گورنر کے بیان پر نیشنل کانفرنس کا شدیدردعمل

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے اس بیان کو یکسر مسترد کیا ہے جس میں موصوف نے خود کو جموں وکشمیر کا وزیر اعلیٰ ہونے کا دعویٰ کیا ۔نیشنل کانفرنس نے کہا کہ گورنرکا یہ بیان ریاست میں اسمبلی انتخابات کو مؤخر کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔ پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے شری ملک کو یاد دلایا کہ نئی دلی نے آپ کو ریاست کا گورنر بنایا ہے اور آپ کا کام اُس وقت تک عبوری طور انتظامیہ چلانا ہے جب تک یہاں جمہوری نظام کے ذریعے ایک حکومت قائم ہوتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گورنر ملک کی طرف سے کٹرا جموں میں خود کو نہ صرف ریاست کا گورنر بلکہ وزیرا علیٰ جتلانے کا بیان نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ جموں وکشمیر کے جمہوری اداروں کیلئے ایک خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر ملک کے ایسے بیانات سے اُس ادارے کی اہمیت اور افادیت گھٹ رہی ہے جو وہ سنبھالے ہوئے ہیں۔انہوں نے گورنر اُن ریمارکس پر بھی حیرانگی کا

کانگریس ہی مستحکم اور سیکولر حکومت فراہم کرسکتی ہے:میر

مینڈھر+پونچھ//کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے مرکزی حکومت پرعوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی ہی ریاست کو ایک مستحکم اور سیکولر حکومت فراہم کرسکتی ہے ۔پونچھ اور مینڈھر میں کارکنان کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے میر نے کہاکہ کارکن آنیو الے چنائو کیلئے تیار ہو جائیں اور پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں۔ڈاک بنگلہ مینڈھر میں بولتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ اگر پارٹی کو مینڈھر سے کامیابی ملی تو پوری کابینہ کو مینڈھر لاکر عوامی دربار لگایاجائے گا اور سبھی مسائل موقعہ پر حل کئے جائیں گے ۔ان کاکہناتھاکہ اگر ریاست اور مرکز میں کانگریس کی حکومت قائم ہوئی تولوگوں کو کم قیمت پر راشن فراہم کیاجائے گا۔میر نے سابق مخلوط سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو بھکمری کاشکار بنایاگیا اور لیڈران نے اپنی تجوریاں بھریں ۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی لیڈران بھ

گورنر حسا س معاملوں پر فیصلے لینے سے احتراز کریں:وکیل

سرینگر//پیپلز کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر عبد الغنی وکیل نے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے فیصلے لینے سے احتراز کریںجن سے ریاست جموں کشمیر کے عوام میں انتشار جیسی صورت حال پیدا ہو۔ ان باتوں کا اظہار وبدالغنی وکیل نے پارٹی کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ لداخ کو صوبہ دینا ایک اچھی بات تھی تاہم یہ فیصلہ آنے والے وقت میں منتخب عوامی حکومت بھی کر سکتی تھی کیونکہ عوامی سرکار گورنر راج سے زیادہ جواب دہ ہوتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لداخ کو صوبہ کادرجہ دینے سے اب کرگل اور خطہ پیر پنچال میں احتجاجی لہر دوڑ گئی ہے اور اب اُن کے مطالبات بھی زور پکڑتے جا رہے ہیں جو حق بجانب اور درست ہیں ۔ کنونشن کے دوران کئی کانگریس کارکنان نے عبد الغنی وکیل کی موجودگی میں پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔  

