تازہ ترین

۔1931کے شہداء ریاست کے اصلی ہیرو:سروڑی

کشتواڑ//سینئر کانگریس لیڈر و سابق وزیر غلام محمد سروڑی نے اپنی ہی پارٹی کے لیڈر وکرم ادتیہ سنگھ کے یوم شہداء سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی شخص کی جانب سے کوئی بیان آئے تو اس سے کانگریس کا کوئی تعلق نہیں ہے اور اپنے لیڈران کو کانگریس سنجیدگی کی تلقین کرتی ہے ۔سروڑی نے اس ضمن میں شہداء کی قربانیوں کو جموں و کشمیر کی تاریخ میں ایک سنہرا باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جس میں مذہب ، ذات اور خطے کا تصور نہ ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء نے عزت اور وقار کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کی قربانیاں دیں اور 1931کے شہداء نے ایک جمہوری اور بہترین نظام کے خواب دیکھے جس کی خاطر انہوں نے جانوں کی قربانیاں دے دیں۔موصوف نے کہا کہ اب یہ ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ریاست میں در پیش چیلنجوں کا سامنا کریں۔قبل ازیں سروڑی نے

کشتواڑ میں ٹیوشن کلاسز کا اہتمام

کشتواڑ//ضلع کے طلاب کے تعلیمی معیار میں بہتری لانے کے لئے فوج کی جانب سے چوتھی سے گیارہویںجماعت کے طلاب کی مدد کیلئے ضلع کے سوندرعلاقہ میں2ماہ کیلئے 15جولائی سے لے کر 15ستمبر تک ٹیوشن کلاسز کا اہتمام کیا گیا تاکہ طلاب آنے والے سیشن اور بورڈ امتحانات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ان کلاسوں کو منعقد کرنے کا مقصد طلاب کو ریاضی اور سائنس مضامین میںبہتر کار کردگی دکھانا ہے اور ان علاقوں میں تعلیمی معیار کو بلند کرنا ہے۔اس پروگرام سے علاقہ میں ماضی میں بھی مثبت نتائج بر آمد ہوئے ہیںکیونکہ دور افتادہ علاقہ کے طلاب کو متعدد سکولوں کے اساتذہ کی پینل سے تبادلہ خیال کرنے کا موقعہ فراہم ہوا، جس سے انہیں اپنے تعلیمی معیار میں بہتری کا موقعہ فراہم ہوا۔مقامی لوگوں اور طلاب نے فوج کی جانب سے کی گئی ان کاوشوں کی ستائش کی۔

گریجویٹ انجینئرز ایسو سی ایشن نے میمورنڈم ڈی سی رام بن کو پیش کیا

رام بن //آل جموں و کشمیر گریجویٹ انجینئرز ایسو سی ایشن کی سٹیٹ جوائنٹ کمیٹی نے اپنے مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم ڈپٹی کمشنر رام بن کو پیش کیا ۔تنظیم کے ضلع صدر انجینئر وید سنگھ کی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ سے ملاقات کرکے انہیں یاداشت پیش کی اور مطالبات جلد سے جلد پور ے کرنے پر زور دیا۔ یہ یاداشت ریاستی گورنر کے لئے پیش کی گئی ۔وفد کے ارکان نے کہاکہ ڈاکٹروں کی طرز پر انہیں بھی ہر سطح پر فائدہ دیاجائے ،تمام خالی پڑی اسامیوں کو پُر کیاجائے ،جونیئر انجینئروں کی تنخواہوں میں تفاوت دور کی جائے اورگریڈ میں اضافہ کیاجائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایاکہ ان کے مطالبات گورنر کے نوٹس میں لائے جائیں گے ۔

