تازہ ترین

پارلیمانی انتخابات2019:سرینگر کی حساس نشست کیلئے بساط بچھ گئی

 سرینگر// سرینگر پارلیمانی نشست پر تیسری مرتبہ شیخ اور انصاری خاندان کا براہ راست مقابلہ ہے،جبکہ دنوں خاندانوں کی دوسری نسل کے درمیان18اپریل کو ایک بار پھر مقابلہ ہوگا۔ حساس مانے جانے والی سرینگر نشست پر انتخابی بساط سج چکی ہے،اور18اپریل کو12امیدواروں کی سیاسی تقدیر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں بند ہوگی،اور رائے دہندگان انکی سیاسی تقدیر کا فیصلہ کرینگے۔اب تک ہوئے انتخابات کے دوران 2مرتبہ انصاری اور شیخ خاندان ایک دوسرے کے مد مقابل رہے ہیں،جبکہ18اپریل کو تیسری مرتبہ دنوں خاندانوں کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔اس نشست پر واحد کامیاب ہونے والی خاتون بھی شیخ خاندان سے وابستہ ہے جو مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی شریک حیات بیگم اکبر جہاں ہیں۔ نیشنل کانفرنس کی خاتون امیدوار اور موجودہ امیدوار ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی والدہ بیگم اکبر جہاں نے 1977کے پارلیمانی انتخابات کے دوران نیشنل کانفرنس کو

وادی میں بیساکھی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

 سرینگر//بیساکھی کا تہوار جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔گردواروںمیں سکھ برادری نے پوجا پاٹ کی ۔ بیساکھی پر مغل باغات کو بھی لوگوں کی سیر وتفریح کیلئے کھول دیا گیا اور بڑی تعداد میں سکھ برادری سے وابستہ نوجوانوں نے بانگڑا کیا ۔شاہراہ پر بندش کے باعث امسال سکھوں کی زیادہ تعداد سرینگر وارد نہیں ہو سکی ۔بیساکھی پر گردواروں کو سجایا گیاتھا اور بڑی تعداد میں سکھوںنے گردواروںمیں پوجا پاٹ کی اور خصوصی دعائیں مانگیں ۔ چھٹی پادشاہی رعناواری ،کورڈ روڑ لالچوک، برزلہ باغات ، چھٹی پادشاہی بارہمولہ ، مٹن، بجبہاڑہ ، اور وادی کے اطراف واکناف میں موجود گردواروںمیں سکھوں نے پوجا پاٹ کی ۔ بیساکھی کے موقعے پر سکھ برادری سے وابستہ لوگوں نے جہاں گردواروںمیں بجھن کریتھن کا پاٹ کیا وہی ریاست کی خوشحالی ، امن اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔پوری وادی میں سکھوں نے بیساکھی کے موقعے پر خوشی کا اظہار کی

کپوارہ کے شفا خانوں میں طبی سہولیات کا فقدان

 کپوارہ//کپوارہ میں طبی سہولیات کا فقدان ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔مختلف نوعیت کے امراض میں مبتلا ء مریضوں کو علاج و معالجہ کے لئے سرینگر کے بڑے اسپتالو ں کو منتقل کرنا پڑتا ہے ۔اس دوران ضلع میں زچگی کا کوئی بھی اسپتال قائم نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں اکثر و بیشتر درد ذہ میں مبتلا خواتین کو لل دید اسپتال منتقل کیا جاتا ہے اور اس دوران دور دراز علاقوں میں گزشتہ3مہینو ں میں 4خواتین نے بچے کو سر راہ جنم دیا جن میں بروقت علاج و معالجہ نہ ملنے کی وجہ سے 2کی گو د اجڑ گئی ۔سرحدی ضلع کپوارہ کا شمار ان اضلاع میں کیا جاتا ہے جہا ں صحت کا شعبہ انتہائی بد ترین حالت میں پایا جاتا ہے اور اسی وجہ سے اس ضلع کی 60فی صدلوگ علاج و معالجہ کے لئے نجی اسپتالو ں کارخ کرتے ہیں ۔کپوارہ میں اس وقت ایک ضلع ،7سب ضلع اسپتالوں کے ساتھ ساتھ ایک درجن پرائمری اسپتال اور سینکڑوں سب سنٹر قائم کئے گئے ہیں تاکہ مری

