یاتریوں کیلئے لنگر چلانے والوں کا احتجاج

بانہال// بانہال کے شیطان نالہ علاقے میں ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرف سے سالانہ امرناتھ یاتریوں کیلئے قائم کئے گئے کھانے پینے کے مفت لنگروں پر سیکورٹی فورسز انتظامیہ کی طرف سے امرناتھ یاتریوں کی گاڑیوں کو رکنے نہ دینے کے خلاف لنگر والوں نے فورسز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور لنگروں کو بند کرکے ہڑتال پر بیٹھ گئے تاہم بعد میں پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے گئے اور لنگر والوں کے بعض مطالبات کو فوری طور حل کرنے کی یقین دہانی کے بعدہڑتال ختم کردی گئی ۔ تاہم سالانہ شری  امرناتھ یاترا یاترا قافلہ بارہویں روز سے خوش اسلوبی کے ساتھ آگے بڑھتا رہا۔ بانہال سے قریب دس کلومیٹر دور اور جواہر ٹنل سے چار کلومیٹر پہلے شیطان نالہ کے علاقے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی امرناتھ یاتریوں کیلئے مختلف ہندو مذہبی انجمنوں ، رضاکاروں  نے کھانے پینے سے لیکر سونے ت

۔1957میں قائم کیا گیا سکول ہنوزدرجہ بڑھانے کا منتظر

 ڈوڈہ// علاقہ مرمت ضلع ڈوڈہ کا ایک وسیع اور دور افتادہ علاقہ ہے جہاں چند تعلیمی ادارے 40 سال سے قبل قائم کئے گئے مگر ابھی تک ارباب اقتدار نے ان کی درجہ بندی عمل میں نہیں لائی ۔گورنر انتظامیہ نے ریاست میں کئی قدیمی تعلیمی اداروں کا درجہ ہائی سکول سے ہائر سکنڈری سکول تک بڑھایا ہے مگر منگونہ مرمت ہائی سکول کو نظر انداز کیا گیا ۔ اس کادرجہ نہ بڑھانے اور اس کو مسلسل نظر انداز کرنے پر یہاں کی عوام ، سرپنچوں، پنچوں نے اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیاگیا اور بتایا کہ سال 1957ء میں قائم کئے گئے اس کا پرائمری سکول سے ہائی سکول تک درجہ بڑھایا دیا گیا مگر اس کی پیش رفت نہ ہوسکی۔ انہوں نے بتایاکہ اس سکول میں جگہ کی کوئی کمی نہیں ہے ،یہاں 16 سے زائد کمرے موجود ہیں فیدنگ سکول ، مڈل سکول لابی، مڈل سکول سڑک ۔مڈل سکول کنٹھی۔ مڈل سکول سمدان پور اور مڈل سکول گدھوری۔ مڈل سکول منڈول ، مڈل سکول راہی ، پبل

گول ۔بدھن روڈ پر غیر معیاری تارکول بچھانے کا الزام

گول//گول بدھن روڈ پر محکمہ گریف کی جانب سے تار کول بچھائے جانے پر مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسے نا قص قرار دیا ۔ انہوںنے کہا کہ شدید بارشوں کے بیچ تار کول ڈالا جا رہا ہے اور اس کا درجہ حرارت نوے فیصد سے زیادہ ہونا چاہئے لیکن یہ اتنا گرم ہے کہ انسان اس تار کو ل کو ہاتھ میں اُٹھاتا ہے اور کچھ ہی دنوں کے بعد یہ اکھڑ جائے گا ۔ وہیں جس روڈ پر یہ ڈالا جا رہا ہے اسے پہلے صاف نہیں کیاگیااورتارکول مٹی کے اوپر ہی بچھایاجا ر ہا ہے جبکہ پہلے روڈ کو ویکیوم کے ذریعے سے صاف کرنا ہوتا ہے اوراس پرمٹی نہیں ہونی چاہئے تا کہ یہ مضبوطی پکڑے لیکن یہاں پر تمام قوانین کو بالائے طاق رکھ کر محکمہ گریف کام کر رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی محکمہ نے کام کیا جو نا قص ثابت ہوا لیکن انتظامیہ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ گول اے کے سرپنچ گلزار احمد تراگوال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے

کشتواڑ،پیر گلی اور دیگر سڑک حادثات پر ماتمی اجلاس

مہور// مہور میںٹرانسپورٹ یونین اور بیوپار منڈل نے گزشتہ دنوں ہوئے کشتواڑ اور پیر کی گلی اور دیگر سڑک حادثات میں جاں بحق ہوئے لوگوں کی مغفرت کیلئے ماتمی اجلاس منعقد کیاجس دوران مسافروں کیلئے مفت لنگر کا اہتمام کیا گیا۔یہ لنگر مہور بازار میں لگایا گیا جس دوران گزشتہ دنوں سڑک حادثات میں جاں بحق ہوئے لوگوں کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔ اس دوران ٹرانسپورٹ یونین کے صدور نظیر احمد،جاوید میر اور شمس دین کے علاوہ بیوپار منڈل کے صدر سبحان دین و دیگران بھی موجو دتھے۔ا نہوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ہزاروں مسافروں کو مہور ہیڈ کوارٹر پر کھانا کھلایا گیا اور گزشتہ دنوں سڑک حادثات میں جاں بحق ہوئے لوگوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ سے سڑک حادثات میں کئی انسانی جانیں تلف ہوئیںجن کی یاد میں انہوں نے مہور میں مسافروں کو مفت کھانا کھلایا ۔ٹرانسپورٹ یونین مہور اور بیو پار منڈل مہو

ایس ایس بی 7ویں بٹالین کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز

ڈوڈہ//ایس ایس بی کھلینی نے 7ویں بٹالین ایس ایس بی بٹوت کے اشتراک سے ،جس کی نمائندگی اجے کمار کمانڈنٹ کر رہے تھے، کھلینی نالہ علاقہ میں جنگلاتی زمین میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔یہ مہم 17جولائی تک جاری رہے گی۔اس موقعہ پر شجر کاری میں گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کھلینی کے50طلباء نے ایس ایس بی اتنے ہی اہلکاروں کے ساتھ حصہ لیا ۔مہم میں اجے کمار کمانڈنٹ 7ویں بٹالین بٹوت نے جگدیش رام بھٹ اسسٹنٹ کمانڈنٹ ، کھلینی سکول طلاب اور اساتذ ہ نے کھلینی نالہ ڈوڈہ کے خالی مقامات پر خصوصی شجر کاری مہم چلائی جس میں مختلف قسم کے 350پودے لگائے گئے ۔اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کمانڈنٹ اجے کمار نے بتایا کہ بٹوت اور کھلینی کی فارسٹ انتظامیہ کے اشتراک سے کھلینی نالہ کے مقام پر خالی مقامات پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیاجو 17جولائی تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ فارسٹ انتظامیہ بٹوت نے مستقبل میں شجرکاری کی

بھدرواہ میں سماجی برائیوں پر نکڑ ناٹک کا اہتمام

 بھدرواہ //سماجی برائیوں کے بارے میں جانکاری عام کرنے کیلئے فوج کی راشٹریہ رائفل کی طرف سے مختلف نکڑ ناٹک پیش کئے گئے ۔ یہ پروگرام بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو، نوجوانوں میں منشیات کااستعمال اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے موضوعات پر منعقد ہوئے ۔ان پروگراموں کا مقصد لوگوں میں سماجی برائیوں سے متعلق جانکاری پھیلانا تھا۔یہ نکڑ ناٹک گورنمنٹ ہائراسکینڈری سکول بوائز بھدرواہ، کیندریہ ودیالیہ بھدرواہ اور اختر پبلک سکول سرتھنگل میں پیش کئے گئے ۔اس موقعہ پر مقررین نے ان پروگراموں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے عوام کو ان کے بارے میں بیدار کیاجانا اہم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ منشیات کااستعمال تشویشناک صورت اختیا رکرتاجارہاہے جس پر فوری طور پر روک لگانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو ان برائیوں کے بارے میں بیدار کیاجائے تاکہ وہ ان کے خلاف لڑ سکیں ۔ انہوں نے فوج کے سراہنا ک

ڈوڈہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جائزہ لیاگیا

ڈوڈہ //ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئیفوڈ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈوڈہ امام دین نے ایک میٹنگ منعقد کرکے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سی پی او ڈوڈہ پرشوتم کمار، چیف ایجوکیشن افسر طارق حسین، ڈی وائی ایس پی منصوراحمد ودیگرافسران بھی موجو دتھے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نے میونسپل کمیٹیوں کے ایگزیکٹو افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں گاڑیوں کااستعمال کرتے ہوئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے عوام میں جانکاری پھیلائیں اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیاجائے ۔انہوں نے پولوشن کنٹرول بورڈ کے افسران سے کہاکہ وہ پہلے سے گندگی ٹھکانے لگانے والی جگہوں کاجائزہ لیں اور مستقل بنیاد پر مارکیٹ چیکنگ کریں تاکہ پالی تھین اور دیگر نقصاندہ اشیاء کے استعمال کو روکاجاسکے ۔اس دوران سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی عمل آوری کیلئے دیگر معاملات بھی زیر بحث لائے گئے ۔

محکمہ جنگلات کی طرف سے بانہال میں شجر کاری مہم کا آغاز

 بانہال // محکمہ جنگلات کی طرف سے فارسٹ ڈیویژن رام بن کے علاقوں میں شروع کی گئی شجر کاری کی مہم بانہال فارسٹ رینج میں پہنچ گئی جبکہ فارسٹ بلاک چملواس کے لیورہ علاقے میں قائم مڈل سکول کے اسپاس اور کمپارٹمنٹ نمبر 54 میں درخت لگا ئے گئے ۔ شجر کاری کی اس مہم میں دیودار اور کائیل کے پودوں کو لگایا گیا ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ پنچایت نمائندوں نے بھی مہم میں حصہ لیا ۔اس موقعہ پر منیر احمد سوہل سرپنچ چملواس مہمان خصوصی کے طور مدعو تھے۔ کنزرویٹر آف فارسٹ چناب سرکل ڈوڈہ ستپال پکھرو کی ہدایت پر  ڈویژنل فارسٹ آفیسر انور آفتاب شاہ کے حکم کے مطابق رینج آفیسر بانہال الطاف حسین وانی کی نگرانی میں محکمہ جنگلات فارسٹ رینج بانہال نے فارسٹ بلاک چملواس کے سرکاری مڈل سکول گوجر بستی لیورہ کے چاروں طرف شجر کاری کی مہم شروع کی۔ اس مہم میں حلقہ چملواس بانہال کے سرپنچ منیر احمد سوہل ب

بٹوت میں شجرکاری مہم چلائی گئی

رام بن //بھارتی فوج کی طرف سے محکمہ جنگلات بٹوت کے اشتراک سے خصوصی شجرکاری مہم چلائی گئی ۔اس موقعہ پر فوج کے میجر جنرل راجیو نندا، کرنل آر این سنگھ، کرنل آر ایل شرما اور لفٹنٹ کرنل سنتوش کمار بھی موجو دتھے ۔شجرکاری مہم میں فوجی اہلکاروں کے علاوہ مڈل سکول دھرمونڈ کے طلباء نے بھی حصہ لیا ۔ اس دوران 500سے زائد پودوں کی شجرکاری کی گئی ۔ڈی ایف او بٹوت کلدیپ سنگھ ، رینج افسر ایس ایس چب ، رینج افسر محمد رفیق اور رینج افسر انگریز سنگھ بھی مہم میں شریک رہے ۔  

مزید خبرں

مہور کاپیٹرول پمپ 4روز سے خالی  ٹرانسپورٹر وں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا زاہد ملک مہور//مہور پیٹرول پمپ میں گزشتہ چار دن سے پیٹرول اور ڈیزل موجود نہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ساتھ عوام لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ میں کئی ایک گاڑیاں بند پڑی ہیں اور مسافروں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مختلف مقامات سے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں ہیڈکوارٹر پر جانے کیلئے گاڑیاں نہیں مل رہی ہیں کیوں کہ پیٹرول پمپ پر تیل نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں بند پڑی ہیں۔مقامی ٹرانسپورٹروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مہور سب ڈویژن میں ایک ہی پیٹرول پمپ ہے جس میں بھی گزشتہ چار دن سے تیل ہی نہیں۔اس کے علاوہ ایک پیٹرول پمپ کم از کم 50 کلومیٹر کی دوری پر نرلو کے مقام پر ہے۔مقامی ٹرانسپورٹروں نے کہاکہ یا تو اس پمپ پر مکمل تیل رکھا جائے یا پھر

تازہ ترین