشیرہ کی رحلت پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی جنت نشینی کی دُعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم محمد یوسف بچھ ایک قابل قدر اور ذہین سفارت کار ثابت ہوئے ہیں۔ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک واضح اور غیر مبہم موقف رکھتے تھے۔ حریت چیرمین نے جملہ مرحومین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دُعا کی ۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کشمیر کے عظیم سپوت خواجہ محمد یوسف بژھ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے سوگوارخاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا

انجینئر رشید کا اوڈی کے کئی دیہات کا دورہ

اوڑی//اے آئی پی سربراہ انجینئر رشید نے اوڑی کے متعدد دیہات کا دورہ کرکے لوگوں کو درپیش روز مرہ کے مسائل کا جائزہ لیا۔ انجینئر رشید نے سلام آباد جا کر حاجی عطا محمد سے تعزیت کی جن کے گھر کے دو افراد ایک دلدوز سڑک حادثہ میں چند روز قبل لقمہ اجل بن گئے تھے ۔ اس موقعہ پر انجینئر رشید کو بتایا گیا کہ سڑکو ں کی خستہ حالی اور کشادگی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات اوڑی میں ایسے سانحات ہوتے رہتے ہیں ۔ انجینئر رشید نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ علاقہ میں سڑکوں کی خستہ حالی، اسکولوں اور اسپتالوں میں عملے کی دستیابی اور دیگر روز مرہ مسائل کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔ انجینئر رشید نے مانچھی کرنڈ جا کر آتشزدگان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ سے متاثرین کی آبادکاری کا مطالبہ کیا اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے انہیں یقین دلایا کہ متاثرین کی بھر پور معاونت کی جائے گی۔   

فتح مکہ کی مناسبت سے کئی تقاریب

سرینگر// یوم فتح مکہ کے سلسلے میں ریاست کے تینوں خطوں کی مساجد ، زیارت گاہوں ، خانقاہوں میں پُر وقار تقریبات کا انعقاد ہواجن میں علماء کرام نے یوم فتح مکہ کی فضیلت اور اِس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میںہوئی جہاں علماء نے فتح مکہ پر روشنی ڈالی۔ دوسری بڑی تقریب زیارت دستگیر صاحب ؒسرائے بل میںہوئی جہاں مولانا شوکت حسین قادری نے یوم فتح کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور زیارت میر سید یعقوب صاحبؒ سونہ وار میں مولوی خورشید احمد قانونگو اور امام و خطیب الحاج محمد حسین قادری نے یوم فتح پر عظمت بیان کی۔ انجمن تبلیغ الاسلام ، نصرت اسلام، جمعیت ہمدانیہ ، اہل سنت وجماعت ودیگر ملی تنظیموں کی جانب سے بھی تقاریب کا انعقاد ہوا۔دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یوم فتح مکہ پر مسلمانانِ عالم خاصکر ریاست کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے اس مقدس دن پر

سینئر صحافی بشیر منظر کو صدمہ

 ٹنگمرگ //سینئر صحافی اورانگریزی روزنامہ کشمیر امیجز کے چیف ایڈیٹر بشیر منظر کی والدئہ نسبتی 25 مئی کوانتقال کر گئیں۔اُن کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میںلوگوں نے شرکت کی۔اس دوران زندگی کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ٹریڈرس ایسوسی ایشن ٹنگمرگ، مزدور یونین گلمرگ،ٹورسٹ گائڈ ایسوسی ایشن گلمرگ، ٹرانسپورٹ یونین ٹنگمرگ، پنشنرز ایسو سی ایشن ٹنگمرگ، ٹیچرس فورم ٹنگمرگ، گل مہر کنٹریکٹرس ،سابق ممبر اسمبلی گلمرگ محمد عباس وانی اور ٹنگمرگ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے علاوہ لون نیوز ایجنسی نے بھی بشیر منظر سے تعزیت کی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی اجتماعی فاتحہ خوانی منگل کو چک تریرن ٹنگمرگ میں انجام دی جائے گی۔  

