کشٹواڑ میں مطلوب نوجوان کی گرفتاری کا دعویٰ

کشتواڑ//کشتواڑ میںپولیس نے ایک نوجوان کو مبینہ طور پر جنگجو تنظیم کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔ ریاض احمد ولد محمد رمضان ساکن سوندر دچھن کے خلاف کشتواڑ تھانہ میں 120-B/121/121-A/RPC 7/27 I.A Act, 4/5 Exp Act 3/13/U(P)A دفعات کے تحت ایف ایف آئی آر 182/2018درج ہے ، اس کا نام یکم جولائی کومیں حزب المجاہدین کے مبینہ بالائی ورکران گرفتار دونوجوانوںسے پوچھ تاچھ کے درمیان سامنے آیا تھااور اس کے بعد ریاض کی بندوق تھامے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں۔ ایس ایس پی کشتوار راجندر گپتا کے مطابق گرفتار شدہ نوجوان پارمپورہ سرینگر میں ملی ٹینسی کے ایک معاملہ میں بھی مطلوب ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاض احمد، جو کہ حزب ملی ٹینٹ محمد امین عرف جہانگیر کا قریبی ساتھی ہے، نوجوانوں کو جنگجوئوں کی صفوں میں شامل ہونے کیلئے اکسانے میں ملوث ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں

غیر منقسم ڈوڈہ ضلع کو صوبہ کا درجہ

کشتواڑ//چناب ویلی ٹریڈرز ایسو سی ایشن نے غیر منقسم ڈوڈہ ضلع کو صوبہ کا درجہ دینے کی مانگ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جموں کے تمام خطوں کی یکساں ترقی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس سلسلہ میں ایسو سی ایشن کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف سیاسی و سماجی حلقوں میں اٹھائی جانے والی اس مانگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں بیک زبان فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی، مذہبی اورسماجی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اس مانگ کی حمایت کی جائے گی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ خطہ چناب کے تین اضلاع کشتواڑ، ڈوڈہ او ر رام بن مسلسل نظر انداز کئے جاتے رہے ہیں اور یہاں ترقی نہ ہونے کی بڑی وجہ یہی ہے کہ اس پسماندہ اور پہاڑی خطہ کو انتظامی سطح پر فیصلہ سازی میں شریک نہیں کیا جاتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ڈویژنل سطح کا مقام دے کر یہاں کے لوگوں کے ساتھ دہائیوں سے ہونے والی نا انصافی کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ مقررین

محکمہ دستکاری کے زیر اہتمام بانہال میں تشہیری پروگرام

بانہال// ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ محکمہ رام بن نے گائوں ہنجال میں ایک روزہ بیداری کیمپ کا اہتمام کیا ۔بلاک ہنجال میں ہینڈلوم دستکاروں اور کارکنوں کیلئے مرکزی و ریاستی سرکار کی طرف سے جاری فلاحی پیکیج جانکاری فراہم کی ۔محکمہ کی جانب سے اس دوردراز علاقے میں   ڈائریکٹر ہینڈ لوم اور جوائنٹ ڈارئریکٹر ینڈ لوم کی نگرانی میں پہلی بار بیداری کیمپ منعقد کیا گیا ۔ کیمپ میں مختلف علاقوں کے متعدد ہینڈ لوم دستکار اور بنکر وں نے شرکت کی اور اور انہیں  ہینڈلوم سیکٹر کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈ لوم محکمہ رام بن رام پال نے کہا کہ بنکر مختلف منصوبوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن میں پی ایم ویورس مدرا ،مائکرو کریڈٹ پلان سکیم، جیون جیوتی یوجنا، بچوں کیلئے ایجوکیشن اسکالر شپ وغیرہ شامل ہیں۔رام پال نے کارکنوں اور بنکرکیمونٹی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں آگر

