تازہ ترین

ناردرن آرمی کمانڈرگورنر سے ملاقی | بکروال طبقے نے بھی مطالبات پیش کئے

سرینگر// فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے یہاں راج بھون میںگورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔لیفٹنٹ جنرل نے گورنر کو بین الاقوامی سرحد ، ایل اے سی، ایل او سی کی سلامتی صورتحال اور فوج کی جانب سے ملی ٹینسی مخالف اپریشنوں کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے فوجی کمانڈر نے شری امر ناتھ جی یاترا کے لئے سیکورٹی انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس دوران  سابق وزیر انجینئر عبدالغنی کوہلی کی قیادت میں بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ کوہلی نے گورنر کو بکروال طبقے بالخصوص ضلع راجوری کے کالا کوٹ علاقے میں رہنے والے لوگوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ بکروال طبقے کو ڈھاچی گام کے بالائی علاقوں کی طرف اپنی بھیڑ اور بکریوں کے جھنڈ لیکر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔ کوہلی نے گورنر سے درخو

بھنگ اور خشخاش کی پیداوار کیخلاف عوام متحرک | پلوامہ میں سیو ل سوسائٹی اور مساجد کمیٹی ممبران میدان میں

پلوامہ//جہاں ایک طرف سرکار نے وادی کشمیر میںہزاروں کنال اراضی پر اگائی گئی خشخاش کی فصل کو تباہ کرنے کی مہم شروع کی ہے وہی دوسری جانب ضلع پلوامہ کے کئی دیہات میں لوگوں،سیول سوسائٹی ممبران ، اور مساجد کمیٹیوں کی جانب سے مشاورت کے بعد اس مہم کو از خود شروع کرنے کا فیصلہ لیاگیا۔جس دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں صرف3روز کے دوران سینکڑوں کنال اراضی پر پھیلی فصل کو تباہ کیا گیا ۔ادھر عوامی حلقوں میں اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے ۔جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں جہاں محکمہ مال اور دیگر سرکاری ایجنسیاں وسیع اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل کوتباہ کررہے ہیںجس دوران کئی مقامات پر انہیں مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا ضلع کے تاریخی گائوںشاہورہ علاقے میں مقامی سیول سوسائٹی کے ممبرحمید اللہ حمید نے گزشتہ دنوں اپنے علاقے میں مقامی لوگوں ،زع عزت شہریوں ،اور مساجد کمیٹی

محکمہ ایکسائز بھی حرکت میں 1244 کنال اراضی پر خشخاش کی کاشت تباہ

سرینگر// محکمہ ایکسائز کی مختلف ٹیموں نے شوپیان،پلوامہ،اننت ناگ، کولگام، بڈگام،بانڈی پورہ اوربارہمولہ میں خشخاش کی کاشت کے خلاف غیر معمولی کارروائی کے دوران 1244کنال اراضی پر خشخاش کے پودوں کو تباہ کردیا۔ایک بیان کے مطابق شوپیان میں 465،پلوامہ میں 230،اننت ناگ میں93اورکولگام میں 47کنال اراضی پر خشخاش کی کاشت کو تباہ کردیا گیا ۔جب کہ ضلع بڈگام میں 254کنال اور بارہمولہ میں 80کنال خشخاش کی غیر معمولی فصل کو ضائع کیا گیا ۔ڈپٹی ایکسائز کمشنر (ایگزیکٹیو) کشمیر نے بتایا کہ خشخاش کی کاشت کے خلاف اُس وقت تک مہم جاری رہے گی جب تک کہ اس کا مکمل صفایا نہیںہوتا۔  