محمد شفیع وانی کے انتقال پر نیشنل کانفرنس کا اظہار تعزیت

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق نے آئی پی ایس آفیسرمحمد شفیع وانی کے انتقال پر بھی گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے مرحوم کے گھر واقع حیدرپورہ جاکر سوگوار خاندان کی ڈھارس بندھائی اورمرحوم کی فاتحہ خوانی میں بھی شمولیت کی ۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر ، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ، جنوبی کشمیر کے پارٹی لیڈران سکینہ ایتو ، بشیر احمدویری ، الطاف احمد کلو، ڈاکٹرمحمد شفیع، ترجمان عمران نبی ڈارنے بھی تعزیت کا اظہار کیاہے ۔   

تاریگامی کا کسان لیڈرعبدلاحدشیخ کوخراج عقیدت

سرینگر//کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) کے رہنما محمدیوسف تاریگامی نے کسان رہنماعبدلاحدشیخ جن کاکولگام میں اپنے آبائی گائوں میں سنیچروارکوانتقال ہوگیا ،کوخراج عقیدت پیش کیاہے۔ایک بیان میں تاریگامی نے کہاکہ عبدلاحدشیخ کسان تحریک سے بچپن سے ہی وابستہ تھے اورکہا کہ ان کی موت نے شوپیان اورکولگام میں ایک خلاپیداکیا ہے جسے پُر کرنا مشکل ہے ۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔تاریگامی نے غمزدہ کنبے کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا۔  

ہیلپ فائونڈیشن کپوارہ کی جانب سے امدادی تقریب

کپوارہ// ہیلپ فائونڈیشن کپوارہ کی جانب سے اُن کے دفتر واقع انور آباد سلکوٹ میں100بیوائوںمیں رمضان فوڈ پیکٹ تقسیم کئے۔بیواؤں اور مسکینوں کی مدد کے لئے اتوار کوہیلپ فائونڈیشن نامی ایک رضاکار تنظیم نے انور آباد سلکوٹ میں رمضان فوڈ پیکٹ کے تحت 25 کلو چاول، 10 کلو آٹا، 5 لیٹر تیل سیاہ، 2 کلو چینی اور 2 کلو نمک کے علاوہ دیگر مصالحہ جات تقسیم کئے۔ہیلپ فائونڈیشن کے ذمہ داروںکا کہنا ہے کہ وہ آئندہ بھی بیواؤں اور محتاجوں کے لئے ایسے پیکیج جاری رکھیںگے۔  

عارضی ملازمین کی برخواستگی کا معاملہ | گورنر انتظامیہ فیصلے پر نظرثانی کرے : این سی ،پی ڈی پی

سرینگر //گورنرانتظامیہ کی جانب سے مختلف سرکاری محکموں میں سال2010کے بعدتعینات کئے گئے سبھی عارضی ملازمین بشمول ڈیلی ویجروں،کیجول لیبروں ،کنسالڈیٹیڈ،کنٹریکچول اورایڈہاک ملازمین کونکال باہرکئے جانے یاان سبھی عارضی ملازمین کی برخواستگی عمل میں لائے جانے سے متعلق حکمنامہ نے جہاں سینکڑوں ایسے محنت کشوں کے مستقبل پرسوالیہ نشان لگادیاہے ،وہیں گورنرانتظامیہ کے اس حکمنامے پرمین اسٹریم جماعتوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے ۔نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی نے گورنرستیہ پال ملک پرزوردیاکہ وہ اس فیصلے پرنظرثانی کریں ۔ نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمدساگرنے کہاکہ یہ بات بڑی تشویشناک ہے کہ گورنرانتظامیہ نے ایسے تمام عارضی ملازمین کونکال باہرکرنے کافیصلہ لیاہے جن کوسال2010اور 2015کے بعدمختلف سرکاری محکموں میںتعینات کرکے عارضی ملازمت فراہم کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ غریب ملازمین اورمحنت کشوں سے روزی روٹی کاذر

