تازہ ترین

چناب ویلی یوتھ فیسٹول ’سنگم ‘میں طلاب نے منفرد انداز میں پیش کیا تشویش کا اظہار

  بھدرواہ // بھدرواہ میں جاری چناب ویلی یوتھ فیسٹول سنگم ۔ 2018  میںطالبات نے سماجی۔ماحولیاتی مسائل پر تشویش دکھاتے ہوئے کالج کی32 اور 6 آف سائٹ کیمپس کی طالبات نے مٹی کے ماڈلوں سے ایک منفرد اور مؤثر طریقہ سے اپنی تخلیق اور سِکل کی نمائش کی۔ فیسٹول کے چوتھے روز تقریباً100 طلاب نے مٹی کے ماڈل مقابلہ میں شرکت کی اور اپنی ذہانت کا مظاہرہ کیا۔ڈگری کالج لیہہ کی ایک طالبہ کنیز فاطمہ نے فیسٹول میں شرکت کرنے کے بعد بتایا کہ میں نے پہلی مرتبہ سبزہ زاری اور گھنے جنگلات دیکھے۔اس نے فیسٹول میں ایک ہفتہ مزید توسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔پونچھ کیمپس کی ایک پی جی طالبہ فرزانہ عزیز نے کہا کہ ہمارے ماڈلوںمیں انڈسٹریلزئزیشن اور جنگلات کے کٹائو کی وجہ سے انسانوں اور حیوانوں کے ناراضگی کی علامت صاف دکھائی دیتی ہے،فیسٹول میں شرکت کرنے والے لوگوں نے طالبات کی جانب سے بنائے گئے ماڈلوں کی

گول میں عوامی شکایتی ازالہ کیمپ کا انعقاد

رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ کی قیادت میں گول میں عوامی شکایا ت کا ازالہ کرنے کا ایک کیمپ منعقد کیا گیا ۔اس دوران لوگوں کے متعددمسائل کا ازالہ کیا گیا ۔کیمپ میں ایس ڈی ایم گول پنکج بگوترہ ،سی ای او ، پی ڈی ڈی اور پی ایچ ای کے ایگزیکٹو انجینئروں ،تحصیلدار گول و مختلف محکموں کے افسروں کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔کیمپ میں لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو اپنے مسائل سے واقف کیا ۔اس موقعہ پر پیس اینڈ ویلفیر کی جانب سے ہسپتال کے نزدیک ایک بور ویل کی تعمیر میں پمپ کی کمی کا مسئلہ اُٹھایا جس سے 70فیصد گول کی عوام کو پانی مہیا ہو سکتا ہے لیکن یہاں پر باقی تمام کام ہوا ہے لیکن ایک پمپ کی کمی ہے جس وجہ سے یہ پروجیکٹ مکمل طو رپر بند پڑا ہوا ہے اس سلسلے میں کئی مرتبہ پرانے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن اور مقامی ممبر اسمبلی سے بھی استدعا کی تھی لیکن کچھ نتیجہ بر آمد نہ ہو سکا ۔ آج نئے

ایس ایس پی ڈوڈہ کا بار ایسو سی ایشن کیساتھ تبادلہ خیال

 ڈوڈہ //سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس شبیر احمد ملک نے ضلع بار ایسو سی ایشن کے ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کی ایک نشست منعقد کی جس میں بار ایسو سی ایشن کے تقریباً 15ممبران نے شرکت کی۔تبادلہ خیال کے دوران ممبران نے کئی مسائل اُٹھائے جیسے کہ منشیات کی بدعت ، پارکنگ کی کمی، آٹو ڈرائیوروں کی جانب سے زیادہ کرایہ وصول کرنا و غیرہ شامل تھا ۔ایس ایس پی نے شرکاء کی شکایات کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ انکی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا۔شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نے بار ایسو سی ایشن کے ممبران کی جانب سے پولیس کے ساتھ سماجی بدعات کا خاتمہ کرنے میں فراہم کئے گئے تعاون کی سراہنا کی۔انہوں نے ممبران سے کہا کہ جرائم پیشہ لوگوں کو کسی بھی قسم میں کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ انکے بری ہونے سے سماج میں نہ صرف ایک غلط تاثر جا سکتا ہے بلکہ قانون کی اہلیت بھی سوال کئے جاتے ہی