سوائن فلو سے دل کادورہ یا دماغ کی نس پھٹنے کاخطرہ:ڈاک

سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن آف کشمیرنے کہا ہے کہ سوائن فلو کے حملہ سے دل کا دورہ پڑنے یا دماغ کی نس پھٹنے کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔ایک بیان میں ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صد رڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ سوائن فلو بیماری میں مبتلا ء ہونے کے بعد مریض کو دل کادورہ پڑنے یادماغ کی نس پھٹنے کاخطرہ بڑھ جاتا ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ایک کینیڈین تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر نثار نے کہاکہ جولوگ سوائن فلو کی بیماری میں مبتلاء ہوتے ہیں انہیں بیماری کے پہلے ہفتے کے دوران دل کادورہ پڑنے کا امکان چھ گنا زیادہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا یہ خطرہ زیادہ بزرگ افراد یا پہلے سے ہی دل کے کسی عارضے میں مبتلاء مریضوں کو زیادہ ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر نثار نے کولمبیایونیورسٹی امریکہ کی ایک اورتحقیق کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سوائن فلو سے دماغ کی نس پھٹنے جسے عرف عام میں اسٹروک بھی کہا جاتا ہے ،کے امکانات40فیصدبڑھ

پرینکاگاندھی پر فحش فقرے کسنے پر محبوبہ سیخ پا

سرینگر//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھاجپا وزیر ہرش دیویدی کی طرف سے کانگریس کی مرکزی لیڈر پرینکا گاندھی پر فحش تبصرہ کرنے پر اُن کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تبصرہ کرنے والوں کو علاج کی اشد ضرورت ہے۔ پی ڈی پی صدر اور ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیرہرش دیویدی کی طرف سے کانگریس کی سینئر مرکزی رہنما پرینکا گاندھی پر فحش فقرے کسنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اس واقعے سے متعلق اپنی ناراضگی کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دور جدید میں اس قسم کے واقعات انتہائی بدقسمتی کی بات ہے‘‘۔ محبوبہ کا کہنا تھا کہ ’’متحدہ خاندانوں کے معاشرے کے ساتھ ساتھ شرمناک فحاشی ہمیشہ سے اس قسم کے حالات کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اس معاشرے میں ایک خاتون اپنے لئے کون سا لباس منتخ

پی ڈی پی راجیہ سبھا ممبر کا وزیراعظم کو مکتوب

سرینگر//پی ڈی پی کے رکن پارلیمان فیاض احمد میر نے دہلی کے تہاڑ جیل میں تختہ دار پر چڑھائے جانے والے2کشمیری مزاحمتی لیڈروں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کے باقیات کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے نام مکتوب روانہ کیا۔پی ڈی پی کے راجیہ سبھا کے ممبر فیاض احمد میر نے پیر کو ایک مکتوب وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے نام روانہ کیا،جس میں کہا گیا کہ سوپور کے سیر جاگیر علاقے میں افضل گورو کی قبر اس کا انتظار کر رہی ہے۔خط میں تحریر ہے’’ سوپور کے سیر جاگیر میں محمد افضل گورو کی تختی انکے باقیات کے بغیر لگی ہوئی ہیںاور ملک کی عظمت کے انتظار میں ہے کہ ایک دن افضل گورو کے اس جسد خاکی کو اُن کے اہل خانہ کو سپرد کیا جائے گا،جس کو تہاڑ جیل میں سپرد خاک کیا گیا ہے‘‘۔ ممبر پارلیمنٹ فیاض احمد میر کی طرف سے روانہ کئے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعل

مقبول بٹ سچے حریت پسند تھے،مزاحمتی جماعتوں کا خراج عقیدت

سرینگر//پیپلز لیگ،مسلم کانفرنس، ینگ مینز لیگ ،سالویشن مومنٹ  اور اسلامی تنظیم آزادی نے محمد مقبول بٹ کو برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصوف سچے اور ایماندار حریت پسند تھے۔ پیپلز لیگ کے چیئرمین غلام محمد خان سوپوری نے محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبول بٹ سچے اور ایماندار حریت پسند تھے ۔انہوں نے کہا کہ موصوف کو بہترین خراج عقیدت یہی ہوگا کہ اُن کے ادھورے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے طلوع آزادی تک جد و جہد جاری رکھے ۔ لیگ چیئرمین غلام محمد خان سوپوری نے محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی باقیات لوٹانے کی مانگ دہراتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جس نے لاشیں وارثین کے حوالے نہ کرنے کی روایت قائم کی ہے اور یہ اس بڑی جمہوریہ ہونے کے دعوے کو مزید ایکسپوز کرنے کی باعث بنی ہے ۔مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈاراور ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد

