ڈوڈہ بس اسٹینڈ کی حالت ناگفتہ بہ ، جگہ جگہ کھڈے ،کوڑا کرکٹ وغلاظت کے ڈھیر

ڈوڈہ // گذشتہ کئی ماہ سے ڈوڈہ کا بس اسٹینڈ تمام تر مشکلات کے لئے اپنی حالت آپ بیان کررہاہے ۔اس کی حالت یہاں تک خستہ ہے کہ عام آدمی مجبوری کی حالت میں اس کے درمیان سے گزرتا ہے تو یہاں جگہ جگہ گندگی اور دیگر طرح کی غلاظت کے ڈھیر پڑے نظر آتے ہیں۔ اس بس اسٹینڈ کی ایک سرے سے لیکر دوسرے سرے تک کھڈے ہی کھڈے موجود ہیں جس کی طرف ابھی تک متعلقہ محکمہ کی نظریں مرکوز نہیں ہوئی ہیں۔ یہ بس اسٹینڈ صرف مسافر گاڑیوں کے لئے مخصوص تھا مگراس میں جب آپ صبح وشام یا دن کو اس کا معائینہ کریں گے تو ہر طرح کی گاڑیاں موجود رہتی ہیں۔ اب یہ بس اسٹینڈ مختلف نوعیت کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ میں تبدیل ہوا ہے کیونکہ جگہ کی قلت کی وجہ سے مسافر گاڑیاں کم اور دیگر مال بردار گاڑیاں لوڈکیرئیر ، آٹو رکشا سے بھرا پڑا رہتاہے۔ اگر کوئی باہر سے بس اسٹینڈ کوڈھونڈے گا وہ بس اسٹینڈ میں موجو د ہوکر کہے گا کہ ڈوڈہ کا بس اسٹینڈ کہا

مہور کا علاقہ گلابگڑھ سیاحتی نقشے سے غائب

مہور//سب ڈویژن مہور کے علاقہ گلابگڑھ میں کئی ایک خوبصورت جگہیں ہیںتاہم یہ علاقہ محکمہ سیاحت کی نظروں سے اوجھل بناہواہے۔علاقہ گلابگڑھ سیر و تفریح کے لحاظ سے اعلیٰ درجہ رکھتاہے۔اگرچہ گلابگڑھ کو قدرت نے اپنے حسن جمال سے نواز ا ہے لیکن اس علاقہ کی طرف کبھی بھی کسی حکومت کی جانب سے اس علاقہ کو سیاحتی نقشے پر لانے کیلئے توجہ نہیں دی گئی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بدقسمتی کی بات تو یہ ہے کہ اس علاقہ میں سڑک کی سہولیت نہ ہونے کی وجہ سے یہ بچھڑا ہوا ہے اور اس علاقہ کی خوبصورتی کی کوئی قیمت نہیں۔علاقہ میں درجنوں ایسے خوبصورت مقامات ہیں جہاں پر دور دور سے سیاح آسکتے ہیں لیکن سڑک نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اس علاقہ کی خوبصورتی کا کوئی علم نہیں۔علاقہ گلابگڑھ کا دیول مرگ خوبصورت ہے ۔یہاں ہر طرف میدان اور اور چاروں طرف سے خوبصورت پہاڑیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔دیول مرگ میں مقامی لوگ موسم گرما میں مال موی

چندر کوٹ میں پولی ٹیکنک کالج عمار ت تشنہء تکمیل

رام بن// ضلع رام بن کے چندر کوٹ میںپولی ٹیکنک کالج عمارت کو 7سال قبل منظوری ملی تھی لیکن یہ ابھی تک مکمل نہیں ہوپائی ہے۔ ڈپلومہ انجینئرنگ کے مختلف شعبے کے طلا ب کو کالج کی عمارت نا مکمل ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔طلاب نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جگہ کی کمی کاسامناہے اور سرکار کی جانب سے تعمیراتی کام میں کاہلی ایک بڑی وجہ ہے ۔گزشتہ 8سال میں 50فیصد کام بھی مکمل نہیں ہو سکا ہے ۔گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج چندرکوٹ 2012 میں شروع ہوا تھا لیکن ابھی تک سلیب سطح تک مکمل ہوا ہے، اس کے آگے کا کام بند پڑا ہے۔طلاب نے کہا کہ انہوں یہ معاملہ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کے نوٹس میں لایا اور کئی بار جائزہ میٹنگوں میں یہ معاملہ اٹھایا گیا لیکن ابھی تک کو ئی بھی کارروائی نہیں ہو سکی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں سخت تشویش ہے کہ یہ پروجیکٹ ٹھیکیداروں کیلئے دودھ دینے والی گائے جیسا ہے اور سر

