تازہ ترین

بانہال میں صفِ ماتم، حادثہ مہلوکین کے پسماندگان سے تعزیت کرنے والوں کا تانتا

بانہال // رام بن کے کیلا موڑ کے مقام کل پیش آئے منی بس کے المناک حادثے میں مرنے والوں کی تعداد جہاں بائیس تک پہنچ گئی ہے وہیں بانہال اور دیگر علاقوں میں اتوار کو بھی رنج و الم کا ماحول قائم ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ بانہال ، پوگل پرستان ، ڈگدول ، ماروگ ، رام بن اور راجگڑھ کے لقمہء اجل بنے افراد کے گھر تعزیت پْرسی کیلئے پہنچ رہے ہیں۔ اس حادثے میں تین خواتین سمیت بانہال کے قرب وجوار سے تعلق رکھنے والے 13 افراد جبکہ اکڑال پوگل پرستنان کے تین ، ڈگڈول ، ماروگ ، رام بن اور راجگڑھ کے چار مسافروں سمیت کل22 افراد اب جان بحق ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر نے موقع پر ہی دم توڑا تھا۔ہفتے کی شام دیر گئے ادہمپور کے ملٹری ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ  لاکر محمد رفیق وانی ساکنہ چنجلو بانہال نے بھی دم توڑا جس کی وجہ سے اس دلدوز حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بائیس تک پہنچ گئی ہے۔ محمد رفیق وانی سابقہ

خطہ چناب انتخابی سرگرمیاں تیز تر،سیاسی اور آزاد امیدوار وںنے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیا

ڈوڈہ//ریاست جموں و کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ڈوڈہ کی سیاسی جماعتوں کے بائیکاٹ کے بائو جود خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ و کشتواڑ میں انتخابی مہم زورپکڑتی جا رہی ہے۔ضلع ڈوڈہ کی3میونسپل کمیٹیوںٹھاٹھری ،بھدرواہ وڈوڈہ اور کشتواڑ میونسپل کمیٹی کیلئے 10اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ڈوڈہ کی تینوں کمیٹیوں کے ووٹران کی تعداد13390ہے جن میں  6582خواتین ووٹرشامل ہیں۔ٹھاٹھری میونسپل میں 734ووٹر ہیں جہاں 359خواتین ووٹرس شامل ہیں۔ضلع ڈودہ میں بھدرواہ میونسپل کمیٹی میں ابھی تک ووٹران کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں6793ووٹران ہیں خواتین ووٹران کی تعداد 3330ہے اسی طرح میونسپل کمیٹی ڈودہ میں ووٹران مجموعی تعداد5863ہے ان میں 2893خواتین کے ووٹ ہیں ۔خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ میں 13وارڈ شامل ہیں جہاں سے 53امیدوار سیاسی جماعتوں بشمو ل آزاد امیدوار انتخابی عمل میں موجود ہیں۔اس طرح ض

رام بن میں چنائوی انتظامات کو حتمی شکل

رام بن//ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر شوکت اعجاز بٹ نے اربن لوکل باڈیز انتخابات کے انتظامات کے بارے میں اخباری نمائندوں کو تفصیلات فراہم کیں۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں ضلع کی 3میونسپل کمیٹیوں کیلئے  ہونے والے انتخابات 10اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پولنگ صبح 7بجے سے شام 4بجے تک ہوگی اور 20اکتوبر کو گنتی کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے لوگوں سے پولنگ سٹیشن پر پہنچ کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے انہوں نے بتایا کہ زمینی سطح پر جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے پولنگ کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ  18پولنگ سٹیشنوں میں سے 4پولینگ سٹیشن حساسہیں جب کہ 14پولینگ سٹیشن معمول کے مطابق ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 3میونسپل کمیٹیوں میں کل21وارڈ ہیں جن میں سے بانہال سے 3بلا مقابلہ چنے گئے ہیں۔ضلع میں ووٹروں کی تعداد 6606ہے جن میں خواتین کی تعداد 3228ہیں۔رام بن میں 1842ووٹر جن میں 876خوا