تازہ ترین

اسمبلی انتخابات مؤخر کرانے کیلئے اب کوئی بہانہ نہیں

 سرینگر// نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ اب مرکزی حکومت کے پاس ریاست میں اسمبلی انتخابات موخر کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے۔ سونہ وار میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے عمر نے کہا’’اب مرکزی حکومت کوچاہئے کہ وہ ریاست کے لوگوں کو اپنی حکومت منتخب کرنے کا موقعہ دے کیونکہ اب ان کے پاس اسمبلی انتخابات موخر کرنے کیلئے کوئی بہانہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کو پارلیمانی انتخابات کیلئے موخر کیا گیا تھا ، پارلیمانی انتخابات ہوئے، اب امید ہے کہ لوگوں کو منتخب حکومت بنانے کا موقعہ دیا جائے گا جو ان کا حق ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ 2017 کے ضمنی انتخابات اور رواں انتخابات میں کافی فرق ہے اُن انتخابات کے دوران  انتخابی سرگرمیاں بند کمروں تک ہی محدود رہیں لیکن رواں انتخابات کے دوران لوگوں نے والہانہ است

بیشترپولنگ عملہ رات بھر بھوکا پیاسا رہا

سرینگر// سرینگر پارلیمانی انتخابات کیلئے تعینات انتخابی عملے نے سرکار کی طرف سے سہولیات کی عدم دستیابی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دوران شب کہیںبستر نہیں تو کہیں فاقہ کشی میں ہی رات گزارنا پڑی۔پولنگ عملہ نے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ ا گیا تھا۔ کرالہ پورہ پولنگ مراکز میں تعینات ملازمین نے اپنی روئیداد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ انہوں نے ماضی میں بھی پولنگ ڈیوٹی دی ہے،تاہم آج جن مشکلات کا سامنا انہیں کرنا پڑا،وہ نا قابل بیان ہے۔ انہوںنے کہا” ڈگری کالج چرار شریف میں بدھ صبح10 بجے پولنگ کا مواد دیا گیا،جس کے بعد رات12بجے تک انتظار کرایا گیا،اور12بجے گاڑی دی گئی،جسکے بعد قریب رات ڈیڑھ بجے وہ پولنگ مرکز پر پہنچے“۔محکمہ تعلیم،ایس ایف سی اور پی ایچ کے ان ملازمین نے بتایا کہ پولنگ مراکز پر بستر کا انتظام بھی نہیں تھا،اور رات بھر انہ

باسی بریانی سے پولنگ عملہ بیمار

گاندربل//سرینگر پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں حلقہ انتخاب کنگن اور گاندربل کے لئے 235 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے جس کے لئے ہزاروں کی تعداد میں عملہ تعینات کرکے منگل سے اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن پر تعینات رکھے گئے تھے جن کےلئے صرف منگلوار کو رات کے لئے بریانی کا ایک ڈبہ فراہم کیا گیا تھا۔پولنگ اسٹیشن پر تعینات عملہ نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، "ہمیں جو منگل کی شام کو دو دنوں کے لئے بریانی کا ایک ڈبہ فراہم کیا گیا وہ ناقص اور باسی تھا ،جسے کھاکر کئی ملازمین پیٹ درد میں مبتلا ہوگئے تھے جبکہ کچھ افراد کو کھانے کے ادھ گھنٹے بعد قے کی شکایت بھی ہوئی،" کنگن ہائر سیکنڈری میں تعینات انتخابی عملہ نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ دو دن کی ڈیوٹی کے لئے ہمیں صرف ایک ڈبہ بریانی کا فراہم کیا گیا جس کو کھانے سے درجنوں ملازمین پیٹ درد میں مبتلا ہوگئے.سرکار کی جانب سے ہمیں زبردستی انتخاب

نصراللہ پورہ بڈگام کا پولنگ مرکز | جہاں مقامی بزرگ ہی پولنگ عملے کی حفاظت کرتے رہے