کریری بارہمولہ میں تلاشی کاروائی

بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے کا فورسزنے محاصرہ کرکے بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی عمل میں لائی ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فورسز کو ایک مصدقہ اطلاع ملی کہ سالوسہ کریری دیہات میں کچھ جنگجوئوںچھپے بیٹھے ہیں جس کے  بعد فوج  کے 52آر آر،سپیشل آپریشن گرپ ’ایس او جی ‘  اور سی آر پی ایف نے پورے علاقے کو محاصرے میںلیا اور تمام آنے جانے والے راستوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے لگائے ۔اس کے علاوہ فورسز نے گھر گھر تلاشی لی اور آخری اطلاع ملنے تک  تلاشی کاروائی جاری تھی۔  

۔2019:پیلٹ کے قہرمیں کمی واقع

سرینگر//وادی میں2016کے بعد پہلی بار پیلٹ ’’دہشت‘‘ کاگراف سب سے زیادہ تنزلی کا شکار ہوا ہے،جبکہ سیکورٹی ایجنسیوں کاکہنا ہے کہ احتجاجی مظاہروں میں کمی اور معیاری عملیاتی طریقہ کار پر سختی کے ساتھ عمل سے پیلٹ کے استعمال میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وادی میں امسال پیلٹ بندوق کے استعمال میں کمی کے بیچ2016کے بعد امسال اب تک چھرے پھینکنے والی یہ بندوق سب سے زیادہ خاموش ہے،جبکہ2016میں اس بندوق نے قہر مچا کر1044افراد کے آنکھوں کی بنیائی کو متاثر کیا،جس میں66افراد تھے،جو دونوں آنکھوں کی بصیرت سے محروم ہوئے۔ بیرون ریاست سے وادی آنے والے پیلٹ کا ذخیرہ بھی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ گزشتہ سال نومبرسے پیلٹ اسٹاک آنے میں کمی واقع ہوئی ہے،جبکہ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے ہ پیلٹ کے استعمال میں کمی،کے نتیجے میں ان کے ہتھیاروں کے اسٹوروں میں غیر استعمال شدہ  پیلٹ کا بہت زیادہ اسٹاک

اقوام متحدہ کی بھارت سے جواب طلبی | خوش آئند،عملی اقدامات کی بھی ضرورت:گیلانی

سرینگر// حریت (گ) چیرمین سید علی گیلانی نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت سے وضاحت طلب کرنے کو اگرچہ خوش آئیند قرار دیا، لیکن اس ضمن میں اقوامِ متحدہ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ذمہ داری کو نبھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ حریت راہنما نے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ان پر روک لگائے جانے کے لیے بھارت پر سیاسی اور سفارتی دباؤ بڑھایا جانے کا مطالبہ کیا۔ حریت چیرمین نے کہا کہ ریاستی عوام کی مزاحمتی جدوجہد انکا ایک جمہوری حق ہے اور اس کو فوجی طاقت کے بل پر روک دینا انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔گیلانی نے کہاکہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے بھارت کے نام صرف جواب طلبی کے خطوط ہی کافی نہیں، بلکہ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سمیت ایمنسٹی انٹرنیشنل اور عالمی ریڈکراس کمیٹی کو شورش زدہ ریاس

پاکستان کے ساتھ مذاکرات بحال ہوں

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے ہندوستان اور پاکستان پر زور دیا کہ دونوں پڑوسی تعطل کے شکار مذاکراتی عمل کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی راہیں تلاش کریں۔ پارٹی عہدیداورں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئی دلی میں جو بھی حکومت معرض وجود آئیگی اُسے پاکستان میں عمران خان کی سربراہی والی حکومت کیساتھ امن عمل کو آگے لیجانا چاہئے اور خطے میں امن و خوشحالی کی داغ بیل ڈالنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مذاکراتی عمل میں مسئلہ کشمیر سرفہرست رکھ کر اس پیچیدہ مسئلہ کا کوئی قابل قبول حل تلاش کریں جو سبھی کیلئے قابل قبول ہو، ایسا حل جو ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتاہو کیونکہ یہاں کے عوام ہی اس مسئلے کے حقیقی اور اصل فریق ہیں ۔