کرشی وگیان کیندراکی طرف سے یک روزہ بیداری کیمپ

بھدرواہ //شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز و ٹیکنالوجی جموں کے کرشی وگیان کیندراڈوڈہ کی طرف سے ’’انٹیگریٹیڈ ویڈ اینڈ پیسٹ مینجمنٹ‘‘کے موضوع پر یک روزہ بیداری پروگرام منعقد کیاگیا جس دوران محکمہ زراعت کے عملے کو جانکاری فراہم کی گئی ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر اے ایس چاڑک، ڈاکٹر نریندر پال ، ڈاکٹر جی این جھا، ڈاکٹر نیرج کوتوال وڈاکٹر روہت شرما کی طرف سے محکمہ کے عملے کو موضوع کے حوالے سے مفصل جانکاری فراہم کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ جدید تیکنک اپناکر فصلوں کو فروغ دیاجاسکتاہے ۔اس دوران سوالات و جوابا ت کا سیشن بھی ہو ا۔

گوہا مرمت میں پولیس ۔پبلک میٹنگ منعقد

ڈوڈہ //عوام کے ساتھ بہتر تال میل قائم کرنے اور ان کے مسائل سننے کے مقصد سے ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد ملک نے گوہا مرمت میں پولیس ۔پبلک اجلاس منعقد کیا ۔ان کے ہمراہ ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر منوج کمار ، انچارج پولیس پوسٹ سب انسپکٹر محمد رمضان بھی تھے ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے بھی بڑی تعداد میںشرکت کرکے اپنے مسائل اجاگر کئے ۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ بجلی کی طرف سے رسیونگ اسٹیشن تعمیر کیاگیاہے لیکن اس کو استعمال نہیں کیاجارہاجس سے وہ متاثر ہورہے ہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ علاقے میں پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے اورپانی کی کوئی سکیم نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پانی کی پائپیں فوری طور پرتبدیل کی جائیں ۔ ان کاکہناتھاکہ ہائراسکینڈری سکول میں تدریسی عملے کی قلت ہے ۔ اسی طرح سے انہوں نے بتایاکہ کھلینی سے گوہا مرمت جانے والی گاڑیوں میں جگہ نہیں ہوتی اور ایس آرٹی سی بس سروس شروع کی جائے ۔مقامی لوگوں نے گوہا

کشتواڑ میں کیریئر کونسلنگ لیکچرکا اہتمام

کشتواڑ//فوج کی طرف سے کشتواڑ میں کیریئر کونسلنگ لیکچرکا اہتمام کیاگیا ۔ یہ پروگرام چھاترومیں ہواجہاں ضلع ایمپلائمنٹ افسر انوپ شرما کی طرف سے لیکچر دیاگیا۔اس پروگرام کا مقصد مقامی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی روزگار سکیموں سے جڑنے کیلئے ان کی رہنمائی کرناتھا۔اس دوران طلباء کو بتایاگیاکہ حکومت کی طرف سے بیروزگار نوجوانوں کیلئے کئی خودروزگار سکیمیں شروع کی گئی ہیں جن سے وہ استفادہ کرسکتے ہیں ۔اس دوران سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا۔پروگرام میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔

مزید خبرں

جموں ۔سرینگر شاہراہ پر تعمیراتی سرگرمیاں رام بن کے لوگ برہم، غیر قانونی طریقہ اختیا رکرنیکا الزام  ایم ایم پرویز  رام بن //رام بن کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انتظامیہ کی ناک تلے جموں سرینگر قومی شاہراہ پرغیر قانونی طور پر ہوٹل کمپلیکس کی تعمیر کاکام جاری ہے ۔رام بن ،چندر کوٹ اور ناشری کے لوگوں نے بتایاکہ پچھلے کچھ ماہ کے دوران جموں سرینگر شاہراہ کے کنارے ہوٹلوں، شاپنگ کمپلیکس اور ڈھابوں کاکام کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ تعمیراتی سرگرمیا ں قواعد و ضوابط کے منافی ہیں اور انہیں اس لئے جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے کیونکہ یہ کام اثرورسوخ رکھنے والے لوگوں کی طرف سے کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی کام مکمل ہونے کے ساتھ ہی یہاں تجارتی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی اور کوئی پوچھنے والا نہیںہوگا۔ ان کاکہناتھاکہ ان غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں پر روک لگائی جانی چاہئے اوراس

شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا

بھدرواہ //پیر کے روز بھدرواہ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس دوران گھاٹھا۔ہنگاسڑک کا حصہ بہہ گیا جبکہ مکی کی فصل کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ہنگاگائوں سے تعلق رکھنے والے دیو رتن نے بتایاکہ پیر کی شام ساڑھے پانچ بجے تیز ہوائوں کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوئی اور صورتحال سیلابی منظر پیش کرنے لگی ۔ انہوں نے بتایاکہ اس دوران مکی کی فصل کو نقصان پہنچا جبکہ ہنگانالہ سے سڑک کا 100میٹر حصہ بہہ گیا ۔گائوں کے ایک اور شہری ماسٹر ٹیک چند نے بتایاکہ ہنگانالہ عبور کرنا مشکل ہے اور بڑی تعدادمیں لوگ نالے کے آر پار درماندہ ہوکر رہ گئے ہیں ۔ہنگاکے شیر سنگھ نے بتایاکہ یہ مقامی سیاسی قیادت کی ان کے تئیں عدم توجہی کا نتیجہ ہے ،وہ پچھلی کئی دہائیوں سے پل تعمیر کرنے کی مانگ کررہے ہیں لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی اورآج انہیں مشکلات کاسامناہے ۔سڑک کا حصہ

دچھن میں مواصلاتی نظام دو ہفتوں سے مکمل ٹھپ

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کا دورافتاہ علاقہ دچھن دورجدید میں بھی مواصلاتی سہولیات سے محرومی سے دوچار ہے۔ علاقہ میں واحد مواصلاتی نظام فراہم کرنے والی کمپنی پچھلے دو ہفتوں سے مکمل طور بند پڑی ہے جس کے سبب لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقہ میں بی ایس این ایل اپنی خدمات انجام دے رہی تھی  جس کے سبب لوگ ضلع و ریاست  کے دیگر لوگوں سے جڑے رہتے تھے لیکن پچھلے پندرہ روز سے مواصلاتی نظام بالکل ٹھپ پڑاہے ۔ایساپہلی بار ایسا نہیں ہوا کہ علاقہ میں مواصلاتی نظام ٹھپ ہو گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی یہی سلسلہ چلتا آرہا ہے،لیکن انتظامیہ غفلت کی نیند سوئی ہوئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے نصب کئے گئے ٹاور میں اگر معمولی سی خرابی بھی آتی ہے تو اسے ٹھیک کرنے میں کئی ہفتے و مہینے بھی لگ جاتے ہیں جس کا خمیازہ مقامی آبادی کو بھگتناپڑتا ہے۔ مقامی نوجوان فردوس اح

کنتواڑہ میںبارشوں سے فصلوں و میوہ باغات کو بھاری نقصان

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ سے 25کلومیڑ دور پہاڑی پر واقع گائوں علاقہ کنتواڑہ میں طوفانی ہوائوں و تیز بارشوں سے فصلوں و میوہ باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔کچھ روز سے مسلسل تیز ہوائوں و بارشوں نے علاقے میں مکی کی کھڑی فصل و میوہ باغات کو تباہ کر دیا ہے جس سے علاقے کا زمیندار طبقہ کافی پریشان ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کھیتی ہی انکا ذریعہ معاش ہے اور ان کا سال بھر کا انحصار بھی اسی پر ہوتاہے لیکن طوفانی بارشوں نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے اور تمام فصل تباہ ہو گئی جس سے آنے والے مہینوں میں وہ فاقہ کشی کا شکار بھی ہوسکتے ہیں ۔لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ضلع انتظامیہ کا کوئی بھی آفیسر یہاں نہیں آیا جو نقصان کا تخمینہ لگاتا۔انہوںنے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی کہ وہ علاقہ میں آفیسران کی ٹیموں کو بھیج کر نقصان کا تخمینہ لگوائیں اوران کو معاوضہ فراہم کیاجائے ۔  