زیڈ موڑ اور زوجیلا ٹنل کی تعمیر پرکام شروع کیا جائے

 کنگن//سینئر این سی لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی کنگن میاں الطاف نے سرینگر۔لیہہ شاہراہ پر تعمیر کی جانے والی زیڈ موڑ ٹنل پر کام شروع کرنے میں تاخیر پر سخت ناراضگی کااظہار کیا ہے ۔نیشنل کانفرنس کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں الطاف نے کہاکہ یہ بدقسمتی کا مقام ہے کہ زیڈ موڑ ٹنل پر کام کو ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ زوجیلا ٹنل پر کام ابھی شروع ہی نہیں کیا جاسکا ہے حالانکہ اس کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے متعدد بار اعلانات کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں مقامی ٹرانسپورٹروں ،مزدورو ں اور ملازمین کی تعداد زیڈ موڈ ٹنل کی تعمیر کے دوران کم کردی گئی اور اکسے بعد کام ہی روک دیا گیا ۔میاں الطاف نے مزید کہاکہ زیڈ موڑ ٹنل پر کام روک دینے سے وہاں کام کررہے مقامی لوگوں کا روزگار چھین لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کنگن میں منریگا مزدوروں کے مشاہرے اور محکمہ دیہی ترقی میں کام کررہے قلیل س

این سی کی کرتوتوں کا وائٹ پیپر جاری ہوگا

 سرینگر// پیپلز کانفرنس چیئرمین سجاد غنی لون نے ایک بار پھر عمر عبداللہ سے اس بات کی وضاحت کرنے کو کہا ہے کہ کیا وہ 2014اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیلئے بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سے نہیں ملے۔سجاد غنی لون نے کہا’’وقت آچکا ہے کہ آپ صاف صاف جواب دیں۔آپ نے کشمیری عوام کو بی جے پی سے بچانے کیلئے اپنے آپ کو واحد سپاہی کے طور پیش کیا ہے لیکن اگر آپ نے حکومت سازی کیلئے ان سے مذاکرات کئے تو آپ کو باہر آکر قوم کو بتانا پڑے گا کہ آ پ اب تک صرف جھوٹ بول رہے تھے اور آپ بی جے پی کے پروردہ آدمی ہیں،ماضی میں بھی ان سے اتحاد کیا ہے اور مستقبل میں بھی ان سے اتحادکرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیںکرینگے‘‘۔انہوںنے کہا کہ عمر عبداللہ کی جانب سے رچایا جارہا یہ ڈرامہ ختم ہونا چاہئے۔سجاد نے کہا’’آپ اپنے آپ کو ایک نئے نظریاتی محافظ کے طور پروجیک

ہائرسکینڈری اسکول حاجن میں ادبی تقریب

 سوناواری//ارشاد احمد//حلقہ ادب حاجن سوناواری کی جانب سے ہائر سیکنڈری سکول حاجن میں یک روزہ ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں پہلی نشست میں مرحوم پروفیسر الطاف نیاز کے ادبی کارناموں کو یاد کرتے ہوئے ان کی حیات اور ادبی کارناموں پر دو مقالے پیش کئے گئے.جو شاہباز ہاکباری اور شاکر شفیع کے تحریر کردہ تھے۔نشست میں درجنوں شعراء نے شمولیت کی۔نشست کی صدارت جوائنٹ ڈائریکٹر  ایجوکیشن محبوب حسین نے کی جبکہ ثناء اللہ نیاز،سعید اختر منصور اور صدر حلقہ ادب عبدالاحد حاجنی بھی ایوان صدارت میں موجود تھے۔نشست کی نظامت کے فرائض ریاض المحسن نے انجام دی.دوسری نشست میں سابقہ سیکرٹری ریاستی کلچرل اکیڈمی ڈاکٹر عزیر حاجنی کے ساتھ "کتھا باتھاہ" کے عنوان کے تحت محفل کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس محفل میں فیاض تلگامی نے ڈاکٹر حاجنی کے ادبی کارناموں پر ایک پروقار مقالہ پیش کیا۔دوسری نشست ک