پنچایتی و بلدیاتی نمائندے یک زبان: ڈگری کالج بٹوت کو فعال بنانے کا مطالبہ

بٹوت// ریاست جموں وکشمیرمیںحالیہ دنو ں منعقد ہوے شہری ودیہی بلدیاتی انتخابات کے نتائج پربٹوت تحصیل وبلاک کی 13 پنچائیتوں اور بٹوت میونسپلٹی میں منتخب عوامی نمائندوں نے یک زبان ہوکر گورنر انتظامیہ سے پُرزور الفاظ میں اپیل کی ہے کہ وہ پہاڑی دشوار گزار تحصیل بٹوت میں اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے منظور شدہ کالج کو فعال بنائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بٹوت کے باہر ریاست کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم غریب ومجبور طلبہ کو درپیش مشکلات ومسا ئل کومدنظر رکھتے ہوئے مجوزہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں آئندہ برس کے ابتدائی ماہ فروری مارچ سے ہی کلاسوں کاآغاز کرے۔ اس سلسلے میں بٹوت تحصیل سے منتخب میونسپلٹی وپنچائتی عوامی نمائندوں کی بٹوت میںمنعقد ایک غیر رسمی میٹنگ کے بعد ذرائع ابلاغ کے مختلف نمائندوں سے بات کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ جب تک بٹوت ڈگری کالج کے لئے درکار اراضی واُس پر کالج کی عمارت کا عمل

مہور کے دیہات میں پانی کی قلت

مہور//سب ڈویژن مہور کے گاؤں شیدول وارڈ نمبر 4 سے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں پانی کی شدید قلت کاوسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای انہیں پانی سپلائی کرنے میں ناکام ہوگیا ہے اور وہ گذشتہ کئی ماہ سے کئی کلومیٹر دور چشموں سے پانی لاتے ہیںجس کی وجہ سے انہیں بارش کے دوران مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ کی جانب سے پائپوں کو مرمت کرانے کیلئے رقومات آتی ہیں لیکن ان رقومات کہاں صرف ہوتی ہیں کوئی پتہ نہیں چلتا۔اسی طرح گاؤں برنسال کے میر پورہ کے لوگ نے شکایت کی کہ وہ بھی دو ماہ سے پانی سے محروم ہے اور انہیں بھی چشموں سے پانی لانا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ متعلقہ پی ایچ ہی ملازمین سے شکایت کرتے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔  

گندو آتشزدگی معاملہ : متاثرین کو معاوضہ دینے کی مانگ

گندو // بھلیسہ ثقافتی مرکز نے گذشتہ رات اخیار پور جکیاس میں آگ کی واردات میں ایک رہائشی مکان اور 8دکانیں جن میں میڈیکل ، کریانہ، ہارڈویئر ہوٹل ،سیلون، اور دیگر دکانیں اور ان کا لاکھوں روپے کا مال و اسباب شامل ہیں خاکستر ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔بھلیسہ ثقافتی مرکز کے صدر صداقت ملک نے آگ متاثرین کے حق میں فوری طور سے امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مکان اور دکانوں کے مالکان کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ بھلیسہ ثقافتی مرکز نے غورنر ،چیف سیکر یٹری  اور مقامی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کے حق میں جلد امداد فراہم کی جائے۔  

ڈوڈہ کی خواتین کسانوں کیلئے بیداری کیمپ کا اہتمام

ڈوڈہ//محکمہ زراعت کی جانب سے گزشتہ روزضلع کے پنچایت برشلہ کی خواتین کیلئے ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیاجس میںخواتین کسانوں کو فصل کی کاشت اور محکمہ زراعت کی جانب سے لاگو کی جارہی متعدد سکیموں کی جانکار ی دی گئی۔ کیمپ میں خواتین کی ایک بھاری تعداد اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔انچارج اگریکلچر ایکسٹینشن افسر ندیم بشیر نے اے ای اے ارشاد حسین ،نثار منٹو ،خالد سلیم، مسعود احمد، راجا خالد اور یاصر شریف کے علاوہ آئی سی آئی سی لمبارڈ عاصف احمدبھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ محکمہ زراعت کے افسروں نے محکمہ کے رول کو اجاگر کیا اور کسانوں کی بھلائی اور فصل و پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے لوگوں کو متعدد سکیموں کی تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ کسان خواتین کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ انہیں متعدد سکیموں جیسے کہ KCC, PMFBY, ،PMKSY,ATMA, NAMSA, NMOOP, MIDH.سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی گئی۔  

