تازہ ترین

پوگل پرستان کے نرتھیال کی گوجر بستی دو مہینے سے بجلی کے بغیر

بانہال // ضلع رام بن میں محکمہ بجلی کی عدم توجہی اور صارفین کے تئیں محکمہ بجلی کی لاپرواہی کی وجہ سے گوجر بستی نرتھیال پنچایت بلیہوت تحصیل اکڑال ضلع رام بن کا علاقہ پچھلے ڈیڑھ مہینے سے بجلی کے بغیر ہے اور تقریبا دو ماہ پہلے خراب ہوا ٹرانسفارمر کو ابھی تک ٹھیک کرنے کے اقدمات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ ویسے بھی تحصیل اکڑال ، پوگل پرستان کے بیشتر علاقوں پوگل پرستان ، سینا بتی ، آلنباس ، مگرکوٹ اور رامسووغیرہ کے صارفین بجلی کو شکایت ہے کہ علاقہ پوگل پرستان ، سینا بتی اور النابس وغیرہ کے علاقوں میں بجلی محکمہ کی طرف سے بجلی کی سپلائی کو یقینی اور باقاعدہ بنانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں اور لوگوں کی خدمت کے عوض ہر مہینے لاکھوں روپئے کی تنخواہیں خزانہ عامرہ سے وصولنے والے محکمہ بجلی کے ملازمین لمبی تان جا سوئے ہیں۔ تحصیل پوگل پرستان کی ایک پنچایت نرتھیال کے سینکڑوں کنبے حلقہ انتخاب رام

لار کے وارڈ نمبر 2 میں 20 دن سے ٹرانسفارمر خراب

مہور//مہور کے گاؤں لار کے وارڈ نمبر 2 میں 20 دنوں سے 63Kv کا ٹرانسفارمر خراب پڑا ہے جس کے باعث وارڈ نمبر 2 کے لوگ گھپ اندھیرے میں ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ20 دن پہلے ٹرانسفارمر خراب ہوگیا تھا جس کی محکمہ نے ابھی تک مرمت نہیں کی۔ لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ وہ محکمہ کو وقت پر کرایہ بھی ادا کرتے ہیں لیکن ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے میںدیری کیوں ہو رہی ہے۔علاقہ کے لوگ نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے مانگ کی ہے کہ وہ ٹرانسفارمر کو جلد سے جلد ٹھیک کروائیں ۔

ایم ایل اے بانہال کی گورنر سے ملاقات

سرینگر/ایم ایل اے بانہال وقار رسول وانی نے آج راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی اور گورنر کو مطالبات پر مشتمل پر ایک میمورنڈم پیش کیا۔ایم ایل اے نے گورنر کو اپنے حلقہ کی ترقیاتی ضروریات کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ پوگل، چملواس، رام سو اور سمبر کے ہائی سکولوں کا درجہ بڑھایا جانا چاہئے۔ علاوہ ازیں مختلف سڑکوں کی تجدید و مرمت کے لئے رقومات واگذار کی جانی چاہئیں۔انہوں نے گورنر سے ایس ایس اے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی درخواست کی۔گورنر نے ایم ایل اے کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔  

بانہال کا وفد خورشید احمد گنائی سے ملاقی

رام بن //ضلع کے بانہال، منگت و دیگر ملحقہ علاقوں کا ایک وفد زیر قیادت ایم ایل اے بانہال وقار رسول وانی سرینگر میں گورنر کے صلاح کار خورشید احمد گنائی سے ملاقی ہوا  اور انہیں مقامی مسائل بشمول باوا سے منگت تک سڑک رابطہ، بانہال منگت سڑک کی توسیع کرکے اسے ہیر گام منگت سے پی ایچ سی منگیتھ تک بڑھانے علاقہ کی واٹر سپلائی سکیم ، علاقہ کی ترقی میں سرعت لاناو دیگر مسائل سے واقف کیا اور انکے فوری حل کا مطالبہ کیا۔ وفد نے منگت کے لئے ہائر سینکڈری سکول کا بھی مطالبہ کیا۔ وفد نے محکمہ دیہی ترقیات کی جانب سے بقایا ادائیگی واگُذار نہ کرنے کا بھی مسئلہ اُٹھایا اور کہا کہ ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے انکی زندگی کافی مشکل ہو گئی ہے۔وفد نے آفات سماوی جیسے کہ بھاری بارشوں میں علاقہ کو نقصان سے بچانے کیلئے پروٹکشن بند کا بھی مطالبہ کیا۔وفدف نے ہائی سکلو میں خالی پڑی اساتذہ اور ماسٹروں کی اسامیوں کو فوری

