تازہ ترین

جموں کشمیر کے طلاب کیلئے 100اسکالرشپ

سرینگر//جموں وکشمیرکے طالب علموںکیلئے آرینزگروپ آف کالجز نے مزید100اسکالرشپس کااعلان کیاہے۔یہ اسکالرشپ50لڑکوں اور50لڑکیوں کو دیاجائے گاجس کانصف آرینزاداکرے گا جبکہ باقی نصف تعلیمی قرضے کی صورت میں مہیاکیاجائے گا۔خواہشمندطالب علم اس کیلئے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر1800-123-3633پرمس کال کرسکتے ہیں یاآرینزکی ویب سائٹ website www.aryans.edu.inپررجوع کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر انشوکٹاریہ چیئرمین آرینزگروپ نے کہا کہ یہ اسکالرشپ آرینزکی طرف سے چلائے جارہے مختلف کورسوں میں میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔کٹاریہ نے کہا کہ آرینزمیں پہلے ہی 13بیچ کے مخلتف کورسوں جیسے بی ٹیک،ایل ای ای ٹی،پالی ٹیکنیک ڈپلوما،ایل ایل بی،بی کام،ایل ایل بی،ایم بی اے،بی بی اے،بی سی اے،بی کام،بی ایس سی آنرس،وغیرہ میں داخلے شروع ہوچکے ہیں۔ داخلوں کے سربراہ جسوندرسنگھ نے کہاکہ اس کے پرامن ماحول ہونے کی وجہ سے آرینزجموں وکشمیر کے

نیشنل کانفرنس کاسابق وزیر عبدالغنی ویری کو برسی پر خراج عقیدت

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے سابق وزیرپیر عبدالغنی ویری کو چوتھی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم نے ریاست کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کیلئے قابل قدر کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیر عبدالغنی آخری دم تک  راہ راست پر قائم رہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال ، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، جنوبی زون صدر سکینہ ایتو کے علاوہ ممبرانِ قانون سازیہ الطاف احمد کلو اور ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی نے بھی مرحومکو برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔    

آنے جانے کیلئے میٹاڈار نہیں ملتے

رام بن//رام بن میں طلباء نے ٹریفک حکام اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ نہ ہی انہیں صبح ٹرانسپورٹ کی سہولت ملتی ہے اور نہ ہی شام کو جس کے نتیجہ میں انہیں آتے جاتے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ٹریفک کا نظام انتہائی خستہ ہے جس سے طلباء برادری اور غریب عوام متاثر ہورہے ہیں ۔احتجاج کررہے طلباء نے چندر کوٹ کے مقام پر جموںسرینگر شاہراہ کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا اور ضلع کے مختلف علاقوں کو جانے والی سڑکوں پر میٹاڈور ٹرانسپورٹ سروس کی دستیابی کا مطالبہ کیا ۔انہوںنے الزام عائد کیاکہ مقامی ٹرانسپورٹروں اور ٹریفک حکام کے درمیان گہرا نکسز بناہواہے ۔انہوںنے کہاکہ میٹاڈور وں کو اہم اوقات میں چلنے کی اجازت نہیں دی جاتی اور ان اوقات میں سومو اور ٹیمپو چلائے جاتے ہیں جن پر سفر کرکے انہیں بہت زیادہ کرایہ خرچ کرناپڑتاہے ۔انہوںنے الزام لگایاکہ اے آرٹی او رام ب

باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے شعبہ فزیکس میں نینو ٹکنالوجی پر توسیعی لیکچر

