تازہ ترین

مالک مکان کی ہٹ دھرمی، ہزاروں کی آبادی سڑک نہ بننے سے یرغمال

بانہال // بہتر رسل و رسائل کو ممکن بنانے اور دور دراز کے پہاڑی آبادیوں کو قصبوں اور شہروں سے جوڑنے کیلئے ریاست جموں و کشمیر میں مرکزی اور ریاستی سکیموں اور محکموں کی طرف سے کئی سڑک پروجیکٹ سالوں پہلے ہاتھ میں لئے ہیں لیکن اب تک سینکڑوں کروڑ روپئے کی رقم خرچنے کے باوجود بھی یہ سڑکیں ادھوری چھوڑ دی گئی ہیں اور ابھی تک قابل آمدورفت نہیں بنائی جا سکیں ہیں۔ جس کی وجہ سے سرکار کے دعوے اور پالسیاں زمینی سطح پر عوام کے کسی کام نہیں آرہے ہیں ۔ ضلع رام بن میں جموں سرینگر شاہراہ پر واقع مگرکوٹ کے نزدیک ، تقریبا دس کلومیٹر لمبی ہی وگن۔ نیل بہوردار رابطہ سڑک کی تعمیر کا کام پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے اور اس سڑک کا بیشتر کام مکمل بھی کیا گیا ہے لیکن سڑک کی زد میں آنے والے ایک کچے رہائشی مکان کے مالک کی ہٹ دھرمی، ناعاقبت اندیشی اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی اور ضلع انتظامیہ کی بظاہر بے بسی کی وجہ

رام بن انتظامیہ کی سماجی برائیوں کیخلاف مہم

 رام بن // سودیشی منچ بھارت جموں و کشمیر کی جاری منشیات مخالف مہم کے ایک حصہ کے طور پر رام بن پولیس او رمحکمہ انڈین سسٹم آف میڈیسن نے تحت نیشنل آیوش مشن میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ضلع ہسپتال ڈاکٹر جے پی سنگھ نے منشیات کے خلاف آئی ای سی (انفارمیشن، ایجوکیشن اور کیمونکیشن) میٹریل بشمول بینرس اورکتابچے جاری کئے ،تاکہ نوجوانوں کو منشیات کے مُضر اثرات سے باخبر کیا جاسکے ،جس سے انہیں ایک صحت مند زندگی بسر کرنے میں مدد ملے گی۔سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر مسعود اقبال سرکار ،ریاستی صدر ایس بی ایم ڈاکٹر وسیم، نیرج سنگھ چب، ایس ایچ او رام بن انسپکٹر وجے کوتوال کے علاوہ ٹیم ممبران سدرشن، موہن سنگھ ، سریندر، بشارد، سنیل، ظہور، روہت، شکیل ، ادریس ، فیصل، اجے،یاسر، اور سونو وغیرہ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ضلع ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے دیگر عہدہ داروں کے ہمراہ پمفلٹ اور بینر اجرا کئے ،جن میں’&rsq

پنچایتی انتخابات میں فاتح امیدواروں کی پذیرائی

ڈوڈہ //ایم ایل سی نریش گپتا نے گاٹھا، چکا اور سارنا پنچایت انتخاب کے تمام فاتحین کی پذیرائی کی ہے۔ایک پریس بیان میں انہوں نے بلاک اور بھالہ کے پنچایت انتخابات میں کامیاب سرپنچوں اور پنچوں کو کانگریس کی جانب سے بھی سراہنا کہا کہ عنقریب ہی ہم اس سلسلہ میں کانگریس او کانگریس کی حمایت سے کامیاب ہوئے ڈوڈہ اور کشتواڑ بلاکوں میںتمام منتخبہ سرپنچوں اور پنچوں کی عزت افزائی کے لئے بلاک سطح پر تقاریب منعقد کریں گے۔علاوہ ازیں ، انہوںنے کہا کہ ان تقاریب میں پارٹی کے سینئر لیڈران جی ایم سروڑی، عبدالمجید وانی،محمد شریف نیاز، اشوک ڈوگرہ، غلام حیدر شیخ ،شام لعل بھگت، مصطفی آزاد، اسلم گونی ،جاوید آزاد ،مجیب شیخ ،مہندر سنگھ ،محبوب آزاد و دیگران بھی شرکت کریں گے۔