بھیم گڑھ قلعہ ریاسی کے ارد گرد صفائی مہم

ریاسی//اتوار کو ریاسی کے بھیم گڑھ قلعہ میں صفائی مہم کا آغاز ہوا ۔ اس موقعہ پر مہم میں ڈپٹی کمشنر ریاسی ڈاکٹر ساگر دتراے ڈیوفویڈ ،سی ای او میونسپل کمیٹی ریاسی اور کٹرہ ،ڈاکٹر جگدیش مہرہ ،اے سی آرر یاسی ہربنس شرما اور چیئر مین ریاسی میونسپل کمیٹی سدیش پوری بھی شامل تھے۔ڈی سی ریاسی نے کہا کہ یہ شہریوں کے فرائض ہیں کہ وہ قلعوں کی دیکھ بھال کریں اور ان کی حفاظت کریں اور یقینی بنائیں کہ وہ صاف ہو گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف ترقی ہی ترقیاتی ڈھانچے نہیں ہوتے بلکہ زندگی کیلئے اچھی صفائی مہذب طرز زندگی ہوتی ہے ۔انہوں نے  مزید کہا کہ ریاسی انتظامیہ عوام کے تعاون کو فروغ دینے اور ابتدائی طور پر بیداری پیدا کرنے کی منتظر ہے۔سی ای او ریاسی نے ضلع انتظامیہ کو یقین دلایا کہ ریاسی قصبہ کی صفائی کیلئے بھر پور تعاون دیں گے۔مہم میں تریکوٹہ شکشا نکیتن سکول اور بائز ہائر سکینڈری سکول ریاسی کا

نالے

  2017 اور 2018 کا دورعالم اسلام کیلئے بڑا دردناک رہا، ترکی میں بغاوت، یمن اور عراق، مصر کے حالات، برما کے مسلمانوں کی مظلومیت کی داستانیں، شام میں موت کا ننگا ناچ، انسانیت روتی رہی تڑپتی رہی۔شام میں کھنڈر میں تبدیل ہوتے خوبصورت شہر، اس افراتفری میں بھی اللہ کی عبادت کرتے لوگ، دھول میں اٹے ہوئے ملبے میں دبے دھنسے پھول جیسے چہرے بم کے دھماکوں میں تلاوت کرتے قرآن کو تھامے ہوئے نوجوان یہ سب دیکھ کر دل روتا رہا، دماغ جھنجھناتا رہا۔حق و باطل کی جنگ ازل سے ہے ابد تک رہے گی ان سارے حالات میں جو پہلو تشویشناک رہا وہ عالم اسلام کی بے حسی اور سکوت ہے۔ وحدت اسلامی کا جو تصور قرآن ہمیں دیتا ہے امت مسلمہ اس کی نفی کرتی نظر آئی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ تم ایک جسم واحد کی طرح ہو، پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ جسم کا ایک حصہ کٹا پھٹا ہو، لہولہان ہو جسم کے دوسرے حصے اس تکلیف کو محسو

انتظامیہ کی لا پرواہی کیخلاف احتجاج

ڈوڈہ//جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اخیار پور بھلیسہ میں پیش آئی آگ کی واردات جس میں ایک کثیر منزلہ عمارت اور سات دُکانوں میں موجود لاکھوں روپے کی مالیت کا تجارتی سامان خاکستر ہو گیا،کے پیچھے کارفرما سازش کو بے نقاب کرنے،انتظامیہ کی سُستی اور لاپرواہی اور بٹیاس جکیاس سڑک کی خستہ حالی کے خلاف ہفتہ کے روز عوامی ایکشن کمیٹی پنگل چالر کے بینر تلے علاوہ کے لوگوں نے ایک زبردست احتجاج کیا اور کئی گھنٹوں تک بٹیاس بازار سے گذرنے والی ٹھاٹھری کلہوتران سڑک پر دھرنا دیا جس وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔مظاہرین جن کی قیادت سابق سرپنچ پنچائت صاحبان لیاقت علی شیخ و مسرت حسین نیائک،نو منتخب سرپنچ صاحبان ارشاد احمد وانی اورظفر اللہ شیخ کانگریس لیڈران مشتاق احمد ملک وجاوید اختر وانی وغیرہ کر رہے تھے،صبح دس بجے اخیار پور میں جمع ہوئے اور وہاں سے زور دار نعرہ بازی کرتے ہوئے بٹیاس بازار پ

