تازہ ترین

کلن گنڈ میں آگ | ہوٹل اور 3دکانیں خاکستر

کنگن//کلن گنڈ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک ہوٹل اورتین دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ کلن میں اتوار کو اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ’جنتاکرفیو ‘کی وجہ سے لوگ گھروں میں بیٹھے تھے ۔ مڈ پورہ کلن میں مشتاق احمد ٹھیکری کی دوکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے  ایک نزدیکی ہوٹل اور تین دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اگرچہ لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ وہ ناکام ہوگئے۔ اس دوران فائر سروس گنڈ اور کنگن کے علاوہ گنڈ پولیس اور مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ کی اس واردات میں ہوٹل لیک ویو اور محمد احساق ٹھیکری کی دکانیں تباہ ہوگئی ہیںجبکہ جسمانی طور خاص مشتاق احمد ٹھیکری نامی ایک شہری کی دوکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔ محمد اسحاق کی دکانوں کی دوسری منزل پر ایک پنچایت گھرکرایہ پر تھا جو تباہ ہوچکا ہے۔اس دوران ایس ڈی  ایم کن

دلنہ بارہمولہ پینے کے صاف پانی سے محروم

بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے دلنہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دلنہ علاقہ میں ایک بھی واٹر سپلائی اسکیم نہیں ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کوریائے جہلم کا گندہ اور بدبووالا پانی پینے اور استعمال کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں بیس ہزار کے قریب آبادی کے لوگوں میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دلنہ کو جو پانی سپلائی فراہم کیا جارہا ہے وہ بنا فلٹریشن مہیا کیا جارہا ہے۔لوگوں کے مطابق اگر چہ انہوں نے کئی مرتبہ اس معاملے کو محکمہ پی ایچ کے آفسران کے نوٹس میں لایا تھا تاہم اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر ایک واٹر سپلائی اسکیم تعمیر کیا جائے تاکہ مقامی آبادی کو درپیش مشکلات سے

جسمانی طور خاص افراد کو چھٹی دی جائے:ایسوسی ایشن

سرینگر//جموں وکشمیر ہینڈ کیپڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشیدبٹ نے مرکزی و ریاستی اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں کام کررہے جسمانی طور خاص لوگوں کوکرونا وائرس مدنظر رکھ کر چٹھی دی جائے۔  

ڈاکٹر فاروق کی معراج النبیؐپرمبارکباد

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معراج کی تقریب پر مسلمانانِ عالم خصوصاً جموں کشمیر کے مسلمانوںکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اِس شب کی بدولت عالم انسانیت کوکروناوائرس سے نجات دے۔ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس شب کے دوران بارگاہِ الٰہی میں سربسجود ہوکر آزمائش اور مشکل ترین دور سے نجات کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں۔   

ترہگام کے صارفین بجلی کی باربار کٹوتی سے پریشان

کپوارہ//ہری ترہگام کپوارہ کا رسیونگ اسٹیشن لوگوں کیلئے دردسر بن گیا ہے کیونکہ ریسونگ اسٹیشن کے باربارائور لوڈ ہونے کی وجہ سے علاقہ میں بجلی کی غیرضروری کٹوتی کی جارہی ہے۔ترہگام کے لوگوں نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ گزشتہ 7برس سے اس علاقہ میں بجلی کابحران جاری ہے اور محکمہ بجلی اس بحران کوقابو کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک دہائی قبل ہری کے مقام پرایک رسیونگ اسٹیشن کی بنیاد ڈالی گئی جہاں سے ترہگام اور ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کی گئی لیکن دس سال کے دوران آبادی میں اضافہ کی وجہ سے محکمہ بجلی نے سینکڑوں صارفین کو بجلی کے کنکشن دیئے تاہم ابھی تک دس برس قبل رسیونگ اسٹیشن میں نصب کئے گئے ٹرانسفارمرسے ہی بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ ترہگام کے علاوہ، آورہ ،لدرون ،لدرناگ ،زرہامہ ،مڑ ہامہ ،کارواری ،ہندی ،ہری بالا اور پائین ،ڈولی پورہ ،کنن ،پوشہ پورہ ،باب

ٹرانسفارمرایک ماہ سے خراب

ہندوارہ//ہندوارہ کے مضا فات میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔وڈر پائین کے لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ یہا ں کا بجلی ٹرانسفارمر ایک ماہ قبل خراب ہو چکا ہے جس کے بعد لوگو ں نے از خود بجلی ٹرانسفارمر کو ورکشاپ پہنچایا تاکہ اس کی مر مت کی جائے ۔صارفین نے کہا کہ ابھی تک خراب شد بجلی ٹرانسفار مر کو ٹھیک کر کے دو بارہ نصب نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وڈر پائین کا علا قہ شام ہو تے ہی گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ۔لوگو ں نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہو ں نے مطالبہ کیا کہ یہا ں کے بجلی ٹرانسفار مر کو فوری طور ٹھیک کیا جائے تاکہ وڈر علاقہ کو بجلی سپلائی فراہم کی جائے۔  