لوگ مودی کی چالوں کو سمجھیں:کانگریس

  اننت ناگ //نریندر مودی دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیںتاہم کانگریس نے پی ڈی پی اوربی جے پی پروپگنڈہ کو کامیاب نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان باتوں کا اظہار کانگریس کے ریاستی صدر و اننت ناگ پارلیمانی نشست کے اُمیدوار غلام احمد میر نے حلقہ انتخاب ڈورو شاہ آباد میں چناوی روڈ شو کے دوران کیا ۔میر نے کہا نریندر مودی دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،تاہم وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں اور اُنہیں نتایج کے روز ہار کا مزہ چکھنا ہوگا ۔میر نے کہا کہ نریندر مودی و اس کے آلہ کاروں کے سبب ملک کے عوام تنگ آچکے ہیں لہذا اب وقت تبدیلی کا آچکا ہے اور لوگ نریندر مودی کی چالبازیوں کو سمجھنے لگے ہیں ۔روڈ شو کے دوران میر نے لوگوں سے ووٹ مانگا اور اُنہیں بھروسہ دلایا کہ وہ پارلیمنٹ میں جاکر ریاست بالخصوص یہاں کے مایوس نوج

ڈاکٹرکےخصائل میں جذبہ ایثارکا ہونا اہم

 سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیرنے طبی پیشہ میں داخلہ کے وقت ڈاکٹروں کیلئے جسمانی وذہنی کام کرنے کی صلاحیت کاامتحان متعارف کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ایک بیان میں ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹرنثارالحسن نے کہا کہ علمی آگاہی کے علاوہ طبی پیشہ میں کچھ جبلی صلاحیتیں لازمی ہیں جن کاامتحان ایم بی بی ایس سطح پر لیاجانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ طبی شعبہ میں افرادمیںہمدردی،رحم دلی اورجذبہ ایثار ہوناچاہیے اور ایسی خصوصیات ڈاکٹروں میں ہونی لازمی ہیں تاکہ وہ بہتر طور مریضوں کی نگہداشت وعلاج معالجہ کرسکیں جسے مریض بھی مطمئن ہوجائیں۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن صدر نے کہا کہ جسمانی وذہنی کام کرنے کی صلاحیت کاامتحان اس وجہ سے بھی لازمی ہے تاکہ صحیح اُمیدوار کاانتخاب کیا جائے نہ کہ اُس کاجس کے پاس سائنس مضامین میں زیادہ سے زیادہ نمبرات ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وں کا مزاج مہربان اورخیال رکھنے والا ہونا

تلگام پٹن میں 6 سال قبل تعمیر کی گئی سکولی عمارت غیر محفوظ قرار

 بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن کے تلگام میں چھ سال قبل پرائمری اسکول کیلئے ایک عمارت تعمیر کی گئی تھی تاہم چھ سال گذر جانے کے باوجود بھی عمارت کو محکمہ تعلیم کے حوالے نہیں کیا گیا ۔ معلوم ہو اہے کہ محکمہ تعلیم نے ہی اس عمارت کو استعمال کرنے کے بغیر ہی غیر محفوظ قرار دیا  ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہین محلہ تلگام پٹن میں محکمہ تعلیم نے چھ سال قبل سرکاری خزانے سے قریب بیس لاکھ روپے نکال کر پرائمری اسکول تلگام کیلئے ایک عمارت تعمیر کی لیکن ابھی تک عمارت کوسکول انتظامیہ کے حوالے نہیں کیا گیا ۔لوگوںکے مطابق محکمہ تعلیم نے اس عمارت کو استعمال کئے بغیر ہی غیر محفوظ قرار دیا ۔مقامی لوگوں نے سوال کیا ہے کہ اگر اس عمارت کو صرف چھ سال قبل ہی تعمیر کیا گیا تھا تو اسے غیر محفوظ کیسے قرار دیا جاسکتا ہے ؟ لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے معاملے کی فوری تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ا

