سال2018: سیاحوں کو دھوکہ دہی کا شکار بنانے کی شکایات،ٹورسٹ پولیس کی کارروائیاں،10لاکھ روپے کے جرمانے وصول

سرینگر// ٹورسٹ پولیس نے  سیاحوں کو  2018کے دوران دھوکہ دئے جانے کی شکایات پر 10لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیاہیجبکہ7لاکھ روپے سے زیادہ رقم سیاحوں کو لوٹا دی گئی۔ شہرہ آفاق گلمرگ میں سیاحوں کو دھوکہ دہی کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے۔ وادی میں جہاں سیاحت کو معیشت میں ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے اور یہ صنعت سیاحوں کی تنزلی کی شکار بھی ہوئی ہیں،تاہم سیلانیوں کو دھوکہ دینے کے معاملے بھی سامنے آرہے ہیں۔ محکمہ سیاحت کی انفورسمنٹ ونگ نے شفاف تجارتی کاروبار کو یقینی بنانے کیلئے2018میں خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں سے10لاکھ11ہزار روپے بھی بطور جرمانہ وصول کئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ شکایتیں شہرہ آفاق گلمرگ سے موصول ہوئیں اور قریب2لاکھ86ہزار350روپے کا جرمانہ ان تاجروں سے وصول کیا گیا،جو سیاحوں کو دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے تھے۔ محکمہ سیاحت کے ذرائع نے بتایا کہ عملے نے بیشتر سیاح

حقائق اور مفاہمت کمیشن کا مطالبہ ، فاروق عبداللہ کے تھیلے کانیا خرگوش:نعیم اختر

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طرف سے حقائق اور مفاہمت کے کمیشن کے مطالبے کو حیران کن قراردیتے ہوئے کہاکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ جو جماعت آزادی سے لیکر اب تک ریاست کی تباہ کن صورتحال کی ذمہ دار ہے وہ اس کمیشن کے قیام کا مطالبہ کررہی ہے۔ ایک بیان میں پی ڈی پی کے سینئرلیڈراورسابق وزیر نعیم اخترنے کہا کہ  نیشنل کانفرنس کی منافقت کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جس چیزکا مطالبہ فاروق عبداللہ اس وقت کررہے ہیں،وہی مانگ عمرعبداللہ نے اِن ہی الفاظ اور محاورات کے ساتھ2011میں کی تھی جب وہ ریاست کے وزیراعلی تھے۔اس وقت جبکہ انتخابات نزدیک آرہے ہیں ،فاروق عبداللہ وہی پرانا مطالبہ دہرا رہے ہیںتاکہ لوگوں کو بیوقوف بنایا جائے۔اب جبکہ اَٹانومی کے نعرے سے ہوا نکل چکی ہے ،نیشنل کانفرنس مایوسی میں کبھی رام مندر کی تعمیر کا مطالبہ کررہی ہے اور کبھی اور کو

مودی کی سفارتی کوششیں کامیاب

سرینگر // وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے کہا کہ عالمی سطح پر وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کی بدولت آج پاکستان الگ تھلگ پڑ گیا ہے۔ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ تین جنگیں ہارکر پاکستان کو احساس ہو چکا ہے کہ وہ براہ راست جنگ جیت نہیں سکتا، اس لیے وہ بالواسطہ جنگ پر اتر آیا ہے۔ گڈکری نے کہا کہ مودی حکومت امن میں یقین رکھتی ہے، لیکن جو ملک کے اتحاد کو توڑنے کی کوشش کرے گا اسے ’اینٹ کا جواب پتھر‘ سے دیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے بلکہ دہشت گردی کو کچل دیں گے۔ نرملا سیتارمن نے رام لیلا میدان میں بی جے پی کے قومی کنونشن کے دوسرے دن روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کی سیاسی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح پر پاکستان الگ تھلگ پڑ گیا ہے۔ یہ کثیر قطبی دنیا ہے جہاں آپ کو ایک ساتھ تمام ممالک کے ساتھ اچھ

