تازہ ترین

ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار و افسران محتاط رہ کر ایس او پیز پر عمل کریں: پولیس سربراہ

سرینگر //کورونا وائرس کے پھیلاو ٔکو روکنے کی خاطر پولیس چیف، دلباغ سنگھ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جموںوکشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پولیس چیف نے اس موقع پر جموں اور کشمیر کے آئی جی پیز کو ہدایت دی کہ کورنا وائرس کے پیش نظر جموںوکشمیر پولیس کے اہلکاروں کو اس بات کا پابند بنائیںکہ وہ پیشہ وارانہ خدمات انجام کے دوران محتاط رہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس لوگوں کے ساتھ مل کر اس وائرس کو نیست و نابود کرے گی۔پولیس چیف دلباغ سنگھ کی سربراہی میں منعقدہ میٹنگ میں کورونا وائرس کی روکتھام کی خاطر اُٹھائے جار ہے اقدامات کے بارے میں غور و خوض کیا ۔مذکورہ میٹنگ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آئی جی کشمیر وجے کمار اور سبھی اضلاع کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کے دوران پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کوورنا وائرس کے پیش نظر جموںوکشمیر پولیس کی جانب

تعلیم اور روزگار کی خاطر بیرون ممالک مقیم کشمیری کسمپرسی کی حالت میں

سرینگر/ / تعلیم اور روزگار کی خاطر بیرون ممالک میں مقیم کشمیر ی طلاب او ر ملازمین لاک ڈاو ن کے باعث ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں کشمیر لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ یاد رہے کہ سرکار نے سبھی تمام گھریلو اور بین الاقوامی پروازں کو بند کیا ہے ۔یار رہے کہ لاک ڈائون کے باوجود سینکڑوں طلاب کشمیر پہنچ چکے ہیں جبکہ ہزاروں ابھی بھی گھر آنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ۔حکام کی جانب سے پروازوں کو منسوخ کرنے کے بعد ان طلاب کی مشکلات میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے۔ زیر تعلیم طلاب کے لواحقین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بیروان ممالک سے کوئی بھی پرواز یہاں نہیں آرہی ہے اور ان کے بچے مختلف ہوائی اڈوں پر پریشان ہیں۔ سوموار کی شام دیر گئے بنگلورو ایئرپورٹ پر درماندہ کشمیری طلاب نے شہر کو خالی کروانے کے مطالبے پر مظاہرہ کیا۔ اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لدھیانہ س

سماجی دوریاں بنائے رکھیں: حریت(ع) کی عوام سے اپیل

 سرینگر//جماعتی حریت کانفرنس (ع)نے ممنوعہ جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس سربراہ محمد یاسین ملک کی خرابی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔حریت نے لوگوں کو کورو ناوائرس سے بچنے کیلئے گھروں کے اندر ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ایک بیان میں حریت (ع) نے کہا کہ یاسین ملک کی والدہ اور ہمشیرہ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ تہاڑ جیل میں مقید یاسین ملک کی طبیعت شدید خراب ہو گئی ہے، چونکہ موصوف کو تیس سالہ پرانے معاملے میں منصفانہ سماعت کا موقعہ فراہم نہیں کیا گیا ہے، لہٰذا علیل محمد یاسین ملک نے یکم اپریل سے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یاسین ملک کی فلاح و بہبود حکومت ہند کی ذمہ داری ہے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ جیل میں موصوف کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔بیان میں کہا گیا کہ حریت قائدین، تاجر رہنمائوں ، سیول سوسائٹی کے افراد، طلباء اور نوجوا

کورونا وائرس پوری دنیا کیلئے ایک چیلنج:سوز

 سرینگر//سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا کے سامنے ایک چلینج کی صورت میں نمودار ہوا ہے اور عالم انسانیت کو اس وباء کے خلاف لڑنے کے بغیر اور کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ اس وباء کا ابھی تک کوئی باقاعدہ علاج تجویز نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال گھروں میں رہنا ہی محفوظ رہنے کا بہترین عمل قرار دیا گیا ہے۔اپنے بیان میں سوز نے کہا ’’ میں اس نازک مرحلے پر اپیل کرتا ہوںور میری تجویز بھی یہی ہے کہ سیول سوسائٹی سے وابستہ تنظیمیں جیسے کشمیر بار ایسوسی ایشن، کشمیر میڈیا سنٹر اور سول سوسائٹی کے سی ڈی ایس ،مشترکہ طور خیراتی رقومات جمع کرنے اور مستحق لوگوں میں تقسیم کرنے کا نظام بنائیں‘‘۔  

عمر عبد اللہ کی رہائی پر متعدد سیاسی پارٹیوں کا رد عمل

۔8ماہ بعد عمر کی رہائی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی:فاروق عبد اللہ سرینگر//جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ کی 8ماہ بعد رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام سیاسی لیڈران کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نائب صدر پرعائد پی ایس اے کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ’’عمر عبداللہ کو 8ماہ کی اسیری کے بعد رہا ہوتے دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی، تاہم ماحول تب تک سازگار نہیں ہوسکتا جب تک تمام سیاسی لیڈران کو رہا نہیں کیا جاتا،میں اُن تمام لوگوں، سیاستدانوں، اراکین پارلیمان اور سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں جو جموں وکشمیر کے سیاسی لیڈران کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے‘‘۔پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، اراکین پارلیمان محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی نے بھی پارٹی نائب صدر کی رہائی کا خیر مقد