پتھر ، پسیاں اور ٹریفک جام | سرینگر۔جموں شاہراہ کا معمول

بانہال // جموں۔ سرینگر شاہراہ پر درماندہ ٹریفک کو اتوار کے روز بھی وادی کشمیر کی طرف چلنے کی اجازت دی گئی اور سنیچر شام سے اتوار کی اتوار شام تک کئی ہزار مسافر اور مال گاڑیاں وادی پہنچ گئیں۔ ٹریفک حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ سنیچر کی شام چودہ گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد شاہراہ بحال کی گئی تھی اور رام بن اور ادہم پور کے درمیان درماندہ ٹریفک کو وادی کی طرف دوبارہ بحال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز شاہراہ پر بیٹری چشمہ کے مقام گرتے پتھروں اور چھوٹی پسیوں کی وجہ سے شاہراہ کئی بار بند ہوئی تاہم سڑک پر گرنے والے ملبے اور پتھروں کو ساتھ ساتھ صاف کیا جاتا رہا اور وقفے وقفے سے متاثر رہنے والے ٹریفک کو بحال کیا جاتا رہا اور یہ سلسلہ اتوار شام تک جاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز ہلکی بارشیں بھی ہوئیں تاہم شاہراہ پر اس سے کوئی اثر نہیں پڑا۔   

منریگاجاب کارڈ اسکینڈل | بی ڈی او سمیت3ملازمین منسلک،تحقیقات جاری

اننت ناگ//حکومت نے بلاک ڈیولپمنٹ افسرکھوری پورہ کو دیگر دو اہلکاروں کے ساتھ ’گریٹرکشمیر‘اخبار کی طرف سے بے نقاب کئے گئے کئی کروڑ روپے کے منریگانقلی جاب کارڈ سکینڈ ل میں ملوث ہونے کی بنا پر منسلک کیا ہے۔تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر بی ڈی اوکھوری پورہ ،پنچایت سیکریٹری آکھورہ اورگرام روزگار سہایک اکھورہ کومزیداحکامات تک ڈائریکٹوریٹ آف رورل ڈیولپمنٹ کے ساتھ منسلک کیاگیاہے۔ایک سرکاری حکم کے مطابق یہ افسر/اہلکارڈائریکٹوریٹ آف رورل ڈیولپمنٹ کے ساتھ کمیٹی کی طرف سے حتمی رپورٹ پیش کئے جانے تک منسلک رہیں گے تاکہ مزیدکارروائی کی جائے۔ 14مئی کے ’گریٹرکشمیر‘میں شائع ایک رپورٹ کانوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کیلئے کمشنرسیکریٹری رورل ڈیولپمنٹ شیتل نندانے ایڈیشنل سیکریٹری سدرشن کمار کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ۔ ڈائریکٹر رورل ڈیولپم

وادی کے بیشتر علاقوں میں معمولات بحال | ضلع پلوامہ بدستور بند، انٹر نیٹ معطل

ترال// جنوبی کشمیر کے کچھ حصوں اور سرینگر کے پائین شہر کے نوہٹہ کو چھوڑ کر وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں اتوار کو معمولات زندگی دو روز بعد بحال ہوگئے۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ ترال میں انصار غزوۃالہندکے چیف کمانڈر ذاکر موسیٰ کی ہلاکت کے خلاف وادی کشمیر میں جمعہ کی صبح کئی علاقوں میںکرفیو نافذ کیا گیا تھا جبکہ باقی علاقوں میں مکمل ہڑتال شروع ہوئی تھی۔اتوار کی صبح شمالی اور وسطی کشمیر میں دکانیں اور تجارتی مراکز کھل گئے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوئی۔ بارہمولہ اور صوبہ جموں کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بحال ہوئیں۔ شمالی اور وسطی کشمیر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات ہفتہ کو دوپہر کے وقت بحال کی گئی تھیں۔ پائین شہر میں نافذ کردہ کرفیو اتوار کی صبح ہٹالیا گیا۔ تاہم نوہٹہ میں احتجاجی مظاہروں کے بعد پھر سے پابندیاں عائد کی گئیں۔شمالی کشمیر اور وسطی کشمیر کے دوسرے حصو

