جونائیل جسٹس بورڈ اورچائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں کا4 روزہ تربیتی پروگرام

سرینگر//چیف جسٹس جموں اینڈ کشمیر ہائی کورٹ،جسٹس گیتا مِتل نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کے دوران بچوں کی طرف خصوصی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ بچے وہی سیکھیں گے جوہم انہیں سکھائیں گے اوروقت کا تقاضا یہ ہے کہ انصاف کی فراہمی کے دوران بچوں کی نفسیات کو ملحوظ نظر رکھاجائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ بچوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے یہ لازمی ہے کہ عدالتوں میں بچوں اور بڑوں کے درمیان ایک امتیاز قائم رکھا جانا چاہیے ،وہ سول معاملات ہوںیا جرائم کے معاملات۔جسٹس گیتا مِتل نے ان باتوں کا اظہار  جونائیل جسٹس بورڈ اورچائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں کے چار روزہ تربیتی پروگرام کے افتتاحی موقع پر کیا۔اس تربیتی پروگرام کا انعقاد سٹیٹ جوڈیشل اکیڈمی مومن آباد بٹہ مالو میں ہائی کورٹ آف جے اینڈ کے ریاستی سرکار اور یونیسف انڈیا کے تعائون سے کیا جارہا ہے ۔پروگرام 15فروری تک جاری رہے گا۔جسٹس علی محمد ماگرے(

آبادی کاتناسب بگاڑنے کی فسطائی کوشش

سرینگر//کشمیر سینٹر فارسوشل اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیڈیزنے مرکزی حکومت کو متنبہ کیاکہ وہ جموں کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کیلئے اپنے فرقہ وارانہ اور فسطائی خیالات کوآزمانے کی کوشش نہ کرے ورنہ اُسے لوگوں کے قہر کا سامنا کرنا ہوگا۔سول سوسائٹی گروپ کی ایک میٹنگ میں ممبران نے ان اطلاعات جن کے مطابق وزیراعظم کے دفتر میں ریاست جموں کشمیر کوتین حصوں میں تقسیم کرنے کاعمل جاری ہے تاکہ ریاست کا سیاسی نقشہ تبدیل کیا جائے ،پرغورکیاگیا۔اس خیال کو بے دماغ اختراع سے تعبیر کرتے ہوئے ممبران نے کہا کہ اس کا کوئی اخلاقی،قانونی یاآئینی جواز نہیں ہے اور ایسی کسی بھی کارروائی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گااور اس کیلئے ہرقسم کی قربانی دی جائے گی۔ ممبران نے اس خیال کے پیچھے کارفرما ئوں کو یاددلایا کہ جموں کشمیر میں80 فیصد مسلمان ہیں جو222236مربع کلومیٹررقبہ پر پھیلی اس سے پہلی کی ریاست کے پانچ خطوں میں آباد ہیں

دفعہ 35اے کیخلاف سازشوں کامقابلہ کیا جائیگا

سرینگر//آئین ہند کی دفعہ شق35اے پر عدالت عظمیٰ میں آئندہ دو دنوں میں حتمی شنوائی کے خلاف تجارتی اتحاد کشمیر اکنامک الائنس نے 13اور14فروری کو دو روزہ سیول کرفیو کا اعلان کیا،جبکہ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کی حمائت بھی کی۔ سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے بتایا کہ ایک منصوبے کے تحت جموں کشمیر میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کیلئے ماحول بنا یا جارہا ہے جب کہ دفعہ370اور دفعہ35A کے خلاف سازشیں رچائی جا رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ معاملہ کشمیریوں کی سیاسی تقدیر سے جڑا ہوا ہے اور اس پر ضرب لگانے کی کسی بھی طور اجازت نہیں دی جائے گی۔کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین نے وادی میں2روزہ سیول کرفیوں کی اپیل کرتے ہوئے تاجروں اور دکانداروں کے علاوہ ریڈی والوں اور چھاپڑی فروشوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مکمل ہڑتال کر کے