سرینگر//باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے شعبہ فزیکس میں ’’ نینوٹکنالوجی:  فطری نظام ،انسان، مشین اور مستقبل‘‘پرایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔اس مو قع پر ڈاکٹر پرسنتا کمار پال (نینو بائیو ٹکنالوجی میں قومی سطح کے ماہر) نے ایک بصیرت افروز لیکچر دیا جس میں اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔ڈاکٹر پرسنتا کمار پال نے کہا کہ نینو ٹکنالوجی آنے والے وقت کی ایک اہم ضرورت کے طور پر سامنے آرہی ہے جو زمانہ مستقبل میں انسان کی روزمرہ ضروریات زندگی کو پورا کرنے میں اپنا ایک اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے مشینی زندگی پر بھی بھر پور روشنی ڈالی ۔انسان کا مستقبل چونکہ تابناک بنانا آج کے سائنس دانوں کا بنیادی مقصد ہے اور یہ تبھی ممکن ہے کہ آدمی زیادہ سے زیادہ فطری نظام پر غور وتدبر کرے اور اُس میں پوشیدہ اسرار خداوندی کی تلاش میں لگ جائے ۔ انھوں ن

پونچھ سڑک حادثے میں 1زخمی

پونچھ// پونچھ میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ضلع صدر مقام پر ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ کے دفتر کو جانے والی سڑک پر ایک کار اور موٹر سائیکل میں ہوئے تصادم کے دوران موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جس کو مقامی لوگوں کی مدد سے ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا جبکہ کار اور ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کیاگیا۔مقامی لوگوں کے مطابق کار کے تیز رفتار ہونے کی وجہ سے مذکورہ حادثہ رونما ہو ا ۔یوگل کشور نامی شخص نے بتایا کہ ڈرائیور اتنی تیز رفتاری سے چل رہا تھا کہ اس کی زد میں آتے آتے کئی لوگ بچ نکلے لیکن موٹر سائیکل سوار خود کو نہیں بچا سکا۔زخمی شخص کی شناخت اندر جیت سنگھ ولد دلجیت سنگھ عمر 30برس سکنہ دیگوار ہے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس مزید کاروائی کرنے میں مصروف ہے ۔  

ترال میں محکمہ جنگلات کا جانکاری کیمپ منعقد

ترال//محکمہ جنگلات کی جانب سے ترال میں ایک جانکاری کیمپ منعقد ہوا جس میں علاقے میں تعینات محکمہ کے ملازمین نے حصہ لیا۔ تقریب میں رینج افسر ترال فاروق احمد میر نے جنگلات کا تحفظ اور نشو نما پرروشنی ڈالی۔ تقریب میں بلاک فارسٹر سردار اُجل سنگھ ،محمد شفیع تیلی اور نوجوان شاعر تحسین احمد تحسین قابل ذکر ہیں ۔  

شب برا ت آج | مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں روح پرور اجتماعات ہونگے

سرینگر//شب برات کی تقریبات آ ج یعنی ہفتہ کو ریاست کی تین خطوں میں انتہائی عقیدت و احترام اورتزک و احتشام کیساتھ منائی جارہی ہیں ۔ مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں شب خوانی کا اہتمام ہوگا جس دوران لاکھوں فرزندان توحیدگنا ہو ں کی بخشش و مغفر ت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفا ت و بلیات ،مصیبت ،محتا جی ،تنگ دستی ،صحت اور عا فیت کی دعا ما نگیںگے۔ماہِ شعبانِ المعظم کی پندرہویں شب کو شبِ برات کہا جاتا ہے۔ اِس شب میںرب العزت اپنے فضل و کرم کے سبب بے شمار گناہ گاروں کی مغفرت فرماتا ہے اور سال بھر میں ہونے والے واقعات و حوادث کو لکھ دیتا ہے اور پورے سال میں انسانوں سے سرزد ہونے والے اعمال اور پیش آنے والے واقعات سے بھی اپنے فرشتوں کو باخبر کردیتا ہے۔ و ادی میں شب برات کی بڑی تقریبات آثار شریف درگاہ حضرت بل اور جامع مسجد سرینگر میں منعقد ہو رہی ہیں جہاں ہزاروں فرزندان توحید نے رات بھ