گاندربل میں منشیات فروش گرفتار

 سرینگر//پولیس نے گا ندربل میں منشیات مخالف کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سیساڑھے تین کلو بھنگ کو برآمد کرلیا۔ پولیس نے ولی وار لارعلاقے میں اعجاز احمد بنائی نامی ایک شہر ی کے گھر پر چھاپہ مارااور تلاشی کے دوران 3.5کلو گرام بھنگ کو برآمدکیا گیا جبکہ مذکورہ شہری کو بھی گرفتار کیا گیا۔مذکورہ شہری کے خلاف لار تھانے میں زیرایف آئی آر نمبر 17/2020ایک کیس درج کیا گیا۔   

انجمن شرعی شیعیان کا اظہار تعزیت

سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے صدرآغا سید حسن نے تنظیم کے دیرینہ کارکن حاجی غلام محمد ملک ساکن لکھری پورہ بڈگام کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سمیت مرحوم کے برادر علی محمد ملک سے تعزیت کی۔ نیز سید احمد صفوی بمنہ کے فوت ہونے پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے آغا حسن نے مرحوم کی سماجی خدمات کو خراج پیش کیا۔انہوں نے مرحومین کے بلند درجات اور جنت نشینی کی دعا کی ۔  

جموں کشمیرکی200حج وعمر ہ کمپنیاں بند ہونے کی دہلیز پر

 سرینگر //جموں و کشمیر میں یکم مارچ 2020سے لیکر 22مارچ 2020تک 2ہزار افرادعمرہ کرنے سے رہ گئے ہیں جبکہ ماہ صیام کے دوران عمر پر جانے کی خواہش رکھنے والے افراد اب کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں حج و عمرہ کمپنیز کا کہنا ہے کہ 200کمپنیا ں بند ہونے کی دہلیز پر ہیں جسکی وجہ سے 2ہزار سے زائد لوگوں کا روز گار بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں وبائی بیماری کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے جسکی وجہ سے سعودی عرب کے شہریوں کے علاوہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو بھی زائرین کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کی وجہ سے پوری دنیا میں عمرہ کرنے کی خواہش رکھنے والے لوگوں کو نہ صرف مایوسی ہوئی ہے بلکہ لوگوں کو عمرہ کی زیارت پر لینے والی کمپنیوں کو زبردست مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں جبکہ پابندی کی وجہ سے جموں و کشمیر میں بھی 2ہز

سینی ٹائزر وں اور ماسک کی قیمتیں | مرکزی سرکار نے طے کردیں

سرینگر//کرئونا وائرس کے پھیلائو کے نتیجے میں سینی ٹائزروں کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر مرکزی حکومت نے امسال جون تک200ایم ایل(ملی لیٹر) بوتل کی زیادہ سے زیادہ قیمت100روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسی طرح2پلے سرجیکل ماسک کی قیمت8اور3پلے سرجیکل ماسک کی قیمت10روپے مقرر کی گئی ہے۔پاسوان کا کہنا ہے’’ چہرے کی ماسکوں اور سینی ٹائزروں کو تیار کرنے میں خام مواد میں اضافے کے پیش نظر یہ قیمتیں متعین کی گئی ہیں‘‘۔ رواں ماہ کے ابتداء میں حکومت نے ماسکوں ارر سینی ٹائزروں جیسے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے اور اجارہ داری قائم کرنے کے حوالے سے انہیں بنیادی اشیاء قرار دیا ہے۔  

بنگلہ دیش سے لوٹے طلاب کو الگ قرنطینہ میں رکھا جائے

سرینگر//بنگلہ دیش کے پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم وادی کے طالبعلموں کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ جو طلاب واپس کشمیرلوٹے ہیں،اُنہیں علیحیدہ قرنطینہ میں رکھا جائے۔اس نامہ نگارکے ساتھ بات کرتے ہوئے ان والدین نے بتایاکہ المیہ یہ ہے کہ کئی جگہوں پربنگلہ دیش سے لوٹے طلاب کو دیگر ممالک سے آئے شہریوں کے ساتھ رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں کروناوائرس کی وباء کاکچھ خاص اثر نہیں ہے اوران طلاب کودیگر ممالک ،جہاں کروناوائرس نے تباہی مچادی ہے،سے لوٹے لوگوں کے ساتھ کیوں رکھا جارہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنگلہ دیش سے لوٹے طلاب کوعلیحیدہ قرنطینہ میں رکھا جائے۔     

قیدیوں اوراُن کے رشتہ داروں کے درمیان ملاقات فی الحال بند | جیلوں میں قیدیوں کو ماسک،سینیٹائزراوردیگر سہولیات بہم رکھنے کی ہدایت