رام بن میں انتخابی فہرستوں پر خصوصی نظر ثانی کی پیش رفت کا جائزہ

رام بن ///ضلع الیکشن افسرشوکت اعجاز بٹ،جو کہ ضلع ترقیاتی کمشنر بھی ہیں،کی قیادت میں منعقدہ ایک اجلاس میںسیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھانتخابی فہرستوںپر خصوصی ضمنی نظر ثانی کی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں الیکشن ریٹرننگ افسر اسمبلی حلقہ ۔55 رام بن، اے سی آر وویک پوری، الیکشن ریٹرننگ افسر اسمبلی حلقہ ۔56 بانہال ،ایس ڈی ایم ضمیر احمد ریشو، ڈپٹی ضلع الیکشن افسر ظہیر عباس،سی پی او اوتم سنگھ ،تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں اور سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔پولنگ اسٹیشنوں پر مہیا کی جارہی بنیادی سہولیات، انتخابی فہرستوں میں دو بار ناموں ، انتخابی فہرستوں میں فوٹو کی شفافیت،  SVEEPکاروائیوں سے متعلق کئی مدعوں پر بھی مباحثہ کیا گیا ۔ اسکے علاوہ جانکاری کی  فراہمی کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او نے مطلع کیا کہ دیگر ماندہ ووٹران کے فوٹو چنائو فہرستوں پر نظر ثان

گول:چھچھواہ پنچایت میں ووٹ ڈالے گئے

گول//سب ڈویژن گول کی چھچھواہ پنچایت میں ہفتہ کو آٹھویں مرحلے کے تحت ووٹ پڑے ۔ اس پنچایت میں ایک وارڈ میں کسی مسئلے کی وجہ سے باقی پنچایتوں کے ساتھ انتخاب کا عمل نہ ہو سکا جس وجہ سے یہاں پر آج ووٹ ڈالے گئے ۔ اس پنچایت میں کل 1064ووٹران ہیں جہاں پر 7پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے ۔ سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا اور دو بجے تک اختتام پذیر ہوا۔7پولنگ اسٹیشنوں میں آج یہاں ووٹ ڈالے گئے ۔ اس پنچایت میں4پنچ بناء مقابلے ہی جیت گئے تھے جبکہ 3پنچ میدان جبکہ تھے جبکہ اس پنچایت میں 6سرپنچ بھی میدان میں تھے ۔اس پنچایت میں80.1فیصد ووٹ پڑے ۔  

مزید خبریں

بٹمولہ، کشتواڑ میں طبی کیمپ کا اہتمام  کشتواڑ//ریاست کے دور افتادہ علاقوں میں مقامی لوگوں کی مدد کے لئے فوج نے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھتے ہوئے ضلع کشتواڑ کے بٹمولہ علاقہ کے رہائش پذیر لوگوں کے طبی مشکلات کم کرنے کے لئے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا،  کیمپ کا اہتمام مقامی آبادی کو لازمی طبی خدمات فراہم کرنا تھا ۔کیمپ میں 170سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا  ۔کیمپ میں غریبوں اور ضرورتمند مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے ۔ اس موقعہ پر صحت سے متعلق بیداری مہم کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ کیمپ منعقد کرنیکامقصد ضلع کے دور افتادہ دیہات کو طبی خدمات فراہم کرنا تھا۔ مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے یہ نیک کام انجام دینے پر فوج کی ستائش کی۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ان کیمپوں سے عوام کو نہ صرف اپنے گھروں کے پاس ہی طبی سہولیات میسر ہوئیں بلکہ انہیں صحت و صفائی ،حفظان صحت اور صحت م

بھدرواہ بھائی چارے کی مثال : ہندوئوں کے گائوں میں واحد مسلمان بلامقابلہ پنچ منتخب

بھدرواہ//بھدرواہ کے ایک چھوٹے سے گائوں نے ہندومسلم بھائی چارے کی مثال پیش کی ہے جہاں اکثریت کے باوجود ہندوئوں نے پنچایتی چنائو میں بلامقابلہ ایک مسلمان کو اپنا پنچ (نمائندہ)چناہے ۔مقامی لوگوں نے اپنے مذہبی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر بقائے باہمی اور بھائی چارے کی مثال پیش کی ہے ۔450نفوس پر مشتمل پنچایت ہنگاکا محلہ بھیلن کھروٹی بھدرواہ قصبہ سے 10کلو میٹر دور واقع ہے جہاں مسلمانوں کا صرف ایک گھر ہے تاہم ہندوئوں نے اکثریت ہونے کے باوجود اپنا پنچ چوہدری محمد حسین کو چناہے ۔محمد حسین پچھلے پندرہ سال سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اس علاقے میں رہ رہاہے اور اسے کبھی کوئی خطرہ محسو س نہیںہوا۔ 57سالہ مقامی شہری دھنی چند نے بتایاکہ محلے کے لوگ ہندو مذہب کے پیروکار ہیں لیکن انہوں نے ایک مسلمان کو اپنا بلا مقابلہ نمائندہ چناہے ۔ انہوں نے کہاکہ محلہ میں ایک مسلم خاندان رہتاہے اور اسی کے ایک فرد کو نمائند