پارلیمانی چناؤ 2019 | اننت ناگ اور شوپیان میں چنائو تیاریوں کاجائزہ لیا گیا

اننت ناگ//ریٹریننگ آفیسر 3اننت ناگ پارلیمانی نشست خالد جہانگیر نے کل تمام اے آر اووز اورنوڈل آفیسران کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں چنائو تیاریوں کاجائزہ لیا ۔اس موقعہ پر ریٹریننگ آفیسر نے ویب کاسٹنگ ،ویڈیو گرافی ،خواتین کے لئے پولنگ اسٹیشنوں کا قیام ،ٹرانسپورٹ منصوبے ،ماڈل پولنگ اسٹیشنوں اور کنٹرول رومز کا قیام اور دیگر امور کے علاوہ ڈسٹریبیوشن مراکز کاجائزہ لیا ۔اے آر او ٹریننگس نے ریٹریننگ آفیسر کو بتایا کہ پولنگ اسٹیشنوں میں بجلی ،پانی ،فرنیچر اوردیگر سہولیات کی دستیابی کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہیں بتایا گیا کہ ضلع اننت ناگ میں 28پولنگ مقامات پر ویب کاسٹنگ دستیاب رکھی جائے گی۔ادھرضلع چنائو آفیسر شوپیان ڈاکٹر اویس احمد نے کل پارلیمانی چنائو2019کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران پولنگ عملے کی تعیناتی ،تشکیل دی گئی ٹیموں کی سرگرمیوں،پولنگ

پارلیمانی چناؤ 2019 | اننت ناگ اور شوپیان میں چنائو تیاریوں کاجائزہ لیا گیا

اننت ناگ//ریٹریننگ آفیسر 3اننت ناگ پارلیمانی نشست خالد جہانگیر نے کل تمام اے آر اووز اورنوڈل آفیسران کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں چنائو تیاریوں کاجائزہ لیا ۔اس موقعہ پر ریٹریننگ آفیسر نے ویب کاسٹنگ ،ویڈیو گرافی ،خواتین کے لئے پولنگ اسٹیشنوں کا قیام ،ٹرانسپورٹ منصوبے ،ماڈل پولنگ اسٹیشنوں اور کنٹرول رومز کا قیام اور دیگر امور کے علاوہ ڈسٹریبیوشن مراکز کاجائزہ لیا ۔اے آر او ٹریننگس نے ریٹریننگ آفیسر کو بتایا کہ پولنگ اسٹیشنوں میں بجلی ،پانی ،فرنیچر اوردیگر سہولیات کی دستیابی کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہیں بتایا گیا کہ ضلع اننت ناگ میں 28پولنگ مقامات پر ویب کاسٹنگ دستیاب رکھی جائے گی۔ادھرضلع چنائو آفیسر شوپیان ڈاکٹر اویس احمد نے کل پارلیمانی چنائو2019کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران پولنگ عملے کی تعیناتی ،تشکیل دی گئی ٹیموں کی سرگرمیوں،پولنگ

سونہ مرگ میں بجلی بحال کی جائے

 کنگن //صحت افزا مقام سونہ مرگ کے ہوٹل مالکان نے بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سونہ مرگ شاہراہ پر15 اپریل کوآمد ورفت بحال کیا گیا جس کے بعد سونہ مرگ میں سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہوٹل مالکان اور دکانداروں نے بتایاکہ ابھی تک سونہ مرگ میںبجلی بحال کرنے کے لئے محکمہ پی ڈی ڈی نے کام شروع نہیں کیا ہے ۔اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجنیئر پی ڈی ڈی گاندربل نے بتایا کہ بجلی بحال کرنے میں قریباً پندرہ روز کا وقت لگ سکتا ہے انکا کہنا تھا کہ ہنگ کے مقام پر بھاری بر فانی تودے گرنے آنے کی وجہ سے کام کرنے کے دوران مشکلات پیش آسکتے ہیں۔ سونہ مرگ کے ہوٹل مالکان اور دکانداروں نے بتایا کہ اگر بجلی جلد بحال نہیں کی گئی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔  