کولگام جھڑپ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو خراج عقیدت

سرینگر//نیشنل فرنٹ، فریڈم پارٹی اورپیپلز لیگ نے کیلم کولگام جھڑپ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔نیشنل فرنٹ کے نائب چیئر مین الطاف حسین وانی نے ایک بیان میں کہا کہ متنازعہ خطے کے اطراف و اکناف میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور خونی لکیر کے آر پار موجود حساس شہریوں کے دل خون کے آنسو رورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں سے پورا خطہ ماتم کدے میں تبدیل ہوکر رہ گیا ہے۔ ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو گاجر مولی کی طرح آئے دنوں کاٹا جارہا ہے کیونکہ وہ بھارت کے قبضے کیخلاف محو جد و جہد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر، نڈر اور بیباک نوجوان اپنے عوام کے بنیادی حقوق کیلئے میدان میں کود پڑے ہیں اور افسوس کا مقام یہ ہے کہ اُن کی بات سننے کے بجائے اُن کا قتل عام کیا جارہا ہے۔پیپلز لیگ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وادی بھر خصوصا

کنگن کی اندرونی سڑکیں ہنوز بند

گاندربل//کنگن کی بیشتر اندرونی رابطہ سڑکوں پر چوتھے روز بھی برف موجود ہونے سے عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کنگن سے ملحقہ علاقوں چھترگل گجرات،گنہ ونہ سمبل،سمبل گجر پتی،ہاکنار،سرفراواور رائیل کی اندرونی رابطہ سڑکوںسے برف ہٹانا ابھی باقی ہے۔ادھر سرفراو کے ایک شہری الطاف خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گنہ ون سے سمبل تک اگرچہ برف ہٹائی گئی لیکن وہ بھی مکمل طور پر نہیں ہٹائی گئی جس کی وجہ سے سڑک پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے اور عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔  

شیری میں 2 بجلی ٹرانسفارمر خراب

بارہمولہ//شیری نارواوبارہمولہ میں بھاری برفباری سے دو بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں تاجروں اور مقامی لوگوں  کوسردیوں کے ان ایام میںسخت مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بونہ پور ہ اور مین مارکیٹ شیری کے دو بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے علاقہ میں شام ہوتے ہی اندھیرا چھاجاتا ہے ۔ اس دوران شیری بازار کے تاجروں نے محکمہ بجلی کے ملازمین پر غفلت شعاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کا ٹرانسفارمر پچھلے ایک ماہ کے دوران تین مرتبہ خراب ہوگیا تاہم محکمہ نے اس کے بدلے ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا جس کی وجہ سے پورا بازارگھپ اندھیرے میں ڈوبا رہتاہے ۔    

پی ڈی پی کا باقیات کی واپسی کا مطالبہ ڈرامہ :انجینئر رشید

سرینگر// عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے پی ڈی پی کی جانب سے وزیر اعظم کو افضل گورو اور مقبول بٹ کی باقیات کی واپسی کیلئے خط لکھنے کو بے سود بتاتے ہوئے پی ڈی پی کو اس طرح کی ڈرامہ بازی سے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ایک بیان میں انجینئر رشید نے کہا ’’اگر پی ڈی پی واقعی اس بارے میں سنجیدہ ہوتی تو پھر اس نے افضل گورو کی معافی کیلئے اسمبلی میں قرارداد پیش ہونے کے وقت اسکی حمایت کی ہوتی یا پھر اقتدار میں آنے کے بعد گورو کی باقیات کی واپسی کا مطالبہ کیا ہوتا۔آج جو اچھل کود پارٹی کررہی ہے اس سے اسے کچھ حاصل تو نہیں ہوگا بلکہ الٹا اس پارٹی کا چہرہ مزید بے نقاب ہورہا ہے۔اگر یہ پارٹی چاہتی تو بی جے پی کے ساتھ سرکار بنانے کیلئے معاہدہ کرتے وقت اس نے افضل گورو کی باقیات کا مطالبہ کیا ہوتا لیکن اب جبکہ اسکے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے اس نے اپنی کھوئی