 سرینگر //انتخابات کےلئے سخت سکورٹی انتظامات کے دوران جہاں بڈگام کے چند پولنگ مراکز پر لوگ اپنی رائے دہی کا استعمال کر رہے تھے وہیں نصراللہ پورہ میں رہنے والے بزرگ شہریوں نے فورسز کے ساتھ کس بھی قسم کے تصادم سے بچنے کےلئے پولنگ بوتھ کو اپنے حفاظت میں لیا تھا مگر اُس کے باوجود بھی علاقے کے نوجوانوں نے پولنگ عمل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فورسز پر پتھراﺅ کیا جس دوران وہاں موجود بھاری سیکورٹی فورسز نے نوجوانوں پر ٹیر گیس شلنگ کی۔جمعرات کو 12بجے تک اُس پولنگ مرکز پر صرف 2ہی ووٹ ڈالے گئے تھے تاہم مقامی بزرگوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں ووٹران کی کل تعداد 3000ہے ۔ نصراللہ پورہ علاقے کے ہر گلی کوچے میں فورسز کے اہلکار تعینات تھے جبکہ پولنگ والے علاقوں کی سڑکیں سنسان نظر آرہی تھیں اور ان پر اکا دکا راہگیر چلتا ہوا نظر آرہا تھا۔کوئی بزرگ نوجوانوں کو گھروں میں ہی رہنے کےلئے کہہ رہے تھے ،تو کوئی

پی ڈی پی استحصالی سیاست کی علمبردار: میر

سرینگر//ریاستی کانگریس کے صدرغلام احمد میر نے پی ڈی پی کو تباہی کی جڑ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پی ڈی پی کی دغابازیوں پر اسے مزہ چکھایا جائے۔ غلام احمد میر نے بتایا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پی ڈی پی کی موقعہ پرست اور استحصالی سیاست کو ناکام بنایا جائے کیوں کہ پی ڈی پی ہی وادی کشمیر میں نوجوانوں کے جسموں سے بہے ہوئے لہو کی ذمہ دار ہے۔ ریاستی کانگریس کی طرف سے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے دیوسرکولگام میں ایک میگا روڑ شو کے دوران پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے پی ڈی پی کو ریاست میں تباہی کی جڑ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ووٹران خلوص اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے پی ڈی پی کی دغابازیوں پر اسے مزہ چکھائیں۔ ریلی سے خطاب کے دوران غلام احمد میر نے کہا کہ پی ڈی پی کی حصول اقتدار کی خاطر ریاستی عوام کی اُمنگوں اور خواہشات کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا۔میر کے مطابق

پارلیمانی انتخابات2019 | شوپیان میں انتخابی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا

شوپیان//اننت ناگ پارلیمانی نشست کے سلسلے میں وچی اور شوپیان اسمبلی حلقوں کے جنرل اوبزرورڈاکٹر شیلیش کمار نے ضلع میں کی جارہی انتخابی تیاریوں کاجائزہ لیا۔اس مناسبت سے منعقدہ ایک میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی،ایس ایس پی شوپیان،اے ڈی سی ،اے سی آر،اے آر او،ڈی ای او،نوڈل افسران،سیکٹورل مجسٹریٹوں اورزونل مجسٹریٹوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقعہ پر جنرل اوبزورنے پولنگ مراکز میں دستیاب سہولیات بشمول بجلی،پانی،بیت الخلاء اورٹرانسپورٹ سہولیت کے علاوہ جسمانی طور خاص افراد کیلئے لازمی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا تاکہ رائے دہندگان کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کسی بھی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس دوران ڈی ای او شوپیان نے ضلع میں چنائو کے غیر جانبدارانہ اور احسن انعقاد کے لئے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔جنرل اوبزرور کو بتایا گیا کہ ضلع انتظامیہ نے مثالی ضابطہ ا

پلوامہ میں اخراجاتی مشاہدین کی نوڈل افسران کے ساتھ میٹنگ

پلوامہ//اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لئے اخراجاتی مشاہدین سنتوش گرگ اورمنظور الحسن نے ضلع پلوامہ اور شوپیان کے نوڈل افسران کے ساتھ ڈی سی آفس کمپلیکس پلوامہ میں ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں اے ڈی سی پلوامہ ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسر پلوامہ ،نوڈل افسران اور اسسٹنٹ اخراجاتی مشاہدین کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر مشاہدین کو چنائو سے متعلق تیاریوں بشمول چنائو اخراجات کی نگرانی سے متعلق مختلف ٹیموں کی تشکیل اور میڈیا مانیٹرنگ کے علاوہ دیگر امور کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی تاکہ چنائو کا منصفانہ اوراحسن انعقاد یقینی بن سکے۔  

نور آباددیوسر میں آج چنائو عملے کی تربیت ہوگی

کولگام//ضلع کولگام میں پارلیمانی چنائو کے سلسلے میں انتخابی عملے کو 19اپریل کو تربیت فراہم کی جائے گی۔نور آباد میں عملے کو گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام اوردیوسر اسمبلی حلقے کیلئے ڈائٹ کولگام میں تربیت فراہم کی جائے گی۔دونوں مقامات پر پہلے شفٹ کے تحت صبح10بجے تربیتی عمل شروع ہوگا۔  