سرپنچوں کیلئے تربیتی پروگرام، چیف سیکریٹری نے انتظامات کا جائزہ لیا

نئی دلی//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج شیتل نندا ، ڈائریکٹرجنرل آر ڈی ڈی جموں ریحانہ بتول ،ڈائریکٹر پنچایت ، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر قاضی سرور اور تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ریاست کے نو منتخبہ سرپنچوں کیلئے تمام ضلع ہیڈ کوارٹروں پر15؍ جنوری سے 7 ؍ فرور ی 2019تک منعقد ہونے والے تربیتی پروگراموں کے تعلق سے انتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے تربیت کے مقامات اور سرپنچوں کے لئے قیام و طعام کی سہولیات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔انہوں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اس تربیتی پروگرام کو سنجیدگی کے ساتھ لیں اور ذاتی طور پر اِن تربیتی پروگراموں کا افتتاح کریں۔سیکرٹری آر ڈی ڈی نے شرکأ کو کورس ماڈیو ل اور تربیت کے دوران محکمہ کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہو ںنے ضلع ترقی

اونہ گام بانڈی پورہ اور تارزو سوپور کا محاصرہ

بانڈی پورہ+سوپور//بانڈی پورہ اور سوپورمیں فورسز نے محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔صوفی محلہ اونگام بانڈی پورہ میں فوج اور ایس او جی نے محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق  27 آر آر فوج اورایس او جی نے جنگجوؤں کی موجودگی کے متعلق موصولہ اطلاع ملنے پر صوفی محلہ اونگام کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ فورسز نے ان کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جبکہ مکینوں کو بھی ہراساں کیا گیا۔  ادھر تارزو سوپور میں فورسز نے محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے محاصرے اور تلاشی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ تاروز سوپور میں رات دیر گئے تک محاصرہ جاری تھا۔  

پونچھ انتظامیہ کا ملازمین کیلئے حکمنامہ

راجوری //ضلع پونچھ میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین جنوری کی تنخواہ تب تک حاصل نہیں کرپائیں گے جب تک کہ وہ بجلی اور پانی کی فیس ادا نہیں کریں گے ۔ضلع انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایاکہ اس سلسلے میں حکمنامہ جاری کیاگیاہے جس کا مقصد محکمہ بجلی اور محکمہ پی ایچ ای کیلئے آمدن وصول کرناہے ۔یہ حکمنامہ ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو نے جاری کیاہے جس کے ذریعہ انہوں نے ڈرائونگ و ڈسبرسنگ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ملازمین کیلئے جنوری کے مہینے کی تنخواہ تب تک جاری نہ کریں جب تک کہ وہ پانی اور بجلی کے استعمال کی فیس کی ادائیگی کی رسیدیں ان کے پاس جمع نہ کرائیں ۔انتظامیہ کے افسر نے بتایاکہ اس اقدام سے محکمہ بجلی اور محکمہ پی ایچ ای کو آمدن حاصل ہوگی ۔انہوں نے بتایاکہ یہ حقیقت ہے کہ بہت سے لوگ بجلی اور پانی کے استعمال کی فیس ادا نہیں کرتے اور میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں لیکن یہ حکمنامہ سب ملازم

کپوارہ کے سرحدی علاقوں میں آج بھی حصول معلومات کا واحد ذریعہ ریڈیو

کپوارہ//ٹیلی ویژن ،انٹر نیٹ ،موبائل فون  وغیرہ نے اگرچہ ریڈیوکی اہمیت کو کم کیا ہے لیکن کپوارہ ضلع کے سرحدی علاقوں میں مواصلاتی سہولیات اور بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگو ں کیلئے معلومات کے حصول کا واحد ذریعہ ابھی بھی ریڈیوہی ہے ۔ریڈیو دنیا میں لوگو ں تک معلومات پہنچانے کا سب سے بڑا اور سستا ذریعہ گردانا جاتا ہے ۔یہ رابطہ کا ایک انتہائی طاقتور ذریعہ بھی ہے ۔ ضلع کپوارہ کے نصف درجن کے قریب ایسے سرحدی علاقے جن میں کیرن ،مژھل ،بڈنمل ،جمہ گنڈ اور کلاروس کے بالائی علاقے شامل ہیں، برف باری کے دوران ضلع صدر مقام سے کٹ کرہ رہ جاتے ہیں اور ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگو ں کو دنیا کے بدلتے حالات کی جانکاری کی کوئی معلومات نہیں ہوتیں کیونکہ ان علاقوں میں ناہی ابھی تک موصلاتی سہولیات ہے اور ناہی یہاں بجلی کا کوئی انتظام ۔ ان علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ان سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ س