ترال میں بیشتر سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل

ترال//ترال کے بیشتر علاقوں میںسڑکوںسے برف ہٹانے کے دوران مشینوں کے بدلے بلڈوزر کا ستعمال کیا گیا،جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں سڑکوں پرکروڑوں روپے کی لاگت سے بچھایا گیا میکڈم اکھڑگیا ہے،جس پر مقامی لوگوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ترال کی بیشتر رابطہ سڑکوں جن میں ترال،ناگہ بل،ماحچھامہ ،باگندر،زاری ہاڑ ،کہلیل،کنگلہ لورہ،ترال ستورہ،بٹہ گنڈ ،آری پل،پستونہ ،لام ،نارستان ،شکار گاہ،سیموہ،پنگلش رٹھوسنہ، کار ملہ،بٹ نور،مندورہ،پنیر ۔مڈورہ اورلرگام علاقوں کو جانے والی رابط سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے مشینوں کے بجائے بلڈوزر کا ستعمال کیاگیا۔جس کے نتیجے میں اکثر سڑکیں کھنڈارت میں تبدیل ہوگئی ہیں۔اس حوالے سے محکمہ آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئرسجادنقیب نے لوگوں کی شکایت کو صیح قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ترال میں450کلومیٹر سے زیادہ لمی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے سب ضلع ترال میں صرف ایک مشین دس

کھاگ میں بے گھر ہوئے کنبوں کونیشنل کانفرنس کی امداد

سرینگر//نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ کی ہدایت پر پارٹی لیڈران پرفیسر عبدالمجید متو اور تنویر صادق نے کھاگ جاکر وہاں دارالعلوم میں برفانی تودوں کی وجہ سے بے گھر ہوئے کنبوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی داد رسی کی۔ مائینار کھاگ سے تعلق رکھنے والے ان کنبوں کو بھاری برفباری کے بعد منتقل کرکے دارلعلوم کھاگ میں رکھاگیا ہے۔پارٹی لیڈران نے ان کنبوں کو امداد فراہم کی ، جس میں 2ماہ کیلئے مکمل راشن اور نقدی شامل ہے۔  

کرناہ میں تیندوے کے حملے میں20بھیڑیں ہلاک

سرینگر // سرحدی تحصیل کرناہ کے جاڈہ گائوں میں گذشتہ رات تیندوے نے محمد یوسف پوسوال نامی شہری کے شیڈ میں گھس کر کم سے کم 20بھیڑوں کو چیئر پھاڑ کر کے رکھ دیا۔پوسوال نے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیاتوبھیڑبکریوں نے شور و غل مچادیا لیکن تب تک تیندوا 20کو  چٹ کرگیا تھا۔مقامی لوگوں کے مطابق بھیڑ بکریوں کے شور سے جاگے گائوں کے لوگ جب شیڈ کے قریب پہنچے تو تیندوا وہاں سے فرار ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ جاڈہ گائوں جو کنڈی سے 5کلو میٹر دورپہاڑی پر آباد ہے ،میں اس وقت 2فٹ کے قریب برف جمع ہے۔    