مہور کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ مشین خراب

مہور //مہور کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ مشین خراب نکلی اور رائے دہندگان نے الزام عائد کیاکہ کانگریس والے بٹن کو دبانے پر ان کا ووٹ بی جے پی کو جارہاتھا۔شجرو کے پولنگ بوتھ مال ڈاڈا پر موجود لوگوں نے بتایاکہ دن کے ایک بجے تک سب کچھ ٹھیک چلالیکن اس کے بعد مشین میں خرابی پیدا ہوئی اور ووٹ کسی کو دیتے تو بتی کسی اور امیدوار کے نام کی جلتی ۔مقامی شخص محمد جاوید نے بتایاکہ ایک بجے کے بعد ایک لڑکی ووٹ دینے آئی اور اس نے کانگریس کے امیدوار والا بٹن دبایا لیکن بتی بی جے پی امیدوار کے بٹن سے جلی ۔انہوںنے بتایاکہ اس کے بعد ایک نوجوان لڑکے نے بھی ووٹ دیا اور ایسا ہی منظر دیکھاگیا ۔اس پر مقامی لوگوںنے نعرے بازی شروع کردی اور انہوںنے ووٹنگ مشین خراب ہونے کا الزام عائد کیا ۔ وہ احتجاج کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشن کے اندر پہنچ گئے اور ووٹنگ مشین کو بھی نقصان پہنچایا ۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے تحصیلدار مہور او

ہامرے پٹن میں دلدوزسڑک حادثہ

بارہمولہ //شمالی قصبہ پیٹن  کے ہائی گام علاقے میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں دو بچوں کا باپ لقمہ اجل بن گیا۔معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو شام دیر گئے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب غلام محی الدین بٹ ولد محمد سبحان بٹ ساکن بنہ پورہ ہامرے پٹن میںاپنی موٹر سائیکل پر سنگرامہ سے ہائیگام آرہا تھا۔ اس دوران مذکورہ شخص  چند کوٹ موڑ پر ایک ٹرک کے ساتھ ٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔جس کے بعد اسے فوری طور ٹرما اسپتال پٹن پہنچا یا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔بتایا جاتا ہے کہ غلام محی الدین دو بچوں کا باپ تھا۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی۔  

کشمیر بھارت سے الگ نہیں ہوسکتا

اننت ناگ // کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اسے کوئی بھی طاقت ہندوستان سے الگ نہیں کر سکتا ہے، ان باتوں کا اظہار بی جے پی کے قومی ترجمان و سابق مرکزی وزیر شہنواز حسین نے کھنہ بل اننت ناگ میں پارٹی کے اننت ناگ پارلیمانی اْمیدوار صوفی محمد یوسف کے حق، میں چناوی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، شہنواز  نے کہا کہ کشمیر بھارت کا تاج ہے اور اسے کوئی بھی ہندوستان سے الگ نہیں کر سکتا ہے انہوں نے پاکستان کا نام لیکر کہا کہ اس ملک کی حالتبکھاریوں جیسی ہوگئی ہے اگر عرب ممالک صدقہ زکواۃ پاکستان کو نہ دے تو وہاں کے وزیر اعظم عمران خان کو اپنی گاڑی میں تیل ڈھلوانے کیلئے پیسے بھی نہیں ہونگے۔انہوں نے مزاحمتی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ جماعتوں نے کشمیر کے نام پر اپنے دکان کھولے ہیں تاہم اب وقت آچکا ہے کہ ایسے افراد کو ریاست سے باہر کیا جائے، شہنواز حسین نے پی ڈی پی، کانگریس اور نیشنل کانفرنس

سڑک کی خستہ حالت اورناقص ڈرنیج سسٹم

بانڈی پورہ//نوپورہ بانڈی پورہ میں سڑک کی خستہ حالت اور ناقص ڈرنیج نظام کے خلاف کے خلاف تاجروں اور عوام نے احتجاجی دھرنا دیااور تین گھنٹوں تک سوپورپورہ بانڈی پورہ سڑک اور نوپورہ چوک کو بند رکھا ۔دھرنے میں شامل لوگوں نے بتایا کہ معمولی بارشوں سے شیر کشمیر سٹیڈیم بانڈی پورہ سے نوپورہ چوک تک سڑک جھیل کا منظرپیش کرتی ہے جس کے نتیجے میں عبور ومرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔دھرنے کی قیادت ٹریڈرس فیڈریشن کے صدرشمشاد احمد بٹ کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ناقص ڈرنیج نظام اور خستہ حال سڑکوں کے باعث عوام کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں اور ضلع انتظامیہ کو کئی بار آگاہ کیا گیا ہے لیکن کوئی دھیان نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ۔اس دوران تحصیلدار بانڈی پورہ رئوف اقبال اور آر اینڈ بی محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئر کی یقین دہانی کے بعد دھرنا پر بیٹ