سرینگر //ڈی جی پی جیل خانہ کا کہنا ہے کہ کورنا وائرس کے پیش نظر قیدیوں اور اُن کے اہل خانہ کے درمیان ملاقات کو فی الحال روک دیا گیا ہے جبکہ جیل میں جو قیدیوں کو لیکچر دیئے جا رہے تھے ،اُن پر بھی فی الحال پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر کی جیلوں میں تعینات اہلکاروں کو سکینرس جبکہ قیدیوں کو ماسک اور سینٹی ٹائزر ، آئسولیشن اور کورنٹائن کی سہولیات بھی دستیاب رکھی گئی ہیں۔یو پی آئی کے مطابق کورنا وائرس کی روکتھام کے پیش نظر جموںوکشمیر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کو بھی سینٹی ٹائزر اور ماسک فراہم کئے گئے ہیں۔ ڈی جی جیل خانہ وی کے سنگھ نے بتایا کہ جموںوکشمیر کی جیلوں میں احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہر کسی جیل میں کورنٹائن اور آئسولیشن وارڈ قائم کئے گئے تاکہ اگر کسی قیدی میں کورنا وائرس جیسی علامات ظاہر ہو ،اُس کو فوری طورپر آئیسولیشن می

کپوارہ اسپتال میں60بستروں پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ کاقیام

 کپوارہ//کرونارائرس کی ممکنہ وباء سے بچائو کیلئے کپواہ اسپتال میں60بستروں پر مشتمل ایک آئیسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے ۔اس بات کااظہار ڈپٹی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کی عالمی وباء سے بچنے کیلئے ہمیں متحد ہوکر چلنا ہوگااور اس کیلئے ہر مکتبہ فکرکے لوگوں کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی اور انسانی دوستی کامظاہرہ کرکے عوام کوآگاہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں محکمہ صحت کے علاوہ دیگراہم محکموں کومتحرک کیاگیا ہے اورصورتحال پرکڑی نگاہ رکھی جارہی ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ آئیسولیشن وارڈمیں کام کرنے والے طبی اورنیم طبی عملہ کو حفاظتی لباس اور دیگرسامان فراہم کیاجائے گاتاکہ وہ بہتر طور اپنے فرائض انجام دے سکیں ۔سول سوسائٹی کپوارہ نے ضلع کمشنر اس قدم کو سراہتے ہوئے ضلع کے تمام اسپتالوں مین ایسے وارڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا

جنتاکرفیوکوکامیاب بنانے کیلئے پولیس عوام کی شکرگزار

سرینگر//جموں کشمیر پولیس نے جنتا کرفیو کو کامیاب بنانے کیلئے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔اس دوران پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے وقت وہ112یا100نمبر پر کال کرکے مدد یاجانکاری حاصل کرسکتے ہیں ۔کے این ایس کے مطابق اتوار کو جنتا کرفیو کے دوران وادی میں مکمل بند رہا اور کسی بھی جگہ کوئی شخص غیرضروری طور گھروں سے باہر نہیں آیاجس کیلئے جموں کشمیر پولیس نے  وادی کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے،جنہوں نے لوگوں اورخود کی صحت کاخیال رکھنے کیلئے پولیس اورانتظامیہ کاساتھ دیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ کرفیونہیں بلکہ ،’کیئر فار یو‘تھا،آپ کا اورآپ کی صحت کی فکر ہے ہمیں۔جس کیلئے کشمیرکے لوگوں نے مکمل تعاون کیا ۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرضروری طور گھروں سے باہر نہ آئیں اور کسی بھی وقت ایمرجنسی مدد کے لئے 100یا112پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔  

کنگن اور بیروہ اسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی

 سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے کنگن اور بیروہ کے ہسپتالوں کیلئے پچیس پچیس لاکھ روپے واگذار کئے۔ اس سے قبل انہوں نے شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چوٹ صورہ کیلئے 50لاکھ اور گاندربل و بڈگام ضلع ہسپتالوں کیلئے پچیس پچیس لاکھ روپے واگذار کئے تھے۔ اس کے علاوہ پارٹی کے شمالی کشمیر کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون نے بھی وبائی بیماری کورونا وائرس سے بچائو کیلئے کی جارہی کاروائیوں کیلئے اپنے ایم پی فنڈ سے ایک کروڑ روپے واگزار کیا۔ ان رقوم سے بانڈی پورہ اور کپوارہ اضلاع کیلئے تیس تیس لاکھ روپے جبکہ بارہمولہ کیلئے40لاکھ روپے صرف کئے جائیں گے۔ یا درہے کہ نیشنل کانفرنس جنوبی کشمیر کے رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے بھی کل اپنے ایم پی فنڈ میں سے جنوبی کشمیر کے 4اضلاع کے ہسپتالوں کیلئے ایک کروڑ روپے واگذار کیا تھا۔    

