تازہ ترین

خطہ چناب میں رہبر تعلیم اساتذہ کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

 ڈوڈہ نصیر کھوڑا   جموں وکشمیر رہبر تعلیم اساتذہ یونٹ ڈوڈہ نے آج اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتال کی۔ رہبر تعلیم اساتذہ فورم ضلع ڈوڈہ سے وابستہ خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ کے تقریباً ہر مقام سے صدر مقام ڈوڈہ آئے ہوئے تھے جنہوں نے آج سے ستمبر16تک بھوک ہڑتال رکھنے کا فیصلہ کیا۔ رہبر تعلیم اساتذہ کر رہے تھے کہSSAٹیچرس کے زمرے ہیں آنے والے اساتذہ کے حق میں7ویں پے کمیشن کولاگو کی جائے۔ان کا دوسرا مطالبہ ہے کہSSAکے تحت اساتذہ کی تنخواہوں کو ایم ایچ آر ڈی سے ڈی لینک کر کے سٹیٹ بجٹ کے ساتھ لنک کیا جائے تاکہSSAکے تحت کام کرنے والے اساتذہ کو آئندہ مشکلات کے سبب دقتوں سے گذرنہ نا پڑے۔ اساتذہ فورم کے ضلع صدر استحاق رشید نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس احتجاجی بھوک ہڑتال کرنے کا مقصد حکام بالا کے ناروا سلوک اور SSAٹیچرس کے تئیں غلط پالیسی کے خلاف اپنی

بانہال میں بین سکولی کوئیز مقابلہ کا اہتمام

 رام بن //کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ،بانہال میں ایک بین سکولی کوئیز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ۔مقابلہ کا انعقاد شرکا کے تعارف اور میزبان کی جانب سے کوئیز مقابلہ کے اصولوں کو واضح کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔مقابلے میں اقبال میموریل انسٹیچوٹ بانہال نے پہلی پوزیشن جبکہ جی ایم ایچ ایس ایس اور عالم شاہ کانونٹ انسٹیچوٹ بانہال نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس مہمان خصوصی تھے جبکہ پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس ،بانہال یش پال اور زیڈ ای او بانہال محمد سلیم شاہ مہمان ذی وقار تھے۔میزبان سکول کے پرنسپل اے آر گیری نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔مقابلہ میں ضلع کے مختلف سکولوں کی 11ٹیموں نے شرکت کی جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چریل، ہائی اسکول ٹھٹھار، ہائی اسکول کسکوٹ، ہائی اسکول چنجلو،ہائی اسکول نوگام، والڈن ہائی سکول ،نیو کانون

مہور میں فینسی ڈریس مقابلہ

 مہور//مہینہ بھر جاری پوشن ماہ تقریبات کے سلسلہ میں سی ڈی پی او ، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ مہور انجم گنائی کی جانب سے ماونٹنئیر کانونٹ پبلک سکول ،مہور میں فینسی ڈریس کا ایک مقابلہ منعقد کیاگیا۔ اس موقعہ پر سی ڈی پی او ، مہورنے کہا کہ اس سلسلہ میں جاری بیداری مہم کو رفتار دینے کے لئے پوشن ماہ کے دوران بلاک اور آنگن واڑی مرکز میںرسائی کی کاروائیاں انجام دینی ہونگی ،تاکہ ہر گھر میں ’’ہر گھر میں پوشن تہوار‘‘ کا پیغام پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ پوشن ماہ منعقد کرنے کا مقصد غذائیت کی کمی کے خلاف جنگ چھیڑنا اور حفظان صحت کے طریقہ میں معیاری خوراک کھانے کیلئے بیداری مہم کا انعقاد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ غذائیت کی کمی کے لئے متعدد سکیمیں ہیں ۔تاہم ، پوشن ماہ اس میں ایک کلیدی رول نبھا سکتا ہے۔فیسنی ڈریس مقابلہ میں بچوں نے بطور پھل اور سبزیوں کے پوشاک میں خوشی خوشی