وزیراعظم مودی کیلئے عالمی رائے عامہ منفی کیوں؟:سوز

سرینگر//سینئر کانگریس لیڈر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہاہے کہ نریندر مودی کا دو بارہ وزیر اعظم بن جانا کسی کیلئے اچھنبے کی بات نہیں ہے۔ مگر غور کرنے کی بات یہ ہے کہ دنیا کی رائے عامہ مودی سے خوش کیوں نہیں ہے؟عوامی سطح پر یہ بات ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ الیکشن کمیشن نے جانب داری سے کام لیا اور انتخابی عمل میں ایک رخنہ پیدا کیا ۔سوز کے مطابقنریندر مودی کو اپنے حق میں یہ سوچنا چاہئے کہ عالمی رائے عامہ اس کے ساتھ کیوں نہیں ہے جو یہ سمجھتی ہے کہ مودی نے ہندوستان کی بساط سیاست کو ایسے تقسیم کیا ہے کہ گویا اس طرح کی سیاست آزاد ہندوستان میں پروان ہی نہیں چڑھی تھی۔ابھی باوقار میگزین ٹائم(TIME) نے مودی کو ہندوستان کا سب سے بڑا تقسیم کنندہ یعنی سماج کو بانٹنے والا بتا دیا اور گارجین (Guardian) نے اس لئے ملامت کی کہ مودی نے مسلمانوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ گویا وہ اس ملک میں دوسرے درجے کے شہری ہوں۔

دفعہ35اےآئینی غلطی اور دفعہ370نفرت کی دیوار، دونوں دفعات کو جانا ہے: رویندر رینہ

جموں// بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے ریاست کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کو بالترتیب 'آئینی غلطی' اور 'نفرت کی دیوار' قرار دیتے ہوئے ان دفعات کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ این ڈی اے حکومت نے وادی کشمیر میں آپریشن آل آوٹ شروع کیا اور فورسز کو کھلی چھوٹ دی جس کے نتیجے میں ملک میں 'راشٹرواد' پیدا ہوا اور نریندر مودی لوگوں کے چہیتے لیڈر بن گئے۔بی جے پی کے شعلہ بیان ریاستی صدر نے اتوار کے روز یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'دفعہ370 اور دفعہ 35 اے نے جموں وکشمیر کے ساتھ بہت زیادہ ناانصافی کی ہے۔ دفعہ 370 کی وجہ سے ریاست میں علاحدگی پسندی کی سوچ پیدا ہوئی ہے۔ اس نے جموں وکشمیر کا بہت بڑا نقصان کیا ہے۔ سو ایسے سیاسی خاندان

مزید خبریں

پولیس سربراہ کا گول، مہور اور ریاسی کا دورہ امن دشمن عناصر کیخلاف سخت کارروائی پر زور سرینگر//ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے گول، مہور اور ریاسی کا دورہ کرتے ہوئے یہاں قائم پولیس اداروںکے کام کاج کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کیساتھ تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ امن و قانون کی صورتحال کو زک پہنچانے والے عناصر کو بے نقاب کرکے اُن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے اتوار کو گول رام بن، مہور اور ریاسی کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے یہاں قائم پولیس اداروں میں ہورہے کام کاج کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ڈی جی پی کے ہمراہ آئی جی پی وجے کمار بھی تھے۔ یہاں پہنچنے پر ڈی جی پی کا استقبال متعلقہ ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ افسران نے کیا جس دوران انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل ا