پاکستان کے نئے سفیر کی تقرری اظہار اطمینان

سرینگر//حریت(گ)چیرمین سید علی گیلانی نے بھارت میں پاکستان کے سفیر معین الحق کے تقرر پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھارت میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مبارکباد پیش کی ہے۔ حریت چیرمین نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جناب معین الحق صاحب اپنی سفارتی خدمات انجام دینے میں پوری کامیابی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ حریت چیرمین نے معین الحق کی تقرری پر ان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔  

ٹورسٹ سینٹر پر حملہ کیس | 4نوجوانوں کیخلاف چارج شیٹ داخل

سرینگر // قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے  ٹورسٹ سینٹر پر24نومبر 2018کو حملہ کرنے کی کوشش میں ملوث 4نوجوانوں کیخلاف فرم جرم عائد کیا ہے۔این آئی اے کا دعویٰ ہے کہ یہ تینوں داعش کیساتھ منسلک تھے اور اس گروہ میں شامل دیگر تین جنگجو اشفاق احمد صوفی، پرویز احمد بٹ،  اور آصف نذیر ڈار سیکورتٰ فورسز کیساتھ مسلح تصادم آرایوں میں مارے گئے۔جن چار افراد کیخلاف جموں کی خصوصی این آئی اے عدالت میں چارج شیٹ داخل کیا گیا ہے ان میںطاہر احمد خان چندری گام ترال،حارث مشتاق خان ساکن واتھورہ چاڑورہ ،آصف سہیل نداف ساکن رعنا واری سرینگر کے علاوہآصف مجید خان ساکن دیو آنگن سنگین حول شامل ہیں۔  

سمبل واقعہ | چارج شیٹ عنقریب پیش ہوگا:پولیس

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ ترگام سمبل واقعہ کے سلسلے میں ملزم کے خلاف بہت جلدعدالت میں چارج شیٹ پیش ہوگا۔ پولیس کے مطابق کمسن بچی کی جنسی زیادتی کے متعلق ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزم کے خلاف چارج شیٹ مختصر مدت میں داخل ہوگا اسلئے لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ پولیس نے خبردار کیاکہ جو بھی افواہ پھیلانے میں ملوث پایا جائے گا، اُس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی ۔  

گرلز ہائر سکینڈری سکول ترہگام میں تدریسی عملہ کی کمی

کپوارہ// ترہگام قصبہ سے2کلو میٹر دو گرلز ہائر سکینڈری سکول میںجہاںتدریسی عملہ کی کمی ہے وہیں گزشتہ2سال سے پر نسپل کی کرسی بھی خالی ہے ۔ کئی سال قبل گرلز ہائی سکول ترہگام کا درجہ بڑھا کر اسے ہائر سکینڈری سکول کا درجہ دیا گیاتاہم ابھی تک اس ہائر سکینڈری سکول میں عارضی بنیادو ں پر ہی عملہ کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ انگریزی ،ریاضی اور ایجو کیشن کے اساتذہ موجود نہیں ہیں ۔سکول میںزیر تعلیم طالبات کا کہنا ہے کہ تدریسی عملہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں زبر دست مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ہائر سکینڈری سکول میںگزشتہ 2سال سے پرنسپل کی کرسی خالی ہے اور پرنسپل ہائر سکینڈری سکول ترہگا م کو یہاں کا اضافی چارج دیا گیا ۔سکول میں 2سوسے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں لیکن کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے بھی ان طالبات میں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ آج تک اس سکول ک

شیری بارہمولہ میں آگ ،غریب کنبے کا ٹین شیڈ خاکستر

بارہمولہ//شیری نارواو بارہمولہ میں آگ کی ایک واردات میںغریب کنبے کا ایک ٹین شیڈ مکمل طور خاکستر ہوگیا ۔جس کے نتیجے میں مذکورہ کنبہ کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہوگیا ۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو سحری کے وقت محمد امین لون ولد محمد سلطان لون ساکن شیری کے ٹین شیڈ جس میں وہ پچھلے پانچ سالوں سے زندگی بسر کر رہا تھا،سے آچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پورے شیڈ کو اپنی لپیٹ میں لیا اور مکمل طور خاکستر ہوا ۔متاثرہ کنبہ نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اُنہیںرہائش کیلئے جگہ فراہم کی جائے ۔  