کشتواڑ میں’’ سوچھتا ہی سیوا‘‘مہم کوآخری شکل

کشتواڑ//15 ستمبر سے 2اکتوبر تک  ملک بھر میںمنعقد ہونے والے’’ سوچھتا ہی سیوا‘‘مہم کو آخری شکل دینے کے لئے ضلع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امام دین کی قیادت میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔اجلاس میں طویل بحث و مباحثہ کے بعد تمام محکموں کو مہم کامیاب بنناے کے لئے سرگرمی سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی۔اجلاس کے دوران متعدد کاروائیوں پر غور کیا گیا اور صحت، حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کا پیغام پھیلانے کے لئے اور عام لوگوں کو روز مرہ کی زندگی میں سوچھتا کی اہمیت کے سلسلہ میں واقف کرنے کی ہدایت دی گئی۔اجلاس کے دوران متعدد شرکا نے بیش بہا مشورے پیش کئے اور نیک نیتی سے سوچھتا کی کاوشوں کو چلانے سے ضلع کی ہیت ہی بدلنے کی حلف لی گئی۔  پروگرام میںنظامت کے فرائض ضلع پنچایت افسر سنیل بھٹیال نے انجام دئے  جبکہ اجلاس میں پرنسپل ڈگری کالج کشتواڑ، چیف انیمل ہسبنڈری افسر،چی

وزیر اعظم کی آشا اور آنگن واڑی ورکروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس

کشتواڑ//وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز آشا اور آنگن واڑی ورکروں کے ساتھ بذریعہ ویڈیو کانفرنس براہ راست رابطہ کیا ۔اس سلسلہ میںوزیر اعظم نے پوشن ابھیان پر کانفرنس ہال میں کشتواڑ کے تمام آشا ورکرووں اور آنگن واڑی ورکروں ،اے این ائیمز ،سپر وائزروں کے ساتھ  براہ راست رابطہ کیا۔ اجلاس میں اے ڈی ڈی سی کشتواڑ امام دین ،ڈی آئی او کشتواڑ محمد اشرف وانی، سی ڈی پی او  عفت آرا، ڈی ایم سی ایس سی کشتواڑ بابر روبانی کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران بھی شامل تھے۔ آشا ورکرووں اور آنگن واڑی ورکروں ،اے این ائیمز ،سپر وائزروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔تبادلہ خیال کے دوران وزیر اعظم نے تعلق داروں کے علاوہ آشا ورکروں اور آنگن واڑی ورکروں کو اپنے اپنے اضلاع سے مشورے طلب کئے۔انہوں نے کہا کہ پوشن ابھیان حاملہ خواتین ، مادر اور بچوں کے لئے معقول مقوعی خوراک فراہم کرنے یقینی بنانے کے مقصد

مزید خبرں

کشتواڑ۔جموں شاہراہ پرکلی گڑھ میں700میٹرٹنل تعمیرہوگا:سروڑی اندروال میں12:55کروڑروپے کی تعمیراتی کاموں کاسنگِ بنیادرکھا،چھاتروتاوہل سڑک کووسعت دینے کاکیااعلان کشتواڑ//اندروال اسمبلی حلقہ میں تعمیروترقی کونئی سرعت دیتے ہوئے رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے اپناترقیاتی ایجنڈاآج اُس وقت مزیدآگے بڑھایاجب اُنہوں نے دواہم سڑک پروجیکٹوں کاسنگِ بنیادرکھا،ساتھ ہی پسیاں گرنے سے اکثرمتاثررہنے والے علاقہ مولار اور پسرکوٹ،چھاتروکابھی دورہ کیااورمتعددجاری ترقیاتی منصوبوں کامعائنہ کیا۔سروڑی نے دمبر تامولار سڑک پر45میٹرسپین یکطرفہ ٹرس گرڈار پل کاسنگ ِ بنیادرکھا،جو187.77لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرہوناہے۔علاوہ ازیں سروڑی نے 12.55کروڑ روپے کی لاگت کے متعددترقیاتی پرویکٹوں کاسنگ بنیادرکھاجن میں ایم LO35چھاتروتاسنگھ پورہ سڑک شامل ہے۔یہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے11.50کلومیٹر کی سڑک 741.69لاک

کھیلو انڈیا پروگرام

رام بن //ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجازبٹ کی گائیڈنس میں ’’ٹیلنٹ ہنٹ ‘‘ کے تحت کلچرل کم غیر نصابی کاروائیوں کا منگل کے روز سوشل میڈیا (سمارٹ فون) کے فائدے اور نقصانات کے موضوع پر ایچ ایس ایس رام بن میں ایک بحث و مباحثہ منعقد کرنے کے ساتھ لانچ کیا گیا ۔چیف ایجوکیشن افسر اے ایچ فانی، اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی وائی ایس ایس او سکھدیو راج شرما اور پرنسپل جی ایچ ایس ایس گول ننا جی تکو مہمان ذی وقار تھے۔پرنسپل جی ایچ ایس ایس رام بن پرشوتم سنگھ گوریا ، شرکت کرنے والے سکولوں کے سٹاف ممبران ، محکمہ اطلاعات و دیگر محکموں کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔جی ایچ ایس ایس رام بن کے سندیش سنگھ ، اور ماڈل ایچ ایس ایس کے رجنی چب اور انام نے مباحثہ میںبالتریب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مباحثہ میں جی ایچ ایس پرنوٹ،ماڈل ایچ