خصوصی دفعہ سے چھیڑ چھاڑ ناقابل قبول:جماعت اسلامی

سرینگر//جماعت اسلامی نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دوروزہ احتجاجی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ایک بیان میں جماعت نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے حوالے سے بھارتی آئین کی دفعہ 35Aکے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ یہاں کے عوام کو قبول نہیں ہوگی اور اس سلسلے میں عوام یک رائے ہیں۔ اس سلسلے میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے جو احتجاجی پروگرام دیا گیا ہے، جماعت اسلامی جموں وکشمیر اُس کی مکمل تائید کرتی ہے۔ ریاست کی موجودہ پوزیشن کو مزید کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کا مشترکہ طور مقابلہ کرنے کے عوامی عزم کو کسی بھی صورت میں ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ جماعت اسلامی اربا ب اقتدار پر زور دیتی ہے کہ ان مذموم کوششوں کو فوری طور ترک کریں اور یہاں کے عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کسی بھی کوشش سے گریز کیا جائے۔  

جمعیت اہلحدیث کی ہڑتال کی حمایت

سرینگر //دفعہ35اے کی شنوائی کیخلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی13اور14 فروری کو مکمل ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ یہ دفعہ ریاست جموں کشمیر کی خصوصی شناخت کا معاملہ ہے ۔ایک بیان میں جمعیت اہلحدیث کے صدر پروفیسرغلام محمد بٹ المدنی نے کہا جمعیت ریاست کی خصوصی شناخت کے تحفظ کیلئے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دیئے جانے والے پروگرام کی حمایت کرتی ہے ۔  

کمرشل ڈرائیوروں کی بصارت ، متواتر جانچ کی ہدایت

جموں//سڑک حادثوں میں کمی لانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پرمحکمہ ٹرانسپورٹ، پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے موٹر وہیکل محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی قوت بصارت کی جانچ متواتر طور پر عمل میں لائیں۔اُنہوں نے کہا کہ قوت بصارت کی جانچ Snellenچارٹ کے ذریعے عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کمرشل گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں کو اس قسم کی جانچ سے ہر حالت میں گزرنا ہوگااور اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ محکمہ صحت کے ساتھ رابطہ کر کے اُن کی خدمات حاصل کرے گا۔میٹنگ میں آر ٹی او کشمیر احمد اللہ ٹاک کے علاوہ کشمیر خطے کے دیگر افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ایک کروڑ روپے کی لاگت سے فٹنس چیکنگ اکیوپمنٹ اور ا یم وی ڈی اور محکمہ ٹریفک کے فیلڈ سٹاف کے لئے 110 بائیکیں خریدنے ک

زعفران فصل کو جدت بخشنے کا پروگرام

جموں //گورنر کے مشیر کے سکندن نے  ایک میٹنگ کے دوران زعفران فصل کے معیار میں بہتری لانے کے پروگرام کا جائیزہ لیا اور پلوامہ میں زعفران پارک کی صورتحال سے متعلق رپورٹ طلب کی ۔ اس میٹنگ میں سیکرٹری زراعت منظور احمد لون ، ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں ایچ کے راجدھان اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ناظمِ زراعت کشمیر الطاف اعجاز اندرابی جو زعفران سے متعلق قومی مشن کے مشن ڈائریکٹر بھی ہیں ، نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ مشیر موصوف نے زعفران کی کاشت کے مختلف پہلوؤں بشمول پیداوار ، سوئیل ہیلتھ کارڈز کی تقسیم کاری اور تاجروں کے رجسٹریشن کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اس موقعہ پر انہیں زعفران کے قومی مشن کی حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ انہیں بتایا گیا کہ پلوامہ ، بڈگام ، سرینگر اور کشتواڑ میں 120 دیہات میں 32401 کنبے زعفران کی کاشتکاری کے ساتھ منسلک ہیں ۔ پلوامہ م

گورنر انتظامیہ پر زمینی حقائق کو نظرانداز کرنے کا الزام

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر لیڈر سرتاج مدنی نے پیرپنچال اور خطہ چناب کو صوبوں کادرجہ دیئے جانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ وقت لاتقاضا ہے کہ ان خطوں کے مطالبات کو اگر نظر اندازکیاگیا تواس سے مستقبل میں اختلاف  کے بیج بوسکتے ہیں ۔ایک بیان میں مدنی نے گورنر انتظامیہ پر عوامی جذبات کونظرانداز کرنے اور زمینی حقائق سے منہ موڑ کر کام کرنے کاالزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کام کرنے سے پہلے سے ہی حساس ریاست میں تنائو پیداہوتا ہے اور مستقبل میں اختلاف کے بیج بوئے جاتے ہیں ۔ مدنی نے کہا کہ لداخ کو صوبے کادرجہ دینااگرچہ خوش آئند ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ گورنر انتظامیہ نے  پسماندہ پیرپنچال اور چناب خطوں کونظراندازکیا۔انہوں نے کہا کہ ان خطوں کو نظرانداز کرکے گورنر انتظامیہ ریاست میں رخنہ پیدا کررہے ہیں جو پہلے ہی مشکلات سے گھری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے دور حکومت میں