حاملہ خواتین کواحتیاط برتنے کی ’ڈاک‘ کی صلاح

 سرینگر///کوروناوائرس کا اثر حاملہ خواتین میں کافی کم دیکھا گیا ہے جبکہ یہ وائرس متاثرہ خاتون کے بطن میں پل رہے بچے میں منتقل نہیں ہوسکتا اور ناہی بچے کو دودھ دینے سے بچے میں منتقل ہوسکتا ہے ۔ ڈاکٹر س ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے متاثرہ حاملہ خاتون میں بیماری کے آثار بہت جلد نمایاں نہیں ہوسکتے اور ناہی وائرس کی وجہ سے ہورہی بیماری نمایاں ہوگی ۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے     ایک بیان میں کہا کہ کووڈ 19کا اثر حاملہ خواتین پر زیادہ نہیں ہوتا اور ناہی کوروناوائرس سے متاثرہ حاملہ خاتون میں مرض کے آثار آسانی سے نمایاں ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح عام انسان کئی طرح کے امراض میں مبتلاء ہوتا ہے اور اس میں کئی طرح کی علامات نمودار ہوتی ہیں، اسی طرح ایک حاملہ خاتون میں یہ نشانیاں ظاہر نہیں ہوتی اور حاملہ خاتون میں وائرس سے لگنے والی بیماریا

پلوامہ میں ناکام گرینڈ حملہ

 سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں جنگجوئوں نے فورسز پر دستی بم سے حملہ کیا تاہم وہ پھٹ نہ سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار شام کو قریب7بجکر50منٹ پر جنگجوئوں نے پلوامہ کے مین چوک  میں سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ناکہ پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے گرینیڈ پھینکا،تاہم بتایا جاتا ہے کہ یہ گرینیڈ سڑک پر گر ا،مگر پھٹنے سے رہ گیا۔ اس واقعے سے وہاں پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوا،جبکہ فورسز اہلکاروں نے علاقے کو فوری طور پر محاصرے میں لیکر راہگیروں کی تلاشیاں لی،تاہم کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ اسلحہ بردار تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوئے۔فورسز نے بعد میںاس گرینیڈ کو ناکارہ بنا دیا،جبکہ مشتبہ حملہ آواروں کی تلاش شروع کی۔  

ڈورو میں شہری درخت سے گر کر لقمہ اجل

اننت ناگ // پرانی گام ڈورہ میں گذشتہ شام ایک 58سالہ شہری درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔ڈورہ شاہ آباد کا رہنے والا 58سالہ عبدالرحمان گنائی ولد محمد رمضان گنائی اتوار کو شام دیر گئے درخت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا اگرچہ مقامی لوگوں نے شہری کو زخمی حالت میں ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا مزکورہ شہری کی لاش جب گھر لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔     

اترپردیش کی جیل میں قید نوجوان کشمیر منتقل

سرینگر //  گذشتہ سال جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سنگبازی کے الزام میں بیرونی ریاست سزا کاٹ رہے ایک کشمیری نوجوان کو واپس کشمیر منتقل کردیا گیا ۔کے این ٹی، کے مطابق  اتر پردیش کی امبیڈکرجیل میں قید ایک کشمیری نوجوان کو واپس سرینگر منتقل کردیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے عادل بشیر میر ساکن بانڈی پورہ نامی نوجوان کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سنگبازی کے الزام میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت امبیڈکرجیل اترپریش منتقل کردیا گیا تھاتاہم سنگبازی میں ملزم قرار پائے اس نوجوان کو گذشتہ روز بیرونی ریاست کی جیل سے واپس سرینگر منتقل کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس نوجوان کو امبیڈکر جیل سے کشمیر منتقل کردیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار نوجوان کے خلاف دفعہ 107 ، 151 سی آر پی سی کے تحت 2012 میں زیر ایف

۔28مارچ تک بارشوںکاامکان

سرینگر//محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر اور جموں میں موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ پیر پنچال کے آرپار 23سے28مارچ تک وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ اس دوران 30سے40 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں بھی چلیں گی ۔کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے23سے28مارچ تک وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ 22اور23مارچ کی درمیانی رات کو جموں وکشمیر میں مغربی ہوائوں کا تازہ سلسلہ داخل ہوگا ۔ان کا کہناتھا کہ23اور24کو وادی کشمیر اور جموں کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے علاوہ موسلادھار بارشیں ہوں گی اور ان دونوں دنوں کے دوران بارشوں کی شدت زیادہ رہے گی ۔25، 26 اور 27 مارچ کو بھی یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا جبکہ28مارچ کو اس میں مزید شدت آسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ 23اور24مارچ