مہو میں ساہتیہ اکادمی کی طرف سے کشمیری ادبی پروگرام منعقد

بانہال // ساہتیہ اکاڈمی نئی دہلی کی طرف سے بانہال کے دوردراز گائوں مہو میں اپنی نوعیت کا پہلا کشمیری ادبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ کشمیری ادبی پروگرام میں ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا تھا۔’ وادی چنا بس منز کاشر ادبک ارتقا ‘کے عنوان کے تحت 5 کشمیری مقالہ نگاروں نے پانچ مقالے پڑھے۔ مقالہ نگاروں میں منشور بانہالی ، شبیر حسین شبیر ، فاروق رفیع آبادی ، ظاہر بانہالی اور بمبور یوسف شامل تھے۔ اس کے علاوہ  وادی چنابس منز کاشر عقدیتی ادب ً عنوان کے تحت منشور بانہالیــ’ وادی چناب تہ کاشر زبان ‘کے عنوان کے تحت شبیر حسین شبیر’ وادی چنابس متز کاشر افسانہ‘ عنوان کے تحت ظاہر بانہالی ’ وادی چنابس منز کاشر غزل ‘کے عنوان کے تحت فاروق رفیع آبادی اور’ مہو منگتھس منز کاشر شاعر تہ ادیب ‘عنوان کے تحت بمبور یوسف نے مقالات پڑھے۔ساہتیہ اکاڈمی

ریاسی میں پہلی پولٹری ایسٹیٹ قائم

ریاسی //ریاسی میں پہلی پولٹری ایسٹیٹ قائم کی جارہی ہے جس کیلئے انتظامیہ کی طرف سے 150کنال اراضی کی فراہمی کا یقین دلایاگیاہے ۔ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری محکمہ جموں ڈاکٹر ٹی ایچ بیگ نے اس بات کا اعلان اپنے دورہ ٔکٹرہ و ریاسی کے دوران کیا ۔انہوں نے مجوزہ جگہ کا معائنہ بھی کیا اور محکمہ تعمیرات عامہ کو ہدایت دی کہ وہ اس پروجیکٹ کو 10اگست سے قبل مکمل کریں ۔ اس سلسلے میں ایک میٹنگ بھی ہوئی جس میں محکمہ کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا ۔بعد ازآں ڈائریکٹر نے ڈپٹی کمشنر ریاسی اندو کنول چب سے بھی میٹنگ کی اور ضلع میں پولٹری ایسٹیٹ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا ۔  

آنگن واڑی مراکز کی نگرانی کا اختیار

ڈوڈہ //جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس نے آنگن واڑی مراکز کی نگرانی کے اختیارات پنچایتوں کو تفویض کئے جانے کے فیصلے کی سراہنا کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ کا شکریہ اد اکیاہے ۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنچایت کانفرنس کے ریاستی سیکریٹری محمد صدیق سرپنچ پنچایت حلقہ بھابور نے کہاکہ گورنرانتظامیہ کے فیصلے کو من و عن عملایاجاناچاہئے تاکہ محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے چلائی جارہی آئی سی ڈی ایس سکیم کو مزید بہترڈھنگ سے چلایاجائے اورمقوی غذا کی فراہمی کا خواب پورا ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ مستحقین کو ان سکیموں کا فائدہ پہنچناچاہئے اور اسی سے ان کی فلاح و بہبود ہوسکتی ہے ۔ اس موقعہ پر شاہنواز خان و دیگران بھی موجو دتھے ۔  

مزید خبرں

این ایچ پی سی ورکر یونین کا اساتذہ سے یکجہتی کا اظہار کشتواڑ// این ایچ پی سی ورکر یونین کے صدر اشتیاق احمد ملک نے اساتذہ تنظیموں کی حمایت کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا کے فیصلوں کی مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونین ضلع کشتواڑ میں اساتذہ طبقہ ،پرنسپل، ایچ او ڈیز ، لیکچرارز، ماسٹرز، آر ای ٹی اساتذہ کے ساتھ ہے ۔یہاں جاری پریس بیان میں ورکر یونین کے صدر اشتیاق احمد ملک نے کہا کہ ڈی سی کشتواڑ ضلع کا پرامن ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں اوروہ سرکاری محکمہ جات میں رشوت ستانی کو چھپانے کے بجائے اساتذہ تنظیموں کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔اشتیاق ملک نے کہا کہ مذہبی بھائی چارے ،رنگ ،ذات پات کے بغیر تمام اساتذہ نے پرامن طریقے سے ڈی سی کشتواڑ کے متنازعہ حکمنامے کے خلاف احتجاج کیا تھا جو ان کا جمہوری حق تھا لیکن اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے موصوف نے ان کو دھمکی دی اور ان کے اعل