کرگل ایجی ٹیشن: پی ڈی پی نے سیکریٹریوں کی کمیٹی کے قیام کو رد کیا

بانڈی پورہ // پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے لیہہ اور کرگل میں باری باری صوبائی صدر دفتر رکھنے کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کو مسترد کرتے ہوئے اسے گورنر انتظامیہ کی طرف سے معاملے کو طول دینے کاحربہ قرار دیا ۔ پی ڈی پی کے سینئرلیڈر اورسابق وزیر نعیم اختر نے کہا کہ گورنر انتظامیہ نے جوکچھ کیا اس کیلئے اگر انہوں نے کسی سے مشورہ لینے کی ضرورت محسوس نہیں کی،تو صریحی ناانصافی کے بعد کمیٹی کیوں بنائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اس کا بہترین حل یہ ہے کہ حال ہی میں معرض وجود میں لائے گئے صوبے کا ہیڈ کوارٹر باری باری موسم گرما میں کرگل میں اور موسم سرما میں لیہہ میں رکھا جائے ۔سیکریٹریوں کی کمیٹی کیا کرے گی ۔کیا قیاس انسانی پروہ کوئی حل نکالیں گے ۔بہتر یہی ہوگا کہ جب کہ ابھی ایجی ٹیشن ابتدائی مرحلے میں ہے گورنر انتظامیہ جموں کشمیر کی پیچیدگیوں اور اس کے سماجی واقتصادی بناوٹ کاادراک کریں۔انہوں

کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کیطرف سے داخلہ امتحان ملتوی

سرینگر//کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کے حکام نے مختلف کورسوں کیلئے15 اور16 فروری کو منعقد ہونے والا داخلہ امتحان ملتوی کیا ہے۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق یہ داخلہ امتحان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پولیٹکل سائنسز مضامین کیلئے لئے جانے تھے۔  

پیپلزلیگ کا غلام محمد بلا کوبرسی پر خراج عقیدت

سرینگر// پیپلز لیگ کے قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع نے لیگ کے سرکردہ رہنما غلام محمد بلاا کو ان کی 44ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کے چیرمین غلام محمد خان سوپوری کی صدارت میں 15فروری2019 کو ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔   

درد زہ میں مبتلا خاتون کی بروقت امداد

بارہمولہ//پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے پولیس اسٹیشن بونیار اوڑی کے ان پولیس اہلکاروں کی تعریف کی اور شاباشی دی جنہوںنے بھاری برف باری کے دوران ایک درد زہ میں مبتلا خاتون کو ایک پہاڑی علاقے سے اپنے کندھوں پر اٹھاکر اسپتال پہنچایا تھا۔یاد رہے کہ پولیس اسٹیشن بونیار سے وابستہ مذکورہ اہلکاروں نے بھاری برف باری کے دوران ایک حاملہ خاتون کو دودون سے ہیلتھ سنٹر بونیار تک کندھوں پر اٹھاکر پہنچایا۔ ڈی جی پی نے مذکورہ اہلکاروں کیلئے نقد انعام کا اعلان کیاہے۔  

۔30واں روڈ سیفٹی ہفتہ: شوپیان اورگاندربل میں صحافیوں کو اعزازات

گاندربل+شوپیان//ضلع گاندربل میں ایک ہفتہ قبل"سڑک سرکھشا جیون سرکھشا" عنوان کے تحت روڑ سیفی ہفتہ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ٹائون ہال گاندربل میں محکمہ موٹر وہیکلز کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں روڑ سیفی ہفتہ اختتام پذیر ہوا۔تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر پیوش شنگلہ،ایس ایس پی گاندربل خلیل پسوال،ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ،ڈی ایس پی ٹریفک،محکمہ موٹر وہکلز کے اعلی حکام، سکولی بچوں،مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے وابستہ زعما اور ڈرائیوروں کے علاوہ عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب میں ٹریفک قوانین کی مکمل جانکاری فراہم کرتے ہوئے ان قوانین پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی گئی تاکہ ٹریفک حادثات پر قابو پایا جاسکے۔تقریب میں گاندربل سے تعلق رکھنے والے صحافیوں بشمول کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار ارشاد احمدکو عوامی مسائل اجاگر کرنے پر مومنٹوز دئے گئے۔ اس دوران ریاس