جے پی اور آر ایس ایس کو روکنا نیشنل کانفرنس کا مشن:سکینہ ایتو

کولگام /خالد جاوید/بی جے پی اور آر ایس ایس کو روکنا ہمارا مشن ہے اس بات کا اظہار نیشنل کانفرنس کی سینئر لیڈر اور سابقہ وزیر سکینہ ایتو نے دمحال ہانجی پورہ میں کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق حکومت کی تنقید کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ سابق سرکار نے اپنے دور اقتدار میں کشمیریوں کو افراتفری، مصیبت ، موت اور ماردھاڑ کے سوا کچھ نہیں دیا ، یہاں کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ بھی کھلواڑ کی کوشش کی گئی مگر نیشنل کانفرنس ایسا کبھی کرنے نہیں دے گی بلکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے عزائم کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ سکینہ ایتو نے کہاکہ پچھلی سرکار نے عوام کے ساتھ بڑے بڑے وعدے تو کئے تھے مگر زمینی سطح پر اُن کا کہیں نشان ہی نہیں ملتا  اگر اُنہوں نے کچھ کیا تو صرف اپنے منظورنظر افراد کو بڑے بڑے عہدوں پر چور دروازے سے فائز کیا۔ سکینہ نے یقین دلایا کہ علاقہ نورآباد میں رکے پڑ

کپوارہ میں بھاری برفباری سے معمولات زندگی ٹھپ

کپوارہ// ضلع کپوارہ میں بھاری برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ضلع کے بالائی علاقوں میں گزشتہ24گھنٹو ں سے بھاری اور میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں پورے ضلع میں نظام زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔ضلع کے بالائی علاقوں میں 1اور میدانی علاقوں 6سے8انچ برف جمع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں ۔ نستہ ژھن گلی پر تازہ برف باری کے دوران 2فٹ برف ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے چوکی بل کرناہ سڑک گزشتہ24گھنٹوں کے دوران گا ڑیو ں کی آ مد و رفت کے لئے بند کر دی گئی اور انتظامیہ نے شاہراہ پر گا ڑیو ں کو چلنے سے منع کیا ہے ۔میلیال کیرن ،سرکلی مژھل ،زرہامہ جمہ گنڈ اور چوکی بل بڈنمل سڑکیں گزشتہ8روز سے بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے یہ علاقہ ضلع صدر مقام سے کٹ کر رہ گئے ہیں ۔ضلع کی اہم سڑکو ں سے ہفتہ کی صبح سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا اور ان سڑکو ں کو گا

بجلی کی عدم دستیابی: گاندربل کے بیشتر علاقے محکمہ بجلی سے برہم

گاندربل//گاندربل کے کئی علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال پر مقامی آبادی نے برہمی کا اظہار کیاجبکہ چند علاقوں میں لوگ محکمہ بجلی کے خلاف سڑکوں پر بھی ا ٓگئے ہیں۔ضلع کے دودرہامہ،بی ہامہ،ملہ شاہی باغ،دریند،ناگہ بل،گیراج،گزربل،ٹینگہ پورہ، بدرکونڈ،شاہ پورہ،سرڑ چودھری باغ،نونر سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی پرصارفین سراپا احتجاج ہیں جبکہ 40 سے زائد علاقوںمیں دس پندرہ روز سے بجلی ٹرانسفارمر خراب ہیں اورشام ہی اُن علاقوں میںاندھیرا چھاجاتا ہے۔ادھر کنگن کے ملحقہ علاقوں میں بھی گھنٹوں بجلی کی عدم دستیابی پر غم و غصہ اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔ لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں24 گھنٹوں میں محض دو یا تین گھنٹے ہی برقی رو فراہم کی جارہی ہے۔  

سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاریاں بوکھلاہٹ

 سرینگر// تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے عبدالصمد انقلابی، سہیل احمد پرے حاجن اور صیف احمد لون گنڈپورہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت وادی سے باہر کی جیلوں میں منتقل کرنے اور پلوامہ، شوپیان اور کولگام میں جوانوں کو گرفتار کرنے اور بستیوں کا کریک ڈاؤن کرکے خانہ تلاشیاں لینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرنا انتظامیہ کی بوکھلاہٹ ہے۔ صحرائی نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کو جان بوجھ کر انتظامیہ اور فورسز ٹھٹھرتی سردیوں میں ظلم وتشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شبانہ چھاپوں کے دوران خانہ تلاشیاں لے کر مکینوں کو رات بھر گھروں سے باہر نکال کر سڑکوں پر راتیں گزارنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگھو نارہ بل کاکہ پورہ میں رات بھر خانہ تلاشیاں جاری رکھ کر لوگوں کو عذاب وعتاب میں مبتلا کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ اسی طرح ریڈونی کولگام میں بھی مح

ترال میں مسلم اورسکھ برادری کا اجلاس

ترال//ترال میں مسلمانوں اورسکھ برادری کے ایک مشترکہ اجلاس میں علاقے کاروایتی بھائی چارہ ہر حال میںقائم رکھنے کاعہد کیا۔اجلاس میں دونوں طبقوں سے وابستہ معزز افراد نے شرکت کی اورحال ہی میں مارے گئے سکھ نوجوان کی ہلاکت پر دکھ کا اظہارکیا گیا ۔قصبہ کے ٹائون ہال میں سنیچر کومنعقد کئے گئے اس اجلاس میں کہا گیا کہ کچھ مفاد پرست عناصرترال میں صدیوں پرانے بھائی چارے کو نقصان پہنچانا  چاہتے ہیںلیکن اس بھائی چارے کی ہر حال میں حفاظت کی جائے گی۔اجلاس میں علاقے کی معزز شخصیات کے علاوہ ٹریڈ یونین ترال،سیول سوسائٹی ترال،سکھ فرقے کی مختلف تنظیموں اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں میں حریت کی جانب سے جاری بیان پر سکھ فرقے نے اطمینان کا اظہار کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ ترال میں سکھ مسلم بھائی چارہ ہر دور میں ایک مثال رہاہے ۔   

بانڈی پورہ میں بجلی سپلائی بحال کی جائے:نیشنل کانفرنس

بانڈی پورہ//نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر بانڈی پورہ میر غلام رسول ناز نے گورنر انتظامیہ سے ضلع میں بجلی سپلائی بحال کرنے اور رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔بانڈی پورہ ٹریڈرس فیڈریشن صدر شمشاد احمد بٹ نے بجلی کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بجلی سپلائی کی بحالی میں بہتری نہیں لائی گئی تو منظم احتجاج کیا جائے گا۔  

مزید خبریں

گورنر کی لوہڑی اور مکر سنکرانتی پر لوگوں کو مبارکباد   تہوار ریاست میں دائمی امن ، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے لوہڑی اور مکرسنکرانتی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں گورنر نے کہا کہ اُمید ہے کہ یہ تہوار ریاست میں دائمی امن ، ترقی اور خوشحالی کی ایک نوید لے کر آئیںگے۔         خان سوپوری جیل میں علالت کے بعد رہا سرینگر// پیپلز لیگ کے علیل چیئرمین غلام محمد خان سوپوری کو انتہائی بیماری کی حالت میں ججرجیل ہریانہ سے جمعہ کو رات 10 بجے رہا کیا گیا۔ رہائی کے بعد بزرگ رہنما کو دلی کے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا،جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔موصولہ بیان میں لیگ نے خان سوپوری کی دوسالہ نظربندی کے بعدججرجیل ہریانہ سے رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دیگر سبھی نظربندں کو بھی رہا

تازہ ترین