فیس میں اچانک بے تحاشہ اضافہ

سرینگر//پکھر پورہ میں لوگوں نے محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی فیس کے اضافے کے خلاف زور دار احتجاج کر کے زور دار نعرے بازی کی ہے ۔ علاقہ کے سینکڑون صارفین نے پکھر پورہ پلوامہ روڑ پر دھرنا دیکر محکمہ بجلی سب ڈویژن نیوہ پلوامہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے بتایا کہ موسم بہتری آنے کے باوجود بھی شڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔انہوںنے بتایا کہ محکمہ بجلی نے اپنی ناکامیوں کو چھپاتے ہوئے علاقہ پکھر پورہ کے غریبصارفین کے بجلی فیس میں اچانک اضافہ کیا ہے جو کہ علاقہ کے صارفین کے ساتھ ناانصافی ہے۔(کے این ایس)  

پی ایچ سی کلاروس میں ڈاکٹر کی بر طرفی

کپوارہ//موری کلاروس کی درد ذہ میں مبتلا خاتون کو ایمبولنس نہ ملنے کے نتیجے میں بچے کو سرراہ جنم دینے کے معاملہ نے اس وقت نیا مو ڈ لیا جب پرائمری ہلتھ سنٹر کلاروس میں تعینات ڈاکٹر کو نوکری سے بر طرف کیا گیا ۔مقامی لوگو ں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ایسو سیشن بھی ڈاکٹر کو فوری طور نوکری پر بحال کرنے کے میدان میں آگئے ۔گزشتہ ہفتہ موری کلاروس کی درد ذہ میں مبتلا خاتون فا طمہ بیگم کو جب پرائمری ہلتھ سنٹر کلاروس لایا گیا تو وہاں ڈاکٹروں نے انہیں کپوارہ منتقل کیا تاہم لو احقین نے الزام لگایا تھا کہ ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر بلال احمد نے انہیں ایمبولنس فراہم نہیں کی جس کے نتیجے میں انہو ں نے بچے کو سرراہ جنم دیا جو پھر علاج نہ ملنے کی وجہ سے فوت ہو گیا ۔لواحقین نے اس واقعہ سے متعلق سخت احتجاج کیا جس کے بعد چیف میڈیکل آفیسر نے ڈاکٹروں کی دو رکنی ٹیم جس میں ڈاکٹر محمد یوسف ماہر امراض خواتین اور ڈاکٹر فاروق

تحریک حریت کا اظہار تعزیت

سرینگر// تحریک حریت کے جنرل سیکریٹری امیر حمزہ شاہ کی قیادت میں ایک وفد نے محمد رجب ریشی(منڈجی سوپور) اور غلام محمد لون (لوگری پورہ) کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی۔امیر حمزہ نے مرحومین کے گھر جاکر اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کی اور تعزیتی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے  موت و حیات پر روشنی ڈالی اور مرحومین کے حق میںجنت نشینی کی دعا کی ۔  

لولاب میں مسافر گاڑیوں کی تلاشی

کپوارہ//وادی لولاب کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ فوج نے متعد د مقامات پر مسافر گا ڑیو ں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل فوج نے الیکشن پر امن طور اختتام پذیر ہونے کے سلسلہ میں لولاب کے بڑی بیرہ ،کروسن اور خمریال میں مسافر گا ڑیو ں کی تلاشی کاروائی شروع کی تاہم الیکشن کے10روز گزر نے کے با وجود بھی فوج کی جانب سے مسافر گا ڑیو ں کی تلاشی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مریضوں ،سکولی بچو ں اور تجارت پیشہ لوگو ں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگو ں نے مطالبہ کیا فوج اپنی تلاشی کاروائی پر نظر ثانی کریں تاکہ لوگ وقت پر اپنی اپنی منزلوں پر پہنچ جائیں گے ۔اس دوران ٹنگواڑی ترہگام میں اس وقت لوگو ں نے احتجاج کیا جب کانوائے گزرنے کے دوران فوج نے ایک شہری کی گا ڑی کے شیشے توڑ کر اس کو نقصان پہنچایا ۔مقامی لوگو