کنگن اور شیری بارہمولہ میں مارکیٹ چیکنگ

گاندربل+بارہمولہ//کنگن میں گراں بازاری سے متعلق کشمیر عظمیٰ میں شایع خبر کا ضلع انتظامیہ کی جانب سے سنجیدگی سے لیتے ہوئے کنگن اور گاندربل میں کئی بازاروں کی مارکیٹ چیکنگ کی جس کے دوران 50 کلو سے زائد گلی سڑی سبزیاں اور میوہ جات کو ضائع کیا گیا۔ سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کنگن مسرت ہاشم،ایس ڈی پی او کنگن شیخ طاہر،فوڈ سیفٹی انسپکٹر فیاض احمد کی نگرانی میں مارکیٹ چیکنگ کی گئی جس کے دوران گلی سڑی سبزیاں اور میوہ کو ضائع کیا گیا جبکہ ہزاروں روپے کاجرمانہ وصولکیا گیا۔ادھر میونسپل کمیٹی گاندربل کے چیئرمین الطاف احمد کی قیادت میں قمریہ مارکیٹ،دودرھامہ مارکیٹ کی چیکنگ کے دوران گلی سڑی سبزیاں،میوہ اور زایدالمیاد اشیائے خورد و نوش ضبط کی گئی ۔دریں اثناء شیری بارہمولہ میں محکمہ فوڈ اینڈ سپلائیز ،محکمہ مال اور پولیس نے شیری بازار کا معائنہ کرکے قصور وار دوکادروں سے جرمانہ وصول کیا۔ اس دوران چیکنگ ٹیم نے مخت

مفتی اعظم مفتی بشیر الدین کے انتقال پر مین اسٹریم، مزاحمتی ، دینی اور انتظامی حلقوں کا اظہار رنج و غم

سرینگر// جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی بشیرالدین کے انتقال پر مزاحمتی،مذہبی اورمین اسٹریم جماعتوں کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔حریت (گ)، حریت(ع)،لبریشن فرنٹ، تحریک حریت،فریڈم پارٹی، نیشنل فرنٹ،انجمن شرعی شیعیان، پیپلز پولیٹیکل فرنٹ،تحریک کشمیر،محاذآزادی،پیپلز لیگ ،سالویشن مومنٹ اورینگ مینز لیگ نے جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی بشیرالدین احمد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندیٔ درجات کیلئے دعا کی۔ حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے مفتی بشیر الدین فاروقی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر متنفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شریف النفس انسان تھے۔ گیلانی نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی لغزشوں اور کوتاہیوں کو معاف کرکے انہیں ج

نئی دہلی کی ہٹ دھرمی ہلاکتوں کی بنیادی وجہ

سرینگر// حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے معرکہ رتنی پورہ پلوامہ میں جاں بحق ہوئے جنگجو ہلال احمد راتھر کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان اپنے لہو سے اس مقدس تحریک کو سینچتے ہیں۔ حریت رہنما نے اس تاریخی حقیقت کو دہراتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کے فوجی قبضے کے نتیجے میں آج تک ایک حل طلب مسئلے کی صورت میں نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ امن عالم کیلئے بھی ایک سنگین خطرہ بناہوا ہے۔ انہوں نے جموں کشمیر میں ہورہے انسانی جانوں کے اتلاف کو بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کو بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے ساتھ ہی نہ صرف جموں کشمیر، بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے کی اُمید کی جاسکتی ہے، مگربھارت کے نشۂ قوت کی وجہ سے جموں کشمیر میں انسانی جانوں کا زیاں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جو بھی خون خرابہ ہورہا ہے اور اس میں جو بھی لوگ م

کنگن میں محکمہ بجلی کے خلاف مظاہرے

گاندربل//کنگن کے کئی علاقوں میں درجنوں افراد نے بجلی کی ابتر صورتحال پر محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔احتجاجی مظاہرین نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کیا کہ اس وقت جو شیڈول ترتیب دیا گیا ہے اس کے مطابق برقی رو فراہم نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔دھرنے میں شامل شہریوں کے مطابق وادی کشمیر میں جو آج کل محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی شیڈول ترتیب دیا گیا ہے اور محکمہ خود ہی دھجیاں اڑاتے ہوئے صارفین کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کررہا ہے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں شیڈول کے مطابق برقی روفراہم کی جائے ۔  