کنن پوشہ پورہ کے درویش محمد عبداللہ(عوبہ صاب) فوت

کپوارہ// کنن پوشہ پورہ سے تعلق رکھنے والے درویش محمد عبد اللہ(اوبہ صاب )مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی تنظیمو ں نے اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی جبکہ سابق ممبر اسمبلی کپوارہ میر سیف اللہ ،ممبر راجیہ سبھا فیا ض احمد میر نے کنن جاکر غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ان کی نماز جنازہ میں ہزارو ں لوگو ں نے شرکت کی ۔اس دوران ٹریڈرس فیڈ ریشن اور علاقائی ویلفیئر ترہگام نے چیئر مین غلام رسول شاہ کی قیادت میں نمازہ جنازہ میں شرکت کی ۔  

ٹنگمرگ میں نقب زنی کی واردات

 ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں نقب زنی کی ایک واردات میں ماڈرن شاپنگ کمپلیکس میں قائم الشفا ء ایورویدک دوکان سے ادویات اور نقدی اڑالی ہے۔چند روز قبل ہی نقب زنوں نے قریشی میڈیکل ہال سے بھی ادویات اور نقدی اڑائی تھی۔ ٹنگمرگ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھر ٹریڈرس ایسوسی ایشن ٹنگمرگ نے نقب زنی میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ بازار میں شبانہ گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر چندی لورہ ٹنگمرگ  میں بابا پیام الدین میموریل سیکنڈری اسلامک ایجوکیشنل انسٹچوٹ کی عمارت کو نامعلوم افراد نے آگ لگانے کی کوشش کی ہے جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ۔  

مزید خبریں

بانڈی پورہ میں ناجائزطور کاٹی گئی لکڑی ضبط،سمگلرفرار عازم جان  بانڈی پورہ//بانڈی پورہ میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران ناجائزطور کاٹی گئی لکڑی ضبط کی تاہم اس دوران اسمگلر رات کی تاریکی کافائدہ اُٹھا کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔چکریشی پورہ بانڈی پورہ میں شبانہ چھاپہ کے دوران ڈی ایف او بانڈی پورہ کی ہدایت پر رینج آفیسر کہیوہامہ کی قیادت  محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے غیرقانونی طور پر کاٹی گئی لکڑی ضبط کی جبکہ سمگلر تاریکی کافایدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ رینج آفیسر نے کہا کہ کئی روز سے مقامی سمگلر رات کے دوران غیرقانونی لکڑی سمگلنگ کرنے میں سرگرم ہوئے تھے لیکن محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے فوری طور کارروائی کرکے اُن کے مذموم ارادوں کو ناکام بنا دیا اور موقع پرہی پندرہ مکعب فٹ لکڑی ضبط کرلی ۔ ڈی ایف او بانڈی پورہ نے جنگل سمگلروں کو متنب

بھارت پاک کرکٹ مقابلہ، مسلح سیکورٹی اہلکار تعینات ہونگے

لندن/آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے انگلینڈ نے ممکنہ سیکورٹی خطرات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی ہے ، میگا ایونٹ کے سب سے بڑے میچ کے دوران مسلح سیکورٹی افسران تعینات کیے جائیں گے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ کے لیے بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہے۔میچ میں شائقین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے 5 لاکھ شائقین کرکٹ نے درخواست کی، جبکہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 25 ہزار ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میچ کے لیے مسلح سیکورٹی افسران تعینات کیے جائیں گے ، جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی اور اسٹیڈیم کے ارد گرد کی آبادی میں لوگوں کی آمدو رفت کی بھی نگرانی کی جائے گی۔اس سلسلے میں پولیس نے مقامی پاکستانی اور بھارتی