چندی لورہ ٹنگمرگ میں آگ،دوکان خاکستر

 ٹنگمرگ//چندی لورہ ٹنگمرگ میں اتوار کو دوران شب ایک دوکان آگ کی واردات میں مکمل طور خاکستر ہوگئی ۔ رات کے ساڈے دس بجے علاقے کے مین بازار میں محمد اشرف تیلی ولد محمد رمضان تیلی ساکن زرن کی دوکان (لایف سٹائل ریڈی میڈ گارمنٹس) سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دوکان فوری طور خاکستر ہوگئی۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے فائر سروس عملے سے تعاون کرکے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے دوکان اور اس میں موجود لاکھوں روپئے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔ابتدائی طور آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ بتائی گئی ۔ٹنگمرگ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔ چندی لورہ کی تاجر برادری نے انتظامیہ سے متاثرہ دوکاندار کی باز آباد کاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ادھر چندی لورہ میںدوکانداروں، انتظامیہ کمیٹی جامع مسجد اور مقامی آبادی نے فائر اینڈ ایمرجنسی سروس ٹنگمرگ کی

اثر خبر کا : سرینگر مظفرآبادشاہراہ پر مرمت کا کام شروع

بارہمولہ// چند روز قبل کشمیر عظمیٰ کے شمارے میں شائع ہوئی ایک خبر کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے بارہمولہ میں سرینگر مظفرآباد شاہراہ پر  بیکن حکام نے سوموار کو مرمت کا کام شروع کیا جس سے مسافروں ، ٹرانسپورٹروں اور مقامی لوگو ں کو کچھ حد تک راحت ملی ۔ادھر کئی ٹرانسپوٹروں اور تاجروں نے فون کرکے کشمیر عظمیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔  

بنگلہ دیش میں ٹریول ایجنٹس سوسائٹی کشمیر کاروڈ شو اورسمینار

سرینگر//ٹریول ایجنٹس سوسائٹی آف کشمیر نے بیرون ملکوں کے سیاحوں کو ریاست خاص طور سے وادی کی سیر کیلئے راغب کرنے کیلئے بنگلہ دیش میں ایک سمیناراور روڈ شو کا اہتمام کیا۔پیٹیوہال میں 10فروری کو منعقدہ اس سمینار اور روڈشو میں بنگلہ دیش کے200ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرس کے علاوہ مقامی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔اس دوران شرکاء کو کشمیر کے بے مثال حسن کے سیاحتی مقامات کی جانکاری دی گئی ۔اس کے علاوہ بنگلہ دیش سیاحتی بورڈ کے حکام اور سیاحت سے وابستہ برادری کے ساتھ بھی میٹنگیں ہوئی جن کے دوران اصولی طور اس بات سے اتفاق کیاگیا کہ دونوں مقامات یعنی کشمیراور بنگلہ دیش کے درمیان سیاحت کو فروغ دیا جائے ۔ اس دوران میر انور صدر کشمیر ٹریول ایجنٹس سوسائٹی آف کشمیر نے کہا کہ ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیرقدیم ترین ایسوسی ایشن ہے اور یہ سن1967میں قائم ہوئی اور اس وقت اس کے1

مزید خبریں

مفتی فرید انجمن علماء جموں کے صوبائی صدر منتخب سرینگر//انجمن علماء وائمہ مساجد کاایک اہم صوبائی اجلاس دارالعلوم قادریہ جموں میں امیرانجمن حافظ عبد الرحمن اشرفی مہتمم دارالعلوم سید المرسلین چوگام کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علماء وائمہ مساجد کی متفقہ رائے سے معروف عالم دین مفتی فرید احمد قاسمی مہتمم دارالعلوم قادریہ جموں کو تنظیم کی طرف سے صوبہ جموں کیلئے صوبائی صدر منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں مرکزکی طرف سے مولانا محمد یونس مظاہری مہتمم دارالعلوم شاہ ولی اللہ براکپورہ مہمان خصوصی تھے۔ اجلاس میںکہاگیا کہ ائمہ مساجد کو ملنے والا وظیفہ بہت ہی کم ہے جس سے ائمہ کا گھرخرچہ بھی نہیں چلتا ہے۔انجمن نے مساجد کی انتظامیہ کمیٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ائمہ مساجد کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور کم از کم ایک امام کی تنخواہ بیس ہزار روپے کیا جائے۔        انق

تازہ ترین