سپورٹس ا سٹیدیم ڈوڈہ خستہ حالی کا شکار

ڈوڈہ// خطہ چناب کے توجہ کامرکز سپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ اپنی خستہ حالی کی داستان خود بیان کررہاہے ۔ مرکز ی حیثیت رکھنے والا ڈوڈہ کا یہ اسٹیڈیم کھیل کود کے بجائے اب صرف سیر وتفریح کے لئے ایک آماجگاہ کے طورپر بنا ہوا ہے۔ اس اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد سال 2005ء میں سابق وزیراعلیٰ جموں وکشمیر غلام نبی آزاد کے ہاتھوں رکھاگیا ، مگر15 سال گذرنے کے باوجود یہ سٹیڈیم مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہاہے۔ 4 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اس اہم اسٹیڈیم کیلئے صرف 3 کروڑ سے زائد رقم ابھی تک خرچ ہوئی ہے۔اس اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے ابھی تک سرکار نے 3 کروڑو اور39 لاکھ ابھی تک صرف کئے گئے ہیں جبکہ اس کے لئے فنڈس وقت مقر رہ پر نہ ملنے سے تمام کام رکے پڑے ہیں ۔اسٹیڈیم میں ہندوستان کے مایہ ناز اور نامور کرکٹ کھلاڑی کرکٹ کھیل چکے ہیںجن میں یوگیندر شرما ا، امت پونیکر ، پرویز رسول اوربنگلہ دیش سے انٹرنیشنل کھلاڑی نظام

ڈپٹی کمشنر رام بن کا دورہ ٔ گول

رام بن //ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ نے گول کا دورہ کرکے وہاں چل رہے ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے دورے کے دوران لوگوں کے مسائل بھی سنے ۔ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اے سی ڈی رام بن ظفر بانڈے اور دیگر افسران بھی تھے ۔موصوف نے اس دوران ریاست اور مرکزکی معاونت سے زیر تعمیر مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائنہ کیا ۔انہوں نے خاص طور پر محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے بنائے جارہے اثاثوں کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام کاموں کو مقررہ مدت کے اندر اندر مکمل کریں ۔ انہوں نے گول ڈگن ٹاپ مہور سڑک پر تارکول بچھانے کی ہدایت بھی جاری کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈی ایم گول کو ہدایت دی کہ وہ بذات خود تمام ترقیاتی پروجیکٹوں کی نگرانی کریں اور ملازمین کی حاضری کویقینی بنانے کیلئے وقت بروقت سرکاری دفاتر کے دورے کریں ۔ اس دوران کئی وفود نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے انہیں اپنے مسائل

ڈائریکٹراین ایچ پی سی کاڈول ہستی پاور اسٹیشن کا دورہ

کشتواڑ// این ایچ پی سی لمیٹڈکے ڈائریکٹر(پرسنل)نکھل کمار جین نے12 اور13جولائی کو ڈول ہستی پاورا سٹیشن کشتواڑ کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے پاورا سٹیشن کی مختلف تنصیبات جیسے دام ،پاور ہائوس اور اس کے علاو ہ چناب ویلی پاور پروجیکٹس لمیٹیڈ کے پکل ڈول ہیپ اور کیرو ہیپ کا دورہ کیا۔CVPPPL کے ڈائریکٹر ایم ایس بابواورNHPC کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔پاورا سٹیشن پر جین آمد پر ڈول ہستی پاور اسٹیشن کے سربراہ یوگیندر کوٹھانے ان کا استقبال کیا اور انہیں CISF یونٹ کی جانب سے اعزاز پیش کیا گیا ۔نکھل کمار جین نے پاور اسٹیشن کے متعلقین اور CVVPPPLپروجیکٹس جن میں ضلع انتظامیہ ،NHPC, CVPPPL کے افسران وملازمین کے نمائندے اور لیبر یونین ،مقامی نمائندے شامل تھے ،کے ساتھ بھی میٹنگ کرکے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔  