ریاسی انتظامیہ کی’’سوچھتا ہی سیوا ‘‘ مہم کی تیاری عروج پر

   ریاسی //15 ستمبر سے 2اکتوبر تک ملک بھر میںمنعقد ہونے والے’’ سوچھتا ہی سیوا‘‘مہم کو آخری شکل دینے کے لئے ضلع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنررمیش چندر کی قیادت میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔اجلاس میں طویل بحث و مباحثہ کے بعد تمام محکموں کو ہفتہ بھر چلنے والی مہم کامیاب بنانے کے لئے سرگرمی سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی۔اجلاس کے دوران متعدد کاروائیوں پر غور کیا گیا اور صحت، حفظان صحت  اور صفائی و ستھرائی کا پیغام پھیلانے کے لئے اور عام لوگوں کو روز مرہ کی زندگی میں سوچھتا کی اہمیت کے سلسلہ میں واقف کرنے کی ہدایت دی گئی۔اجلاس کے دوران اے ڈی ڈی سی کو بتایا گیا کہ لوگوں میں اس سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کے لئے متعدد کلچرل پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس میں چیف میڈیکل افسر پرمیندر سنگھ ، بلاک ڈیولپمنٹ افسران اور مختلف محکموں کے افسروں نے بھی شرکت کی۔

بھدرواہ کے سکولوں میں خسر ہ کی بیماری سے متعلق بیداری ریلیوں کا انعقاد

  بھدررواہ//سب ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال بھدرواہ اور محکمہ ایجوکیشن کے اشتراک سے خسرے اور روبیلا وائرس، جس سے بچوں میں بخار اور نمونیا ہوتا ہے، کا خاتمہ کرنے کے لئے بیداری ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ان ریلیوں میں  2000 سے زائد طلاب اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ ان ریلیوں میں اس بیماری سے متعلق بیداری یدا کرنے کی اہمیت بیان کی گئی۔بی ایم او بھدرواہ ڈاکٹر یدھ ویر سنگھ نے کہا کہ خسرہ ایک وائرل انفیکشن ہے جس کی ابتدائی علامتیں بخار، کھانسی ،ناک کا لگاتار بہنا ،خارش و غیرہ ہیں۔ماہروں کے مطابق اس بیماری سے ہر سال دو لاکھ سے زائد بچے گونگے ،اندھے اور امراض قلب کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔یہ بیماری اسقاط حمل کی بھی ایک اہم وجہ بیان کی گئی ہے،جسکا ایم آر ویکسین سے تدارک کیا جا سکتا ہے۔بلاک میڈٖیکل افسر بھدرواہ کے مطابق ایم ا ٓر ویکسین محفوظ ویکسین ہے،جس کااستعمال کرنے سے بچوں کو کھسرے کی ب

مزید خبریں

لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن ڈوڈہ کی میٹنگ  مہنگائی بھتہ کی قسط واگزار کرنے کا خیر مقدم  عظمیٰ نیوز    ڈوڈہ//منگل کے روز ایک میٹنگ لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے ضلع صدر کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میںریاستی ملازمین کے حق میں مہنگائی بھتہ جو مرکزی حکومت کی طرز پر 2%ریلیز کیا ہے کیلئے گورنر انتظامیہ کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ریاستی ملازمین کے دیگر مسائل کو بھی حل کریں۔ غلام حسن پانپوری نے اس موقعہ پر کہا کہ رہبر تعلیم اساتذہ، صفائی کرمچاریوں کے حق میں ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کو لاگو کیا جائے، ڈیلی ویجروز،نینڈ بیس ورکرز، آنگن واڑی ورکرز کو مستقل بنایا جائے میٹنگ میں غلام حسین باغوان، عنایت اللہ شان،عبدالمجید شیخ،رچھپال سنگھ گوپال سنگھ ،شکیل احمد دیو ،ہب لال،عبدالمجید شیخ،عنائت اللہ میر،اختر حسین گتو،محمد رفیق،ارشاد احمد واتل،پورن