پانچ سالوں سے ضلع رام بن کے رہبر تعلیم ٹیچر مستقلی کے منتظر

بانہال // محکمہ تعلیم میں پانچ سال سے زائد کا عرصہ مکمل کرنے کے بعد ضلع رام بن کے درجنوں رہبرِ تعلیم ٹیچر اپنی مستقلی کے حکمناموں کے منتظر ہیں اور مقررہ  پانچ سال کے بجائے ساڑھے پانچ سال کا عرصہ مکمل ہونے کے باوجود اِن رہبر تعلیم ٹیچروں کو مستقل کرنے میں کی جارہی تاخیر نے ان رہبر تعلیم ٹیچروں کو تشویش میں مبتلا کیا ہے ۔ضلع رام بن کے بانہال ، کھڑی ، اکڑال پوگل پرستان، رام بن ، گول اور بٹوٹ کے چھ تعلیمی زونوں سے تعلق رکھنے والے رہبر تعلیم ٹیچروں کے ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع رام بن میں پچاس کے قریب رہبر تعلیم ٹیچروں کی فائلیں پچھلے چھ ماہ سے مستقلی کیلئے چیف ایجوکیشن آفس رام بن اور زونل ایجوکیشن دفتروں میں پڑی ہوئی ہے اور اب تک ساڑھے پانچ سال کا عرصہ بطور رہبر تعلیم ٹیچر مکمل کرنے باوجود بھی محکمہ تعلیم کی طرف سے مستقلی کے حکمنامے جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

انجمن ترقی گوجری ادب کا احتجاجی مظاہرہ

   ڈوڈہ //انجمن ترقی گوجری ادب ڈوڈہ کی جانب سے بھدرواہ میں آل انڈیا ریڈیو اسٹیشن بھدرواہ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انجمن کے لیڈر چودھری جان محمد حکیم نے سرکار کو گوجروں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنے   انتباہ کیا۔آل انڈیا بھدرواہ میں باقاعدگی سے گوجری پروگرام منعقد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکیم نے کہا کہ اگرا نکے مطالبات پر فوری طور غور نہیں کیا گیا، تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے ،جسکی ساری ذمہ واری سرکار پر عائید ہوگی۔دریں اثنا، انجمنء ترقی گوجری ادب ونگ بھدرواہ کی جانب سے بنجوئی بھالہ میں یک روزہ ادبی پروگرام منعقد ہوا جو گوجری مشاعرہ پر مبنی تھا ۔یہ پروگرام انجمن کی جانب سے گوجری سلسلہ وار مشاعرہ کا ایک حصہ ہے جسکی قیادت نامور شاعر اور مصنف خاقان سجاد نے کی۔اس موقعہ پر نامور گوجری مصنف چودھری جان محمد حکیم بھی موجود تھے۔حاج

کانگریس کا سابقہ مخلوط سرکار پر رشوت خوری کو بڑھاوا دینے کا الزام

رام بن //ضلع کانگریس کمیٹی نے پی ڈی پی ۔بی جے پی کی سابقہ مخلوط سرکار پر ریاست میں رشوت خوری کی حوصلہ افزائی کرنے کا الزام لگایا ہے۔کانگریس لیڈر اںنے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی ۔بی جے پی کی سابقہ مخلوط سرکاربہت ہی رشوت خور رہی ہے اور اس سرکار نے اپنے ساڑھے تین سال کے دور میں رشوت خوری کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ پردیش کانگریس کے سیکرٹری و سابقہ ایم ایل اے اشوک کمار ڈوگرہ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سرکار نے رشوت خوری کی اعانت کی جس سے ریاست میں رشوت خوری میں اضافہ ہوا۔انہوں نے الزم لگایا کہ ریاستی و مرکزی سرکار دونوں عوام کش پالسیاں اپناتی ہیں۔ضلع صدر فاروق احمد کٹوچ نے ریاستی سرکار کے ترقی کے دعووںکو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست خصوصاً پہاڑی ضلع میں کیمونٹی لیٹرین یا باتھ روموں کی تعمیر کو ترقی سے منسوب نہیں کیا جا سکتا ہے،جیسا کہ سابقہ وزراء نے دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے ا

