آئین کے دفاع کیلئے لڑئیں گے | ہندوپاک بات چیت لازمی :ڈاکٹر فاروق

سرینگر  //ریاستی آئین کے دفاع کو اولین ترجیحات قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 370اور35اےکے خلاف ہو رہی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں واپس امن لانے کیلئے ہندوپاک حکومتوں کو بات چیت کی میز پرآنا ہو گا ۔وادی کی تین پارلیمانی نشستوں پر شاندار جیت درج کرنے کے بعد ڈاکٹر فاروق نے نوائے صبح میں پریس کانفرنس کے دوران اہل وادی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی کوششوں اور محنت کے نتیجے میں ہی ہم لوک سبھا تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں اورنیشنل کانفرنس لوگوں کی اُمیدوں پر کھرا اُترنے کی ہر کوشش کرے گی ۔انہوں نے کہا’’ پارلیمنٹ میں جانا کوئی آسان نہیں ہوتا ‘ہمارے مدعے بہت زیادہ ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ 35Aاور 370کے حوالے سے مرکز کی نیت ٹھیک نہیں ہے اور انہی مدوں پر ہمیں مرکز سے لڑنا ہے ۔ڈاکٹر فاروق نے

’جو جیتا وہی سکندر‘مودی مبارک بادی کے مستحق :عمر

سرینگر //نریندر مودی کو شاندار جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ اب انہیں اپنی پالیسوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران عمر عبداللہ نے کہا’’ ہم نے یہ الیکشن لڑا اور کوشش یہ کی کہ بی جے پی اور این ڈی اے کا کوئی متبادل تیار کر کے ملک کے سامنے رکھا جائے لیکن ملک نے اُس کو قبول نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جہاں جہاں سے ہم اُمید کر رہے تھے کہ اپوزیشن کو کامیابی ملے گی وہاں سیٹوں کی تعداد بڑھنے کے بجائے گھٹتی گئی۔انہوںنے وادی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تین سیٹوں پر اُمیدوار کھڑے کئے اور تینوں پر جیت درج کی ۔انہوں نے آج کا دن مودی کی کامیابی کا دن ہے ،او ر مجھے لگتا ہے کہ یہ غلط ہو گا کہ اگر ہم یہاں سے اُن کو مبارک بادی کا پیغام نہ دیں‘‘۔’’ جو جیتا وہی سکند

عمران خان کی مودی کومبارکباد

 اسلام آباد /وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے خطے میں امن و خوشحالی کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کی امید ظاہر کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 'انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادیوں کی کامیابی پر میں وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جنوبی ایشیا میں امن اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرامید ہوں۔'واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے آغاز سے قبل 9 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان نے چند غیر ملکی صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کی قوم پرست جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انتخابات میں جیتنے سے امن مذاکرات کا بہتر موقع ملے گا۔  

رفیع آباد بارہمولہ میں دلدوز حادثہ | ٹریکٹر ڈرائیورلقمہ اجل

 بارہمولہ //وترگام رفیع آباد میں جمعرات کو سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک 40 سالہ ڈرائیور اپنے ہی ٹریکٹر کی زد میں آکرلقمہ اجل بن گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ جمعرات کو ا س وقت پیش آیا جب ٹریکٹر ڈرائیور اعجاز احمد ساکنہ روہامہ رفیع آباد کا وترگام کے نزدیک ٹریکٹر پلٹ گیا اور وہ خود ہی اس کے نیچے آکر شدید زخمی ہوگیا۔اگر مذکورہ ڈرائیور کو نزدیکی اسپتال پہنچا یا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ا سے مردہ قرار دیا۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔  

آسمانی بجلی گری | کھلن مرگ میں مزدور لقمہ اجل

گلمرگ//سیاحتی مقام گلمرگ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک مزدور لقمہ اجل بن گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کی سہ پہر موسم اچانک خراب ہوا جس کے ساتھ ہی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ موسم کی خرابی کے پیش نظر گلمرگ کے کھلن مرگ کے نزدیک 30 سالہ مزدور بشیر احمد کھٹانہ ولد سیف الدین کھٹانہ ساکنہ مہاین نامی شخص نے جوں ہی بارش سے بچنے کی خاطر درخت کا سہارا لیا اس دران اچانک آسمانی بجلی گریجس کی زد میں آکر بشیر احمد کھٹانہ موقع پرہی لقمہ اجل بن گیا۔ گلمرگ پولیس نے لاش برآمد کر کے ضروری لوازمات کے بعداسے آخری رسومات کی خاطر لواحقین کے حوالے کردی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ مرحوم تین معصوم بچوں کا باپ تھا۔ادھر ٹورسٹ گائیڈ ایسوسی ایشن کے صدر طارق احمد خان نے گورنر انتظامیہ سے غریب مزدور کے پسماندگان کو مالی معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  

اونتی پورہ اور ٹائیگور ہال کے نزدیک | گرینیڈ دھماکے،3راہگیر زخمی

اونتی پورہ//اونتی پورہ پولیس سٹیشن کے باہراور ٹائیگور ہال کے نزدیک نا معلوم افراد نے فورسز کی گاڑیوں پر گرینیڈ داغے جو زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے۔ دھماکے میں3راہ گیر زخمی ہوئے جبکہ کئی گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ہوئے ۔یہ واقعہ جمعرات  بعد دوپہر2بج کر30منٹ پر پیش آیا۔پولیس نے زخمیوں کی شناخت محمد عمر شیخ میڈورہ اونتی پورہ، غلام نبی وانی اورسمی جان ساکنان بارسو اونتی پورہ کے طور کی ہے۔ادھر ٹیگور ہال کے نزدیک مسلح افراد نے فورسز پر گرینیڈ پھینکا جو دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔بعد میں پولیس و فورسز نے گاریوں خاس کر موٹر سائیکل سواروں کی باریک بینی سے پوچھ تاچھ کی۔  

مزید خبریں

سوپور میں مٹی کے تودا گرا  دو لڑکیاں دب کر جان بحق، ایک زخمی سری نگر// سوپور کے ہرد شیوا علاقے میں بدھ کے روز بھاری بھر کم مٹی کے تودے کے نیچے دب جانے سے دو لڑکیاں از جان جبکہ ایک شدید زخمی ہوئی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز سوپور کے ریشی پورہ ہرد شیوا علاقے میں تین لڑکیاں محو سفر تھیں کہ ایک بھاری مٹی کے تودے نے انہیں اپنی لپیٹ میں لیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔تاہم تینوں لڑکیوں کو ملبے سے نکال کر فوری طور سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو لڑکیوں کو مردہ قرار دیا جبکہ تیسری لڑکی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔بلاک میڈیکل افسر سوپور محمد سمیع نے بتایا کہ دو لڑکیوں کی ہسپتال پہنچانے کے دوران ہی موت واقع ہوئی تھی جبکہ تیسری لڑکی کو خصوصی علاج ومعالجے کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا۔انہوں نے فوت شدہ لڑکیوں کی شناخت شوقی دختر محمد اشرف وگے ساکن وڈورہ او