ٹنل کے آر پار بادل برسے

 سرینگر //محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق منگل کے روز ٹنل کے آر پا بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوئیں۔اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ بارش جموں خطہ کے بانہال علاقے میں ہوئی ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے 28مارچ تک موسم جوں کا توں رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں ایک بار پھر ٹھنڈ میں اضافہ ہوا ہے اور وادی میں دن بھر ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔کپوارہ کے بالائی علاقوں سمیت سونہ مرگ، گلمرگ اور دیگر بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ بانڈی پورہ ، بارہمولہ ، کپوارہ ، گاندربل ، سرینگر ، بڈگام ، پلوامہ ، شوپیان ، کولگام ، اننت ناگ کے میدانی علاقوں میں بھی بارشیں ہوئی ہیں جو وقفہ وقفہ سے شام دیر گئے تک جاری رہیں ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سرینگر میں منگل کی شام تک 7.6ملی میٹر بارش ریکا

امراضِ ریح کیلئے مخصوص دوائی کورونا کا علاج نہیں

 سرینگر //ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کیلئے ریحہ کے امراض میں استعمال ہونے والےhydroxychloroquine کو بغیر ڈاکٹروں کے نسخوں کے فروخت کرنے پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرنثارلحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ’’ادویات فروخت کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں ڈاکٹری نسخے کے بعد hydroxychloroquine فروخت نہیں کرنی چاہئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جب سے یہ خبر آئی ہے کہ hydroxychloroquine سے کورونا وائرس کا علاج ہورہا ہے تو لوگ دکانوں پر جاکر یہ دوائی خرید رہے ہیں۔ انہوں نے کہا’’ میں عوام پر زور دیتا ہوں کہ وہ خود ہی دکانوں پر جاکر دوائی نہ خریدیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ایم آر نے کورونا وائرس کیلئے hydroxychloroquine دوائی کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے کہ  کورونا وائرس سے متاثرہ افراد ک

کرونا وائرس: جموں وکشمیرمیں 11سرکاری اسپتال’کورونا صحت گاہوں‘ میں تبدیل

سرینگر//جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے منگل کو 20اضلاع میں 10ہزار بستروں پر مشتمل  11سرکاری اسپتالوں اوردیگرصحت مراکز کو کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی طبی نگہداشت کیلئے مخصوص کردیا ۔ کوروناوائرس سے پیدا صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے فائنانشل کمشنرصحت وطبی تعلیم اتل ڈلوکی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں یہ فیصلہ لیاگیاکہ کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کوانتہائی طبی نگہداشت میں رکھاجائے تاکہ اُن کوعلاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ اس بات کوبھی یقینی بنایاجائے کہ مذکورہ مریضوں کاکسی کیساتھ براہ راست کوئی رابطہ نہ رہے ۔ میٹنگ میں ایسے 11اسپتالوں اوردیگرسرکاری صحت مراکزکی نشاندہی کی گئی ،جن کو’کورونا صحت گاہ‘کے طورمخصوص کیاجائیگااوریہاں کورو نا کے مشتبہ مریضوں کے بغیرکسی دوسرے بیمارکوکوئی طبی خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی ۔جن سرکاری اسپتالوں اورصحت مراکز کو

سب ضلع ہسپتالوں میں قرنطینہ مراکز قائم کئے جائیں:قیوم وانی

سرینگر//ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سابق صدر عبدالقیوم وانی نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں تمام سب ضلع ہسپتالوں میں قرنطینہ مراکز قائم کئے جائیں جبکہ ان ہسپتالوں میں ایمبولنسوں ،طبی ٹیموں اورصحت و صفائی سمیت دیگر قسم کی سہولیات کو بھی یقینی بنایا جائے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سب ضلع ہسپتالوں میں اس طرح کی سہولیات دستیاب رہنے کی وجہ سے بڑے ہسپتالوں پر کم دبائو پڑے گا اور انتظامیہ کوموجودہ صورتحال کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی ۔وانی نے کہا کہ ہند بنگلہ دیش سرحد پر بانی پول کے مقام پر اور مختلف ریاستوں میں درماندہ کشمیری طلباء کو وادی لانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ کرونا وائرس کے پھیلائوکو روکا جاسکے۔  

مزید خبرں

یاسین خان کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے کا سرکار سے زور دار مطالبہKTMF سرینگر// عالمی وباء کورنا وائرس کے پھیلائو کے نتیجے میں ہورہی ہلاکتوں کے پیش نظر کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچررس فیڈریشن نے اپنے محبوس صدر محمد یاسین خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ فیڈریشن کے قائمقام صدر منظور احمد بٹ نے کہا کہ اس مشکل ترین صورتحال میں انتظامیہ محمد یاسین خان کی رہائی انسانی بنیادوں پر عمل پر لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے ہر سو قہر مچار کھا ہے اور اس بیچ مقید لوگوں کے اہل خانہ میں سخت تشویش اور فکر پیدا ہوئی ہے۔ منظور احمد بٹ نے کہا کہ محمد یاسین خان کی اس مرحلہ پر رہائی نہایت ہی لازمی ہے کیونکہ موصوف کئی عارضوں میں مبتلا ہے۔     نور باغ میں 50سالہ شہری کی پُر اسر ار موت سرینگر// سرینگر کے نور باغ علاقے میں آٹو ڈرائیور کی نعش پُر اسر ار حالت میں بر آم