بانہال والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز

 رام بن //ضلع کے نوجوانوں میں آپسی روا داری کو فروغ دینے اور ان میں سپورٹس مین شپ کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے فوج کی جانب سے ضلع  کے بانہال علاقہ میں آپریشن سدبھاونہ کے تحت شہید لانس نائیک رنجیت سنگھ والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ٹورنا منٹ05 دسمبر سے 09 دسمبرتک چلے گا ،جس میںبانہال کی متعدد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا مقصد مقامی نوجوانوں کے چھپے ٹیلنٹ کو نکھار دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ٹورنا منٹ میں کل ملا کر ضلع رام بن کی 22 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ افتتاحی میچ عابد کلب چملواس اور شاداب سپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی نے بانہال کے عوام کی جانب سے یہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔ٹوررنامنٹ میں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سپورٹس مین شپ کا جذبہ دکھایا،جو قابل ستائش تھا ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف

کانگریس ورکشاپ میں نو منتخبہ پنچایت ممبران کی عزت ا فزائی

بھدرواہ// بھدرواہ میں میونسپل کمیٹی کے کانگریسی کونسلوں اور پنچایت میں کانگریس کے نو منتخبہ سرپنچوں اور پنچوں کی عزت افزائی کے لئے بھدرواہ میں ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے پارٹی کا ایک روزہ ورکشاپ منعقد کیا گیا ۔ورکشاپ کا اہتمام زیر قیادت ضلع صدر شیخ مجیب علی کیا گیا تھا ،جس میں پارٹی کے عہدہ داروں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر میونسپل اور پنچایت انتخابات میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے کانگریس اور کانگریس کے حمایتی کونسلروں ، پنچوں اور سرپنچوں کی عزت افزائی کی گئی۔ضلع صدر شیخ مجیب علی نے تمام نمائندوں کو کامیابی پر مبارک باد دی ۔ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ پی ڈی پی۔ بی جے پی سرکار تمام محاذوں پرلوگوں خصوصاً وادی چناب کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی تھی ۔ سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کے دور کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دور میں ترقی کا بو

خطہ چناب میں شیخ محمدعبداللہ کے یوم ولادت پرتقریبات کا اہتمام

 ڈوڈہ نصیر کھوڑا نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر خالد نجیب سہر وردی نے پارٹی کے ضلع یوتھ صدر و دیگر سینئر لیڈران کے ہمراہ شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کو انکی113ویں سالگرہ پر ان کو زبر دست خراج عقیدت ادا کیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ وہ ایک دور اندیش اورعوام ی لیڈر تھے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس عظیم رہنما کے خوابوں اور ویژن کو پورا کرنے کیلئے انکے عمل کو جاری رکھنا ہوگا۔اس موقعہ پر ٹھاکور بچتر سنگھ، ظفر اللہ راتھر، عبدالمنان بانڈے،محمد اقبال مغل، تنویر اندرابی، سہیل احمد ٹاک، اشرف اندرابی، ایڈوکیٹ سجاد میر، جاوید احمد خان ، فاروق احمد، کلجیت، بھارت بھوشن ، اکرم اللہ انصاری، لیاقت علی وانی، سبھاش چندر،شکیل احمد دیو ،نیاز احمد بٹ نے بھی شیر کشمیر کو خراج عقیدت ادا کیا۔   بھدرواہ  طاہر ندیم خان شیرکشمیر شیخ محمد

مزید خبرں

ٹھاٹھری کے کسانوں کیلئے بیداری کیمپ کا اہتمام  ڈوڈہ //محکمہ زراعت کی جانب سے بدھ کے روزسب ڈویژن ٹھاٹھری زون بھیلہ ،پنچایت پنتھن کے موضع شبنوٹ میں کسان گوشٹی کے تحت ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔زیر سرپرستی چیف اگریکلچر افسر سنیل کول منعقدہ بیداری پروگرام میں تقریباً65 کسانوں بشمول خواتین نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مقامی علاقے کے سرپنچ و پنچ بھی موجود تھے۔ایس ڈی اے او شمی کوتوال ٹھاٹھری نے محکمہ کی متعدد سکیموں جیسے کہ کے سی سی قرضہ، سوئل ہیلتھ کارڈز،پی ایم کے ایس وائی اور پی ایم ایف بی وائی  پر تفصیلی لیکچر دیا اور وزیر اعظم فصل بیمہ یوجنا کو عملانے پر زور دیا ۔اے ای او بھیلہ ونود کھجوریہ گیہوں کے فصل اور سبزیوں کے پیکیج پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں اے ای اے وجے سنگھ، اجیت کمار اور آفتاب احمد نے بھی  شرکت کی۔      کشتواڑ کو ڈاکٹر جتندرکے حلق