فضائی ایمبولنس کا فقدان | کشمیر میں انسانی جانوں کے اتلاف کا بڑا سبب: ڈاک

سرینگر//وادی کشمیرمیں فضائی ایمبولینس سروس کے فقدان پرڈاکٹرزایسوسی ایشن نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے کشمیرمیں قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ایک بیان میں ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹرنثارالحسن نے کہا کہ حادثات اورہنگامی صورتحال میں فضائی ایمبولنس نہ ہونے کی قیمت انسانی زندگیوں کی صورت میں یہاں اداکرنی پڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع پر مریضوں کی کثیرتعدادبروقت اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتی ہے ۔ڈاکٹر نثار نے کہا کہ حادثات اور ہنگامی صورتحال میں وقت کی بہت قیمت ہے اورجتنی جلدی اس موقع پر مریض کوطبی مددپہنچائی جائے اُس کے بچ جانے کے اُتنے ہی زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا آج کے دورمیں اسپتال جلد سے جلد پہنچنے کیلئے سڑک ایمبولنس واحد ذریعہ ہے جو ضروریات کو پورانہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ فضائی ایمبولنس سے مریض جلدسے جلد اسپتال پہنچ جاتا ہے اوراُن کی زندگ

مسئلہ کشمیر کے حل کی کوششیں:میرواعظ

سرینگر// حریت (ع) چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ یہ ایک برملا حقیقت ہے کہ کشمیری عوام نے انتخابی عمل سے جس طرح پرامن طریقے سے لاتعلقی اور بیزاری کا اظہار کیا وہ حکومت ہندوستان کیلئے یہ واضح پیغام تھا کہ یہاں کے عوام کیلئے اصل مدعا مسئلہ کشمیر کا حل ہے جس کے لئے ایک ٹھوس سیاسی پہل ناگزیر ہے اورصرف اسی طرح کی پہل یہاں کے عوام اور قیادت کو کسی بھی سیاسی عمل کا حصہ بننے کا محرک ثابت ہو سکتی ہے۔مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حریت(ع) چیرمین نے کہا کہ ہم نے بار بار یہ بات دہرائی ہے کہ مسئلہ کشمیر جو گزشتہ ۷۰ سال سے لٹکا چلا آرہا ہے اس دوران بھارت اور پاکستان میں کتنی حکومتی آئیں اور گئیں مگر یہ مسئلہ جوں کا توں موجود ہے کیونکہ اس مسئلہ کے حل کیلئے کوئی ٹھوس اقدام اور پالیسی اختیار نہیں کی گئی جس سے یہ مسئلہ حل ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ یہا

قوم پی ڈی پی پر اعتبار نہیں کرسکتی

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے لیڈران جن میں اننت ناگ پارلیمانی حلقے کیلئے نامزد اُمیدوار جسٹس حسنین مسعودی، جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری، ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، ڈاکٹر محمد شفیع اور فاروق احمد شاہ نے کہاہے کہ نیشنل کانفرنس ہی جموںوکشمیر کی واحد ایسی عوامی نمائندہ جماعت ہے جو ریاست کی خصوصی پوزیشن، دفعہ370، 35اے اور مذہبی ہم آہنگی کی مشعل کوفیروزاں رکھ سکتی ہے اور ریاستی مفادات کیلئے کوئی بھی قربانی دے سکتی ہے۔پارٹی لیڈران نے کہا کہ پی ڈی پی والے آج پھر سے عوام سے ووٹ مانگنے نکلے ہیں ، لیکن پہلے ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ان لوگوں نے ریاست کا کیا حال کیا۔ ’’محبوبہ مفتی کہتی ہیںکہ وہ بھاجپا کیساتھ دوبارہ ہاتھ نہیں ملائیں گی، لیکن موصوفہ شائد بھول گئی ہیں کہ 2014میںبھی انہوں نے اسی نعرے پر لوگوں سے ووٹ مانگے۔ محبوبہ مفتی، اُن کے والد مرحوم اور دیگر لیڈران نے 2014میں ہر ایک انتخا

