تازہ ترین

مدرسہ شمس الاسلام اسرارآبادکاہرہ کی سالانہ تقریب

 کاہرہ//ضلع ڈوڈ ہ کے اسرارآبادکاہرہ میں قائم مدرسہ شمس الاسلام کی سالانہ تقریب انتہائی جوش وخروش کیساتھ منائی گئی جس میں معززشہریوں کیساتھ ساتھ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اوراس روح پرور تقریب کاحصہ بننے کاشرف پایا۔تقریب حسبِ ضوابط قرآن پاک کی آیتِ کریمہ کی تلاوت سے شروع ہوئی، بعد ازاں مدرسہ کے طلاب کی جانب سے نعت پاک ؐ  پیش کی گئیں۔مدرسہ ہذاکے طلاب نے انتہائی خوبصورت پروگرام پیش کیا جس میں قرأت ، نعت خوانی، حمد، حدیث، دعائیں اور مزیدپیشکش شامل رہیں۔مرکزی جامع مسجد تالاب کھٹیکاں جموں کے امام مفتی عنایت اللہ القاسمی نے اس تقریب کی صدارت کی جبکہ اسلامک اسکالر، مفتی جمیل احمد قاسمی ، رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی اس موقع پرمہمانانِ زعی وقار تھے۔اس موقع پرمفتی عنایت اللہ القاسمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ امت ِمسلمہ کو پیغمبرآخرالزماں حضرت محمد ؐ کی سنتوں پرعمل پیراہوناچاہئے او

گگر سولہ میں نیشنل کانفر نس کا اجلاس، متعدد افرادکی پارٹی میں شمولیت کا دعویٰ

 گول// نیشنل کانفرنس کی جانب سے گگر سولہ میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں پورے بلاک کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ علاقہ پوری طرح سے پچھڑا ہوا ہے۔اکیسویں صدی میں بھی لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور سرکاری دعوے محض کاغذوں تک ہی محدود ہیں ۔ لوگوںنے کہاکہ بجلی، پانی ، سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے لوگ محروم ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بہت سارے ایسے بھی دریا ہیں جہاں پل نہیں ہیں اور لوگ کافی ڈر محسوس کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات کا یہاں پر نام و نشان نہیں ہے ۔ ڈاکٹر شمشادہ شان کی صدارت میں یہاں ایک اجلاس میں متعدد لوگوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمشادہ شان نے کہا کہ یہ افسوس کا مقام ہے کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پی ڈی پی ، بی جے پی سرکار کی جانب سے لوگوں کو بن

فردوس ٹاک کا ضلع اسپتال کشتواڑ کا دورہ ، کاندنی حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی

 کشتواڑ// پپلز ڈیمو کریٹک پارٹی ایم ایل سی فردوس ٹاک نے ضلع صدر پی ڈی پی کشتواڑ شیخ ناصر کے ہمراہ بٹوت کشتواڑ شاہراہ پر ہوئے حادثہ میں زخمیوں کی حالت معلوم کرنے کیلئے ضلع ہسپتال کشتواڑ گئے۔پی ڈی پی لیڈروں نے ہسپتال میں حادثہ کے متاثرین سے ملے اور ڈاکٹروں  کے ساتھ زخمیوں کے بارے میں موجودہ حالت کے بارے میں بات چیت کی ۔پی ڈی پی لیڈروں نے ضلع ہسپتال کے عملے اور مقامی لوگوں ،ریڈ کراس اورابا بیل کے رضاکاروں کے فوری ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔  

بولنی ٹاپ ٹھٹھارکہ میں پانی کی شدید قلت پر احتجاج

   گول//گول کے ٹھٹھارکہ و بولنی ٹاپ ملحقہ جات میں پانی کی شدید قلت پر لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گزشتہ تین روز سے لوگ لگا تار پانی کے بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں لیکن محکمہ کے ملازمین ہڑتال پر ہیں ۔ لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ صحت عامہ اور انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور کہا کہ محکمہ اور انتظامیہ کو اپنی تنخواہوں کی فکر ہے لوگوں کی نہیں ہے ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ لوگوں کو ایک ایک کلو میٹر دور پانی لانے کے لئے جانا پڑتا ہے جبکہ جو پانی حوضوں میں ہے وہ سارا ضائع ہوتا ہے کیونکہ محکمہ کے جو اہلکار لوگوں کو صبح و شام پانی فراہم کرتے  ہیں وہ ہڑتال پر ہیں جس وجہ سے پانی کی شدید قلت ہے ۔ اس سلسلے میں ایس ڈی ایم گول نے کہا کہ وہ محکمہ کے آفیسران سے بات کریں گے اور جلد عوام کو پانی فراہم ہو گا ۔ لوگوں نے کہا کہ اگر شام تک پانی کی فراہ

پتنازی ۔کشتواڑ میں قومی ایکتا میٹنگ کا انعقاد

   کشتواڑ//فوج نے ضلع کشتواڑ کے پتنازی میں قومی ایکتا میٹنگ کا اہتمام کیا ۔میٹنگ کا مقصد علاقہ میں تمام کیمو نیٹیوں کے مذہبی لیڈروں کی مصروفیات کو فروغ دینا تھا۔میٹنگ میں40 مقامی رائے سازوں اور اہم افراد نے شرکت کی۔علاقہ میں موجودہ امن اور ہم آ نگی اور  بھائی چارہ کی سب نے تعریف کی۔میٹنگ میں لوگوں نے علاقہ  میں امن ،ہم آنگی اور بھائی چارہ کو پھیلانے کی نصیحت کی۔اجلاس میں ایجنسیوں کی جانب سے مختلف منصوبوں کے ذریعہ کشتواڑ ضلع کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  

رشوت لینے میں ملوث سرکاری ملازم کیخلاف

   ڈوڈہ //جموں کشمیرسٹیٹ ویجی لینس آرگنائزیشن نے مبینہ طورپررشوت لینے کے الزام میں گرفتارایک سرکاری ملازی کے خلاف چارج شیٹ دائرکردی ہے۔ویجی لینس آرگنائزیشن کے ذرائع کے مطابق دھرمیندرسنگھ ،جونیئر انجینئر ،سروشکھشاابھیان ،ضلع ڈوڈہ کوجنوری مہینے میں ایک کنٹریکٹرسے بقایاپے منٹوں کی ادائیگی کے سلسلے میں رشوت لیتے ہوئے گرفتارکیاتھا۔سنگھ کے خلاف سپیشل انٹی کرپشن کورڈ ڈوڈہ میں چارج شیٹ دائرکی ہے۔بتایاجاتاہے کہ بشیراحمد ساکن منو نے دھرمیندرسنگھ کے خلاف شکایت کی تھی کہ وہ بقایاپے منٹوں کی ادائیگی کیلئے 35ہزارروپے بطوررشوت طلب کررہاہے۔اس کے علاوہ جعفراقبال نامی شخص نے الزام لگایاتھاکہ اس کی پے منٹوں کی ادائیگی کیلئے مذکورہ ملزم نے اس سے 20ہزارروپے رشوت مانگی تھی۔ویجی لینس نے55ہزارروپے غیرقانونی طورپرحاصل کرنے کی  شکایات پرکاروائی کرکے اسے گرفتارکیاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ کیس کی