تازہ ترین

شاہ اسرار الدین بغدادیؒ کے عرس کی سالانہ تقریبات

کشتوار/سالانہ عرس مبارک تاج الاولیاء حضرت شاہ سید اسرارالدین ولی قادری بغدادیؒ کی تقریبات نہایت تزک و احتشام اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہیں۔سب سے بڑی تقریب انکے آستانہ عالیہ دربار اسراریہ کشتوار شریف میں10 نومبر کو منعقد ہوگی جس کی سربراہی سجادہ نشین قبلہ پیر ریاض احمد زید مجدہٗ فرمائیں گے۔ انجمن اہلسنت و جماعت جموں و کشمیر و غوثیہ عربی کالج ٹرسٹ قاضی گنڈ کے سربراہِ اعلیٰ پیر طریقت قبلہ میر سید محمد شفیع اندرابی مدظلہٗ العالی نے خانوادۂ رسول ؐ کے اِن حسینی ، فریدی پھول کی دینی خدمات اور روحانی برکات کے حوالے سے گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ مبلغ اعظم شیخ الاسلام اعلٰحضرت سید شاہ محمد فرید الدین قادری بغدادی ؒ اور انکے پر کمال ذی وقار اولاد اطہار نے عظمت اسلام کو نکھار کر پرچم اسلام کو سربلند کیا۔ حق و صداقت کو حیات نو بخشی، گمراہوں کی رہبری کی اور انہیں نہ صرف انسا

پنچایت انتخابات2018،گول میں سیاسی گرما گرمی تیز

گول//ریاست بھر کے ساتھ ساتھ ضلع رام بن میں بھی پنچایتی انتخابات کا سیاسی بازار گر م ہے جہاں ایک طرف سے دلبدلی کا موسم بہار ہے وہیں دوسری جانب آج پنچایتی انتخابات میں فارم واپس لینے کا آخری دن تھا اس کے ساتھ ہی گول بلاک اور داڑم بلاک میں تیسرے مرحلے کے لئے 52سرپنچوں اور165پنچوں کا مقابلہ کا امتحانی دن 24نومبر کو17279ووٹران ان کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔ اس سیاسی گرما گرمی کے دوران کافی دل بدلی بھی ہوئی اور کافی پرانے سرپنچوں اور نامور شخصیات نے چپ سادھ لی اور اس جنگ سے کنارہ کشی کی وہیں دوسری جانب ایسے بھی نئے چہرے سامنے آئے جن کو آزمانے کے لئے لوگ بھی ماحول کو پرکھ رہے ہیں ۔ گول بلاک میں اس وقت جن پنچایت حلقہ میں سرپنچ اور پنچ میدان میں رہے اُن کی تفصیل ہوں ہے ۔ بلاک گول کی پنچایے ڈھیڈہ میں پانچ سرپنچ اور17پنچ میدان میں رہے جبکہ جنوری میں بناء مقابلہ ۔ایک کا فارم رد ہوااور اس پنچایت

بھدرواہ میں سالانہ عرس مذہبی احتشام کے ساتھ منایا گیا

بھدرواہ//حضرت سائی مش مرور اور حضرت سائی پتھر ٹراڈ کا سالانہ عُرس منانے کیلئے بھدرواہ میں یک روزہ عُرس کے دوران زائرین کی ایک بڑی تعداد نے د رگاہ شریف واقع کورٹ کمپلیکس بھدرواہ کے احاطہ میں حاضری دی۔اس دوران درگاہ میںقرا ن خوانی کی گئی۔اس دوران علمائوں اور اماموں نے اسلامی سکالروں اور سنتوں کی مذہبی خدمات اورتعلیمات اور روحانی کمال پر روشنی ڈالی،جنھوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت میں گُذاری ۔زائرین نے مذہبی رہنمائوں کو زبر دست خراج عقیدت ادا کیا ۔عُرس کا آغاز قران اور نعت خوانی سے کی گئی ۔مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے ان پیروں کو انسانیت اور اسلام کی تعلیمات کے فروغ کے لئے انجام دی گئی خدما ت کی کافی ستائش کی۔عُرس کا انعقاد درگاہ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا،جس میں مذہبی لیڈر محمد شفیع آخون نے خصوصی دعائیہ مجلس منعقد کی۔انہوں نے سماج میں امن ،رواداری اور بھائی چارے کی دعا کی۔اس موقعہ پر

مزید خبریں

کرفیو ڈھیل کے دوران اے ٹی ایمز پر لمبی قطاریں اے آئی بٹ  کشتواڑ//کشتواڑمیں پریہار بھائیوں کی ہلاکت کے بعد یکم نومبر سے قصبہ میںانتظامیہ نے کرفیو نافذکیا ہے ،تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو پائے۔اس دوران ضلع انتظامیہ نے لوگوں کی سہولیت کے لئے کرفیو میں ڈھیل دی ،جس دوران لوگوں نے خریداری کی۔ اسی دوران قصبہ کے اے ٹی ایمز کے باہر گاہکوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں،جہاں پر لوگ پیسے نکالنے کے لئے اپنی اپنی باری کا انتظار کر رہے  تھے۔     پی ڈی پی کشتواڑنے مشعل بردار جلوس نکالا اے آئی بٹ کشتواڑ//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کشتواڑ یونٹ نے کشتواڑ میں بی جے پی لیڈروں کی ہلاکت کے سلسلہ میں غم زدہ کنبے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے کشتواڑ میں مشعل بردار جلوس نکالا۔پی ڈی پی کے ضلع صدر شیخ ناصر حسین نے پارٹی ممبران کے ہمراہ ٹپال گلی میں نامعلوم

بھدرواہ اورکشتواڑ میں کینڈل مارچ

بھدرواہ //کشتواڑ میں گذشتہ روز ہوئے پریہار بھائیوں کے وحشیانہ ہلاکت کے خلا ف و شو ہندو پریشد کے بھدرواہ اور کشتواڑ یونٹ کی جانب سے کینڈل جلوس مارچ منعقد کیا گیا۔ بھدرواہ میں کینڈل مارچ واسُکی ناگ سے شروع ہو کر قصبہ کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے لکشمی نرائن چوک بھدرواہ میں اختتام پذیر ہوا،جہاں پر ہلاک شدہ بی جے پی لیڈروں کو زبر دست خراج عقیدت ادا کیا گیا۔اس موقعہ پر مقررین نے اس فعل میں ملوث مجرموں کو فوری طور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ دریں اثنا، کشتواڑ میں دونوں طبقوں کے عوام نے اس حساس ضلع میں آپسی بھائی چارہ قائم رکھنے کی علامت کے طور پر ایک کینڈل مارچ منعقد کیا۔ مقتول لیڈروں کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے کینڈل مارچ متوفیوں کے گھر سے شروع ہوکر اولڈ ڈی سی آفس تک منعقد کیا گیا ۔کینڈل لائٹ مارچ کے دوران لوگوں نے اس فعل میں ملوث مجرمون کی فوری طور نشاندہی کرکے انہیں

تازہ ترین