جنوبی کشمیر سے پی ڈی پی بے دخل ہوگی:میر

سرینگر//پردیش کانگریس کے ریاستی صدر اور لوک سبھا پارلیمانی نشست اننت ناگ کے امیدوار غلام احمد میر نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ٖڈی پی ) پر وار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی والوں کو جنوبی کشمیر اپنے کرتوتوں کا سبق سکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پارٹی نے اقتدار کیلئے جو کیا لوگ سے اچھی طرح سے باخبر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے لوگوں کی محنت کو تین سال سے زیادہ وقفے کے دوران ضائع کیا ہے ۔ پردیش کانگریس کے صدر نے کہا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ لوگ پی ڈی پی کو آنے والے انتخاب میں کرار اجواب دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو وہ دن یاد ہے جب نوجوان کے خلاف طاقت کا ستعمال کیا جس میں درجنوں لوگ اپنی زندگیوں سے ہاتھو دھو بیٹھے جبکہ ہزاروں کی تعدادمیں نوجوان زخمی ہوئے ۔ جے اے میر نے کہا کہ پی ڈی پی ہی وہ جماعت ہے جس نے بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی فرقہ پرست پارٹیوں کو وزیر اعلیٰ بننے کے لئ

محبوبہ مفتی کو بہتر نمائندگی کیلئے منتخب کریں:ویری

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدرعبدالرحمن ویری نے بجبہاڑہ کے متعددعلاقوں کادورہ کرتے ہوئے لوگوں پرزوردیا کہ وہ پی ڈی پی کے حق میں اپنے ووٹ کااستعمال کریں تاکہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کوزک پہنچانے کے درپے عناصر کو کراراجواب دیا جائے ۔ویری نے اننت ناگ پارلیمانی حلقے سے پارٹی کی اُمیدوار محبوبہ مفتی کوپارلیمان میں لوگوں کی بہتر طورنمائندگی اورریاستی مفادات کاتحفظ کرنے کے اہل قراردیا۔ ویری نے کہا کہ ریاست بھرمیں پارٹی کے عہدیدار،کارکن اورحامی ریاست کو غیریقینی کے دلدل سے نکالنے کی محبوبہ مفتی جدوجہدکابھرپورساتھ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مختلف طاقتوں کیخلاف محبوبہ نے بہادرانہ لڑائی لڑی اور لوگوں کے اذہان پر جو تاثر انہوں نے چھوڑاہے وہ اُن کا نڈر اورغیرجانبدار ہونا ہے ۔ ویری نے کہا کہ تکلیف دہ حالات میں اقتدار سنبھالنے کے باوجود محبوبہ نے راست بازی کے ساتھ حکومت کی۔انہوں نے کہا کہ دف

کیرن میں سڑک کا لددوزحادثہ | شہری لقمہ اجل، 3دیگر زخمی

کپوارہ//سر حدی ضلع کپوارہ کے حد متارکہ پر واقع کیرن میں دوران شب سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں ایک25سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیاجبکہ مزید 3افراد شدید طور زخمی ہوئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتہ کو کپوارہ سے ایک لو ڈ کیرئر کیرن کی طرف روانہ ہوئی جسمیں ڈرائیور سمیت 4افراد سوار تھے ۔بتا یا جاتاہے کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے رات گئے دیر جب لو ڈ کیرئر زیر نمبرJK09..8176 کیرن کے نزدیک پہنچ گئی تو گا ڑی کو حادثہ پیش آ یا جسمیں 25سالہ عبد الوحید لون ولد عبد الحمید لون ساکن ناگا کیرن سمیت4افراد زخمی ہوئے ۔حادثہ کی خبر سنتے ہی مقامی لوگ وہا ں پہنچ گئے اور خون میں لت پت زخمیو ں کو نکال دیا اور مقامی اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے روانہ ہوئے تاہم 25سالہ وحید زخمو ں کی تاب نہ لا کر دم تو ڑ بیٹھا ۔مہلوک نوجوان کی لاش کو جب ان کے آ بائی گائو ں ناگا پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔مقامی لوگو ں کا ک