گاندھری میں آیوش طبی کمپ کا افتتاح

رام بن //ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر گورویندر جیت سنگھ نے سکول ہیلتھ پروگرام کے تحت گندھاری میں آیوش مفت طبی کیمپ کا افتتاح کیا ۔ ضلع نوڈل افسر آئی ایس ایم ڈاکٹر ششی کانت شرما ،بی ڈی او فیروز احمد، نائب تحصیلدار عبدالمجید ، ڈاکٹر اشونی، ڈاکٹر کلجیت ،ڈاکٹر بشیر، ڈاکٹر راجیش،نیم طبی عملہ کے علاوہ مقامی لوگ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔کیمپ کا اہتمام انڈین سسٹم آف میڈسن ’آیوش‘ رام بن نے کیا تھا،جس میں مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر وں نے لوگوں کا معالجہ کیا۔کیمپ میں450  لوگوں  کا مفت علاج کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں اے ڈی سی نے آیوش کی جانب سے نبھائے گئے کردار کی ستائش کی اور ایسے  کیمپ ضلع کے دیگر دیہی علاقوں میں بھی منعقد کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے لوگوں کوآگے آکر ان کیمپوں سے استفادہ لینے کی اپیل کی۔لوگوں کے مطالبات کا ذک

رام بن اور کشتواڑ میں قومی لوک عدالت کا انعقاد

کشتواڑ/رام بن // کشتواڑ اور رام بن میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی کیسوں کا نپٹارہ کیا گیا۔ضلع کورٹ کمپلیکس میں زیر قیادت پرنسل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اندر سنگھ ، جو کہ چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی رام بن بھی ہیں ، نے سب۔جج  سی جی ایم رام بن انوپ کمار شرما ، مصنف جے ایم آئی سی بانہال  فدا حسین ،منصف /جے ایم آئی سیگول سریندر تھاپا ،منصف/جے ایم آئی سی اُکھڑال جاوید رانا ، ایڈشنل اسپیشل موبائیل مجسٹریٹ رفاقت حسین کے اشتراک سے قومی لوک عدالت منعقد کی گئی۔قومی لوک عدالت منعقد کرنے میں ایڈوکیٹ اے آر مشتاق اور بار ایسو سی ایشن رام بن کے صدر ٹی ایچ ملک نے معاونت کی۔بار ایسو سی ایشن کے دیگر تمام ممبران نے بھی لوک عدالت میں شرکت کی ۔قومی لوک عدالت میں کل408 معاملات میں سے 227کیسوں کا نپٹارہ کیا گیا ،جن میں سے03 بینک وصولیابی کے معاملات، جن میں 31,006 روپے ایوارڈ ع

۔30 کلو فکی برآمد، 2گرفتار

رام بن //پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر اچانک ایک ناکہ لگایا ۔ر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران  پولیس نے ایک ٹرک زیر نمبرHR 38K 0631کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے اپنی رفتار تیز کرکے جائے موقعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔تاہم ،پولیس جوانوں نے گاڑی کا تعاقب کیا اور تھوڑے سے فاصلے پر اس کو روکا۔ پولیس کی مکمل تلاشی لی گئی اور 30 کلو گرام فکی برآمد کی گئی ، جسے ٹول  بُکس میں دو بوریوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔دونوں ڈرائیور اور کنڈکٹر کو پولیس نے گرفتار کیا ، جن کی پہچان سونو سنگھ ولد نرمل سنگھ او رگورویندر سنگھ ولد کالا سنگھ ساکنان ناون پنڈ ،کپور تھلہ ،پنجاب کے بطور کی گئی ہے۔پولیس اسٹیشن بانہال میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر  151/18 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ایس ایچ او بانہال انسپکٹر اعجاز احمد اور انچارج پولیس پو

مزید خبرں

سنگلدان میں حجاج کرام کی واپسی پر استقبالیہ  زاہد بشیر   گول//گول سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام کی واپسی پر سنگلدان میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوا ۔ حجاج کرام کی واپسی پر نائب تحصیلدار سنگلدان گلزار احمد بٹ ، اے ایس آئی سنگلدان چوکی دیپک کٹوچ اور محمد شفیع چیر مین سنگلدان نے بعد نماز ِمغرب حجاج کرام کا استقبال کیا اور اس موقعہ پر دوسرے معزز شہری بھی موجو دتھے ۔ حجاج کرام کی صحیح سلامت واپسی اور فریضہ حج ادا کرنے پر نائب تحصیلدار نے انہیں مبارک باد پیش کیا اور ان سے دعا کی استدعا کی ۔    مہور میں درجنوں دیہات سڑک سہولیات سے محروم زاہد ملک   مہور//ضلع ریاسی کے سب ڈویژن مہور کے درجنوں دیہات اس دور میں بھی سڑک جیسی سہولیات سے محروم ہیں۔سب ڈویژن مہور کے درجنوںدیہات جن میں ممنکوٹ،شیرگڑی، ملیکوٹ،ڈنڈاکوٹ، سرسوت،چونگرہ، بگ