محکمہ بجلی کا زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا

ٹنگمرگ// پٹن کے یال نامی علاقے میں 8 روز قبل ترسیلی لاین کی مرمت کے دوران زخمی ہونے والا ڈیلی ویجر ملازم صورہ میڈیکل انسچوٹ میں دم توڑ گیا۔مذکورہ شہری 10 اپریل کو 44 سالہ غلام حسن وانی ولد عبدالرحمن وانی ساکن مگہامہ کنزر یال پٹن میں ترسیلی لاین کی مرمت کررہا تھا کہ اس دوران گرڈ اسٹیشن پٹن سے سپلائی بحال کی گئی اور غلام حسن کھمبے پر بری طرح جھلس گیا اورنیچے گرکر شدید زخمی ہوا۔اُسے فوری طور سکمز منتقل کیا گیا جہاں وہ 8روزبعد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ علاقے کی آبادی نے چیف انجینئر بجلی سے اپیل کی ہے کہ مرحوم کے پسماندگان کو مالی معاونت کے علاوہ سرکاری نوکری فراہم کی جائے۔    

شہر میں ہڑتال سے سڑکوں پر اُلو بولتے رہے

سرینگر//سرینگر میں انتخابات کے دوران مکمل ہڑتال کے نتیجے میں ہو کا عالم دیکھنے کو ملا جبکہ کئی جگہوں پر احتجاج اور سنگبازی کے علاوہ ٹیر گیس گولے بھی داغے گئے،جس کے نتیجے میں 2افسران سمیت کئی اہلکار زخمی ہوے۔سرینگر میں دکانیں مکمل طور پر بند رہیںجبکہ تجارتی و کاروباری مراکز بھی مقفل رہے اور مصروف ترین بازاروں میں جہاں الو بولتے ہوئے نظر آئے۔سڑکیں صحرائی مناظر پیش کر رہی تھیں۔ سڑکوں پر فورسز اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ انکی گاڑیاں ہی دوڑتی ہوئی نظر آئیں۔ممکنہ پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر  شہرخاص کے کچھ علاقوںمیں پولیس فورس کے مشترکہ دستے سریع الحرکت رکھے گئے تھے ۔ نٹی پورہ،آنچار، بٹہ مالو،پاندچھ اور دیگر علاقوں میں سنگبازی کے واقعات رونما ہوئے۔باغ مہتاب ،نوگام اور دیگر کئی مقامات پر شام دیر گئے الیکشن ڈیوٹی سے واپس لوٹ رہے فورسز اہلکاروں پر پتھرائو ہوا۔نامہ نگار ارشا

’آزادی ہمارا بنیادی حق‘ ،لیکن’ ووٹ دینا بھی ضرورت‘

سرینگر //’آزادی ہمارا بنیادی حق ہے مگر حق رائے دیہی کے استعمال سے لوگوں کی رو زمرہ ضروریات پوری ہوتی ہیں اور اسلئے لوگ ووٹ کا استعمال کرتے ہیں ‘‘۔ ان خیالات کا اظہارکرالہ پورہ کے رہنے والے 70سالہ غلام قادرنے کیا جو 8ویں مرتبہ اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کیلئے گورنمنٹ مڈل سکول کرالہ پورہ میں قائم پولنگ بوتھ پر پہنچے تھے۔انہوں نے کہاکہ کروڑوں روپے بھی مجھے شیخ محمد عبداللہ کے ساتھ غداری کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے چاہئے گولیاں برسیں یا بم۔۔ میں گھبراتا نہیں ،ہر بار ووٹ کا استعمال کرنے آتا ہوں مگرآزادی بھی ہمارا بنیادی حق ہے‘ ۔جمعرات کو کشمیر عظمیٰ کی ٹیم جب علاقہ میں پہنچی تواکا دوکا لوگ ہی وہاں قائم دو پولنگ سٹیشنوں پر نظرآئے۔ پولنگ سٹیشن کے باہر نیشنل کانفرنس کا ایک دیوانہ غلام قادر بھی ووٹ ڈالنے صبح ہی پہنچا تھا اور باقی لوگوں کے آنے کا انتظار کر رہا تھا ۔غلام