شاہراہ کی بحالی کے ساتھ ہی1000مال بردار گاڑیاں کشمیر روانہ

سرینگر // آئی جی پی ٹریفک الوک کمار نے کہا ہے کہ شاہراہ کے جزوری طور بحال ہوتے ہی جموں سے کشمیر کی طرف قریب 1000سے زیادہ گاڑیوں کو روانہ کیا گیا ۔’کشمیر عظمیٰ ‘کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران الوک کمار نے کہا کہ شاہراہ کو جزوری طور پر بحال کرنے کے بعد درماندہ ہوئے قریب 500ٹینکر گاڑیوں اور 600دیگر مسافر اور مال برداد گاڑیوں کو کشمیر کی طرف روانہ کیا گیا اور یہ گاڑیاں جواہر ٹنل کو کراس کر کے کشمیر کی طرف روانہ تھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ ٹریفک اُس وقت شاہراہ پر مسلسل ٹریفک کی بحالی میں لگا ہوا ہے اور شام دیر گئے تک یہ گاڑیاں کشمیر کی طرف روانہ تھی ۔انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل ،پٹرول اورڈیزل سے بھرے ساڑھے 4سو ٹینکر ،500مسافر اور لوڈ کیرئر گاڑیوں کے علاوہ مال سے بھرے 100ٹرک کشمیر پہنچائے گے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں میں اس وقت بہت سی گاڑیوں پر مال بھرا جا رہا ہے تاکہ وہ کشمیر ک

کپوارہ میں تازہ برف باری

کپوارہ//محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سر حدی ضلع کپوارہ کے بالائی علاقوں میں منگل کی صبح سے ہی برف باری کا تازہ سلسلہ شروع ہوا جبکہ میدانی علاقوں میں جم کر بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے پورے ضلع میں ایک بار پھر سردی کی لہر دوڑ گئی ۔اس دوران ضلع کے حد متارکہ پر واقع کیرن ،مژھل اور جمہ گنڈ کا زمینی رابطہ گزشتہ37ویںروز سے منقطع ہے جبکہ کرناہ وادی بھی ضلع صدر مقام سے گزشتہ8روز سے کٹ کر رہ گئی ۔منگل کی صبح سے جاری بر ف باری کے نتیجے میں بالائی علاقوں میں 2سے 3انچ برف جمع ہوئی ہے اور میدانی علاقوں میں جم کر بارشیں ہورہی ہیں جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔ضلع کے میلیال کیرن ،سرکلی مژھل اور زرہامہ جمہ گنڈ سڑکیں گزشتہ37روز سے بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں کا رابطہ وادی کے دیگر حصوں سے کٹ کر رہ گیا ہے تاہم چوکی بل کرناہ سڑک 8روز سے بند پڑی ہے ۔ضلع انتظامیہ نے جو ں ہی ان سڑکو ں پر برف ہٹ

بارہمولہ کی کئی سڑکیں ہنوز بند

 بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے کئی دیہات کی سڑکیں چھٹے روز بھی بند پڑی ہیں جس کے نتیجے میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس دوران کچہامہ بارہمولہ کے کئی نوجوان نے رضا کارانہ طور اپنے علاقے میں کچھ سڑکوں سے از خود ہی برف ہٹائی ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان علاقوں سے پوری طرح سے برف ہٹانے میں ناکام ہوچکی ہے ۔گوری وان ،پالہ دجی ،تل دھجی ،سچلیورن ،بگدجی،کاوہار ،وانسرن ،حاجی بل ،گلی بل ،برن دب ،کامر ،کھا موہ اور ٹنگمرگ کے دیگر کئی دیہات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کہیں دو سے تین فٹ برف تو کہیں پانچ سے چھ فٹ برف جمع ہے تاہم ابھی تک انتظامیہ نے برف نہیں ہٹائی ہے جس کے نتیجے میں لوگ اپنے ہی گھرو ں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔لوگوں کے مطابق ان دیہات میں طبی مراکز پر مریضوں کو ادویات تک دستیاب نہیں ہو رہی ہیں جس سے بیماروں کو بھی سخت مشکلات کا سام