پتنازی کشتواڑ میں قومی یکجہتی میٹنگ کا اہتمام

کشتواڑ// لوگوں میں آپسی روا داری کے جذبہ کو استحکام بخشنے کے لئے آرمی کی جانب سے ضلع کے پتنازی علاقہ میںقومی ایکتا میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ،جس کا مقصد ضلع میں امن و خوشحالی کو فروغ دینا تھا۔ہمارے ملک میں کثرت میں وحدت ایک خصوصیت ہے جس نے تمام مذاہب کو اکٹھا انسانیت کے رشتہ میں باندھ کر رکھا ہے۔اس تقریب سے مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے ایک عظیم پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔اجلاس میں 25مقامی لوگوں نے شرکت کی۔مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فوج کی اس پہل سے خطہ میں آپسی روا داری کو فروغ حاصل ہوگا۔اس تقریب سے لوگوں کو روایتی بھائی چارہ اور مل جُل کر رہنے کی روایت برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔  

ریچھ کے حملے میں شہری زخمی

بانہال // بانہال کے آرم ڈکہ تحصیل کھڑی میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے کھڑی کے ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔ محکمہ جنگلی حیات کے کھڑی کنٹرول روم انچارج نجم الدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بدھ کی شام منگت کے آرم ڈکہ علاقے میں ریچھ کے حملے میں عبدالغفار لون ولد محمد لون ساکنہ ارم ڈکہ اس وقت ریچھ کے حملے کا نشانہ بن کر زخمی ہوا جب وہ کھیت سے واپس گھر آرہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے شور سنکر زخمی عبدالغفار کو ریچھ سے چھڑا کر کھڑی کے ہسپتال منتقل کیا اور محکمہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ضابطے کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ناچلانہ کے نزدیک سڑک نہ بشلڑی کے کنارے ایک غار میں ایک تیندوے نے دوبچوں کو جنم دیا ہے اور اس وقت ان کو وہاں سے نکالنا یا بے ہوشی کا انجکشن دیکر پکڑنا خطرناک اور نوزائیدہ بچوں کیلئے نقصان

مزید خبرں

   سرکاررشوت خوری روکنے میں ناکام ہمالین سوشل ویلفیئر اینڈ اینٹی کرپشن سوسائٹی کا اظہار تشویش  ڈوڈہ // ہمالین سوشل ویلفیئر اینڈ انٹی کرپشن سوسائٹی کی میٹنگ زیر صدارت فقیر چندارساز منعقد ہوئی جس میں تحصیل بھدرواہ ، بھالا، مروت اور عسروکاستی گڑھ کے عہدیداران نے حصہ لیا اور اپنے اپنے علاقہ جات میں درپیش پریشانیوں پراظہار خیال کیا۔ تمام ممبران و عوام نے غم و غصے کے اظہار کیا کہ روزانہ ہونے والے حادثات کی کیا وجہ ہے اورکوئی دن خالی نہیں ہوتا کہ جب اموات نہ ہوں ۔انہوں نے کہاکہ اس کی اصل وجہ رشوت خوری ہے، کتنے بچے یتیم ہوتے ہیں اورکتنی عورتیں بیوہ ہوجاتی ہیں،کتنی مائوں کی گود اجڑ جاتی ہے، کتنے نوجوان ہمیشہ کے لئے ناکارہ اپاہج ہوجاتے ہیں اور بھیگ مانگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ غریب سماج میں یہ ایک بھیانک اور خطرناک نشانی ہے، جس کے سائے میں ایک غریب خاندان دم

تازہ ترین