کیشوان بس حادثے پر وفد ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ سے کی ملاقی

کشتواڑ //کشتواڑ ضلع کے کیشوان علاقے میں پیش آئے درد ناک حادثے کہ بعد جہاں مقامی لوگوں میں خوف ہراس پا یا جا رہا ہے وہیں لوگ ضلع کشتواڑ کے دور دراز پہاڑی علاقوں کی سڑکوں پرچلنے والی نجی گاڑیوں پر سفر کرنے سے بھی کتراتے ہیں ۔اسی سلسلہ کو لیکر کانگریس پارٹی کے سنیئر لیڈر اور سابقہ وزیر غلام محمد سروڑی نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا سے ملاقات کر انہیں مقامی لوگوں کے مسائل سے آگاہ کیا ، جس میں انہوں نے کیشوان میں صحت مراکز کی غیر فعالی ، ڈاکٹروں کی عدم دستیابی اور علاقہ کیشوان جہاں کی آبادی 10,000سے زائدہے ،میں پی ایچ سی سینٹر قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تا کہ لوگوں کو مشکل وقت میں بہتر طبی سہولیات مل سکیں۔یہاں جاری بیان کے مطابق ا نہوں نے کیشوان سڑک پر بلیک ٹاپنگ ، جموں و کشمیر بنک برانچ ، سرگواری میں اے ٹی ایم کی سہولت وغیرہ کے علاوہ ضلع کشتواڑ اور ڈوڈہ میں ایس آر ٹی سی

مزید خبریں

رام بن میں قومی لوک عدالت کا انعقاد رام بن //ضلع رام بن میں پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کشور کمار جو ضلع لیگل سروس اتھارٹی کے چیئر مین بھی ہیں، کی صدارت میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس رام بن میں دو بنچ قائم کئے گئے جن میں سے پہلے بنچ کی سربراہی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رام بن کشور کمار نے سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی امیت شرما کی مدد سے کی جبکہ دوسرے بنچ کی سر براہی منصف جے ایم آئی سی رام بن جنید امتیاز کی مدد سے سی جے ایم رام بن پردیپ کمار ساہو نے کی ۔بٹوت ،گول،بانہال اور اکھڑال کے لئے ایک ایک بنچ قائم کیا گیا۔اس دوران 1400معاملات لئے گئے جن میں سے 1027کا نپٹارہ کیا گیا۔علاوہ ازیں1492000روپے معاوضہ اور جر مانہ کے طور سے واگزار کیا گیا۔قومی لوک عدالت میں مقدمات میں ملوث افراد کے علاوہ بار ممبران اور صدر بھی نے حصہ لیا ۔     جموں و کشم

یاتریوں کیلئے لنگر چلانے والوں کا احتجاج

بانہال// بانہال کے شیطان نالہ علاقے میں ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرف سے سالانہ امرناتھ یاتریوں کیلئے قائم کئے گئے کھانے پینے کے مفت لنگروں پر سیکورٹی فورسز انتظامیہ کی طرف سے امرناتھ یاتریوں کی گاڑیوں کو رکنے نہ دینے کے خلاف لنگر والوں نے فورسز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور لنگروں کو بند کرکے ہڑتال پر بیٹھ گئے تاہم بعد میں پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے گئے اور لنگر والوں کے بعض مطالبات کو فوری طور حل کرنے کی یقین دہانی کے بعدہڑتال ختم کردی گئی ۔ تاہم سالانہ شری  امرناتھ یاترا یاترا قافلہ بارہویں روز سے خوش اسلوبی کے ساتھ آگے بڑھتا رہا۔ بانہال سے قریب دس کلومیٹر دور اور جواہر ٹنل سے چار کلومیٹر پہلے شیطان نالہ کے علاقے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی امرناتھ یاتریوں کیلئے مختلف ہندو مذہبی انجمنوں ، رضاکاروں  نے کھانے پینے سے لیکر سونے ت