ڈوڈہ میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا جائزہ

 ڈوڈہ //ضلع الیکشن افسرانشل گارگ ،جو کہ ضلع ترقیاتی کمشنر بھی ہیں،کی قیادت میں منعقدہ ایک اجلاس میں ضلع میںسیاسی پارٹیوں کے نمائندوں ، ای آر اوز اور اے ای آر اوزکے ساتھ انتخابی فہرستوںپر خصوصی ضمنی نظر ثانی کی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او نے مطلع کیا کہ دیگر ماندہ ووٹران کے فوٹو چنائو فہرستوں پر نظر ثانی مورخہ 16-12-2018(اتوار)سے شروع کی جائے گی، جو کہ ہر ایک پولنگ اسٹیشن میںبوتھ لیول ایجنٹوں کے ہمراہ منعقد کیا جائے گا۔اسکے علاوہ تمام بی ایل اوز کو خصوصی نظر ثانے کے دوران حا ضررہنے کی ہدایت دی گئی۔اسکے علاوہ ڈی ای او نے متعدد سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے ضلع کے تمام451 پولنگ اسٹیشنوںکیلئے بوتھ لیول ایجنٹ تعینات کرنے اور اسے الیکشن سیل کو فراہم کرنے کیلئے کہا ،تاکہ بی ایل اوز،ای آر اوز اور اے ای آر اوزکو انتخابی فہرستوں میںدرستی کرنے میں آسانی ہوگی

کشتواڑ میں انتخابی فہرستوںپرخصوصی نظر ثانی کے سلسلہ میں اجلاس منعقد

کشتواڑ//ضلع الیکشن افسر انگریز سنگھ رانا ،جو کہ ضلع ترقیاتی کمشنر بھی ہیں،کی قیادت میں منعقدہ ایک اجلاس میںسیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھانتخابی فہرستوںپر خصوصی ضمنی نظر ثانی کی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں الیکشن نائب تحصیلدار کشتواڑ بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او نے مطلع کیا کہ دیگر ماندہ ووٹران کے فوٹو چنائو فہرستوں پر نظر ثانی مورخہ 16 دسمبر سے شروع کی جائے گی، جو کہ ہر ایک پولنگ اسٹیشن میںبوتھ لیول ایجنٹوں کے ہمراہ منعقد کیا جائے گا۔اسکے علاوہ تمام بی ایل اوز کو خصوصی نظر ثانے کے دوران حا ضررہنے کی ہدایت دی گئی۔اسکے علاوہ ڈی ای او نے متعدد سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے بوتھ لیول ایجنٹ تعینات کرنے اور اسے الیکشن سیل کو فراہم کرنے کیلئے کہا ،تاکہ بی ایل اوز،ای آر اوز اور اے ای آر اوزکو انتخابی فہرستوں میںدرستی کرنے میں آسانی ہوگی اور انتخابی فہرستوں میں نظ

چیرجی ،کشتواڑ میں ایکتا میٹنگ کا اہتمام

کشتواڑ// لوگوں میں آپسی روا داری کے جذبہ کو استحکام بخشنے کے لئے انڈین آرمی کی جانب سے ضلع کے چیرجی علاقہ میں ایکتا میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ،جس کا مقصد ضلع میں امن و خوشحالی کو فروغ دینا تھا۔ہمارے ملک کا کشرت میں وحدت ایک خصوصیت ہے جس نے تمام  مذاہب کو اکٹھا انسانیت کے رشتہ میں باندھ کر رکھا ہے۔اس ایونٹ سے مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے ایک عظیم پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔اجلاس میں کل ملا کر 34مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اجلاس میںموجود لوگوں نے امن ،رواداری اور بھائی چارے کا پیغام پھیلانے کی تلقین کی۔ مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فوج کی اس پہل سے خطہ میں آپسی روا دا ری کو فروغ حاصل ہوگا۔اس ایونٹ سے لوگوں کو روایتی بھائی چارہ اور مل جُل کر رہنے کی روایت برقرار رکھن

تازہ ترین