معروف براڈکاسٹر مقصود احمدکو صدمہ، والد انتقال کرگئے

  بارہمولہ //وادی کے معروف براڈکاسٹر اورریڈیو کشمیر سرینگر کے انچارج پروگرام شہربین مقصود احمد کے والد اور کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار برائے اوڑی ظفر اقبال کے چا چا خواجہ محمد حنیف ساکن گھر کوٹ اوڑی اتوار کو مختصر علالت کے بعد شیر کشمیر میڈیکل انسٹچوٹ میں انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ اُن کے آبائی گائوں گھر کوٹ اوڑی میں انجام دی گئی جس میں سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں صحافی میر احسان ، کرامت قیوم، ماجد جہانگیر ،اشفاق تانترے ،نیشنل کانفرنس کے لیڈر ڈاکٹر سجاد شفیع ،پرنسپل و سیشن جج راجہ شجاعت ، کانگریس لیڈرغلام نبی مونگا ، میر مشتاق نوشہری ، ایس ڈی ایم سمبل سید شاہنواز بخاری ،ڈائریکٹر ہارٹی کلچر اعجاز احمد بٹ، ایس ڈی ایم چاڈورہ عزیز احمد راتھر، تحصیلدار نٹی پورہ مبشر بخاری، ایڈوکیٹ عرفان حفیظ ، نیشنل کانفرنس لیڈر ایڈوکیٹ نظیر احمد ملک، چیف میڈیکل

قانون کے شعبے میں داخلے کا عمومی امتحان26مئی کومنعقد ہوگا

  سرینگر//26مئی کوقانون کے شعبے میں داخلے کاعمومی امتحان لیا جائے گا۔یہ امتحان نیشنل لاء یونیورسٹی اڑیشہ ،کٹک ملک کی21لاء یونیورسٹیوں اور31لاء کالجوں میں داخلہ کیلئے منعقد کرے گی ۔یہ امتحان آف لائن لیا جائے گا اور اس کیلئے آن لائن درخواست دینے کا عمل پہلے ہی سی ایل اے ٹی کی ویب سائٹ پر شروع ہوا ہے جس کی آخری تاریخ15اپریل 2019مقرر کی گئی ہے ۔  سال2018میں اس امتحان میں 58000امیدواروں نے شمولیت کی تھی ۔اس سال اس امتحان میں شریک ہونے والے امیدواروں کی تعداد میں اضافے کاامکان ہے ۔ڈاکٹرانشوکٹاریہ چیئرمین آرینزکالج آف لا چندیگڑھ نے کہا کہ آرینزکالج آف لا پنجاب کا واحد لا کالج بن چکا ہے جو ملک کی قانون کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں اور کالجز کے امتحان CLATکے ذریعے قانون کے شعبے میں داخلہ کرواتا ہے ۔کٹاریہ نے سی ایل اے ٹی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آرینزکو  CLATاسکورد

مزید خبریں

خاتون پتھرکی زد میں آکر لقمہ اجل ولی وار گاندربل میں المناک حادثہ گاندربل//ارشاد احمد//ولی وار گاندربل میں بھیڑ بکریوں کے ریوڈکولے جاتے ہوئے سر پر بھاری پتھر لگنے سے پانچ بچوں کی والدہ موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئی۔زرینہ بیگم زوجہ جلیل احمد شاہ ساکنہ ولی وار گاندربل گھر سے بھیڑ بکریاں چرانے کی خاطر نزدیکی جنگل میں تھی کہ اچانک بھاری پتھر لڑھک کر خاتون کے سر پر لگا جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔لاش جب گھر لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا   پلوامہ میں جنگجوئوں کی کمین گاہ تباہ کرنے کا دعویٰ پلوامہ//جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے مدنہ علاقے میں فوج اور فورسز نے جنگجوئوں کے ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دوعویٰ کیا ہے ۔ اس دوران پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے چند کلو میٹ